قونصلیٹ جنرل پاکستان مانچسٹر کے زیر اہتمام یوم پاکستان پر پرچم کشائی کی تقریب
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
قونصلیٹ جنرل پاکستان مانچسٹر کے زیراہتمام یوم پاکستان کے موقع پر پرچم کشائی کی سادہ اور پروقار تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی ممبر برٹش پارلیمنٹ افضل خان تھے۔
تقریب میں قونصل جنرل محمد طارق وزیر خان اور مصباح نورین نے خطاب کیا جبکہ صدر پاکستان آصف زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے خصوصی پیغامات پیش کئے گئے۔
تقریب میں کونسلر شہباز سرور، ڈاکٹر اقبال نعیم سمیت پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ تلاوت قرآن مجید کے بعد پرچم کشائی کی تقریب ہوئی۔
اس موقع پر قونصل جنرل طارق وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم پاکستان اور یوم آزادی پاکستان کےقومی تہوار منانے کا مقصد نئی نسل کو پاکستان کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہماری شناخت ہے، ہم برٹش پاکستانی ہیں اور ہمیں پاکستانی شناخت کو یاد رکھنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں سب سے پہلے برطانیہ میں اچھا شہری بننے کی ضرورت ہے اور اپنے فرائض ادا کرنے چاہئیں۔
طارق وزیر کا کہنا تھا کہ قونصل جنرل کی حیثیت سے پانچ سال مکمل کرنے کے بعد وہ جولائی میں اپنے فرائض سے سبکدوش ہو رہے ہیں، مانچسٹر میں بہت یادگار وقت گزرا، یہاں پاکستانی میڈیا بہت متحرک اور پاکستانی سیاست میں بہت اہم کردار ادا کررہے ہیں۔
ممبر پارلیمنٹ افضل خان نے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستان ایک منفرد ملک ہے، ہماری دوہری شہریت ہے اور اس حوالے سے ہمیں دونوں ملکوں میں پل کا کردار ادا کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کا کردار بہت اہم ہے اور ہمیں خود کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ برطانیہ میں ہماری پانچویں نسل پروان چڑھ رہی ہے، ہمیں سوشل میڈیا سے محتاط اور منفی رویوں سے بچنے کی ضرورت ہے۔
افضل خان کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت کا رجحان بڑھ رہا ہے ایسے وقت میں ہمیں جعلی اور اصلی کا فرق سمجھنا چاہئے۔
انہوں نے قونصل جنرل طارق وزیر کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستانی کمیونٹی انہیں ہمیشہ یاد رکھے گی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کی ضرورت ہے کہا کہ
پڑھیں:
مصر ؛ پاکستانی سفارتخانہ میں یوم پاکستان روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا
انور عباس : قاہرہ, مصر میں آج یومِ پاکستان روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا,
ترجمان پاکستانی سفارتخانہ, قاہرہ کے مطابق پاکستان کے 85ویں یومِ پاکستان کے موقع پر پاکستانی سفارتخانہ میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ,ناظم الامور ڈاکٹر رضا شاہد نے قومی ترانے کی دھن پر قومی پرچم لہرایا, اس موقع پر پاکستان کی خوشحالی، امن اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں,تقریب میں صدرمملکت، وزیر اعظم، اور نائب وزیر اعظم کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے,پاکستانی سفارتخانے کے حکام اور مصر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی,
قبل ازیں، ایوانِ صدر کے چیمبرلین نے پاکستانی ناظم الامور سے ملاقات کی,انہوں نے عرب جمہوریہ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کی جانب سے یومِ پاکستان کے موقع پر تہنیتی پیغام پہنچایا,
بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے