مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2025ء)سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کی زیرِ صدارت کپاس کی اگیتی کاشت کے ہدف کے جائزہ اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع) چوہدری عبدالحمید نے اگیتی کپاس کی کاشت سے متعلق پیشرفت بارے آگاہ کیا۔اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ10لاکھ ایکڑ رقبہ پر کپاس کی اگیتی کاشت کا ہدف حاصل کیا جائے گا۔

صوبہ پنجاب میں پہلی مرتبہ کپاس کی اگیتی کاشت بارے باقاعدہ مہم چلائی جارہی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ 31مارچ تک کپاس کی اگیتی کاشت کرنے والے کاشتکاروں کی مالی اعانت کی جائے گی۔اس ضمن میں 5ایکڑ یا اس سے زائد رقبہ پر اگیتی کپاس کی کاشت پر 25ہزار روپے نقد دئیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اگیتی کپاس کاشت کرنے والے کاشتکاروں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔اگیتی کپاس کی کاشت کی پڑتال کیلئے تصدیقی فارم تیار کیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ اگیتی کاشت کی جاری مہم کی کامیابی میں فیلڈ فارمیشنز کا کردار قابل ستائش ہے۔ سیکرٹری زراعت پنجاب نے کپاس کی اگیتی کاشت کیلئے جاری مہم تسلی بخش قرار دیا۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری زراعت ٹاسک فورس پنجاب شبیر احمد خان، ڈائریکٹر جنرلز زراعت پنجاب چوہدری عبدالحمید،نوید عصمت کاہلوں، عبدالقیوم، ڈاکٹر عامر رسول کی شرکت۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سیکرٹری زراعت

پڑھیں:

سرکاری اشتہار میں وزیر اعلیٰ پختونخوا کی تصویر لگانے پر سیکرٹری محکمہ اطلاعات عہدے سے فارغ

پشاور(نیوز ڈیسک)سرکاری اشتہار میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی تصویر لگانے پر صوبائی محکمہ اطلاعات کے سیکرٹری ارشد خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

وزیرِاعلیٰ سیکرٹریٹ نے اشتہارات میں سیاسی شخصیات کی تصاویر شامل کرنے پر چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو خط لکھا۔ خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومتی اشتہارات عوامی آگاہی اور تعلیمی مقاصد کے لیے ہوتے ہیں جن میں سیاسی شخصیات کی تصاویر قابلِ قبول نہیں۔

وزیرِاعلیٰ نے پالیسی کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی ہدایت کی اور 72 گھنٹوں میں ذمہ داران کی نشاندہی کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

ذرائع کے مطابق اشتہار میں وزیرِاعلیٰ کی تصویر لگانے پر محکمہ اطلاعات کے سیکرٹری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ارشد خان کو اسٹیبلشمنٹ ڈپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب محکمہ اطلاعات کے سیکرٹری ارشد خان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وزیرِاعلیٰ کی تصویر غلطی سے اخبار میں شائع ہوئی۔

300 ہونے پر بھاؤ بڑھتا ہی ہے! اوو بھائی بس کردو، شعیب کا سہواگ پر وار

متعلقہ مضامین

  • گندم اگاؤ انعامی اسکیم، وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی کامیاب کاشتکاروں کو مفت ٹریکٹر کی مبارکباد
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا گندم اگاؤ انعامی اسکیم کا افتتاح، کاشتکاروں کو ایک ہزار مفت ٹریکٹر دینےکا اعلان
  • گندم اگانے والے کاشتکاروں کیلئے ایک ہزار مفت ٹریکٹر کا اعلان
  • کریک ڈاؤن میں تیزی، یو اے ای میں وزٹ ویزہ والوں کیلئے وارننگ جاری
  • سرکاری اشتہار میں علی امین کی تصویر لگانے پر سیکرٹری اطلاعات ارشد خان عہدے سے فارغ
  • کماد کے کاشتکار بہاریہ کماد کی کاشت 31 مارچ تک مکمل کرلیں،محکمہ زراعت
  • دہشت گردوں کی مالی معاونت، ملزم کو 13 سال قید کی سزا
  • عیدالفطر پر وفاقی تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
  • سرکاری اشتہار میں وزیر اعلیٰ پختونخوا کی تصویر لگانے پر سیکرٹری محکمہ اطلاعات عہدے سے فارغ