واٹس ایپ نے ایک کروڑ بھارتیوں کے اکاؤنٹس بند کردیے، وہ کس قسم کی سرگرمیوں میں ملوث تھے؟
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
دنیا کے معروف مسیجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ نے اس سال جنوری میں بھارت میں ایک کروڑ کے قریب اکاؤنٹس بند کردیے ہیں۔
واٹس ایپ کے مطابق ان اکاؤنٹس کو فراڈ، اسپیم، ہراسانی اور غلط معلومات پھیلانے جیسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر بند کیا گیا ہے۔
واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام انڈیا کے ’انفارمیشن ٹیکنالوجی رولز 2021‘ کے مطابق اٹھایا گیا ہے۔
یہ بھی پرھیے: واٹس ایپ نے اسرائیل کی جانب سے صحافیوں کی جاسوسی مہم پکڑ لی، قانونی کارروائی کااعلان
واٹس ایپ نے ان اکاؤنٹس میں سے کچھ کو دیگر صارفین کی طرف سے شکایات درج ہونے پر بند کیا جبکہ اکثر اکاؤنٹس کو خودکار نظام نے مشتبہ سرگرمیوں میں ملوث پاکر خود سے بند کردیا۔
تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کا نظام تمام اکاؤنٹس اور ان اکاؤنٹس سے ہونے والی سرگرمیوں پر مختلف سطح سے نظر رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستانی واٹس ایپ اکاؤنٹس کی ہیکنگ بڑھ گئی، بچا کس طرح جائے؟
اس کے لیے واٹس ایپ اپنے خودکار نطام کے ساتھ ساتھ ماہرین پر مشتمل ٹیم کو بھی بروئے کار لاتا ہے جو کسی اکاؤنٹ کا جائزہ لینے کے بعد اسے بند کرنے یا اس پر عارضی پابندی لگانے کا فیصلہ کرتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انڈیا سائبر سیکیورٹی واٹس ایپ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انڈیا سائبر سیکیورٹی واٹس ایپ واٹس ایپ نے
پڑھیں:
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چینی کی قیمتوں سے متعلق رپورٹ پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چینی کی قیمتوں سے متعلق رپورٹ پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے صنعت، تحفظ خوراک اورتجارت کے سیکرٹریز کو طلب کرلیا ہے۔
اسلام آباد میں چیئرمین پی اے سی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں میں پبلک اکاؤنٹ کمیٹی نے چینی کی صورتحال پر رپورٹ پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی کیا۔
پبلک اکاؤنٹ کمیٹی نے تین وفاقی سیکریٹریز کو کل طلب کر لیا۔ سیکرٹری صنعت، سیکرٹری تحفظ خوراک اورتجارت کو طلب کیا گیا ہے۔
چیئرمین پی اے سی نے وزارت تجارت وصنعت سے چینی رپورٹ طلب کی تھی۔
پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کے اجلاس میں ہاؤسنگ و تعمیرات کی آڈٹ رپورٹ 24-2023 پر بھی غورکیا گیا۔ پی اے سی نے پی ڈبلیو ڈی کے صوبائی منصوبوں کی تفصیلات طلب کرلی۔
سیکرٹری ہائوسنگ نے کہا کہ منصوبوں کی فنڈنگ وفاقی حکومت ہی کرے گی، منصوبوں پرعمل درآمد صوبائی حکومتیں کرینگی۔
Post Views: 1