مسجد الحرام کی تیسری منزل پر نئے ہیلی پیڈ پر ایئر ایمبولینس کی کامیاب آزمائشی لینڈنگ
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
مسجد الحرام کی تیسری منزل پر نئے ہیلی پیڈ پر ایئر ایمبولینس کی لینڈنگ کی کامیاب آزمائش کی گئی۔
جدید ہیلی پیڈ خصوصی طور پر ایئر ایمبولینس سروس کیلیے تیار کیا گیا ہے۔
اس اقدام کا مقصد زائرین کو فوری اور مؤثر طبی امداد فراہم کرنا ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
نائیجر :دہشگردوں کا مسجد پر حملہ، 44 افراد جاں بحق
نائیجر (نیوزڈیسک)براعظم افریقا کے ملک نائیجر میں مسجد پر دہشت گردوں کے حملے میں 44 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نائجر کے دیہی قصبے کوکورو میں جمعہ کو مسجد پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ وحشیانہ حملہ کوکورو کے دیہی علاقے فامبیتا میں واقع ایک مسجد پر اس وقت کیا گیا جب لوگ نماز ادا کررہے تھے۔
رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں نے مسجد کو گھیرے میں لیا اور لوگوں کو نشانہ بنایا، حملہ آوروں نے مقامی بازار اور گھروں کو بھی آگ لگا دی، اقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں اور پولیس فورس موقع پر پہنچ گئی۔
واقعے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔نائیجر وزارت داخلہ کے مطابق افسوسناک واقعے پر حکومت نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔
وزارت داخلہ کے جاری بیان کے مطابق اس حملے میں 13 افراد زخمی بھی ہوئے، یہ حملہ دوپہر کے قریب اس وقت ہوا جب لوگ مسجد میں نماز کیلئے موجود تھے۔وزارت نے اس حملے کے ذمہ داروں کا تعاقب کرنے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم ظاہر کیا۔
رپورٹ کے مطابق یہ حملہ ایک ایسے علاقے میں ہوا ہے جو مالی اور برکینا فاسو کی سرحدوں کے قریب واقع ہے، جہاں سالوں سے اسلامی ریاست اور القاعدہ سے وابستہ شدت پسند سرگرم ہیں۔
سابق بنگلا دیشی کپتان تمیم اقبال دوران میچ سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال داخل