آئی ایم ایف نے جائیداد لین دین کی ٹیکس شرح کم کرنے سے انکار کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے جائیداد لین دین کی ٹیکس شرح کم کرنے سے انکار کرتے ہوئے ایف بی آر کی درخواست مسترد کردی۔

پاکستان میں آئی ایم ایف کے سربراہ ماہر بنچی نے کہا ہے کہ مارچ 2025ء کے اہداف کم کرنے پر بھی اتفاق نہیں کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ آئی ایم ایف نے اپنے حتمی فیصلے میں فی الحال ایف بی آر کی جانب سے جائیداد کے شعبے کیلئے لین دین کے ٹیکسوں میں کمی کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔
اس سے قبل، اعلیٰ حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ آئی ایم ایف نے اصولی طور پر 1 اپریل 2025 سے جائیداد کے خریداروں پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس میں 2فیصد کمی پر اتفاق کیا ہے، بشرطیکہ اس کی تحریری منظوری آئی ایم ایف سے حاصل کی جائے۔

اب آئی ایم ایف نے باضابطہ طور پر بیان دیا ہے کہ اس نے جائیداد کے لین دین پر عائد ٹیکسوں میں کمی پر اتفاق نہیں کیا۔

آئی ایم ایف نے پہلے ہی تمباکو اور مشروبات پر ٹیکس کی شرح کم کرنے سے انکار کردیا تھا اور اب اس نے ایف بی آر کی جائیداد کے شعبے کیلئے ٹیکس کی شرح میں کمی کی آخری درخواست کو بھی مسترد کر دیا ہے۔

دوسری جانب، پاکستان اور آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدے کی جانب بڑھ رہے ہیں، لیکن پاکستان کو آئی ایم ایف کو تحریری یقین دہانی کرانی ہوگی کہ صوبے گندم کی خریداری میں مداخلت نہیں کرینگے۔

آئی ایم ایف نے موجودہ 7ارب ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت میں کلائمیٹ فنانس کو شامل کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے، جو کہ ریزیلینس اینڈ سٹینیبلیٹی فیسلٹی کے تحت پیش کی جائیگی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: شرح کم کرنے سے انکار ا ئی ایم ایف نے لین دین

پڑھیں:

ٹیکس پالیسی آفس میں ایک ڈی جی ،5 ڈائریکٹرز تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نمائندہ  خصو صی )وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر قائم ٹیکس پالیسی آفس کو جلد فعال کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہٹیکس پالیسی آفس میں ایک ڈی جی اور 5 ڈائریکٹرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل ون کے تحت ہوگی۔ٹیکس پالیسی آفس میں اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل ٹو کے تحت ڈائریکٹر اکنامک انالیسز، ڈائریکٹر بزنس ٹیکسیشن، ڈائریکٹر پرسنل ٹیکسیشن اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل ٹیکسیشن کا تقرر بھی کیا جائے گا۔وزارت خزانہ نے مذکورہ اسامیوں کے لیے نیشنل جاب پورٹل پر 6 اپریل تک درخواستیں طلب کرلیں۔ٹیکس پالیسی آفس حکومتی اصلاحاتی ایجنڈا کی تشکیل کے لیے قائم کیا گیا ہے، جو ٹیکس پالیسیز اور تجاویز کا تجزیہ کرے گا اور براہ راست وزیر خزانہ و ریونیو کو رپورٹ کرے گا۔ڈیٹاماڈلنگ، ریونیو اور اکنامک فار کاسٹنگ کیذریعے ٹیکس پالیسیوں اور تجاویز کا تجزیہ کیا جائے گا۔ٹیکس پالیسی آفس انکم ٹیکس ،سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سیمتعلق پالیسی رپورٹس وزیرخزانہ کو پیش کرے گا، اس کے ذریعے ٹیکس فراڈکم کرنے کے لییخامیوں پر قابو پاکر ٹیکس کے نفاذ پر توجہ دی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ٹیکس پالیسی آفس میں ایک ڈی جی ،5 ڈائریکٹرز تعینات کرنے کا فیصلہ
  • آئی ایم ایف نے جائیداد لین دین کی ٹیکس شرح کم کرنے سے انکار کردیا
  • مصطفیٰ عامر قتل کیس: عدالت کا ساجد حسن کے بیٹے کا پیش کردہ چالان منظور کرنے سے انکار
  • آئی ایم ایف کا جائیداد کی لین دین پر ٹیکس میں کمی کی درخواست پر تحفظات کا اظہار
  • آئی ایم ایف نے جائیداد لین دین پر ٹیکس میں کمی کی درخواست مسترد کر دی
  • لاہور میں 22 سالہ لڑکی کو قتل کر دیا گیا
  • آئی ایم ایف نے جائیداد لین دین پر ٹیکس میں کمی کی درخواست مسترد کر دی
  • ٹیکس میں کمی پر کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے : ذرائع آئی ایم ایف 
  • جنت مرزا کو بڑے ڈراموں کی آفر، مگر انکار کیوں؟