کینیڈین وزیرِاعظم کا قبل از وقت انتخابات کرانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
کینیڈین وزیرِاعظم مارک کارنی نے قبل از وقت انتخابات کا اعلان کر دیا، ٹرمپ پر کینیڈا کو توڑنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ہمیں توڑناچاہتے ہیں تاکہ وہ ہم پرحکمرانی کر سکیں۔
کینیڈا کے نئے وزیرِاعظم مارک کارنی نے اچانک 28 اپریل کو قبل از وقت انتخابات کروانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں اور غیر منصفانہ تجارتی پالیسیوں سے نمٹنے کے لیے انہیں عوامی مینڈیٹ درکار ہے۔
کینیڈا میں عام انتخابات اصل میں 20 اکتوبر کو متوقع تھے، لیکن مارک کارنی جو صرف دو ہفتے قبل لبرل پارٹی کے سربراہ منتخب ہوئے ہیں، اپنی جماعت کی حالیہ مقبولیت کو دیکھتے ہوئے عوام سے براہِ راست حمایت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
جنوری میں ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد کینیڈا کی سیاست میں ہلچل مچ گئی تھی اور اسی دوران سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اچانک استعفیٰ دے دیا تھا۔
مارک کارنی نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہم اپنی زندگی کے سب سے بڑے بحران کا سامنا کر رہے ہیں، صدر ٹرمپ کی غیر منصفانہ تجارتی پالیسیوں اور ہماری خودمختاری کو خطرے میں ڈالنے کی کوششوں کے باعث کینیڈا کے عوام کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ کینیڈا کو محفوظ، مستحکم اور خوش حال بنانے کے لیے ایک مضبوط اور مثبت مینڈیٹ کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے گورنر جنرل سے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی درخواست کی، جو فوری طور پر منظور کر لی گئی۔
واضح رہے کہ مارک کارنی کا سیاسی تجربہ نہ ہونے کے برابر ہے لیکن وہ ماضی میں دو بار مرکزی بینک کے گورنر رہ چکے ہیں، انہیں معاشی پالیسیوں میں مہارت حاصل ہے اور یہی ان کی سب سے بڑی طاقت سمجھی جا رہی ہے۔
رائے عامہ کے حالیہ جائزوں کے مطابق لبرل پارٹی نے جنوری سے اب تک نمایاں مقبولیت حاصل کی ہے۔
ایک تازہ ترین آن لائن اینگس ریڈ سروے کے مطابق لبرلز کو 42 فیصد عوامی حمایت حاصل ہے، جب کہ کنزرویٹو پارٹی 37 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مارک کارنی کہا کہ
پڑھیں:
بھارت کینیڈا کے عام انتخابات میں مداخلت کرسکتا ہے، سیکورٹی ادارے
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کینیڈا کی سیکیورٹی انٹیلی جنس سروس سی ایس آئی ایس نے بھارت کے خلاف ایک اہم وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کینیڈا کے عام انتخابات میں مداخلت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اوٹاوا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کینیڈا کی سیکیورٹی انٹیلی جنس سروس کی ڈپٹی ڈائریکٹر وینیسالائیڈ نے کہا ہے کہ بھارت کینیڈا کے عام انتخابات میں مداخلت کرسکتا ہے۔ بھارت کی حکومت کینیڈا کی کمیونیٹیز اور جمہوری عمل میں مداخلت کے لیے ضروری وسائل رکھتی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کینیڈا کی سیکیورٹی انٹیلی جنس سروس سی ایس آئی ایس نے بھارت کے خلاف ایک اہم وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کینیڈا کے عام انتخابات میں مداخلت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
کینیڈا کی سیکیورٹی انٹیلی جنس سروس کی ڈپٹی ڈائریکٹر وینیسا لائیڈ نے پریس کانفرنس کے دوران یہ تشویش ظاہر کی کہ بھارت سمیت کئی ریاست مخالف عناصر کینیڈا کے جمہوری عمل میں مداخلت کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر سکتے ہیں، جن میں مصنوعی ذہانت اے آئی کا استعمال بھی شامل ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت کی حکومت کینیڈا کی کمیونیٹیز اور جمہوری عمل میں مداخلت کے لیے ضروری وسائل رکھتی ہے اور وہ اس میں ملوث ہو سکتی ہے۔
لائیڈ کا کہنا ہے کہ کینیڈا کے انتخابات میں بیرونی مداخلت کا خطرہ صرف بھارت تک محدود نہیں بلکہ روس اور پاکستان جیسے ممالک بھی ایسی سرگرمیاں کر سکتے ہیں جو انتخابات کے نتائج کو متاثر کر سکتی ہیں۔ واضح رہے کہ کینیڈا کے نومنتخب وزیراعظم مارک کارنی نے ملک میں 28 اپریل کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں، اور سیکیورٹی کے حوالے سے حکومت کی طرف سے بیرونی مداخلت کے خطرات سے نمٹنے کے لیے اقدامات کی اہمیت پر زور دیا جا رہا ہے۔