پاکستان شوبز کے اداکار اسود ہارون نے ساتھی اداکارہ نازش جہانگیر کے خلاف کیس سے متعلق تفصیلات شیئر کر دیں ہیں۔

نازش جہانگیر اور اسود ہارون کا کیس ان دنوں سوشل میڈیا سمیت ٹی وی چینلز پر بھی سرخیوں میں ہے۔ جس میں بتایا جارہا ہے کہ اسود ہارون نے اداکارہ نازش جہانگیر پر پیسوں سے متعلق فراڈ کا الزام عائد کیا ہے۔

دوسری جانب نازش جہانگیر نے بھی اسود ہارون کے خلاف قانونی کارروائی کی ہے اور الزامات کی تردید بھی کی ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں اسود ہارون نے عدالتی کارروائی اور کیس کی تفصیلات شیئر کی ہیں۔کیس کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’نازش کے خلاف دھوکہ دہی، بدکلامی اور دھمکیاں دینے پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے، وہ اپنے وکیل کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئی مجھے دھمکیاں دیں اور غنڈوں کی طرح جارحانہ انداز بدمعاشی کی۔ جس پر ہم نے آج عدالت کے باہر اسے برا بھلا کہا کیونکہ اس نے میری والدہ کے ساتھ ایسی زبان استعمال کی‘۔

اداکار نے بتایا کہ ہم نے اپنی پہلی ٹیلی فلم میں ایک ساتھ کام کیا تھا جس کے بعد ہماری دوستی ہوگئی اور ٹرسٹ قائم ہوگیا، میں نے نازش کی مشکل وقت میں مدد کی اسے 2.

5 ملین روپے بطور امانت ایک پراجیکٹ کیلئے دیئے جس کو وہ کھا گئی۔ 

اسود ہارون نے مزید بتایا کہ اس نے ان سے ایک گاڑی بھی لی ہوئی تھی جو واپس نہیں کی اور اس نے مجھے بہت دھوکہ دیا ہے میں نے 6 ماہ پیار سے معاملہ حل کرنے کی کوشش کی مگر اس نے مجھے بلیک میل کروایا مجھ پر حملہ کیا اب ہم قانونی کارروائی کریں گے۔

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسود ہارون نے نازش جہانگیر کے خلاف

پڑھیں:

ہم بھی مسلمان ہیں، نماز پڑھتے اور روزے رکھتے ہیں: منال خان

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ منال خان نے نماز اور روزوں پر تنقید کرنے والوں کو جواب دے دیا۔

منال خان سوشل میڈیا پر بھی بہت سرگرم رہتی ہیں اور انسٹاگرام پر ان کے 10.4 ملین فالوورز ہیں۔

منال خان اکثر اپنی روزمرہ زندگی کی جھلکیاں مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی ہیں، حال ہی میں انہوں نے فیس بک پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی مذہبی عبادات پر کی جانے والی تنقید کا جواب دیا۔

منال خان نے کہا کہ کل میں نے جو ویڈیو شیئر کی، وہ بہت سارے لوگوں کو پسند آئی، لیکن کچھ نے سوال کیا کہ کیا میں نے مغرب کی نماز پڑھی یا نہیں؟ تو آج میں نے نماز ادا کی اور سوچا آپ سب سے شیئر کر لوں اور ہاں میرے ناخنوں پر نیل پالش بھی نہیں ہے، ہم بھی مسلمان ہیں نماز پڑھتے ہیں، روزے رکھتے ہیں اور عبادت بھی کرتے ہیں۔

منال خان کی رمضان روٹین کو مداحوں نے بہت سراہا، ان کے دوپٹے کے ساتھ انداز اور نو میک اپ لک کو بھی پسند کیا جا رہا ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • ایشین فٹبال کوالیفائرز، پاکستان بمقابلہ شام میچ کی لائیو اسٹریمنگ کیسے دیکھیں؟
  • ’لکھ کر تو دیکھیں، ہوسکتا ہے بجلی کا بل آئے ہی نہیں‘ جویریہ سعود مولانا کے وظیفے کے دفاع میں کھڑی ہوگئیں
  • حزب اللہ کے خلاف سازشیں؟
  • عدالت نے ماریہ کو قتل کرنے والے باپ اور بھائی کو سخت سزا سنا دی 
  • روہت شرما کے انداز سے بیٹنگ کرنے والی 6 سالہ پاکستانی بچی کی ویڈیو وائرل
  • راولپنڈی؛ ٹریفک پولیس نے شہری کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرادیا
  • اسود ہارون اور نازش جہانگیر کے درمیان قانونی جنگ، جیت کی کسی ہوگی؟
  • نازش جہانگیر نے میری ماں کو دھکے دیے، میں اب مزید خاموش نہیں رہوں گا: اسود ہارون
  • ہم بھی مسلمان ہیں، نماز پڑھتے اور روزے رکھتے ہیں: منال خان