2025-02-11@19:47:39 GMT
تلاش کی گنتی: 1152
«چین کی جانب سے متعلقہ»:
(نئی خبر)
خیرپور : خیرپور کے علاقے رانی پور میں پیر کی حویلی میں کمسن ملازمہ فاطمہ ملازمہ سے جنسی زیادتی، تشدد اور ہلاکت کے کیس میں مقتولہ کی ماں شبنم نے ملزمان سے صلح کرلی۔ فاطمہ قتل کیس کی سماعت فورتھ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں ہوئی ، دوران سماعت مقتولہ فاطمہ کی ماں کیس کی مدعی شبنم نے ملزمان سےصلح کرلی، وکیل مدعی کی جانب سے تصفیے کا تحریری بیان عدالت میں جمع کروادیا گیا ہے ، اس تحریری بیان میں مقتولہ بچی کی والدہ کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ضمانت دے کر مقدمہ ختم کیا جائے۔ عدالت نے مقتولہ بچی کی والدہ کے تحریری بیان کے بعد سماعت 17 فروری تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ گزشتہ...
اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اسٹار لنک کے ساتھ معاملات کو جلد از جلد مکمل کرنے کی سفارش کردی ہے جبکہ پارلیمانی سیکریٹری نے بتایا کہ اسٹار لنک کے ساتھ معاملات تقریباً حتمی مرحلے پر پہنچ چکے ہیں اور رواں سال جون تک اسٹار لنک کی سروسز یہاں دستیاب ہوں گی۔ چیئرمین قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی امین الحق کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مالی سال 25-2024کے لیے وزارت آئی ٹی کا پی ایس ڈی پی فنڈ اور دیگر اہم منصوبے زیر بحث آئے۔ امین الحق نے حکام کو ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک...
بھارت کے ویٹرن آل راؤنڈر روی چندرن ایشون نے چیمپئنز ٹرافی کے بھارتی اسکواڈ میں ورون چکرورتی کی شمولیت کی خواہش ظاہر کر دی۔ روی اشون کا خیال ہے کہ اگر ورون چکرورتی 50 اوور کے فارمیٹ میں بھی متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں تو اجیت اگرکر کی سلیکشن کمیٹی چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں اسپنر کی جگہ بنانے کے لیے کچھ تبدیلیاں کر سکتی ہے۔ اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ اسپنر کا کہنا تھا کہ سب یہ باتیں کر رہے ہیں کہ آیا اس کو وہاں (چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں) ہونا چاہیئے تھا یا نہیں۔ ان (ایشون) کا خیال ہے کہ ایک موقع ایسا سے جس سے وہ اسکواڈ کا حصہ بن...
چینی وزارت تجارت کا امریکہ کے اداروں پی وی ایچ گروپ اور ایلو مینا کارپوریشن کو غیر معتبر اداروں کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان
بیجنگ : چین کی وزارت تجارت نے “غیر معتبر اداروں کی فہرست کے امور کے طریقہ کار کا اعلان” جاری کیا،جس میں کہا گیا کہ قومی خودمختاری، سلامتی، اور ترقی کے مفادات کو تحفظ دینے کے لیے، “عوامی جمہوریہ چین کے بیرونی تجارت کے قانون”، ” قومی سلامتی کے قانون”، اور ” غیر ملکی پابندیوں کے خلاف قانون” سمیت متعلقہ قوانین کی بنیاد پر، غیر معتبر اداروں کی فہرست کے کام کے طریقہ کار کے مطابق فیصلہ کیا گیا ہے کہ امریکی پی وی ایچ گروپ اور ایلو مینا کارپوریشن کو غیر معتبر اداروں کی فہرست میں شامل کیا جا رہا ہے ۔ مذکورہ دو اداروں نے عام مارکیٹ لین دین کے اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے،...
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی کارکردگی اور مارکیٹوں میں استحکام اور شفافیت کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2025ء) وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی کارکردگی اور مارکیٹوں میں استحکام اور شفافیت کے لئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔مسابقتی کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اجلاس میں چیئرمین سی سی پی ڈاکٹر کبیر سدھو اور ممبران سعید احمد نواز، بشریٰ ناز ملک، سلمان امین اور عبدالرشید شیخ نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ سپیشل سیکرٹری فنانس اور فنانس ڈویژن کے دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔ اجلاس وزیر خزانہ کے دسمبر 2024ء کے پہلے ہفتے میں کمپٹیشن کمیشن کے دورے کے تسلسل میں منعقد ہوا۔وزیر خزانہ نے...
بیجنگ: نیٹ ورک پلیٹ فارم کے اعداد و شمار کے مطابق چین کے 2025 کے جشن بہار کے دوران فلموں کی کل باکس آفس آمدنی 9 ارب یوآن سے تجاوز کر گئی ہے۔ 4 فروری کو صبح 10:00 بجے تک، چین کے 2025 کے جشن بہار کے دوران کل فلم بینوں کی تعداد 0 17 ملین سے تجاوز کر گئی ہے، جو 2024 کے جشن بہار کی تعداد سے زیادہ ہے اور یہ چینی فلمی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔
دفتر خارجہ نے مراکش کشتی حادثہ میں جاں بحق 13 پاکستانیوں کی تصدیق کردی۔ یہ بھی پڑھیں مراکش کشتی حادثہ میں 10 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ 16 جنوری کو مراکش کی بندرگاہ داخلہ کے قریب متعدد پاکستانیوں کو لے جانے والی ایک کشتی الٹ گئی۔ شفقت علی خان نے بتایا کہ وسیع پیمانے پر تصدیق کے عمل کے بعد 13 پاکستانیوں کی لاشوں کی شناخت کی گئی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ چار پاکستانی شہریوں کی میتیں کل اسلام آباد پہنچیں گی، جنہیں ورثا کے حوالے کیا جائےگا۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل مراکش میں تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں 44 پاکستانیوں کے...
ویب ڈیسک —امریکہ کی جانب سے چین کی مصنوعات پر عائد کیا گیا ٹیرف منگل سے نافذ العمل ہو گیا ہے جب کہ چین نے بھی فوری طور پر امریکی مصنوعات پر ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ چین نے کہا ہے کہ وہ امریکہ سے درآمد کیے جانے والے کوئلے اور ایل این جی پر 15 فی صد جب کہ خام تیل، زرعی مشینوں اور گاڑیوں پر 10 فی صد ٹیکس عائد کرے گا۔ امریکہ نے ہفتے کو چین سے درآمد ہونے والی تمام مصنوعات پر 10 فی صد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اس اقدام کا مقصد نشہ آور دوا فینٹینل میں استعمال ہونے والے اجزا کی...
واقعے کی سی سی ٹی وی کی فوٹو خیرپور کے علاقے رانی پور میں پیر کی حویلی میں کمسن ملازمہ فاطمہ کے قتل کے کیس میں مقتولہ کی ماں شبنم نے ملزمان سے صلح کرلی۔اس سلسلے میں وکیل مدعی کی جانب سے تصفیے کا تحریری بیان عدالت میں جمع کروادیا گیا ہے۔ اس تحریری بیان میں مقتولہ بچی کی والدہ کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ضمانت دے کر مقدمہ ختم کیا جائے۔ رانی پور، تشدد سے قتل کمسن ملازمہ کے والد کی پیسوں سے متعلق گفتگو سامنے آ گئیصوبہ سندھ کے شہر رانی پور میں ملازمہ تشدد و ہلاکت کیس میں بچی کے والد کی پیسوں کی لین دین سے متعلق گفتگو کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ فورتھ ایڈیشنل سیشن...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے شاندار لائٹ شوز کی منصوبہ بندی کرلی۔ چیمپیئنز ٹرافی کے دوران اس کے تینوں وینیوز (اسٹیڈیمز) پر وسیع لائٹ شوز کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ فلڈ لائٹ سنکرونائزیشن اور کوریوگرافی ٹیسٹ پہلے ہی قذافی سٹیڈیم میں کرائے جا چکے ہیں جو راولپنڈی، کراچی اور لاہور میں شائقین کے لیے ایک دلکش بصری تجربے کو یقینی بنائیں گے۔ یہ منصوبہ بند لائٹ شوز آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کے لیے پاکستان کی شاندار تیاریوں کے حصے کے طور پر سامنے آیا ہے اور یہ اسٹیڈیم کے تجربے کو جدید بنانے اور پاکستان میں شائقین کے لیے عالمی معیار کی تفریح فراہم کرنے کی جانب ایک اہم...
امریکی سرچ انجن گوگل نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ چینی اور ایرانی ہیکرز تخلیقی مصنوعی ذہانت کو امریکی اہداف کے خلاف سائبر حملوں میں استعمال کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق چین، ایران اور شمالی کوریا سمیت مختلف ممالک کے ہیکرز امریکی اداروں پر سائبر حملوں کے لیے جیمینائی نامی چیٹ بوٹ کا استعمال کر رہے ہیں۔ گوگل کا کہنا ہے کہ تخلیقی مصنوعی ذہانت ہیکرز کو زیادہ تیز رفتاری اور وسیع پیمانے پر حملے کرنے کی صلاحیت فراہم کرتی ہے۔ گوگل کے تھریٹ انٹیلی جنس گروپ نے خبردار کیا ہے کہ ٹیکنالوجی میں مسلسل جدت کے ساتھ، سائبر خطرات میں اضافے کے امکانات بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔
اسلام آباد: چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد میں جاپان کے سفیر اکامٹسو سوئچی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں چیئرمین سینٹ نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ دو طرفہ تعاون اور رابطہ کاری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی ایک تاریخی حیثیت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں نے مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے، اور جاپان نے پاکستان کو سیلاب اور قدرتی آفات کے دوران مدد فراہم کی، جس کے لیے پاکستان شکر گزار ہے۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وہ دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں، انہوں نے جاپان کی تعلیم اور فلاحی...
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے آرمی چیف کو لکھ خط پر ان کی طرف سے کوئی رد عمل آتا ہے تو اس کا خیر مقدم کریں گے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سے ایک میٹنگ ہوئی تھی جو امن و عامہ پر تھی، اس کے سوا کوئی میٹنگ نہیں ہوئی۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا انہوں نے آرمی چیف کو خط لکھا، میں نے اب تک یہ خط پڑھا یا دیکھا نہیں ، بانی پی ٹی آئی نے خط کے مندرجات خود پڑھ کر سنائے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ان کی طرف سے خط پر...
چین، 2025 کے جشن بہار کے دوران فلموں کی کل باکس آفس آمدنی 9 ارب یوآن سے تجاوز WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز بیجنگ : نیٹ ورک پلیٹ فارم کے اعداد و شمار کے مطابق چین کے 2025 کے جشن بہار کے دوران فلموں کی کل باکس آفس آمدنی 9 ارب یوآن سے تجاوز کر گئی ہے۔ 4 فروری کو صبح 10:00 بجے تک، چین کے 2025 کے جشن بہار کے دوران کل فلم بینوں کی تعداد 0 17 ملین سے تجاوز کر گئی ہے، جو 2024 کے جشن بہار کی تعداد سے زیادہ ہے اور یہ چینی فلمی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔
اب کی بار۔۔۔۔۔۔بلڈوزر کا وار!!! WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز ہنڈی کے خلاف مہم میں انڈیکسایکسچینج ہمیشہ کی طرح پیش پیشانڈیکس ایکسچینج کا ’’شان رمضان‘‘ سیزن چار میں قانونی ذریعہ سے اپنے وطن عزیز زرمبادلہ بجھوانے والوں کیلئے انعامات کی بارشقانونی طریقے سے اپنے پیاروں کو رقوم بھجوانے پر جیتیں ،،،،گھر، سونا، کیش اور کارانڈیکس ایکسچینج نے ایک منفرد آگاہی مہم لانچ کردیدبئی :ہمیشہ منفرد انداز میں قانونی ذریعہ سے رقوم کی منتقلی کی آگاہی مہم چلانے والے انڈیکس ایکسچینج نے ایک بار پھر منفرد انداز اپناتے ہوئے ایک نئے سلوگن کے ساتھ ہنڈی اور حوالہ کے خلاف مہم کےلئے ایک بلڈوزر کو میدان میں اتارا ہے۔اب کی بار ہنڈی پر وار کی کامیابی کے بعد اب...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ پر سابق کرکٹرز کی جانب سے تنقید کا سلسلہ جاری ہے، قومی ٹیم کے سابق کرکٹر باسط علی نے ایک مرتبہ پھر بابراعظم سے اوپننگ کروانے کی مخالفت کردی۔ ایونٹ میں بطور دفاعی چیمپئین داخل ہونیوالی پاکستانی ٹیم کے اسکواڈ پر تشویش تاحال برقرار ہے، آل راؤنڈر فہیم اشرف، اوپننگ میں فخر زمان کیساتھ بابراعظم کی شمولیت اور ایک اسپنر منتخب کرنے پر 15 رکنی ٹیم زیر بحث ہے۔ سابق کرکٹر باسط علی نے اپنے یوٹیوب چینل پر اوپننگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر بابراعظم اچھی کارکردگی دکھاتے ہیں تو وہ کہیں گے کہ انھوں نے پاکستان قربانی دی لیکن اگر ناکام ہوئے تو سیدھا جواز ہوگا زبردستی اوپن کروایا...
عبدالجلیل جان نے کہا کہ شوکت یوسفزئی کا بیان ہمارے موقف کی تائید ہے اور ہم اُن کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمیعت علمائے اسلام خیبر پختونخوا کے ترجمان نے کہا ہے کہ کے پی حکومت فارم 47 سے ہی وجود میں آئی اور علی امین گنڈاپور اس سے بھی آگے کی چیز ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام خیبر پختونخوا کے ترجمان عبدالجلیل جان نے کہا کہ شوکت یوسفزئی کا بیان ہمارے موقف کی تائید ہے اور ہم اُن کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ ہمارا مؤقف ہے کہ 2024ء کے انتخابات دھاندلی زدہ ہیں، امید ہے جلد ہی دوسرے صوبوں سے ایسی آوازیں اٹھنا شروع ہوجائیں گی۔ ...
چین کا ٹرمپ حکومت کو جواب، امریکی درآمدات پر 15 فیصد ٹیرف عائد کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز بیجنگ: امریکا کی جانب سے ٹیرف نافذ کیے جانے کے بعد چین نے جوابی وار کرتے ہوئے امریکا سے درآمد اشیاء پر 10 سے 15 فیصد ٹیکس عائد کردیا۔گزشتہ دنوں امریکا کی جانب سے چینی درآمدات پر ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد آج چین نے بھی امریکا سے درآمد ہونے والے تیل، گیس اور دیگر مصنوعات پر ٹیرف لگانے کا اعلان کردیا۔چینی وزارت خزانہ کے بیان میں کہا گیا ہےکہ امریکا سے درآمد کوئلے اور گیس مصنوعات پر 15 فیصد لیوی ٹیکس عائد کیا جائیگا جب کہ امریکی درآمد شدہ تیل (Crude Oil) اور آٹوز مصنوعات پر...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خودمختار دولت فنڈ قائم کرنے کے حکم نامے پر دستخط کردیے اور امریکی محکمہ خزانہ کو فنڈ بنانے کا کہہ دیا۔ اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سےاچھی بات ہوئی، کینیڈا نے ہمارے ساتھ اچھا نہیں کیا، ہمیں کینیڈین زراعت، کاروں اور لکڑی کی ضرورت نہیں۔ ٹرمپ نے بتایا کہ میکسیکو سے ٹیکس کے معاملات ابھی طے نہیں ہوئے، میکسیکو سے ابھی بڑی بات چیت ہونی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین سے بھی اگلے 24 گھنٹوں میں بات چیت کی جاسکتی ہے، چین طویل عرصے تک پاناما کینال میں شریک نہیں رہ سکتا۔ پاناما کینال پر چین سے...
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوٹرن لیتے ہوئے میکسیکو اور کینیڈا پر ٹیرف ایک ماہ کیلئے مؤخر کردیا جبکہ چین سے بھی بات چیت کا عندیہ دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور میکسیکو کی صدر کلاڈیا پارڈو کے درمیان ٹیلیفون رابطہ ہوا امریکی صدر نے میکسیکو پر عائد تجارتی ٹیرف ایک ماہ کیلئے مؤخر کردیا۔ امریکی انتظامیہ کے مطابق میکسیکو نے امریکا میں منشیات کی روک تھام کی حامی بھری ہے، میکسیکو امریکا کے ساتھ سرحد پر 10 ہزار نیشنل گارڈز تعینات کرے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حوالے سے کہا کہ امریکی انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ معاہدہ کرنے کی کوشش کرے گی،صدر کلاڈیا کے ساتھ مذاکرات میں شرکت...
گولارچی (نمائندہ جسارت)مسلم اسٹوڈنٹس لیگ گولارچی کی جانب سے یکجہتی کشمیر ریلی جامعہ محمدیہ سے پریس کلب تک نکالی گئی۔ اس ریلی کی قیادت مسلم اسٹوڈنٹس لیگ ضلع بدین کے صدر عبد القدیر آرائیں، احسان اللہ خان اور شان جٹ نے کی۔ ریلی کے دوران زبردست نعرے بازی کی گئی، جس میں کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر عبدالقدیر آرائیں نے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو پوری دنیا میں تسلیم کیا جانا چاہیے۔ کہ کشمیر پر بھارت کی جانب سے جاری مظالم کے خلاف عالمی برادری کو آواز بلند کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام کے ساتھ ہماری یکجہتی کا یہ مطلب...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پنگ کی دعوت پر4 سے8 فروری تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے پیر کو یہاں جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران صدر مملکت بیجنگ میں صدر شی جن پنگ، وزیر اعظم لی کیانگ اور دیگر سینئر چینی رہنمائوں سمیت چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ بیان کے مطابق بات چیت میں اقتصادی اور تجارتی تعاون پر خصوصی توجہ کے ساتھ انسداد دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون، چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اور مستقبل کے رابطے کے اقدامات کے متعلق پاک چین تعلقات کے مکمل دائرہ کار کا جائزہ لیا جائے گا۔ بیان میں مزید...
آل پاکستان فروٹ اور ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ،امپورٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید احمداور سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی سبزی منڈی آصف احمدکی بھتیجی کی شادی کے موقع پرصوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، سابق نگراں وزیر اعظم محمدمیاں سومرو،آئی جی سندھ پول
آل پاکستان فروٹ اور ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ،امپورٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید احمداور سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی سبزی منڈی آصف احمدکی بھتیجی کی شادی کے موقع پرصوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، سابق نگراں وزیر اعظم محمدمیاں سومرو،آئی جی سندھ پولیسی غلام نبی میمن،ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو،خالدتواب،حنیف گوہر،مرزا اختیار بیگ اوردیگر مہمانوں کا گروپ فوٹو
کینیا کے ڈپٹی ہائی کمشنر ڈینیئل نگانڈا کراچی چیمبر کے صدر جاوید بلوانی سے شیلڈ وصول کر رہے ہیں
امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو پاناما کی بندرگاہ کا دورہ کررہے ہیں پاناما سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) پاناما کے صدر ہوزے راؤل ملینو نے کہا ہے کہ انہوں نے امریکا کے اعلیٰ سفارت کار کو بتادیا ہے کہ نہر پاناما کا انتظام پاناما کے پاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ اقدام پر چین کے ساتھ معاہدے کی تجدید نہیں کی جائے گی۔ملینو نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں کو بتایاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہمارا ملک یہ نہر چلاتا ہے اور ایسا ہی ہوتا رہے گا۔نہر کے انتظام میں چین کے اثر و رسوخ پر امریکی خدشات پر غور کررہے ہیں،تاہم انتظامی خودمختاری پر کوئی بات نہیں ہوگی۔ انہوں نے وضاحت کی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی دھمکیوں پر عمل کرتے ہوئے چین، کینیڈا اور میکسیکو پر نئے ٹیرف کا اطلاق کردیا ہے، میکسیکو اور کینیڈا سے آنے والی زیادہ تر مصنوعات پر 25 فی صد ٹیرف نافذ کیا گیا ہے، جبکہ چین سے درآمد ہونے والی اشیاء پر 10 فی صد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، کینیڈا سے درآمد ہونے والی توانائی کی مصنوعات پر 10 فی صد ٹیرف لگایا گیا ہے۔ وائٹ ہائوس نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اگر کسی ملک نے ٹیرف کے جواب میں ردعمل دیا تو اس سے نمٹنے کی بھی تیاری کرلی گئی ہے۔ اس ٹیرف پر تبصرہ کرتے ہوئے واشنگٹن میں موجود چینی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ...
چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع اراکین ٹاؤن کونسل کے ہمران میونسپل کمشنر جناح ٹاؤن الٰہی بخش بنبھن کیخلاف برطرفی کیلیے مین یونیورسٹی روڈ پر احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں، جبکہ اراکین کونسل نے ہاتھ میں پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں
چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع اراکین ٹاؤن کونسل کے ہمران میونسپل کمشنر جناح ٹاؤن الٰہی بخش بنبھن کیخلاف برطرفی کیلیے مین یونیورسٹی روڈ پر احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں، جبکہ اراکین کونسل نے ہاتھ میں پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹاؤن میونسپل کارپوریشن جناح ٹاؤن میں آٹھویں کونسل اجلاس کا چوتھا سیشن چیئرمین رضوان عبدالسمیع کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں تمام اراکین کونسل نے شرکت کرتے ہوئے آج کے اجلاس میں بھی میونسپل کمشنر کے شریک نہ ہونے پر احتجاج ریکارڈ کرنے کی تجویز پیش کی جس کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ چیئرمین رضوان عبدالسمیع نے تمام اراکین کونسل کے ساتھ جناح ٹاؤن کونسل ہال کے باہر اراکین کونسل کے ساتھ احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 16ماہ سے ہم جناح ٹاؤن کو مثالی ٹاؤن بنانے کیلیے کوششیں کر رہے ہیں جس کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ناکام بنایا جارہا ہے، اسی لیے آج کے اس احتجاج میں جناح ٹاؤن کی...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین ناظم آباد ٹاون سید محمد مظفر نے کہا کہ سندھ حکومت نے پراپرٹی ٹیکس ٹاؤنز کے حوالے کردیا ہے، اس ٹیکس سے ناظم آباد ٹاؤن کی آمدنی میں اضافہ ہوگا، اور ٹاؤن کی ترقی کی رفتار تیز ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ناظم آباد ٹاؤن میں ورلڈ بینک کے ماتحت ادارے کلک کے زیر اہتمام جائیداد سروے کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وائس چیئرمین نعمان صدیقی نے کہا کہ کلک کے سروے سے ٹاؤن کو فائدہ پہنچے گا اور ہم ناظم آباد ٹاؤن میں مزید ترقی کے کام کرسکیں گے، کلک کے نمائندے آغا مرتضیٰ علی نے کہا کہ پائیدار ترقی کے لیے کلک کے زیر اہتمام ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز میں...
اسلام آباد ( آن لائن ) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے امریکی سفارت خانے کے پولیٹیکل کونسلر مسٹر زیک ہارکن رائڈر نے ملاقات کی،ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دیرینہ اور وسیع البنیاد تعلقات موجود ہیں، اور امریکہ کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ایک اہم جز ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ قریبی اور مستحکم تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے۔
لاہور (نمائندہ جسارت) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 ججز کی تعیناتی بذریعہ تبادلہ بدنیتی کی اعلیٰ ترین مثال ہے،جلسے کرنا سیاسی جماعتوں کا جمہوری حق ہے لیکن جلسے کا اعلان ہوتے ہی وزیر داخلہ کی جانب سے ایک بار پھر عوام کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں،سکندر راجہ نے تمام فیصلے تحریک انصاف کے خلاف دیئے ،مقبول ترین جماعت سے بلے کا نشان چھینا،ملازمت مکمل ہونے کے بعد انٹرا پارٹی الیکشن کا کیس سننے کے اہل نہیں۔
لاہور : تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی رہنما مسرت جمشید چیمہ کاکہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 ججز کی تعیناتی بذریعہ تبادلہ بدنیتی کی اعلی ترین مثال ہے،سکندر راجہ نے تمام فیصلے تحریک انصاف کے خلاف دیئے ،مقبول ترین جماعت سے بلے کا نشان چھینا،ملازمت مکمل ہونے کے بعد انٹرا پارٹی الیکشن کا کیس سننے کے اہل نہیں ،یہ کیس نئے چیف الیکشن کمیشن کو سننا چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی نے کہاکہ جلسے کا اعلان ہوتے ہی وزیر داخلہ کی جانب سے ایک بار پھر عوام کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں، پہلے بھی 26 نومبر کو نہتے شہریوں پر گولیاں برسائی گئیں اب بھی دھمکیاں لگائی جا رہی...
اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے چینی، سبزیوں اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کردیا۔وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا، جس میں بنیادی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے چینی، سبزیوں اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا اور وزارت صنعت اور قومی پرائس نگرانی کمیٹی سے 2 ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعظم کا مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر آنے کا خیر مقدموزیراعظم شہباز شریف نے جنوری 2025ء میں مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر ریکارڈ ہونے کا خیر مقدم کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق کمیٹی...
غیر معمولی سپیڈ، 72 روز کی ریکارڈ مدت میں سرینہ چوک انٹرچینج پراجیکٹ مکمل، کل باقاعدہ افتتاح کیا جائیگا
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )غیر معمولی سپیڈ۔ اعلیٰ معیار۔ 72 روز کی ریکارڈ مدت میں 3 انڈر پاسز اور رابطہ سڑکوں پر مشتمل سرینہ چوک انٹرچینج پراجیکٹ مکمل کر لیا گیا ہے۔ میگا پراجیکٹ کا کل باقاعدہ افتتاح کیا جائیگا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے آج سرینہ چوک انٹرچینج پراجیکٹ کا دورہ کیا اور پراجیکٹ کے افتتاح کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سرینہ چوک انٹرچینج کو ریکارڈ 72 دن میں مکمل کیا گیا ہے، جو 3 انڈر پاسز اور رابطہ سڑکوں پرمشتمل ہے۔ یہ انٹرچینج سرینہ ہوٹل، کنونشن سنٹر، شاہراہِ دستور اور ڈپلومیٹک انکلیو کے جنکشن پر واقع ہے، اس منصوبے کی تکمیل سے اسلام آباد شہر کے ٹریفک...
متحدہ عرب امارات میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے بھارت کے میچوں کے ٹکٹوں کی فروخت شام 4 بجے شروع ہوئی جس کی تمام ٹکٹیں ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں فروخت ہو گئیں، ادھر دبئی کے لیے پروازوں اور ہوٹلوں میں رہائش کے کرایوں میں بھی اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق دبئی میں جیسے ہی گھڑی پر 4 بجے پرجوش شائقین کرکٹ ٹکٹ خریدنے کے لیے پہلے سے ہی تیار بیٹھے تھے۔ ایک مداح کا کہنا تھا کہ صرف 2 منٹ کے اندر ہی اس نے خود کو قطار میں 111،000 سے زیادہ ٹکٹ خریدنے والے شائقین کے پیچھے پایا۔ تقریباً ایک گھنٹے تک قطار میں کھڑے رہنے کے بعد پاکستان...
پشاور: جمیعت علما اسلام خیبرپختونخوا کے ترجمان نے کہا ہے کہ کے پی حکومت فارم 47 سے ہی وجود میں آئی اور علی امین گنڈا پور اس سے بھی آگے کی چیز ہیں۔ جمعیت علما اسلام خیبرپختونخوا کے ترجمان عبدالجلیل جان نے کہا کہ شوکت یوسفزئی کا بیان ہمارے موقف کی تائید ہے اور ہم اُن کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ ہمارا مؤقف ہے کہ 2024 کے انتخابات دھاندلی زدہ ہیں، امید ہے جلد ہی دوسرے صوبوں سے ایسی آوازیں اٹھنا شروع ہوجائیں گی۔ جے یو آئی ترجمان نے کہا کہ کے پی حکومت فارم 47 سے ہی وجود میں آئی جبکہ علی امین گنڈا پور بھی فارم 47 کی پیدوار اور اس...
لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ٹکٹوں کی فروخت کا عمل ملک بھر میں شروع ہو چکا ہے، جس کے باعث کراچی، لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں شائقین کی لمبی قطاریں دیکھنے میں آ رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں نجی کوریئر کمپنی کے دفاتر پر خاصا رش ہے، جہاں شائقین آسٹریلیا، انگلینڈ اور پاکستان کے میچز کے ٹکٹ خریدنے میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں، راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی شائقین اپنی پسند کے میچز کے ٹکٹ حاصل کرنے پر خوش ہیں، تاہم کچھ افراد مایوس بھی لوٹے ہیں۔ ایک قومی شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ چار ٹکٹ خریدے جا سکتے ہیں، آن لائن ٹکٹ بُک کرنے والے افراد کو 6 فروری...
ملتان: ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث عوام شدید پریشانی کا شکار ہیں، مختلف شہروں میں چینی کے نرخ میں فی کلو 15 سے 20 روپے تک اضافہ کر دیا گیا ہے، اور قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مختلف شہروں میں چینی حکومت کے مقرر کردہ قیمتوں سے زیادہ میں فروخت ہورہی ہے، ملتان میں دو ہفتے قبل 135 روپے فی کلو فروخت ہونے والی چینی اب 150 سے 160 روپے میں دستیاب ہے جبکہ 50 کلو کا تھیلا 7,200 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، اسی طرح فیصل آباد میں چینی کا ایکس مل ریٹ 146 روپے فی کلو ہے، لیکن مارکیٹ...
چینی تاجر برادری کی امریکی محصولات میں اضافے کی سخت مخالفت china trade WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز بیجنگ(شِنہوا)بین الاقوامی تجارت کے فروغ کے لئے چینی کونسل(سی سی پی آئی ٹی) کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین کی کاروباری برادری چین سے درآمد کی جانے والی اشیا پر 10 فیصد اضافی محصولات عائد کرنے کے امریکی فیصلے پر شدید افسوس اور سختی سے مخالفت کرتی ہے۔ سی سی پی آئی ٹی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ کی جانب سے یکطرفہ طور پر اضافی محصولات کا نفاذ عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے اور بہت سے امریکی کاروباری اداروں اور صارفین کو اس کے اثرات...
وزارت تجارت کے اعداد و شمار کے مطابق، 2024 میں، خدمات میں چین کی تجارت نے تیزی سے ترقی حاصل کی ہے اور خدمات کی مجموعی درآمدات اور برآمدات کا حجم پہلی بار 1 ٹریلین امریکی ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے ، جو ایک ریکارڈ بلند سطح ہے۔ خدمات کی درآمدات اور برآمدات کے ڈھانچے کو بہتر بنایا گیا ہے جو وسیع تر ترقی کے امکانات کو ظاہر کرتا ہے.پیر کے روز نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے میکرو اکنامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے محقق یوآن چیان کا کہنا ہے کہ اس ترقی کے پیچھے چین کی جانب سے ویزا فری انٹری اور کسٹم کلیئرنس، فلائٹ روٹس وغیرہ کے حوالے سے اصلاحات اور جدت طرازی کے مسلسل...
اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) نےمجموعی طور پر مہنگائی میں کمی کے باوجود چینی، گھی اور خوردنی تیل سمیت بعض اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ای سی سی ارکان نے عالمی مارکیٹ میں مہنگائی میں کمی کے باوجود پاکستان میں چینی، گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا اور ماہ رمضان سے پہلے اشیائے ضروریہ کی سپلائی بہتر بنانے کی ہدایت بھی کردی۔ ای سی سی نے وزارت صنعت و پیداوار اور خوراک کو نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے، ای سی...
بیجنگ : چین کے اسٹارٹ اپ ڈیپ سیک کے مصنوعی ذہانت کے ماڈل نے عالمی سطح پر تیزی سے مقبولیت حاصل کی ہے، جو کم لاگت پر چیٹ جی پی ٹی جیسے مغربی ماڈلز کے برابر کارکردگی پیش کرتا ہے۔ افریقہ کے مصنوعی ذہانت کی صنعت کے ماہرین ڈیپ سیک کے ذریعے لائی گئی تبدیلیوں کو سراہ رہے ہیں۔ گھانا کی مصنوعی ذہانت اسٹریٹجی ماہر راشدہ موسا کا خیال ہے کہ چینی کمپنی ڈیپ سیک کا مقصد صرف منافع کمانا نہیں بلکہ اختراعات کو شیئر کرنا ہے، جو مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کی ترقی میں مددگار ہے، کیونکہ ٹیکنالوجی خود بھی گزشتہ کامیابیوں پر استوار ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈیپ سیک کے اوپن سورس ماڈل نے افریقہ...
بیجنگ : چین کی وزارت برائے عوامی سلامتی کے ترجمان نے امریکہ کی جانب سے فینٹینیل کے مسئلے کو بہانہ بنا کر چین سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر 10 فیصد اضافی ٹیکس عائد کرنے کے اعلان پر سخت مذمت کا اظہار کیا ہے۔پیر کے روز ترجمان نے کہا کہ چین دنیا کے ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں منشیات کے خلاف پالیسیاں سب سے سخت اور ان پر عمل درآمد سب سے زیادہ موثر ہے۔ اقوام متحدہ کے منشیات کے خلاف تین کنونشنز کے فریق کے طور پر، چین ہمیشہ بین الاقوامی منشیات کے خلاف ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں مستعد رہا ہے اور امریکہ سمیت دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ منشیات کے خلاف بین...
چیمپئنز ٹرافی کی فزیکلی ٹکٹس کی فروخت کا آغاز، لمبی قطاریں لگ گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی فزیکلی ٹکٹس کی فروخت کا لاہور میں آغاز ہوگیا، ٹکٹس خریدنے کے لیے نجی کورئیر سروس کے دفاتر میں لمبی قطاریں لگ گئیں، شائقین کی ہر نرخ کی ٹکٹس خریدنے میں بھرپور دلچسپی دکھائی دے رہی ہے۔چیمپئنز ٹرافی 2025 کے کراچی، لاہور، اور راولپنڈی میں کھیلے جانے والے 10 میچز کے ٹکٹوں کی فزیکل فروخت شروع ہوگئی، جو لوگ فزیکل ٹکٹس خریدنا چاہتے ہیں وہ ملک بھر کے 26 شہروں میں واقع 108 ٹی سی ایس مراکز سے حاصل کر سکتے ہیں۔ ٹکٹس خریدنے کے لیے نجی کورئیر...
پاکستان کرکٹ شائقین کا انتظار تقریباً ختم ہو گیا کیونکہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے لیے ہوم سائیڈ کی آفیشل ٹیم کی جرسی منگل کو سامنے آ جائے گی۔ کٹ اسی دن پری آرڈر کے لیے بھی دستیاب ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی میں اہم ترین پاک-بھارت مقابلے کے ٹکٹ کتنے کے اور کہاں سے لیے جاسکتے ہیں؟ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کٹ کے حوالے سے اعلان کرتے ہوئے شائقین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی آفیشل کٹس جلد سے جلد حاصل کرکے میگا ایونٹ کے لیے تیار ہوجائیں۔ پاکستان میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے ساتھ، توقع ہے کہ قومی ٹیم کی جرسی ملک بھر اور اس سے باہر کے کرکٹ شائقین کے لیے...
نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ورلڈ کلاس پلیئر ویرات کوہلی کی کنگنم اسٹائل میں ڈانس کی ویڈیو ایک بار پھر وائرل ہوگئی۔ ویرات کوہلی کی انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو 2013 میں چیمپئنز ٹرافی میں فتح کے بعد کی ہے جس میں بھارت نے دھونی کی کپتانی میں ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ 2013 میں چیمپئنز ٹرافی کا فائنل برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں ہوا تھا جس میں بھارت نے انگلینڈ کو پانچ رنز سے شکست دی تھی۔ میچ میں بھارت کی تاریخی فتح کے بعد ویرات کوہلی نے اسٹیڈیم میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ جیت کا جشن منایا اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں والا گنگنم اسٹائل ڈانس کر کے سب کو حیران کردیا...
امریکی ریاست ٹیکساس میں سرکاری ڈیوائسز میں ‘ڈیپ سیک’ سمیت دیگر چینی مصنوعی ذہانت کی ایپس کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ امریکی ریاست ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے چین کی مصنوعی ذہانت کی ایپ ڈیپ سیک پر پابندی کے احکامات جاری کیےہیں، ساتھ ہی انہوں نے چین کی دیگر مصنوعی ذاہنت کی ایپش پر بھی پابنید عائد کی ہے، ٹیکساس امریکا کی پہلی ریاست بن گئی ہے جہاں مقبول آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے چیٹ بوٹ پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈیپ سیک استعمال کرنے والے ہوشیار ہوجائیں، ماہرین کا انتباہ ٹیکساس کے گورنر نے چین کی ایک اور مشہور ایپلی کیشن ‘شوانگ شو’ پر بھی سرکاری ڈیوائسز میں استعمال پر پابندی کا اعلان کیا ہے،...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی 7 فروری کو قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کی جائے گی، نئے قذافی اسٹیڈیم کا باقاعدہ افتتاح وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستانی کٹ کی رونمائی کی متوقع تاریخ بھی سامنے آگئی۔پی سی بی ذرائع کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی 7 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور کی افتتاحی تقریب کے دوران متوقع ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف 7 فروری کو قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے اور نئے قذافی اسٹیڈیم کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔اس افتتاحی تقریب...
لاہور: چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستانی کٹ کی رونمائی کی متوقع تاریخ بھی سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور کی افتتاحی تقریب کے دوران پاکستان ٹیم کی چیمپیئنز ٹرافی کی کٹ کی رونمائی بھی متوقع ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف 7 فروری کو قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 19فروری سے شروع ہو کر 9مارچ تک جاری رہے گی۔ میگا ایونٹ کے میچز لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ بھارتی ٹیم اپنے میچز یو اے ای میں کھیلے گی۔ مزید پڑھیں؛ روی شاستری کی بھی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کھیلنے والی ٹیموں سے متعلق پیشگوئی چیمپیئنز ٹرافی سے قبل 8 فروری...
آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دبئی میں ہونے والے میچز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کی تاریخ اور وقت کا اعلان کردیا۔ آئی سی سی کے مطابق دبئی میں پاک بھارت میچ سمیت بھارت کے باقی دو گروپ میچز اور دبئی میں کھیلے جانے والے پہلے سیمی فائنل کے ٹکٹس کی فروخت آج سے شروع ہوگی، پرستار اپنے ٹکٹس آن لائن خرید سکتے ہیں، جنرل اسٹینڈ کے ٹکٹس کی قیمت 125 درہم سے شروع ہوگی۔ مزید برآں کراچی، لاہور، اور راولپنڈی میں کھیلے جانے والے 10 میچز کے ٹکٹوں کی فزیکل فروخت آج (پیر) سے شروع ہوگی۔ جو لوگ فزیکل ٹکٹس خریدنا چاہتے ہیں وہ ملک بھر کے 26 شہروں میں واقع 108 ٹی سی ایس مراکز سے حاصل...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 فروری 2025ء) چین نے بہت کم لاگت پر جدید ترین اے آئی سے چلنے والے چیٹ بوٹ کو گزشتہ دنوں دنیا کے سامنے پیش کیا ہے، جس نے آرٹیفیشیئل انٹیلی جنس (اے آئی) کمیونٹی میں نئی بحث شروع کردی ہے۔ تاہم، چین کے ریگولیٹری فریم ورک کے تحت کام کرنے والے دیگر چینی مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹس کی طرح، ڈیپ سیک بھی سیاسی طور پر حساس موضوعات پر ردعمل ظاہر کرنے کو حوالے سے 'معذوری' کا اظہار کرتی ہے۔ ڈیپ سیک کی مقبولیت ایک ویک اپ کال ہونی چاہیے، ٹرمپ ڈیپ سیک حساس موضوعات اور متنازعہ مسائل پر اکثر چکمہ دے دیتی ہے یا چینی حکومت کے منظور کردہ بیانیے کو...
چین کی خدمات کی درآمدات اور برآمدات کے کل حجم نے پہلی بار 1 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز بیجنگ : وزارت تجارت کے اعداد و شمار کے مطابق، 2024 میں، خدمات میں چین کی تجارت نے تیزی سے ترقی حاصل کی ہے اور خدمات کی مجموعی درآمدات اور برآمدات کا حجم پہلی بار 1 ٹریلین امریکی ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے ، جو ایک ریکارڈ بلند سطح ہے۔ خدمات کی درآمدات اور برآمدات کے ڈھانچے کو بہتر بنایا گیا ہے جو وسیع تر ترقی کے امکانات کو ظاہر کرتا ہے. پیر کے روز نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے میکرو اکنامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے محقق یوآن...
اپنی حلف برداری کے بعد سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئے روز ایک نیا سرپرائز دنیا کو دے رہے ہیں، ان کی جانب سے حالیہ سرپرائز ٹیرف وار ہے جو انہوں نے چین اور کینیڈا کیخلاف شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جس سے ممکنہ طور پر دونوں ممالک کا تجارتی نقصان متوقع ہے۔ اس تبدیل ہوتی ہوئی عالمی صورتحال میں ماہرین کا خیال ہے کہ چین اس مسئلہ سے خود کو نکالنے میں کامیاب ہو جائے گا اور اس صورتحال سے پاکستان کی معیشت کو مثبت ثمرات مل سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا چین ٹریڈ وار میں پاکستان کے لیے خیر کی خبر معاشی ماہر سلمان نقوی کا کہنا ہے کہ چین پر 10 فیصد ٹیرف عائد ہونے سے...
کراچی: سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کے بعد بھارت کے سابق کپتان روی شاستری نے بھی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کھیلنے والی ٹیموں سے متعلق پیش گوئی کی ہے۔ آئی سی سی ریویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے روی شاستری نے پیشگوئی کی کہ چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا فائنل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بڑے ایونٹس میں بھارت اور آسٹریلیا کی کارکردگی ہمیشہ ہی شاندار رہی ہے اس لیے ماضی کو سامنے رکھتے ہوئے دیکھا جائے تو یہی دو ٹیمیں فائنل تک رسائی حاصل کر سکتی ہیں۔ مزید پڑھیں؛ چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل کون سی دو ٹیمیں کھیلیں گی؟ رکی پونٹنگ نے بتا دیا روی شاستری نے سیمی فائنل کے حوالے...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، عبداللہ شفیق، محمد عرفان خان، صائم ایوب اور سفیان مقیم کی جگہ فہیم اشرف، فخرزمان، خوشدل شاہ اور سعود شکیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں آل راؤنڈر فہیم اشرف، خوشدل شاہ اور عثمان خان کی شمولیت پر شائقین اور سابق کرکٹرز سوال اٹھا رہے ہیں۔ پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ کے انتخاب پر سلیکٹرز کے فیصلوں پر تنقید کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فہیم اشرف اور خوشدل شاہ ٹیم میں کیسے آگئے، سمجھ سے باہر ہے، وسیم اکرم احمد شہزاد نے لکھا کہ فخر...
صدر آصف علی زرداری چینی ہم منصب شی جن پنگ کی دعوت پر 4 سے 8 فروری تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پنگ کی دعوت پر 4 سے 8 فروری تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے پیر کو یہاں جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران صدر مملکت بیجنگ میں صدر شی جن پنگ، وزیر اعظم لی کیانگ اور دیگر سینئر چینی رہنماؤں سمیت چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ بیان کے مطابق بات چیت میں اقتصادی اور تجارتی تعاون پر خصوصی توجہ کے ساتھ انسداد دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون، چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اور مستقبل کے رابطے کے اقدامات کے متعلق پاک چین تعلقات کے مکمل دائرہ...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے آغاز میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 249 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 14 ہزار 6 پر آ گیا۔ اب تک کے کاروبار کے دور ان آج انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 620 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 255 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری چینی ہم منصب شی جن پنگ کی دعوت پر چین کا 4 روزہ دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدر آصف علی زرداری 4 سے 8 فروری کے دوران چین کا سرکاری دورہ کریں گے، انہیں چینی صدر شی جن پنگ نے دورہ چین کی دعوت دی ہے۔ اس دورے کے دوران صدر مملکت چینی صدر اور وزیر اعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں گے۔ ان ملاقاتوں میں پاک چین تعلقات اور بالخصوص معیشت و تجارت، سی پیک، انسداد دہشتگردی اور سیکیورٹی سے متعلق معاملات میں باہمی تعاون پر گفتگو ہوگی۔ یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر کی ملاقات اس دورے کے دوران بدلتی علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال...
لاہور: تجزیہ کار شہباز رانا کا کہنا ہے کہ وزیرخزانہ محمد اورنگ زیب نے اس ہفتے کہا ہے کہ ہم تنخواہ دار طبقے کے لیے فی الحال ٹیکس کے ریٹس کم نہیں کر سکتے لیکن ان کے لیے گوشوارے جمع کرانے کا پراسیس آسان کر رہے ہیں۔ انھوں نے اسٹینڈنگ کمیٹی میں کہا کہ جب گوشوارہ جمع کرواتے ہیں تو اس میں 672 کالم ہیں، تنخواہ دار طبقے کے لیے خاص طور پر ایک نیا گوشوارہ بن رہا ہے جس میں صرف 18کالم ہوں گے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام دی ریویو میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط کے باوجود اخراجات بے قابو ہیں، ترقیاتی بجٹ کم سیاستدانوں کے...
امریکی ٹیرف پالیسی کے خلاف کینیڈا اور میکسیکو نے مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ چین نے بھی امریکی ٹیرف پالیسی کے خلاف باضابطہ بیان جاری کردیا ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے امریکی ٹیرف میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مشترکہ مفادات پر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’ٹیرف ٹرمپ کارڈ‘، کینیڈا اور میکسیکو جوابی چال کے لیے تیار وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان کے ردعمل میں کینیڈین شہریوں سے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ کینیڈا میں تیار...
لاہور+ملتان (سپورٹس رپورٹر) چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان کے دوسرے ٹور کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹرافی کو گزشتہ روز ملتان لایاگیا جہاں ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں رونمائی کی گئی۔ شہریوں کی بڑی تعداد ٹرافی کا دیدار کرنے پہنچ گئی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ ٹرافی کا فوٹو شوٹ کیا گیا، شہریوں نے بھی ٹرافی کی نمائش کی ویڈیوز بنائیں۔ میڈیا کے سامنے ٹرافی کو پیش کیا گیا۔ فوٹو سیشن ہوا، ویڈیوز بنیں۔ اس سے قبل ملتان کے مشہور مقام قلعہ کہنہ قاسم باغ پر بھی ویڈیو شوٹ ہوا لیکن اس کو میڈیا سے محفوظ رکھا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسے اپنے لیے محفوظ کیا۔ ملتان انٹرنیشنل سٹیڈیم میں میڈیا کی بڑی تعداد موجود تھی،...
میرپورخاص(نمائندہ جسارت)میرپورخاص کی مقامی مارکیٹ میں دکانداروں نے ٹنڈوالٰہیار شوگر مل واقع چمبڑ تعلقہ کی چینی کا اسٹاک فروخت کے لیے رکھنا بند کر دیا اور دیگر شوگر ملز کی چینی کی فروخت کو اوپن مارکیٹ میں یقینی بنانے لگے،چینی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کا اضافہ ،فی کلو 130 سے بڑھ کر150 کلو ہوگئی۔ اس حوالے سے دکانداروں نے نمائندے کو بتایا کہ حال ہی میں اچانک فیڈرل بورڈ اف ریونیو ایف بی آر حیدرآباد کی ایک ٹیم نے مقامی مارکیٹوں کا اچانک دورہ کیا تھا جس کے دوران مذکورہ ٹیم کو چیکنگ کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا کہ دکانداروں کے پاس ٹنڈوالٰہیار شوگر مل واقعہ چمبڑ کا اسٹاک موجود ہے مگر اس پر لگی...
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ، توقعات کے مطابق، کینیڈا، چین اور میکسیکو کے خلاف ٹیرف کی جنگ چھیڑ دی ہے۔ انہوں نے ہفتے کو ایک ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کیے جس کے تحت چین سے آنے والی تمام اشیا و خدمات پر 10 فیصد جبکہ کینیڈا اور میکسیکو سے آنے والی اشیا و خدمات پر 25 فیصد ڈیوٹی وصول کی جائے گی۔ کینیڈا سے درآمد کی جانے والی بجلی، تیل اور گیس پر البتہ 10 فیصد کی شرح سے ڈیوٹی لی جائے گی۔ کینیڈین وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو نے امریکا سے آنے والی 155 ارب کینیڈین ڈالر مالیت کی اشیا پر 25 فیصد ڈیوٹی لگانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ڈیوٹی منگل سے وصول کی جائے گی۔ جسٹن ٹروڈو نے ایک...
اوٹاوا /بیجنگ /واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے محصولات میں بے پناہ اضافے پر کینیڈا اور چین نے بھی جوابی ردعمل کا اعلان کیا ہے۔امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا، میکسیکو اور چین پر ٹیرف عاید کرنے کے بعد کہا ہے کہ اہم تجارتی شراکت داروں پر ٹیرفعاید کرنے سے امریکی شہریوں کو معاشی درد ہوگا لیکن یہ امریکی مفادات محفوظ کرنے کے لیے اہم ہوگا‘ہماری مشکلات بڑھیں گی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے امریکا کے خلاف ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) میں مقدمے دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چین کی وزارت تجارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کا چینی مصنوعات...
چین کے سفری رش کی موٹر سائیکلوں سےسی919 طیاروں کی جانب منتقلی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز گوانگ ژو(شِنہوا) اپنی آخری ترسیل مکمل کرنے کے بعد ٹرک ڈرائیور ژو چھیانگ بہار تہوار کی تقریبات کے لئے گھرجانے کی غرض سے پرواز سی زیڈ 8233 میں سوار ہوا۔وہ چین کے مقامی طور پر تیار کردہ سی 919 طیارے میں اپنے پہلے سفر کے لئے بےتاب تھا۔ چین اس وقت اپنے سالانہ 40 روزہ بہار تہوار کے سفری رش کے درمیان میں ہے جو چھون یون کہلاتا ہے۔اس عرصے میں کروڑوں لوگ خاندان کے ساتھ ملنے کے لئے سفر کرتے ہیں۔ ملک کی ایئر لائنوں چائنہ ایسٹرن،ایئر چائنہ اور چائنہ سدرن کی جانب سے اپنے فضائی بیڑوں میں...
چینی محققوں کی ٹیم نے ایک انقلابی مصنوعی ہاتھ تیار کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز ہیفے (شِنہوا) یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آف چائنہ (یو ایس ٹی سی) کی ایک تحقیقاتی ٹیم نے ایک انقلابی بایو میمیٹک مصنوعی ہاتھ متعارف کرایا ہے جو انتہائی مہارت کے ساتھ بال بنانے، اسمارٹ فونز چلانے اور حتیٰ کہ پیچیدہ اشاروں کی زبان کے اشاروں کو انجام دینے کی صلاحیت رکھتاہے۔انسان کے ہاتھ کے افعال کی نقل کر نے والا یہ ہلکا پھلکا مصنوعی آلہ مصنوعی اور انسان نماروبوٹس بنانے میں ایک اہم پیشرفت کو ظاہر کرتا ہے اور دنیا بھر میں لاکھوں معذور افراد کے لیے امید کی کرن بن رہا ہے۔ یو ایس ٹی سی نے...
کانگریس کی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ اترپردیش کی بی جے پی حکومت دلتوں پر ظلم کی علامت بن گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اترپردیش کے ایودھیا میں ایک دلت بچی کے ساتھ ہوئی انسانیت سوز حرکت نے پورے ملک کو سکتہ میں ڈال دیا ہے۔ وہیں اس معاملے پر سیاست دانوں نے بھی کڑا رُخ اختیار کیا ہے۔ وائناڈ سے کانگریس کی رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے بھی اس معاملے پر اترپردیش کی حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔ پرینکا گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ میں لکھا کہ ایودھیا میں بھگوت کتھا سننے گئی ایک دلت بچی کے ساتھ جس طرح کی بربریت ہوئی اسے سن کر کسی بھی انسان کی روح کانپ جائے...
چین، میکسیکو اور کینیڈا کے بعد جاپان نےامریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی ٹیرف پالیسی پر تحفظات کا اظہار کر دیا ۔ جاپان کے وزیرخارجہ کٹسونوبو کٹو نے امریکا کی نئی ٹیرف پالیسی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی اقدام سے پوری دنیا کی معیشت متاثر ہوسکتی ہے جاپان کو بھی امریکا کی ٹیرف پالیسی پر تحفظات ہیں،جاپان کو امریکی پالیسیوں اور ان کے اثرات کو پرکھنے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے دوران امریکا نے اپنی “امریکہ فرسٹ” پالیسی کے تحت بین الاقوامی تجارت میں سخت اقدامات کیےہیں جن میں اسٹیل، ایلومینیم اور دیگر مصنوعات پر بھاری ٹیرف عائد کرنا شامل تھا۔ یہ ٹیرف پالیسیاں...
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کی جانب سے چین سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر 10 فیصد اضافی ٹیکس عائد کرنے کے اعلان پر صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ امریکہ نے فینٹینیل کے مسئلے کو بہانہ بنا کر چین سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر 10 فیصد اضافی ٹیکس عائد کیا ہے، چین اس پر سخت عدم اطمینان اور غیرمتزلزل مخالفت کرتا ہے، اور ضروری جوابی اقدامات اٹھائے گا، اپنے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ چین کا موقف ہمیشہ سے مستحکم اور پائیدار رہا ہے۔ تجارتی جنگ اور ٹیکس جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا۔ امریکہ کی جانب سے یکطرفہ طور پر ٹیکس عائد کرنے کا عمل عالمی تجارتی...
چینی وزارت تجارت کا امریکہ کی جانب سے چین پر اضافی محصولات عائد کرنے کے ردعمل میں قانونی چارہ جوئی کا اعلان
امریکی وائٹ ہاؤس نے ایک فہرست جاری کی، جس میں چین سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر فینٹینیل جیسے مسائل کے بہانے 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا گیا۔ چین نے اس پر شدید عدم اطمینان اور مخالفت کا اظہار کیا ۔ چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے اس اعلان پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی یکطرفہ ٹیرف عائد کرنے کی کارروائی عالمی تجارتی تنظیم کے قواعد کی سنگین خلاف ورزی ہے، جو نہ صرف اپنے مسائل کو حل کرنے میں بے سود ہے بلکہ چین اور امریکہ کے درمیان معمول کے تجارتی تعاون کو بھی نقصان پہنچاتی ہے۔ چین امریکہ کی غلط کارروائیوں کے خلاف عالمی تجارتی تنظیم میں مقدمہ دائر کرے گا اور...
چین کے محکمہ قومی جنگلات اور سبزہ زار سے موصول اطلاعات کے مطابق، چین مسلسل ویٹ لینڈز کے تحفظ اور بحالی کو آگے بڑھا رہا ہے، جس سے اہم ویٹ لینڈز کے ماحولیاتی حالات میں مؤثر بہتری آئی ہے۔اتوار کے روز محکمے کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، 2012 سے اب تک، 3700 سے زیادہ ویٹ لینڈز تحفظ اور بحالی کے منصوبوں پر عمل درآمد کیا گیا ہے، جس سے 10 لاکھ ہیکٹر سے زیادہ نئے ویٹ لینڈز کا اضافہ اور بحالی ہوئی ہے۔ ملک بھر میں ویٹ لینڈز کا رقبہ 56.35 ملین ہیکٹر سے زیادہ پر مستحکم ہے۔ 2200 سے زیادہ مختلف قسم کے ویٹ لینڈز نیچر ریزرو قائم کیے گئے ہیں۔ اس سال قومی ویٹ...
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان 23 فروری کو ہونے والے میچ سے متعلق اظہار خیال کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے چیمپیئنز ٹرافی میں ہونے والے پاک بھارت میچ کو زیادہ اہم قرار نہیں دیا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایوارڈز کی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دبئی میں بھارتی ٹیم کا مشن چیمپیئنز ٹرافی جیتنا ہے، صرف ایک میچ جیتنا مشن نہیں۔ گوتم گمبھیر نے کہا کہ ہم چیمپئنز ٹرافی میں یہ سوچ کر نہیں جا رہے کہ 23 فروری کو سب سے اہم میچ ہے۔ انہوں نے...
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن )لندن میں پاکستان کے ہائی کمیشن میں منعقد اڑان پاکستان کے حوالے سے ہونے والی پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیمپئنز ٹرافی اور ترکیہ کے صدر کی آمد کے موقع پر احتجاج نہ کرے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کی منفی سیاست کا لوگوں نے بائیکاٹ کیا، لوگوں کو یہ بات سمجھ آگئی کہ ملک کا مستقبل امن اور سیاسی استحکام سے ہی روشن ہوگا۔انہوں نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیا کہ وہ چیمپئنز ٹرافی اور ترکیہ کے صدر کی آمد کے موقع پر احتجاج نہ...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے پاکستانی اسکواڈ میں فہیم اشرف کی سلیکشن پر وسیم اکرم پھٹ پڑے۔ قومی ٹیم کے اسکواڈ کے اعلان کے بعد پاکستانی شائقین کرکٹ سمیت سابق کھلاڑیوں نے بھی سوالات اٹھانا شروع کر دیے ہیں۔ وہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے آل راؤنڈر فہیم اشرف پر سوال اٹھاتے ہوئے انہیں ’آؤٹ آف بلیو‘ قرار دے دیا۔ ایک پریس کانفرنس کے دوران فہیم اشرف کی ٹیم میں واپسی کے سوال پر وسیم اکرم نے کہا کہ ابتدائی 20 میچز میں اسکی بالنگ اوسط 100 کی ہے اور بیٹنگ اوسط محض 9 کی، پھر آگے کیا کہہ سکتے ہیں۔ چیمپئینز ٹرافی کیلئے متنخب کردہ اسکواڈ پر سوئنگ کے سلطان کا کہنا...
لاہور(نیوز ڈیسک)آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پاکستان میں ہونے والے میچوں کے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کردیا گیا ہے۔پاکستان میں ہونے والے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچوں کے ٹکٹوں کی فزیکل فروخت 3 فروری سے شروع ہوگی۔ ملک بھر کے 26 شہروں میں نجی کورئیر سروس کے 108 آؤٹ لیٹس پر یہ ٹکٹ دستیاب ہوں گے۔ متحدہ عرب امارات میں ہونے والے میچوں کے ٹکٹوں کی تفصیلات مقررہ وقت پر جاری کی جائیں گی۔ اسی طرح 2 مارچ کو کھیلے جانے والے بھارت کے میچ کے ٹکٹوں کی معلومات بھی طے شدہ وقت پر فراہم کی جائے گی۔
امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے میکسیکو، کینیڈا اور چین کی مصنوعات پر بھاری ٹیکسز عائد کرکے تجارتی جنگ چھیڑ دی۔خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے میکسیکو، کینیڈا اور چین کی مصنوعات پر بھاری ٹیکسز عائد کرتے ہوئے حکم دیاہے کہ کینیڈا اور میکسیکو کے معاملے میں فینٹانل اور غیر قانونی تارکین وطن کی امریکا آمد کو روکیں۔امریکی صدر کے اقدام سے تجارتی جنگ شروع ہو گئی ہے، امریکا کے دو بڑے تجارتی شراکت داروں میکسیکو اور کینیڈا نے فوری طور پر جوابی محصولات عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ چین نے کہا ہے کہ وہ ٹرمپ کے اقدام کو عالمی تجارتی تنظیم( ڈبلیو ٹی او) میں چیلنج کرنے کے ساتھ دیگر...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے فزیکل ٹکٹس کی فروخت کا آغاز کا 3 فروری سے شروع ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان میں ہونے والے میچوں کے ٹکٹس ملک بھر کے 26 شہروں کے ٹی سی ایس کے 108 آؤٹ لیٹس پر دستیاب ہوں گے۔ فریکل ٹکٹس کی فروخت کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوگی۔ مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہوگی، قیمتیں سامنے آگئیں تاہم متحدہ عرب امارات میں 20 اور 23 فروری اور 2 مارچ کو کھیلے جانے والے میچز کے ٹکٹوں کی معلومات مقررہ وقت پر جاری کی جائیں گی۔ قبل ازیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی...
قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کو بھارت کے لیجنڈری بیٹر سچن ٹنڈولکر کی طرح اننگز کے آغاز کا ٹاسک دیدیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں انجری کے شکار صائم ایوب کی جگہ بابراعظم اور فخر زمان اوپننگ کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ بابراعظم مڈل آرڈر میں نمبر 3 پوزیشن پر کھیلتے ہیں تاہم میجنمنٹ کی جانب سے انہیں سابق لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کی طرح بلےبازی کرنے کا ٹاسک سونپا گیا ہے کہ وہ اننگز کو لیکر چلیں تاکہ وکٹیں گرنے کے سبب ایک اینڈ کو محفوظ رکھا جاسکے۔ مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی میں فخر زمان کا اوپننگ پارٹنر کون ہوگا؟ سلیکٹر نے بتا دیا سچن نے 1989 میں مڈل آرڈر بلے باز کے...
آسٹریلیا کو تین بار ورلڈکپ جتوانے والے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے چیمپئینز ٹرافی کی دو فائنلسٹ ٹیموں سے پاکستان کو نکال باہر کیا۔ سابق آسٹریلوی کرکٹر نے میگا ایونٹ کے فائنل سے میزبان پاکستان کو خارج کرتے ہوئے پیشگوئی کی ہے کہ بھارت اور آسٹریلیا ایونٹ کی دو فائنلسٹ ٹیمیں ہوسکتی ہیں۔ آئی سی سی ریویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے رکی پونٹنگ نے کہا کہ آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں میں کوالٹی پلیئرز ہیں، ان ٹیموں کی حالیہ تاریخ اور آئی سی سی ایونٹس میں کارکردگی سب کچھ واضح کرتی ہے۔ مزید پڑھیں: "بالنگ اوسط 100 کی اور بیٹنگ اوسط 9 کی" کیا سلیکشن ہے انہوں نے کہا کہ بھارت اور آسٹریلیا کو فائنلسٹ ٹیموں کیلئے نظر انداز نہیں...
امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے محصولات میں بے پناہ اضافے پر کینیڈا اور چین نے بھی جوابی ردعمل کا اعلان کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے امریکا کے خلاف ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (WTO) میں مقدمے دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چین کی وزارت تجارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کا چینی مصنوعات پر یکطرفہ طور پر ٹیکسز کا نفاذ ڈبلیو ٹی او کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا مسائل کو حل کرنے کے بجائے ایسے اقدامات اُٹھا رہا ہے جس سے معمول کے معاشی اور تجارتی تعاون کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا ٹیرف بڑھانے کی دھمکیاں دینے کے بجائے فینٹانل...
کینیڈا کا امریکا پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز جسٹن ٹروڈو نے اعلان کیا ہے کہ کینیڈا امریکا سے درآمد ہونیوالی مخصوص اشیاء پر 25 فیصد جوابی ٹیرف عائد کرے گا۔ عالمی میڈیا کے مطابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ کینیڈا امریکا کے تجارتی اقدام کا جواب 106 ارب ڈالر مالیت کے امریکی سامان پر 25 فیصد محصولات عائد کر کے دے گا۔ پہلے مرحلے میں منگل کو امریکا سے درآمد ہونیوالی 30 ارب کینیڈین ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف لاگو ہوگا، اس کے بعد تین ہفتوں میں 125 ارب کینیڈین ڈالر مالیت کے سامان پر مزید ٹیرف لگے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتہ...
٭چین، کینیڈا ، میکسیکو پر ٹیرف سے امریکا میں 1.4 ٹریلین ڈالر کی درآمدی مصنوعات مہنگی ہونگیں ٭امریکی کاریں کینیڈا میں بنتی ہیں، ،چین سے درآمد ہ جوتے اور الیکٹرانک اشیا ء بھی مہنگی ہو جائیں ٹیرف لگانے سے امریکا میں مہنگائی کا بھونچال آنے کا امکان پیدا ہوگیا۔امریکی میڈیا کے مطابق 3 ممالک کے ساتھ تجارتی جنگ سے امریکا میں مہنگائی بڑھے گی، چین، کینیڈا اور میکسیکو پر ٹیرف سے 1.4 ٹریلین ڈالر کی مصنوعات مہنگی ہوں گی، زیادہ ترامریکی کاریں جزوی طور پرامریکا اورکینیڈا میں بنتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 25 فیصد ٹیرف کے نفاذ سے کاروں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا، سٹیل، ادویات، گیس اور خوراک کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا، امریکا میں تقریبا 99 فیصد...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں آل راؤنڈر فہیم اشرف کی شمولیت پر شائقین کے بعد سابق کرکٹرز نے بھی سوال اٹھادیا۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان و سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے آل راؤنڈر فہیم اشرف کی سلیکشن پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں 'آؤٹ آف بلیو' قرار دیا۔ فرنچائز کی پریس کانفرنس میں آل راؤنڈر کی اسکواڈ میں واپسی پر سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ابتدائی 20 میچز میں اسکی بالنگ اوسط 100 کی ہے اور بیٹنگ اوسط محض 9 کی، اب آگے کیا کہہ سکتے ہیں۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ کون کتنے عرصے بعد ٹیم میں واپس آیا؟ چیمپئینز ٹرافی کیلئے متنخب کردہ اسکواڈ پر انہوں نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ...
لاہورکے علاقے کینٹ میں تین سالہ سوتیلی بیٹی کو قتل کرنے والی ماں کو گرفتار کرلیا گیا۔ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق لاہور کینٹ میں ملزمہ علینہ نے سوتیلی بیٹی حریم فاطمہ کو منہ پرکپڑا رکھ کرقتل کیا۔مقتولہ بچی کے والد سفیان کی مدعیت میں ملزمہ علینہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس نے بچی کی لاش ڈیڈ ہاؤس منتقل کرکے مزید تحقیقات شروع کر دیں۔
سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل میچ ہونے کی پیش گوئی کردی۔ رکی پونٹنگ نے ساتھ یہ بھی خبردار کیا ہے کہ پاکستان ٹیم دونوں ٹیموں کے لیے چیلنج بنے گی۔ رکی پونٹنگ نے آئی سی سی ریویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں میں کوالٹی پلیئرز ہیں، ان ٹیموں کی حالیہ تاریخ اور آئی سی سی ایونٹس میں کارکردگی سب کچھ واضح کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور آسٹریلیا کو فائنلسٹ ٹیموں کے لیے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ رکی پونٹنگ نے کہا کہ ایک اور ٹیم جو اس وقت کچھ اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے وہ پاکستان...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑے تجارتی شراکت داروں چین، کینیڈا اور میکسیکو پر نئے ٹیرف لاگو کردیے۔ دھمکیوں کو عملی جامہ پہناتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تینوں ممالک پر ٹیرف عائد کرنے کے حکمنامے پر دستخط کردیے ہیں۔ کینیڈین حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ برآمد کیے جانیوالے سامان پر منگل سے 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا گیا ہے، تاہم کینیڈین آئل پر یہ ٹیکس دس فیصد لگایا گیا ہے۔ اسی طرح میکسیکو سے برآمد اشیا پر بھی 25 فیصد ٹیکس لگایا گیا ہے جبکہ چین سے امریکا بھیجی جانیوالی اشیا پر 10 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق کسی کے لیے کوئی استثنا نہیں ہے، ٹیرف کا عارضی پلان...
لندن(نیوز ڈیسک)لندن میں پاکستان کے ہائی کمیشن میں منعقد اڑان پاکستان کے حوالے سے ہونے والی پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیمپئنز ٹرافی اور ترکیہ کے صدر کی آمد کے موقع پر احتجاج نہ کرے۔لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کی منفی سیاست کا لوگوں نے بائیکاٹ کیا، لوگوں کو یہ بات سمجھ آگئی کہ ملک کا مستقبل امن اور سیاسی استحکام سے ہی روشن ہوگا۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیا کہ وہ چیمپئنز ٹرافی اور ترکیہ کے صدر کی آمد کے موقع پر احتجاج نہ کرے، یہ احتجاج کی کال دے کر ثابت کررہے...
وائٹ ہاؤس کے مطابق کسی کے لیے کوئی استثنا نہیں ہے، ٹیرف کا عارضی پلان منگل سے نافذالعمل ہوگا۔ وائٹ ہاؤس نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اگر کسی ملک نے ٹیرف کے جواب میں ردعمل دیا تو اس سے نمٹنے کی بھی تیاری کرلی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑے تجارتی شراکت داروں چین، کینیڈا اور میکسیکو پر نئے ٹیرف لاگو کر دیئے۔ دھمکیوں کو عملی جامہ پہناتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تینوں ممالک پر ٹیرف عائد کرنے کے حکمنامے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ کینیڈین حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ برآمد کیے جانیوالے سامان پر منگل سے 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا گیا ہے، تاہم کینیڈین آئل پر یہ...
میرپورخاص (بیورو رپورٹ) حیسکو کے بقایاجات پیپلز پارٹی کے یوسی چیئرمینوں نے واجبات وصولی کا بیڑا اٹھا لیا SE واپڈا کی جانب سے یوسی چیئرمین کو لسٹیں سپرد کردی تفصیلات کے مطابق حیسکو میرپورخاص کی جانب سے نادہندگان سے بقایاجات کی وصولی اور بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کے دوران حیسکو ، پولیس اور رینجرز پر شہریوں کو حراساں کرنے کے الزام کے بعد حیسکو کے SE امیر احمد میمن سے یوسی چیرمین حنیف میمن کی سربراہی میں چیئرمینوں ارشد ہزاروی ، شریف بلوچ ، ممتاز جھنڈیر اور دوست محمد خاصخیلی پر مشتمل یوسی چیئرمینوں کے ایک وفد نے ملاقات کی تھی ملاقات کے بعد حیسکو کی جانب سے نادھندگان کی لسٹیں یوسی چیرمینز کے حوالے کردی گئی ہیں اور...