لاہور+ملتان (سپورٹس رپورٹر) چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان کے دوسرے ٹور کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹرافی کو گزشتہ روز ملتان لایاگیا جہاں ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں رونمائی کی گئی۔ شہریوں کی بڑی تعداد ٹرافی کا دیدار کرنے پہنچ گئی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ ٹرافی کا فوٹو شوٹ کیا گیا، شہریوں نے بھی ٹرافی کی نمائش کی ویڈیوز بنائیں۔ میڈیا کے سامنے ٹرافی کو پیش کیا گیا۔ فوٹو سیشن ہوا، ویڈیوز بنیں۔ اس سے قبل ملتان کے مشہور مقام قلعہ کہنہ قاسم باغ پر بھی ویڈیو شوٹ ہوا لیکن اس کو میڈیا سے محفوظ رکھا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسے اپنے لیے محفوظ کیا۔ ملتان انٹرنیشنل سٹیڈیم میں میڈیا کی بڑی تعداد موجود تھی، حفاظتی انتظامات بھی سخت تھے۔ ٹرافی کو بہاولپور کے نور محل، پشاور کے ارباب نیاز سٹیڈیم، کراچی کے نیشنل سٹیڈیم، حیدرآباد کے نیاز سٹیڈیم لے جایا جائے گا۔ ٹرافی کا یہ سفر 14 فروری کو کراچی میں اختتام پذیر ہوگا۔ چیمپئنز ٹرافی 2025ء کا افتتاحی میچ میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان 19 فروری کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ چیمپئنز ٹرافی کے فزیکل ٹکٹس آج سہ پہر چار بجے سے فروخت کئے جائیں گے۔ فزیکل ٹکٹ شائقین کیلئے پاکستان کے 26  شہروں میں ٹی سی ایس کے 108مراکز پر دستیاب ہوں گے۔ جنرل سٹینڈ ٹکٹ کی قیمتیں 1,000 پاکستانی روپے سے شروع ہوں گی جبکہ کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والے 10 میچوں کیلئے مختلف کیٹیگریز میں پریمیم سیٹنگ 1500  پاکستانی روپے سے دستیاب ہوگی۔ متحدہ عرب امارات میں 20  اور 23 فروری اور 2 مارچ کو کھیلے جانے والے بھارت کے میچوں کے ٹکٹ کی معلومات مقررہ وقت پر جاری کی جائیں گی۔ ٹرائی نیشن سیریز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت بھی آج سے شروع ہوگی۔ کم سے کم ٹکٹ 350 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ قیمت 8 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان سہ فریقی کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز 8 فروری سے ہوگا۔ ٹرائی نیشن سیریز کیلئے پاکستان، نیوزی لینڈ اور فائنل مقابلے کے ٹکٹوں کی کم سے کم قیمت 500 روپے ہوگی، ویک ڈیز میں پاکستان، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ جنوبی افریقہ میچ کی کم سے کم ٹکٹ کی قیمت 350 روپے رکھی گئی ہے۔ ٹکٹوں کی زیادہ سے زیادہ قیمت 8 ہزار ہوگی۔ جنرل انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت ایک ہزار، فرسٹ کلاس اور پریمیئم ٹکٹ کی قیمت 2 سے 4 ہزار کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔ وی وی آئی پی اور گیلری کی قیمت 5 سے 8 ہزار کے درمیان ہوگی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ چاہتا ہے کہ ٹکٹ کی قیمت کم رکھیں تاکہ زیادہ سے زیادہ شائقین میچ دیکھنے آسکیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی ٹکٹ کی قیمت نیوزی لینڈ کے درمیان ٹکٹوں کی

پڑھیں:

پی ٹی آئی چیمپئنز ٹرافی اور صدر اردوان کی آمد کے موقع پر احتجاج نہ کرے:  احسن اقبال

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن )لندن میں پاکستان کے ہائی کمیشن میں منعقد اڑان پاکستان کے حوالے سے ہونے والی پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیمپئنز ٹرافی اور ترکیہ کے صدر کی آمد کے موقع پر احتجاج نہ کرے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کی منفی سیاست کا لوگوں نے بائیکاٹ کیا، لوگوں کو یہ بات سمجھ آگئی کہ ملک کا مستقبل امن اور سیاسی استحکام سے ہی روشن ہوگا۔
انہوں نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیا کہ وہ چیمپئنز ٹرافی اور ترکیہ کے صدر کی آمد کے موقع پر احتجاج نہ کرے، یہ احتجاج کی کال دے کر ثابت کررہے ہیں کہ وہ پاکستان دشمنوں کے اشارے پر انتشار پھیلاتے ہیں، ان کو ہمیشہ اہم موقع پر دھرنے یاد آجاتے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ دوسری بات برطانیہ میں اگر کسی وزیراعظم کے خلاف کرپشن ثابت ہوجائے تو تمام عمر کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہ رہے لیکن یہ پی ٹی آئی کے کیسے لوگ ہیں جو ہمیں بتاتے تھے کہ وہ کرپشن ختم کرنے نکلے ہیں لیکن اب وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی چوری کے وکیل بنے ہوئے ہیں اور میں یہ بات کہہ چکا ہوں جو بھی لوگ اس جرم میں شریک ہیں ان سب کے خلاف کارروائی ہوگی۔
احسن اقبال کا کہنا تھاکہ دوسروں سے رسیدیں مانگنے والے کی اپنی رسیدیں جعلی نکلیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہیتھرو ایئر پورٹ پر جلد دوبارہ پی آئی اے کے طیارے اتریں گے، ماضی کے وزیر کے ایک احمقانہ بیان کے سبب ملک کو بڑا مالی نقصان ہوا۔
احسن اقبال کا کہناتھاکہ ایسی اور کوئی دوسری قوم نہیں دیکھی جو اپنے گندے کپڑے دوسرے ممالک میں دھوتی ہے، آکسفورڈ میں بعض پاکستانی طلبہ نے بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ڈالنے پر پاکستان کو “ روگ سٹیٹ” قرار دیا جن کو مناسب جواب دیا بعد میں وہی طلبہ میرے ساتھ سیلفیاں بنواتے رہے۔
خیال رہے کہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان 12 رکنی وفد کے ہمراہ 12 فروری کو پاکستان آئیں گے۔

پیکا ایکٹ جیسے قوانین بناکر پاکستان کو شمالی کوریا بنادیا گیا: حافظ حمداللہ

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی چیمپئنز ٹرافی اور صدر اردوان کی آمد کے موقع پر احتجاج نہ کرے:  احسن اقبال
  • چیمپئنز ٹرافی 2025: پاکستان میں ہونے والے میچوں کے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان
  • چیمپئینز ٹرافی؛ فزیکل ٹکٹس کی فروخت کا اعلان ہوگیا، کب شروع ہوگی؟
  • پاکستان میں‌ ایک ارب روپے کی گاڑی نے دھوم مچا دی
  • ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ
  • آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کا پاکستان میں دوسرا سفر آج سے شروع ہوگا
  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان
  • چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان
  • چیمپئنز ٹرافی پھر پاکستان پہنچ گئی