پراپرٹی ٹیکس سے ناظم آباد ٹاؤن کی آمدنی بڑھے گی، چیئرمین سید مظفر
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین ناظم آباد ٹاون سید محمد مظفر نے کہا کہ سندھ حکومت نے پراپرٹی ٹیکس ٹاؤنز کے حوالے کردیا ہے، اس ٹیکس سے ناظم آباد ٹاؤن کی آمدنی میں اضافہ ہوگا، اور ٹاؤن کی ترقی کی رفتار تیز ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ناظم آباد ٹاؤن میں ورلڈ بینک کے ماتحت ادارے کلک کے زیر اہتمام جائیداد سروے کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وائس چیئرمین نعمان صدیقی نے کہا کہ کلک کے سروے سے ٹاؤن کو فائدہ پہنچے گا اور ہم ناظم آباد ٹاؤن میں مزید ترقی کے کام کرسکیں گے، کلک کے نمائندے آغا مرتضیٰ علی نے کہا کہ پائیدار ترقی کے لیے کلک کے زیر اہتمام ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز میں گھر گھر جاکر اعداد و شمار جمع کیے جارہے ہیں یہ سروے رہائشی، تجارتی، اور صنعتی جائیدادوں کا احاطہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سروے سے ٹاؤن کے عوام کی بہتر خدمت ممکن ہوگی، کلک کی جانب سے جائیدادٹیکس نظام کو جدید بنایا جارہا ہے، اس نظام کے ذریعے پیدا ہونے والی اضافی آمدنی مقامی کونسلوں کو شہری خدمات اور انفرا اسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے کے قابل بنائے گی، یہ جدید طریقہ کار ٹاؤنز کی بلدیاتی آمدنی میں نمایاں اضافہ کرے گا جو ٹاؤن کی پائیدار اقتصادی ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔ تقریب میں میونسپل کمشنر اطہر سعید خان، یوسی چیئرمینز، وائس چیئر مینز، ڈائریکٹر سینی ٹیشن ظہیر احمد، فوکل پرسن کلک راشد ہاشمی، ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ آصف بیگ، کلک کے UIPT کے ہیڈ آ غا مرتضیٰ علی، کمیونیکیشن اسپیشلسٹ مدیحہ مسعود اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ناظم ا باد ٹاو ن نے کہا کہ ٹاو ن کی
پڑھیں:
کورنگی ‘بھڑکتی آگ بدستور شدت سے جاری، منرل ٹیسٹ
اٹامک انرجی کمیشن کا غیر معمولی گہرائی میں کھدائی کے دوران لگنے والی آگ کا سروے مکمل
آگ کے اطراف 500 میٹر علاقہ ممنوعہ ہے، 6کنٹونمنٹ بورڈ کے فائر ٹینڈرز موجود ہیں
سربراہ کنٹونمنٹ بورڈ کورنگی کریک نے کہا ہے کہ کورنگی کریک میں چند روز قبل اچانک بھڑکنے والی آگ اب بھی شدت کے ساتھ جاری ہے۔سربراہ کینٹونمنٹ بورڈ کورنگی کریک فیصل وٹو کے مطابق آگ کے پھیلا کو روکا جا چکا ہے۔ آگ کے اطراف 500 میٹر کے علاقے کو کورڈن آف کردیا گیا ہے۔ تمام 6 کنٹونمنٹ بورڈز کے فائر ٹینڈرز موقع پر موجود ہیں۔ شہری غیرضروری طور پر آگ لگنے والی جگہ کے قریب نہ جائیں۔سربراہ کینٹونمنٹ بورڈ کورنگی کریک کا مزید کہنا تھا کہ کورنگی میں لگنیوالی آگ کا پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے سروے مکمل کرلیا ہے۔ اٹامک انرجی کمیشن کی سروے رپورٹ کے بعد مزید معلوم ہو سکے گا۔ پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ اور آئل کمپنی کیحکام بھی سرویکررہیہیں۔ کورنگی کنٹونمنٹ بورڈ نیمزید منرل ٹیسٹ کیلیے اداروں سے رابطہ کرلیا ہے۔ آج منرل ٹیسٹ کی ٹیمیں اگ کے مقام کا سروے کریں گی۔انہوں نے کہا کہ منرل ٹیسٹ ٹیموں کی جانب سے ایئر کوالٹی کو چیک کیاجائیگا۔ ایئر کوالٹی ٹیسٹ کے بعد معلوم ہوگا یہاں میھتین گیس کتنی پائی جاتی ہے۔ وزارت پاکستان پیٹرولیم نے زیر زمین میتھین گیس کی جانچ کیلیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔