چین کی خدمات کی درآمدات اور برآمدات کے کل حجم نے پہلی بار 1 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
وزارت تجارت کے اعداد و شمار کے مطابق، 2024 میں، خدمات میں چین کی تجارت نے تیزی سے ترقی حاصل کی ہے اور خدمات کی مجموعی درآمدات اور برآمدات کا حجم پہلی بار 1 ٹریلین امریکی ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے ، جو ایک ریکارڈ بلند سطح ہے۔ خدمات کی درآمدات اور برآمدات کے ڈھانچے کو بہتر بنایا گیا ہے جو وسیع تر ترقی کے امکانات کو ظاہر کرتا ہے.
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
انڈسٹری کو بڑا جھٹکا ،معروف فلمساز نےخودکشی کرلی
بھارت کی تامل فلموں کے 44 سالہ معروف پروڈیوسر شنکر کرشنا پرساد چوہدری (کے پی چوہدری) نے بھارتی شہر گووا میں خودکشی کرلی۔ تاہم خودکشی کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔
رپورٹ کے مطابق تامل فلمساز کے پی چوہدری کی لاش بھارت کے سیاحتی شہر گوا میں ملی اور حکام نے ان کی خودکشی کی تصدیق کی۔
کے پی چوہدری نے رجنی کانت کی فلم ’کبالی‘ بھی پروڈیوس کی تھی اور فلم نے باکس آفس پر 250 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تھا،رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ خودکشی کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں تاہم ان کی مالی حالات ٹھیک نہیں تھے۔
رپورٹس کے مطابق 2023 میں پولیس نے کے پی چوہدری کو منشیات کیس میں گرفتار کیا تھا اور انہوں نے بھی منشیات کے استعمال کا اعتراف کیا تھا۔ ان سے 82گرام سے زائد ہیروئن برآمد کی تھی ۔