بھارت کے ویٹرن آل راؤنڈر روی چندرن ایشون نے چیمپئنز ٹرافی کے بھارتی اسکواڈ میں ورون چکرورتی کی شمولیت کی خواہش ظاہر کر دی۔

روی اشون کا خیال ہے کہ اگر ورون چکرورتی 50 اوور کے فارمیٹ میں بھی متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں تو اجیت اگرکر کی سلیکشن کمیٹی چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں اسپنر کی جگہ بنانے کے لیے کچھ تبدیلیاں کر سکتی ہے۔

اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ اسپنر کا کہنا تھا کہ سب یہ باتیں کر رہے ہیں کہ آیا اس کو وہاں (چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں) ہونا چاہیئے تھا یا نہیں۔ ان (ایشون) کا خیال ہے کہ ایک موقع ایسا سے جس سے وہ اسکواڈ کا حصہ بن سکتا ہے، کیوں کہ تمام ٹیموں نے وقتی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔ لہٰذا عین ممکن ہے اس کو چن لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں ایسا لگتا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف تین ایک روزہ میچز کی سیریز میں ورون کو کھلنے کا موقع مل سکتا ہے۔ ان کا نہیں خیال کہ ورون کو سیدھا چیمپئنز ٹرافی میں کھلانے کا فیصلہ آسان ہوگا۔ اس نے ایک روزہ فامیٹ نہیں کھیلا ہے، انہیں ایسا لگتا ہے کہ سلیکٹرز اس کو بھارت اور انگلینڈ کی سیریز میں موقع دیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی

پڑھیں:

چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس 3 ارب 40 کروڑ روپے میں فروخت

چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس 3 ارب 40 کروڑ روپے میں فروخت WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز

لاہور(آئی پی ایس)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں 23 فروری کو دبئی میں شیڈول پاک بھارت ٹاکرے کے فروخت ہونے والے ٹکٹس کی کُل قیمت سامنے آگئی۔پاک بھارت میچ کے ٹیکس 3 ارب 40 کروڑ روپے میں فروخت ہوئے ہیں۔
یہی نہیں چیمپئنز ٹرافی کے دیگر میچز کے ٹکٹس کی بھی حیران کُن فروخت ہوئی ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کے دبئی میں تمام میچز کے ٹکٹس 88.55 ملین درہم میں فروخت ہوچکے ہیں۔
پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے اس شاندار ٹورنامنٹ کا آغاز 19 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا، جہاں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔
اس ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقا، بنگلادیش، افغانستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔
پاکستان کا پہلا نجی اسپورٹس چینل ”جیو سوپر“ شائقین کرکٹ کیلئے تمام سنسنی خیز مقابلے براہ راست نشر کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • چیمپئینز ٹرافی؛ بابراعظم کی اوپننگ! پاکستانی پناہ مانگنے لگے، مگر کیوں؟
  • چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس 3 ارب 40 کروڑ روپے میں فروخت
  • چیمپئنز ٹرافی: دبئی میں ہونیوالے پاک بھارت میچ کے ٹکٹ ایک گھنٹے میں فروخت ہوگئے
  • پی سی بی نے قذافی اسٹیڈیم کے پویلینز کے نئے نام رکھ دیے
  • عمران خان کا آرمی چیف کو خط، اہم نکات سامنے آگئے
  • چیمپیئنز ٹرافی؛ قومی اسکواڈ پر ایک اور سابق ٹیسٹ کرکٹر کو تحفظات
  • پی ٹی آئی چیمپئنز ٹرافی اور صدر اردوان کی آمد کے موقع پر احتجاج نہ کرے:  احسن اقبال
  • چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں فہیم اشرف کی شمولیت پر وسیم اکرم پھٹ پڑے
  • پی ٹی آئی چیمپئنز ٹرافی اور صدر اردوان کی آمد کے موقع پر احتجاج نہ کرے، وفاقی وزیر