لاہور : تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )  کی رہنما مسرت جمشید چیمہ کاکہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 ججز کی تعیناتی بذریعہ تبادلہ بدنیتی کی اعلی ترین مثال ہے،سکندر راجہ نے تمام فیصلے تحریک انصاف کے خلاف دیئے ،مقبول ترین جماعت سے بلے کا نشان چھینا،ملازمت مکمل ہونے کے بعد انٹرا پارٹی الیکشن کا کیس سننے کے اہل نہیں ،یہ کیس نئے چیف الیکشن کمیشن کو سننا چاہیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی نے کہاکہ جلسے کا اعلان ہوتے ہی وزیر داخلہ کی جانب سے ایک بار پھر عوام کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں، پہلے بھی 26 نومبر کو نہتے شہریوں پر گولیاں برسائی گئیں اب بھی دھمکیاں لگائی جا رہی ہیں،یہ ہتھکنڈے عوام کو اپنا حق مانگنے سے نہیں روک سکتے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  طاقت کے زیر پر کسی کو تاعمر زیر نہیں کیا جا سکتا،آج نہیں تو کل ظلم کی یہ شب ختم ہوگی اور حق کا سورج طلوع ہوگا،تب تک ہم اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے اور جب جب خان پکارے گا ہم سب لبیک کہیں گے۔

مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے غریب انسان کی جینا محال ہوگیا ہے، حکومت دعوؤں کے برعکس آئے روز کسی نہ کسی چیز کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہوتا ہے، پیٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرکے متوسط طبقے کو بے حال کردیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

تحریک انصاف کا انٹراپارٹی کیس سماعت کیلئے مقرر

 ویب ڈیسک:الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹر پارٹی کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔

 الیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس پر 11 فروری کو سماعت کرےگا، الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، رؤف حسن اور پی ٹی آئی کے منحرف کارکنان کو بھی نوٹس جاری کردیا۔

 الیکشن کمیشن کی جانب سے اکبر ایس بابر اور دیگر درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا، پی ٹی آئی کی جانب سے گزشتہ سماعت پر جواب جمع کروانے کے لئے مہلت مانگی گئی تھی۔ 

انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 2 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

متعلقہ مضامین

  • الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹر پارٹی الیکشن کیس 11 فروری کو سماعت کے لیے مقرر کردیا
  • شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان مل گیا
  • الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کا انٹر پارٹی کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا
  • پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس 11 فروری کو سماعت کیلئے مقرر
  • تحریک انصاف کا انٹراپارٹی کیس سماعت کیلئے مقرر
  • پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس 11 فروری کو سماعت کیلیے مقرر
  • جب جب خان پکارے گا ہم سب لبیک کہیں گے‘ مسرت جمشید چیمہ
  • تحریک انصاف نے کے پی کے کی عوام کیلیے کچھ نہیں کیا
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی باعزت سر خرو ہوںگے‘مسرت چیمہ