چینی وزارت تجارت کا امریکہ کے اداروں پی وی ایچ گروپ اور ایلو مینا کارپوریشن کو غیر معتبر اداروں کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
بیجنگ : چین کی وزارت تجارت نے “غیر معتبر اداروں کی فہرست کے امور کے طریقہ کار کا اعلان” جاری کیا،جس میں کہا گیا کہ قومی خودمختاری، سلامتی، اور ترقی کے مفادات کو تحفظ دینے کے لیے، “عوامی جمہوریہ چین کے بیرونی تجارت کے قانون”، ” قومی سلامتی کے قانون”، اور ” غیر ملکی پابندیوں کے خلاف قانون” سمیت متعلقہ قوانین کی بنیاد پر، غیر معتبر اداروں کی فہرست کے کام کے طریقہ کار کے مطابق فیصلہ کیا گیا ہے کہ امریکی پی وی ایچ گروپ اور ایلو مینا کارپوریشن کو غیر معتبر اداروں کی فہرست میں شامل کیا جا رہا ہے ۔ مذکورہ دو اداروں نے عام مارکیٹ لین دین کے اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے، چینی کمپنیوں کے ساتھ عام کاروبار کو معطل کیا ہے اور چینی کمپنیوں کے خلاف امتیازی اقدامات اٹھائے ہیں جس سے چینی کمپنیوں کے قانونی حقوق و مفادات کو سنگین نقصان پہنچا ہے۔متعلقہ قوانین و ضوابط کی بنیاد پر مذکورہ اداروں کے خلاف مناسب اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
چین کا ہالی ووڈ فلموں کی درآمد محدود کرنے کا اعلان
چینی نیشنل فلم ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ وہ امریکی فلموں کی درآمدات کو کم کرے گا، 30 سال سے زیادہ عرصے تک چین ہر سال 10 ہالی ووڈ فلموں کی اجازت دیتا آ رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ہالی ووڈ فلمیں بھی امریکا چین ٹیرف جنگ کی زد میں آگئیں، چین نے امریکی ٹیرف میں اضافے کے جواب میں ہالی ووڈ فلموں کی درآمد محدود کرنے کا اعلان کردیا۔ چین کی نیشنل فلم ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ وہ امریکی فلموں کی درآمدات کو کم کرے گا۔ 30 سال سے زیادہ عرصے تک چین ہر سال 10 ہالی ووڈ فلموں کی اجازت دیتا آ رہا ہے۔ تاہم این ایف ا ے نے اب امریکی فلموں کی طلب میں کمی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس تعداد کو کم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ یہ فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چینی مصنوعات پر محصولات میں اضافے کے اعلان کے بعد کیا گیا ہے۔ چین کے باکس آفس پر ہالی فلموں کا شیئر پانچ فیصد تک گر گیا ہے۔ واضح رہے کہ چین کے باکس آفس پر مقامی فلموں کا غلبہ ہے اور اس کا چینی باکس آفس کے مجموعی ریونیو میں 80 فیصد حصہ ہے۔