چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں فہیم اشرف کی شمولیت پر وسیم اکرم پھٹ پڑے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے پاکستانی اسکواڈ میں فہیم اشرف کی سلیکشن پر وسیم اکرم پھٹ پڑے۔
قومی ٹیم کے اسکواڈ کے اعلان کے بعد پاکستانی شائقین کرکٹ سمیت سابق کھلاڑیوں نے بھی سوالات اٹھانا شروع کر دیے ہیں۔
وہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے آل راؤنڈر فہیم اشرف پر سوال اٹھاتے ہوئے انہیں ’آؤٹ آف بلیو‘ قرار دے دیا۔
ایک پریس کانفرنس کے دوران فہیم اشرف کی ٹیم میں واپسی کے سوال پر وسیم اکرم نے کہا کہ ابتدائی 20 میچز میں اسکی بالنگ اوسط 100 کی ہے اور بیٹنگ اوسط محض 9 کی، پھر آگے کیا کہہ سکتے ہیں۔
چیمپئینز ٹرافی کیلئے متنخب کردہ اسکواڈ پر سوئنگ کے سلطان کا کہنا تھا کہ میرے لیے حیران کُن ہے کہ دنیا بھر کی ٹیموں نے پچز کو دیکھتے ہوئے اپنے اسپنرز کی تعداد بڑھائی مگر پاکستان صرف ابرار احمد کیساتھ کھیلنے جا رہا ہے۔
دوسری جانب سابق کرکٹرز تنویر احمد، کامران اکمل اور باسط علی نے بھی آل راؤنڈر فہیم اشرف اور خوشدل شاہ کی واپسی پر سوالیہ نشان اٹھایا جبکہ انکی ایک سفیان مقیم اور بالنگ آل راؤنڈر کیلئے عامر جمال کے ناموں کے حمایت کی ہے۔
یاد رہے کہ آل راؤنڈر فہیم اشرف نے بھارت کیخلاف ایشیا کپ میں اپنا آخری ون ڈے 11 ستمبر 2023 میں کھیلا تھا جس میں پاکستان کو شکست ہوئی تھی جبکہ مڈل آرڈر بیٹر خوشدل شاہ نے اپنا آخری میچ 7 اکتوبر 2023 کو کھیلا تھا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فہیم اشرف وسیم اکرم
پڑھیں:
خوشدل اور فہیم دو سال بعد اچانک کہاں سے آگئے، راشد لطیف
کراچی (مانیٹرنگ ڈسیک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں جنہوں نے آخری بار گزشتہ سال جنوبی افریقا میں ون ڈے سیریز کھیلی تھی۔ عبداللہ شفیق، محمد عرفان خان، صائم ایوب اور سفیان مقیم کی جگہ فہیم اشرف، فخرزمان، خوشدل شاہ اور سعود شکیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔اس حوالے سینجی ٹی وی سے گفتگو میں سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا تھاکہ صائم ایوب جیت کی ضامن بنے ہوئے تھے، انہیں سب سے زیادہ مس کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ٹیم میں اوپنر نظر نہیں آرہا ہے، فخر کی واپس ہوئی ہے، شاید وہ سعود شکیل یا بابر کے ساتھ اوپننگ کریں۔ان کا مزید کہنا تھاکہ خوشدل شاہ، فہیم اشرف واپس آئے جو کہیں سسٹم میں نظر نہیں آئے، آسٹریلیا گئے زمبابوے اور جنوبی افریقا گئے کچھ پلیئر ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔سابق کپتان کا کہناتھاکہ میرے خیال سے سلیکشن کمیٹی کی بہت زیادہ تیاری نہیں تھی ہمیں چیمپئنز ٹرافی کس طرح کھیلنی ہے، اچانک سے کچھ پلیئر آئے، پلیئر سب اچھے ہیں، لیکن ان کے کرکٹنگ کیرئیرمیں بڑا گیپ ہے۔اسی حوالے سے سکندر بخت کا کہنا تھاکہ مجھے بھی اسکواڈ پر تحفظات ہیں۔