اسلام آباد:

چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد میں جاپان کے سفیر اکامٹسو سوئچی سے ملاقات کی۔ 

اس ملاقات میں چیئرمین سینٹ نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ دو طرفہ تعاون اور رابطہ کاری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی ایک تاریخی حیثیت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں نے مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے، اور جاپان نے پاکستان کو سیلاب اور قدرتی آفات کے دوران مدد فراہم کی، جس کے لیے پاکستان شکر گزار ہے۔

سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وہ دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں، انہوں نے جاپان کی تعلیم اور فلاحی کاموں میں مسلسل حمایت کو قابل تعریف قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور جاپان کے سفارتی تعلقات 1952 میں قائم ہوئے تھے اور دونوں ممالک ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے آئے ہیں۔ چیئرمین سینٹ نے اپنے وزیراعظم کے دور میں جاپان کی قیادت کے ساتھ وقتاً فوقتاً ملاقاتوں کا بھی ذکر کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دو طرفہ تجارت کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے اور عوامی سطح پر روابط کو بڑھانا انتہائی اہم ہے۔ پاکستان جاپان فرینڈ شپ فورم کی 2018 میں بنیاد رکھنے کو ایک اچھا قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس فورم نے عوامی سطح پر روابط کو فروغ دینے میں مدد کی۔ سید یوسف رضا گیلانی نے پارلیمانی وفود کے تبادلوں میں تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیا، جس سے عوامی رابطہ کاری کو تقویت ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی سفارت کاری کے تحت تعلقات کو ادارہ جاتی شکل دی جا سکتی ہے اور پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ بھی قائم ہو چکا ہے۔

چیئرمین سینٹ نے تعلیم، ٹیکنالوجی، زراعت اور دیگر شعبوں میں جاپان کے تجربات سے استفادہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین بین الاقوامی فورمز پر بہترین تعاون ایک دوسرے پر اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ علاقائی سلامتی پاکستان اور جاپان کا مشترکہ عزم ہے اور مسائل کا حل ڈائیلاگ اور باہمی تعاون سے ممکن ہے، جو خطے کی ترقی کا ضامن ہے۔

سید یوسف رضا گیلانی نے نوجوان نسل کو ہنر سکھانے کے لیے تربیتی پروگرام ترتیب دینے کی تجویز بھی دی اور کہا کہ جاپان افرادی قوت کی کمی کو پاکستان سے پورا کر سکتا ہے۔ انہوں نے جنوبی پنجاب کے لیے جاپان کی معاونت سے پیشہ ورانہ تربیت کے پروگرام ترتیب دینے کی بھی بات کی۔ چیئرمین سینٹ نے ملتان کے چیمبر آف کامرس انڈسٹری کے ساتھ تجارتی شعبے میں معاونت کے وسیع مواقع موجود ہونے کا ذکر کیا اور جاپان کے سفیر کو ملتان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ ایس آئی ایف سی کا فورم سرمایہ کاری کے لیے سہولت فراہم کرتا ہے اور جاپان میں پاکستانی کمیونٹی جاپان کی معاشی ترقی میں حصہ ڈال رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اسی سال جاپان میں منعقد ہونے والی اوساکا ایکسپو میں شرکت کرے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آئی ٹی، زراعت، تجارت، حلال فوڈ اور دیگر شعبوں میں تعاون کی وسیع گنجائش موجود ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سید یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینٹ نے اور جاپان جاپان کے انہوں نے جاپان کی زور دیا کہا کہ ہے اور کے لیے

پڑھیں:

صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے، ملک احمد خان

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک احمد خان نے کہا ہے کہ آئین میں تمام طبقات کو مساوی حقوق دیے گئے ہیں، میڈیا نے سخت حالات میں اہمیشہ اچھی رپورٹنگ کی ہے، ہمیشہ صحافیوں کے حقوق پر مثبت مؤقف رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں کسی طور پہر یہ ماننے کو تیار نہیں کہ موسم اور جان کی پرواپ کیے بغیر اپنے فرض کی ادائیگی کرنے والے صحافیوں کو وہی حقوق نہ دیے جائیں جو اسمبلی اراکین کو حاصل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب: موٹرسائیکل کی اسپیڈ 60 کلومیٹر فی گھنٹا مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کو جب بھی عوامی مسائل کے حل سے متعلق کوئی بھی تجویز دی، انہوں نے کبھی انکار نہیں کیا، اسمبلی جمہوریت کی علمبردار ہے، جو بھی جمہوری سوچ رکھتا ہے وہ اسمبلی آسکتا ہے، اس اسمبلی کو ہم ایسا بنانا چاہتے ہیں جہاں عوام کے مسائل کی بات کی جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں میڈیا ہال بنایا ہے جس کا مقصد صحافیوں کی پریس گیلری کو یہاں قائم کرنا اور مناسب ماحول فراہم کرنا ہے، پنجاب اسمبلی ملک کی واحد اسمبلی ہے جہاں میڈیا بریفنگ ہال بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کے دفاع کے لیے پنجاب کے ہر ضلعے میں سرکاری ڈیجیٹل میڈیا ونگ قائم کرنے کا فیصلہ

ملک احمد خان نے کہا کہ اسمبلی میں صرف میڈیا بریفنگ ہال ہی نہیں ہوگا بلکہ یہاں میڈیا کے نمائندوں کے تمام مسائل کے حل پر توجہ دی جائے گی جس میں صحت اور تعلیم شامل ہیں اور دوران ملازمت کسی ناگہانی صورتحال کی صورت میں متاثرہ صحافیوں سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی 6 سے 10 فروری تک ایک بین الاقوامی ایونٹ منعقد کرنے جارہی ہے، یہ سی پی اے ایشیا اینڈ ساؤتھ ایسٹ ایشیا ریجنل کانفرنس ہے، حکومت میڈیا کے ساتھ مل کر اس کانفرنس کو کامیاب بنانا چاہتی ہے، یہ کانفرنس ایک موقع ہے جس کی بدولت صوبے کا بہتر امیج دکھایا جاسکتا ہے اور یہاں پر ہونے والی ترقی اور مسائل پر بات چیت کی جاسکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسپیکرصوبائی اسمبلی پنجاب سی پی اے ایشیا اینڈ ساؤتھ ایسٹ ایشیا ریجنل کانفرنس صحافی ملک احمد خان میڈیا بریفنگ ہال

متعلقہ مضامین

  • ترک صدر رجب طیب اردوان12فروری کو پاکستان آئینگے
  • صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے، ملک احمد خان
  • پاکستان ٹرمپ انتظامیہ کیساتھ قریبی تعلقات استوار کرنے کا متمنی ہے‘گیلانی
  • پاکستان ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ قریبی تعلقات کا متمنی ہے، یوسف رضا گیلانی
  • نیاامریکی عہد اورعالمی دراڑیں،ٹرمپ کی پالیسیاں اور اثرات
  • باخبر نوجوان ملکی مسائل کو حل کرنے میں موثر کردار ادا کرتے ہیں‘سیدال خان
  • قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوارسینیٹر محمد عبدالقادر ملاقات کر رہے ہیں
  • پولیو کے خاتمے کیلیے وزیر اعظم نے قوم سے تعاون مانگ لیا
  • ایران کے سیاحتی وفد کا دورۂ لاہور، پاک ایران سیاحتی تعاون کے فروغ پر اتفاق