Nawaiwaqt:
2025-02-02@08:45:32 GMT

3 سالہ بیٹی کو قتل کرنے والی سوتیلی ماں گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT

3 سالہ بیٹی کو قتل کرنے والی سوتیلی ماں گرفتار

لاہورکے علاقے کینٹ میں تین سالہ سوتیلی بیٹی کو قتل کرنے والی ماں کو گرفتار کرلیا گیا۔ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق لاہور کینٹ میں ملزمہ علینہ نے سوتیلی بیٹی حریم فاطمہ کو منہ پرکپڑا رکھ کرقتل کیا۔مقتولہ بچی کے والد سفیان کی مدعیت میں ملزمہ علینہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس نے بچی کی لاش ڈیڈ ہاؤس منتقل کرکے مزید تحقیقات شروع کر دیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

شکرگڑھ: آٹے والی پیٹی میں دم گھٹنے سے 2 کمسن بچے جاں بحق

شکرگڑھ (نامہ نگار) شکرگڑھ کے نواحی گاؤں بہلول پور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں آٹے والی پیٹی سے دو کمسن بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق 4 سالہ حیدر اور 6 سالہ نواز گزشتہ روز سے لاپتہ تھے، والد اور اہل محلہ ساری رات بچوں کو ڈھونڈنے میں مصروف رہے تاہم گزشتہ صبح وہ آٹا کی چھوٹی پیٹی کھولنے پر اس میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ ڈی پی او شکرگڑھ نوید ملک کے مطابق، بچوں کی والدہ تین سال قبل انہیں چھوڑ کر جا چکی تھی، واقعے کی سنگینی کے پیش نظر ایس پی انویسٹی گیشن موقع پر پہنچے اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ ڈی پی او نوید ملک کا کہنا تھا یہ قتل ہے یا حادثاتی موت، اس کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہو گا۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • ملتان میں فالج زدہ لڑکی سے جعلی پیر کی زیادتی
  • لاہور: 3 سالہ سوتیلی بیٹی کو قتل کرنیوالی ماں گرفتار
  • جڑانوالہمیں چھری کے وار سے نوجوان کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
  • لاہور میں سوتیلی ماں کے ہاتھوں تین سال بیٹی قتل
  • فری عمرے پر جانے والی خاتون سعودی ائیرپورٹ پر گرفتار
  • اغوا کی گئی 8 سالہ بچی چند گھنٹوں میں بازیاب‘ ملزم گرفتار
  • سندھ ہائیکورٹ :سابق شوہر سے تحفظ کی درخواست دائر کرنے والی 14 سالہ بچی کے قتل کا انکشاف
  • شکرگڑھ: آٹے والی پیٹی میں دم گھٹنے سے 2 کمسن بچے جاں بحق
  • کراچی ایئرپورٹ خود کش حملہ کیس: ملزمہ کی ضمانت کی درخواست دائر