اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )غیر معمولی سپیڈ۔ اعلیٰ معیار۔ 72 روز کی ریکارڈ مدت میں 3 انڈر پاسز اور رابطہ سڑکوں پر مشتمل سرینہ چوک انٹرچینج پراجیکٹ مکمل کر لیا گیا ہے۔ میگا پراجیکٹ کا کل باقاعدہ افتتاح کیا جائیگا۔

 وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے آج سرینہ چوک انٹرچینج پراجیکٹ کا دورہ کیا اور   پراجیکٹ کے افتتاح کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سرینہ چوک انٹرچینج کو ریکارڈ 72 دن میں مکمل کیا گیا ہے، جو 3 انڈر پاسز اور رابطہ سڑکوں پرمشتمل ہے۔  یہ انٹرچینج سرینہ ہوٹل، کنونشن سنٹر، شاہراہِ دستور اور ڈپلومیٹک انکلیو کے جنکشن پر واقع ہے، اس منصوبے کی تکمیل سے اسلام آباد شہر کے ٹریفک کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگا۔

میثاق مدینہ کثیر المذاہب معاشروں کیلیے نمونہ ہے:ڈاکٹر حسن قادری کا ویانا میں بین المذاہب رواداری کانفرنس میں خطاب

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ سرینہ چوک منصوبے کو  خؤبصورت درختوں،  پھولوں اور لینڈ سکیپنگ سے مزین کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چیئرمین سی ڈی اے اور انکی پوری ٹیم پراجیکٹ کی تکمیل پر  مبارکباد کی مستحق ہے۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

ایف آئی اے میں بڑے پیمانے پر ریفارمز لانے کا فیصلہ،اہم تبادلے متوقع

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) حکومت نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) میں بڑے پیمانے پر ریفارمز لانے کا فیصلہ کرلیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ایک رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ ایف آئی اے میں بڑے پیمانے پر اہم افسران کو تبدیل کئے جانے پر غور کیا جا رہا ہے، محکمے میں مبینہ کرپشن کی شکایات سمیت بے شمار شکایات کی روشنی میں فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، خیبرپختونخوا میں تعینات افسران کی کارکردگی کا جائزہ لینا شروع کردیا گیا، بہت جلد ایف آئی اے میں کرپٹ افسران کو عہدے سے ہٹایا جائے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے کہا کہ ایف آئی اے میں بہت جلد بڑے پیمانے پر ری ویمپ نظر آئے گا۔

منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن ، 31 کلوگرام آئس برآمد

مزید :

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں پاکستان کا سب سے بڑا انڈر پاس مکمل ،جناح اسکوائر کا افتتاح 4 فروری کو ہوگا، تخمینے سے کم لاگت اور 72 دنوں میں کام مکمل ،تفصیلات سب نیوز پر
  • پی ٹی آئی دور میں لوٹ مار، شہباز شریف شفافیت کے ریکارڈ بنا رہے: عطاء تارڑ
  • پاکستان میں ایک اور برطانوی تعلیمی بورڈ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا
  • ایف آئی اے میں بڑے پیمانے پر ریفارمز لانے کا فیصلہ،اہم تبادلے متوقع
  • حکومت کا ایک سال مکمل، وزیراعظم وزارتوں  محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے
  • لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی پیکو روڈ پر نادرا سینٹر میں نئے پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر رہے ہیں
  • وفاقی حکومت کا سال مکمل، وزیر اعظم نے کارکردگی رپورٹ مانگ لی
  • پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • وزیراعلیٰ پنجاب نے زرعی ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی کے پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا