علی امین گنڈا پور فارم 47 سے بھی آگے کی چیز ہیں، ترجمان جے یو آئی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
پشاور:
جمیعت علما اسلام خیبرپختونخوا کے ترجمان نے کہا ہے کہ کے پی حکومت فارم 47 سے ہی وجود میں آئی اور علی امین گنڈا پور اس سے بھی آگے کی چیز ہیں۔
جمعیت علما اسلام خیبرپختونخوا کے ترجمان عبدالجلیل جان نے کہا کہ شوکت یوسفزئی کا بیان ہمارے موقف کی تائید ہے اور ہم اُن کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ ہمارا مؤقف ہے کہ 2024 کے انتخابات دھاندلی زدہ ہیں، امید ہے جلد ہی دوسرے صوبوں سے ایسی آوازیں اٹھنا شروع ہوجائیں گی۔
جے یو آئی ترجمان نے کہا کہ کے پی حکومت فارم 47 سے ہی وجود میں آئی جبکہ علی امین گنڈا پور بھی فارم 47 کی پیدوار اور اس سے بھی آگے کی چیز ہیں۔
عبد الجلیل خان نے امید ظاہر کی کہ عمران خان شوکت یوسفزئی کے حالیہ بیان کی روشنی میں خیبرپختونخوا میں ہونے والی دھاندلی کی تحقیقات کرائیں گے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
چشمہ لفٹ کینال منصوبہ کا افتتاح رواں سال مئی میں ہوگا، گورنر خیبرپختونخوا
چشمہ لفٹ کینال منصوبہ کا افتتاح رواں سال مئی میں ہوگا، گورنر خیبرپختونخوا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز
ڈیرہ اسماعیل خان (محمد ریحان )واپڈا کے واٹر ونگ کے جی ایم نارتھ شفیق بیٹنی نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی.
انہوں نے گورنر خیبرپختونخوا کو چشمہ لفٹ کینال منصوبہ کے حوالہ سے اپڈیٹ کیا اور بتایا کہ ٹیکنیکل بڈز ہوچکے ہیں مئی 2025 تک منصوبہ کا افتتاح ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ دفتر قائم ہوچکا ہے ،
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ خیبرپختونخوا کا انتہائی اہم منصوبہ ہے جسکے آغاز سے نہ صرف صوبہ بلکہ ملک کی معاشی ترقی کا سفر مزید تیز ہوگا ۔
ان شااللہ مئی کے اخیر تک وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، چیئرمین واپڈا جنرل سجاد غنی اس عظیم منصوبہ کا افتتاح کرینگے ۔