گولارچی، مسلم اسٹوڈنٹس کی یکجہتی کشمیر ریلی
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
گولارچی (نمائندہ جسارت)مسلم اسٹوڈنٹس لیگ گولارچی کی جانب سے یکجہتی کشمیر ریلی جامعہ محمدیہ سے پریس کلب تک نکالی گئی۔ اس ریلی کی قیادت مسلم اسٹوڈنٹس لیگ ضلع بدین کے صدر عبد القدیر آرائیں، احسان اللہ خان اور شان جٹ نے کی۔ ریلی کے دوران زبردست نعرے بازی کی گئی، جس میں کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر عبدالقدیر آرائیں نے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو پوری دنیا میں تسلیم کیا جانا چاہیے۔ کہ کشمیر پر بھارت کی جانب سے جاری مظالم کے خلاف عالمی برادری کو آواز بلند کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام کے ساتھ ہماری یکجہتی کا یہ مطلب ہے کہ ہم ان کے حق خودارادیت کے لیے کھڑے ہیں اور ان کی آزادی کی جدوجہد کو مکمل حمایت دیتے ہیں۔ریلی میں شریک طلبہ اور مقامی رہنماؤں نے بھی کشمیری عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کشمیری عوام
پڑھیں:
پختونخوا اسمبلی : کشمیر پر بھارتی قبضے کیخلاف مذمتی قرار داد منظور
پشاور(صباح نیوز)خیبر پختونخوا اسمبلی میں کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی۔خیبر پختونخوا کی اسمبلی میں کشمیر پر ہندوستانی قبضہ کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی، قرارداد پی ٹی آئی کے اکرام اللہ نے پیش کی۔متن کے مطابق 5 فروری کشمیری عوام سے یکجہتی کے لئے مخصوص ہے، کشمیری عوام کے حقوق اور آزادی کو بار بار فوج قبضہ سے سلب کیا گیا، لاکھوں مرد خواتین اور بچے تشدد کے شکار ہیں۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ مسئلہ کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق حل کیا جائے۔