امریکی ریاست ٹیکساس میں سرکاری ڈیوائسز میں ‘ڈیپ سیک’ سمیت دیگر چینی مصنوعی ذہانت کی ایپس کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

امریکی ریاست ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے چین کی مصنوعی ذہانت کی ایپ ڈیپ سیک پر پابندی کے احکامات جاری کیےہیں، ساتھ ہی انہوں نے چین کی دیگر مصنوعی ذاہنت کی ایپش پر بھی پابنید عائد کی ہے، ٹیکساس امریکا کی پہلی ریاست بن گئی ہے جہاں مقبول آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے چیٹ بوٹ پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیپ سیک استعمال کرنے والے ہوشیار ہوجائیں، ماہرین کا انتباہ

ٹیکساس کے گورنر نے چین کی ایک اور مشہور ایپلی کیشن ‘شوانگ شو’ پر بھی سرکاری ڈیوائسز میں استعمال پر پابندی کا اعلان کیا ہے، اس ایپلی کیشن کو امریکا میں ‘ریڈ نوٹ’ کا نام دیا گیا ہے، اسی طرح ‘لیمن ایٹ’ نامی ایپلی کیشن پر بھی قدغن لگائی گئی ہے۔

ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے فیس بک پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ ریاست ٹیکساس چین کی کمیونسٹ پارٹی کو یہ اجازت نہیں دے گی کہ وہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور سوشل میڈیا ایپس کے ذریعے ڈیٹا جمع کرکے سرکاری انفراسٹرکچر میں در اندازی کرے۔

’آج میں نے ریاستی ایجنسیوں کو حکم دیا کہ وہ تمام ریاستی آلات سے چینی حکومت کی حمایت یافتہ اے آئی اور سوشل میڈیا ایپس پر پابندی عائد کریں، ہم ٹیکساس کو دشمن سے بچائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کو بھاری نقصان پہنچانے والی ڈیپ سیک کے بانی لیانگ وین فینگ کون ہیں؟

یاد رہے کہ چین کی مصنوعی ذہانت کی ایپ ڈیپ سیک نے حالیہ ہفتوں میں امریکا میں اچانک مقبولیت حاصل کی ہے اور اس کی آمد سے امریکا کی مقامی اے آئی کمیونٹی بھی حیرت زدہ ہے۔

دوسری طرف ٹیکساس میں ’لیمن ایٹ‘ نامی جس ایپلیکیشن پر سرکاری ڈیواسز میں استعمال پر پابندی لگائی گئی ہے وہ بھی ’ٹک ٹاک‘ کی طرح ’بائٹ ڈانس‘ ہی کی ایپلی کیشن ہے، اس ایپ کو بھی گزشتہ ماہ ٹک ٹاک کی بندش کے دوران امریکا میں پذیرائی ملی تھی۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاک پر صرف ٹیکساس میں ہی پابندی عائد نہیں کی گئی بلکہ امریکا کی دیگر کئی ریاستوں سمیت وفاقی حکومت بھی اس کی سرکاری ڈیوائسز میں استعمال پر پابندی عائد کرچکی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

AI we news امریکا اے آئی پابندی ٹیکساس چین ڈیپ سیک مصنوعی ذہانت.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا اے ا ئی پابندی ٹیکساس چین ڈیپ سیک مصنوعی ذہانت سرکاری ڈیوائسز میں استعمال پر پابندی پر پابندی عائد مصنوعی ذہانت ایپلی کیشن امریکا میں ڈیپ سیک کی ایپ چین کی گئی ہے

پڑھیں:

بنوں اور کرک میں اسلحہ کی نمائش اور ڈبل سواری پر 15 روز کیلئے پابندی عائد

ڈی سی کرک شکیل مروت کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ پولیس کو کارروائی کے لیے باضابطہ طور پر خط جاری کردیا گیا ہے۔ ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے یہ اقدام ضروری تھا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں اور کرک میں اسلحے کی نمائش اور ڈبل سواری پر 15 روز کے لیے پابندی عائد کردی گئی۔ بنوں اور کرک کی حدود میں دفعہ 144 کے تحت 15 روز کے لیے اسلحے کی نمائش، ڈبل سواری اور گاڑیوں میں کالے شیشوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔ ڈی سی کرک شکیل مروت کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ پولیس کو کارروائی کے لیے باضابطہ طور پر خط جاری کردیا گیا ہے۔ ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے یہ اقدام ضروری تھا۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب نے تجارتی مقاصد کیلیے ’مکہ اور مدینہ‘ کے الفاظ کے استعمال پر پابندی عائد کردی
  • سعودی عرب نے تجارتی مقاصد کیلئے مکہ اور مدینہ کے الفاظ کے استعمال پر پابندی عائد کردی
  • انڈونیشیا کا کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی لگانے پر غور
  • بنوں اور کرک میں اسلحہ کی نمائش اور ڈبل سواری پر 15 روز کیلئے پابندی عائد
  • بنوں، کرک میں اسلحے کی نمائش اورڈبل سواری پر 15 روز کیلیے پابندی عائد
  • سندیپ ریڈی وانگا اور پربھاس کی دھماکے دار جوڑی، فلم ‘اسپریٹ’ کا انتظار ختم
  • امریکا: ریگن ایئرپورٹ کے اطراف میں ہیلی کاپٹر پروازوں پر غیر معینہ مدت کیلیے پابندی عائد
  • امریکا: ریگن ایئرپورٹ کے اطراف ہیلی کاپٹر پروازوں پر پابندی عائد
  • چینی چیٹ بوٹ “ڈیپ سیک” کا خوف ،امریکی ملازمین پربڑی پابندی عائد