2025-02-03@15:53:18 GMT
تلاش کی گنتی: 45

«کی ایپ»:

    سوشل چیٹ میسجنگ ایپ ’واٹس ایپ‘ نے حال ہی میں اسرائیلی کمپنی کی جانب سے صحافیوں کی جاسوسی مہم کو روک دیا ہے، اس جاسوسی مہم کے دوران 90 سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں، جن میں زیادہ تر صحافی اور سول سوسائٹی کے کارکن شامل ہیں۔ چیٹ میسجنگ ایپ نے اسرائیلی کمپنی ’پیراگون سلوشنز‘ کی جانب سے سائبر حملوں اور جاسوسی کا فوری سراغ لگاتے ہوئے اس کے آپریشن کو روک دیا۔ واٹس ایپ حکام نے برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ وہ پہلے ہی متاثرین سے رابطہ کر چکے ہیں اور  مکمل اعتماد کے ساتھ کہتے ہیں کہ ان صارفین کو نہ صرف نشانہ بنایا گیا تھا بلکہ ان کی ڈیوائسز کو بھی...
    واشنگٹن: میٹا کی معروف میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی اسپائی ویئر کمپنی پیراگون سولوشنز نے درجنوں صارفین کے اکاؤنٹس ہیک کرنے کی کوشش کی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق واٹس ایپ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ کمپنی نے ہیکنگ کی کوشش کے بعد پیراگون کو قانونی نوٹس جاری کرتے ہوئے سیز اینڈ ڈیسسٹ کا خط ارسال کیا ہے۔ واٹس ایپ کے عہدیدار نے مزید بتایا کہ تقریباً 90 صارفین کے اکاؤنٹس ہیک کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔  واٹس ایپ کے عہدیدارنے یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ کن افراد کو ہدف بنایا گیا تھا اور ان کا تعلیق کس ملک سے تھا البتہ انہوں نے یہ ضرور کہا کہ ہدف...
    راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی طالبہ نے eco gen کے نام سے ایک ایپ تیار کی ہے، جس کی مدد سے کچن ویسٹ   کو ری سائیکل کرنے کے طریقے بتائے جاتے ہیں۔ یہ اپنی نوعیت کی ایک منفرد ایپ ہے ۔ تفصیل اس ویڈیو رپورٹ میں ۔۔۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی محقق 29 سالہ لوآ فولی ٹیکنالوجی کی دنیا میں حیرت انگیز طور پر مہنگی مصنوعی ذہانت کے پلیٹ فارم چیٹ جی پی ٹی  کو قدر و منزلت کو دھول چٹانے والی چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کی ایک اہم شخصیت کے طور پر سامنے آئی ہیں۔ چینی میڈیا میں’جینیئس اے آئی گرل‘ کے نام سے مشہور لوآ فولی نے نیچرل لینگویج پروسیسنگ میں اپنی اہم شراکت پر بڑے پیمانے پر پہچان حاصل کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا کو بھاری نقصان پہنچانے والی ڈیپ سیک کے بانی لیانگ وین فینگ کون ہیں؟ پیکنگ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل، لوآ فولی کا تعلیمی کیریئر اس وقت عروج پر پہنچا جب انہوں نے نیچرل لینگویج پروسیسنگ کی سب سے بڑی...
    وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولائن لیوٹ کا کہنا ہے کہ چین کی اے آئی ایپ کے امریکی قومی سلامتی کو لاحق مضمرات کو دیکھ رہے ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ کے حلف اٹھانے کے بعد وائٹ ہاؤس کی پہلی پریس بریفنگ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولائن لیوٹ نے کی۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولائن لیوٹ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ یکم فروری کو کینیڈا اور میکسیکو پر ٹیکس عائد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومتی فنڈنگ کی بندش عارضی ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی عدالت نے فیڈرل گرانٹس اور قرضوں کو منجمد کیے جانے سے متعلق صدر ٹرمپ انتظامیہ کے اقدام کو روک دیا ہے۔ وفاقی جج Loren L. AliKhan کی جانب...
    واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کی نئی ترجمان کیرولین لیویٹ نے اپنی پہلی نیوز بریفنگ میں بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ چینی ایپ ڈیپ سیک کو امریکہ کے لیے ایک بڑا خطرہ سمجھتے ہیں اور اس کے حوالے سے سخت اقدامات پر غور کر رہے ہیں۔ کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ صدر ٹرمپ کا مقصد امریکہ کو مصنوعی ذہانت (AI) کے میدان میں عالمی سطح پر آگے لے جانا ہے، تاکہ ملک عالمی ٹیکنالوجی کی دوڑ میں سب سے آگے رہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ نے 300 سے زائد ایگزیکٹو آرڈرز جاری کیے ہیں، جن کا مقصد ملک کی سلامتی اور معیشت کو مستحکم کرنا ہے۔ ان آرڈرز میں خاص طور پر جنوبی سرحد پر ہنگامی حالت...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ڈیٹا پرائیویسی ڈے کے موقع پر، کاسپرسکی نے ان ایپلی کیشنز میں شامل نجی معلومات کے خطرات پر روشنی ڈالی ہے جنہیں ہم روزمرہ کے استعمال میں دیکھتے ہیں۔ ان میں سوشل میڈیا ایپس کے ساتھ ساتھ ای کامرس ایپس، فٹنس اور صحت ٹریکنگ ایپس بھی شامل ہیں۔ جہاں یہ ایپس سہولت فراہم کرتی ہیں، وہیں یہ ذاتی معلومات جمع کرتی اور شیئر کرتی ہیں، جو صارفین کو پرافائلنگ اور ممکنہ سیکیورٹی خطرات کا سامنا کراتی ہیں۔ صرف 2024 میں، کاسپرسکی نے دنیا بھر میں ویب ٹریکرز کے ذریعے 49 ارب سے زیادہ ایسے واقعات کا پتہ لگایا جن میں صارفین کے رویوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا۔ اے آئی کی مدد سے ڈیٹا ٹریکنگ اور پیش...
    مارک اینڈریسن، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی اور دنیا کے معروف ٹیک سرمایہ کاروں میں سے ایک، نے ایکس پر ایک پوسٹ میں ڈیپ سیک کو "سب سے زیادہ حیرت انگیز اور متاثر کن پیش رفتوں میں سے ایک" قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ حال ہی میں لانچ ہونے والی چین کی مصنوعی ذہانت کی ایپ (DeepSeek) نے امریکہ اور یورپ کو ہلا کر دکھ دیا ہے۔ امریکی سٹاک مارکیٹ میں پیر کو حیران کن کمی دیکھنے کو ملی، چب بنانے والی کمپنی نویڈا (Nvidia) کی مارکیٹ ویلیو میں تقریباً 600 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ گوگل کی پیرنٹ کمپنی الفابیٹ، میٹا کی ویلیو میں تیزی سے کمی ہوئی۔ Nvidia کے حریف مارویل، براڈ کام، مائکرون اور TSMC سب بھی تیزی سے...
    چین نے چیٹ جی پی ٹی کا متبادل ڈیپ سیک لا کر مصنوعی ذہانت کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز بیجنگ: چین نے چیٹ جی پی ٹی کا متبادل لا کر مصنوعی ذہانت کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا ہے، چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک نے چیٹ جی پی ٹی کو مات دے دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی اے آئی پلیٹ فارم ڈیپ سیک کی مقبولیت سے امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اینویڈیا کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں تاریخی کمی ہو گئی۔اینویڈیا کے اسٹاکس میں ریکارڈ 17 فیصد کی کمی ہو گئی، اینویڈیا کو 593 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ریکارڈ کیا جا چکا ہے۔ چین کی تیار کردہ مصنوعی...
    بیجنگ : چین کی ایک نئی مصنوعی ذہانت (اے آئی) کمپنی، ڈیپ سیک، نے چیٹ جی پی ٹی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے عالمی سطح پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ اس ایپ کی مقبولیت نے جہاں امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اینویڈیا کو بھاری نقصان پہنچایا، وہیں یہ ایپ ایپل کے ایپ اسٹور پر ٹاپ ریٹیڈ مفت ایپ بن چکی ہے۔   ڈیپ سیک کی لانچ کے بعد اس کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، اور اب یہ امریکہ، برطانیہ اور چین میں چیٹ جی پی ٹی سے زیادہ استعمال ہو رہی ہے۔ اس ایپ نے خاص طور پر ریاضی کے سوالات حل کرنے میں بہتر نتائج دِکھا کر چیٹ جی پی ٹی کو پیچھے چھوڑا ہے۔   ڈیپ سیک کی...
    چین کی تیار کردہ مصنوعی ذہانت کی سستی ایپ نے امریکی ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل مچادی ہے۔ چین کی ڈیپ سیک ایپ نے چیٹ جی پی ٹی اور دیگر حریف ایپس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے امریکہ، برطانیہ اور چین میں ایپل ایپ اسٹور پر مفت ترین اور سب سے زیادہ مقبول ایپ کی حیثیت اختیار کرلی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس ایپ کو صرف 6 ملین ڈالرز سے کم لاگت میں تیار کیا گیا ہے، جب کہ چیٹ جی پی ٹی اور دوسری مصنوعی ذہانت کی ایپس پر اربوں ڈالر خرچ کیے گئے تھے۔ اس کامیابی کے بعد اینویڈیا، مائیکروسافٹ اور میٹا جیسی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے حصص میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔  امریکی اسٹاک مارکیٹ میں مندی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کے سب سے بڑے آئی سی ٹی سروسز فراہم کرنے والے ادارے، پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے لائسنس یافتہ پیمنٹ سروس پرووائیڈر (پی ایس پی) پے فاسٹ (PayFast) کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے، تاکہ ملک میں پہلی بار واٹس ایپ کے ذریعے ایک جدید بل ادائیگی سہولت متعارف کرائی جا سکے۔ یہ جدید ترین سروس پی ٹی سی ایل صارفین کو واٹس ایپ کے ذریعے براہ راست اپنے بل دیکھنے اور ادا کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے، اور پاکستان کی ٹیلی کام شعبے میں ڈیجیٹل کسٹمر سروس کے حوالے سے ایک بڑا قدم ہے۔ اس سروس کے باضابطہ آغاز کے لیے دستخط...
    واٹس ایپ نے آئی او ایس ڈیوائسز کے بیٹا ورژن میں ملٹی اکاؤنٹ فیچر متعارف کرایا ہے، جس سے صارفین ایک ہی ایپ کے ذریعے کئی اکاؤنٹس لاگ ان کر سکیں گے۔ WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق، اس فیچر کے ذریعے مختلف اکاؤنٹس استعمال کرنے کے لیے اضافی ڈیوائسز کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔ صارفین واٹس ایپ کی سیٹنگز میں جا کر اس فیچر کو فعال یا مینیج کر سکتے ہیں۔ یہ خصوصیت ان افراد کے لیے زیادہ کارآمد ہے جو ایک سے زیادہ فون نمبر رکھتے ہیں۔ اس سے واٹس ایپ اور واٹس ایپ بزنس دونوں میں متعدد اکاؤنٹس کو ایک ساتھ استعمال کرنا ممکن ہوگا۔ اکاؤنٹس شامل کرنے کے لیے دو طریقے دستیاب ہیں: یا تو نیا...
    نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) نرملا سیتارامن کی ساڑھی کا رنگ بجٹ کی شناخت کیسے کرتا ہے؟ ایپ میں تصاویر  ہر بجٹ خصوصی ہوتا ہے اور اس سے ملک کی ترقی  کی رفتار تیز ہوتی ہے۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی ساڑھی ان تمام نشانیوں سے جڑی ہوئی ہے۔ ایپ میں تصاویر  آئیے جانتے ہیں کہ گزشتہ 7 بار بجٹ پیش کرنے کے لیے وزیر خزانہ نے کس رنگ کی ساڑھی پہنی اور اس کا کیا پیغام تھا؟ ایپ میں تصاویر  سال 2019 میں ہندوستان کی وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے گلابی رنگ کی ساڑھی پہن کر بجٹ پیش کیا۔ گلابی رنگ کو استحکام اور سنجیدگی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ ایپ میں تصاویر  سال 2020 میں وزیر خزانہ نرملا...
    امریکا میں ٹک ٹاک والے آئی فون کی ہوشربا قیمت نے صارفین کو دنگ کردیا ہے۔ ایک خبر کے مطابق ٹک ٹاک والا آئی فون ایک ارب 40 کروڑ ڈالر میں فروخت کیا جارہا ہے۔ امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی لگنے اور پھر نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فوری طور پر اسے بحال کرنے کے بعد جن صارفین نے اسے اَن انسٹال کردیا تھا وہ اب اس شارٹ ویڈیو ایپ تک رسائی والے اسمارٹ فون خریدنے کےلیے بھاری رقم خرچ کرنے پر تیار ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ امریکی صدر کے ٹک ٹاک کو بحال کرنے کے اعلان کے باوجود، یہ ایپ ٹاک ابھی تک گوگل پلے اسٹور اور ایپل اسٹور پر ڈاؤن لوڈ کےلیے دستیاب نہیں ہے...
    میٹا نے میسیجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ میں ایک اہم تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ اس تبدیلی کے تحت صارفین اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹس کو اکاؤنٹس سینٹر میں شامل کر سکیں گے، میٹا کا اکاؤنٹس سینٹر ایک مرکزی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے، جہاں فیس بک، انسٹاگرام اور میٹا کے دیگر اکاؤنٹس کو بھی ایک ہی جگہ سے منظم کیا جا سکتا ہے۔ واٹس ایپ کے اس سینٹر میں شامل ہونے سے صارفین کو یہ فائدہ ہوگا کہ وہ اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس کو فیس بک اور انسٹاگرام پر بھی باآسانی کراس پوسٹ کر سکیں گے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اب انہیں اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس کو الگ سے فیس بک یا انسٹاگرام پر پوسٹ کرنے...
    سان فرانسسکو:ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اعلان کیا ہے کہ صارفین اب اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹس کو فیس بک اور انسٹاگرام پروفائلز کے ساتھ جوڑ سکیں گے۔ کمپنی کی جانب سے بتائی گئی تفصیلات کے مطابق یہ نئی سہولت میٹا اکاؤنٹس سینٹر کے ذریعے دستیاب ہوگی، جو کمپنی کے مختلف پلیٹ فارمز کو منظم کرنے کا مرکزی حب ہے۔ میٹا نے مزید وضاحت کی ہے کہ یہ فیچر اختیاری ہوگا اور ڈیفالٹ طور پر غیر فعال رہے گا، جبکہ صارفین کی نجی واٹس ایپ میسجز اور کالز بدستور اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ رہیں گی۔ لنک اپ ٹول کے ذریعے صارفین اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس کو فیس بک اور انسٹاگرام اسٹوریز کے طور پر شیئر کر سکیں گے اور بوقتِ ضرورت لاگ...
    دل کا رشتہ ایپ نے انگلینڈ کے ضیا الرحمٰن کی جڑواں بیٹیوں کا میچ بھی کراچی کے دو سگے بھائیوں کے ساتھ بنا دیا۔ ضیا الرحمٰن نے پاکستانی رشتوں کے لیے اپنی بیٹیوں کے پروفائل جب ’دل کا رشتہ‘ ایپ پر بنائے تو جلد ہی کراچی کے عظیم صدیقی کے بیٹوں سے نا صرف میچ بن گیا بلکہ دونوں خاندانوں کی باہمی رضامندی سے شادیاں بھی طے ہو گئیں۔ دل کا رشتہ ایپ پاکستان کی پہلی رشتہ ایپ ہے جو لاکھوں تصدیق شدہ پرو فائلز کے ساتھ پاکستان کی نمبر ون ایپ بن چکی ہے۔پاکستان میں تقریباً ہر گھر کو درپیش رشتے کی تلاش کے اہم ترین مسئلہ کو حل کر نے کا بیڑا ʼʼدل کا رشتہ‘‘ ایپ نے اُٹھایا...
    کیلیفورنیا : انسٹاگرام نے ویڈیو ایڈیٹنگ کے لیے ایک نئی ایپ "ایڈٹس” متعارف کرائی ہے، جس کا مقصد صارفین کو ویڈیوز بنانے اور ایڈٹ کرنے میں سہولت فراہم کرنا ہے۔ انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے اس ایپ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ "ایڈٹس” ایک مفت ایڈیٹنگ ایپ ہوگی جس میں کئی مختلف ٹولز شامل ہوں گے۔   اس ایپ میں ایک ٹیب انسپائریشن کے لیے مختص کیا گیا ہے، جبکہ دوسرا ٹیب ابتدائی خیالات کو ٹریک کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ ایڈم موسیری کے مطابق، ایپ کا کیمرا ویڈیوز ریکارڈ کرنے میں مددگار ہوگا اور ایڈیٹنگ کے تمام ٹولز بھی فراہم کیے جائیں گے۔   ایڈٹس ایپ فروری میں صارفین کے لیے دستیاب ہو گی اور فی...
    بلیواسکائی اور دیگر سوشل میڈیا ایپس ٹک ٹاک صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانے کے لیے کوشاں ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک نے ٹرمپ کے وعدے پر امریکی صارفین کے لیے سروس بحال کردی چونکہ امریکا میں سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کا مستقبل غیر یقینی ہے، اس لیے بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ان لاکھوں صارفین کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے نئی خصوصیات متعارف کروا رہے ہیں، خاص کر بلیو اسکائی،ایکس اور میٹا ٹک ٹاک صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرنے کے لیے نئے نئے فیچرز لانچ کررہے ہیں، ان فیچرز میں ایک اہم فیچر ویڈیو ایڈیٹنگ فیچز ہے۔ بلیواسکائی کی مختصر ویڈیو اتوار کے سوشل میڈیا ایپ بلیواسکائی نے مختصر ویڈیوز کے نئے فیچر...
    ویب ڈیسک— چین کی کمپنی بائٹ ڈانس کی ملکیت ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ’ٹک ٹاک‘ نے کہا ہے کہ وہ امریکہ میں اپنی سروسز بحال کر رہی ہے۔ ٹک ٹاک نے اتوار کو امریکہ میں اپنی سروسز دوبارہ بحال کی ہیں۔ اس سے ایک روز قبل یہ سروسز بند کر دی گئی تھیں۔ ویڈیوز شیئرنگ ایپلی کیشن کا یہ اقدام امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ٹک ٹاک پر وفاقی قانون کے تحت پابندی پر انہوں نے کہا ہے کہ وہ اپنی صدارت کے پہلے دن اس پابندی کو ایگزیکٹو آرڈر کے تحت روک سکتے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایگزیکٹو آرڈر جاری کریں گے جس سے ٹک...
    کیلیفورنیا :معروف میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور دلکش فیچر پیش کیا ہے۔ واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے بیٹا (Beta) ورژن میں اسٹیٹس اپ ڈیٹس کے لیے میوزک شامل کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔ WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے اپنے اسٹیٹس سیکشن میں ایک نیا میوزک آئیکون شامل کیا ہے، جو ڈرائنگ ایڈیٹر کے اوپر نظر آئے گا۔ اس آئیکون پر کلک کرکے صارفین اپنی پسندیدہ موسیقی کو تلاش کر کے اسٹیٹس کا حصہ بنا سکیں گے۔ تصاویر کے ساتھ اسٹیٹس میں 15 سیکنڈ تک کا گانا شامل کیا جا سکے گا۔ ویڈیوز کے لیے مختلف دورانیے کے گانے منتخب کرنے کا آپشن ہوگا۔ صارفین کو گانے کے مخصوص...
    نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے کراچی کے شہریوں کو قطار اور انتظار کی پریشانی سے بچانے کے لیے اپنی ایک نئی سروس کا آغاز کیا ہے۔ حکام کے مطابق، نادرا کراچی ریجن کی جانب سے شہر میں بائیکرز سروس متعارف کروائی جارہی ہے۔ اس نئی سروس کا آغاز کل (پیر) سے ہوگا، جس کی بدولت کراچی کے شہری نادارا کی دیگر سروسز کے علاوہ قومی شناختی کارڈ کا باآسانی اجرا اور اس کی تجدید کرا سکیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: نادرا کی ویب سائٹ کل سے بند کردی جائے گی، وجوہات کیا ہیں؟ حکام نے بتایا کہ ابتدائی طور پر کراچی میں 3 نادرا بائیکرز کام کریں گے، جب کہ حیدرآباد اور میرپورخاص میں سروس کے لیے ایک...
    واشنگٹن: امریکی سپریم کورٹ نے ٹک ٹاک کی بندش کی منظوری دیتے ہوئے اس کی چینی مالک کمپنی بائٹ ڈانس کو 19 جنوری 2025 تک ایپ فروخت کرنے کا حکم دیا ہے۔ اگر کمپنی اس ڈیڈ لائن تک ایپ فروخت کرنے میں ناکام رہی تو ٹک ٹاک کو امریکہ میں بند کر دیا جائے گا۔ یہ فیصلہ قومی سلامتی کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے مطابق، 19 جنوری 2025 کے بعد ٹک ٹاک کو امریکی ایپ اسٹورز سے ہٹا دیا جائے گا، جس کے بعد نئی ڈاؤن لوڈز اور اپ ڈیٹس ممکن نہیں ہوں گی۔ موجودہ صارفین ایپ استعمال تو کر سکیں گے، لیکن اپ ڈیٹس کی عدم دستیابی کی وجہ سے ایپ کی...
    امریکی سپریم کورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ دیدیا، ایپ کے خاتمے کی تاریخ جاری کر دی گئی۔ ٹک ٹاک اتوار سے امریکا میں شٹ ڈاؤن ہونے کے لیے تیار ہے، ٹک ٹاک انتظامیہ نے واضح کردیا کہ اگر امریکی حکومت یا سپریم کورٹ نے ایپلی کیشن کی پابندی کی تاریخ میں کوئی توسیع نہیں کی تو ایپلی کیشن کو امریکا میں 19 جنوری کو بند کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ امریکی حکومت نے چین کی شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے دیا ہے۔ امریکی قانون کے مطابق ٹک ٹاک کی مالک کمپنی امریکا میں ٹک ٹاک کے آپریشنز 19 جنوری تک کسی بھی امریکی شخص یا کمپنی کو فروخت...
    امریکی انٹرنیٹ صارفین میں چینی ایپ’’ ریڈ نوٹ ‘‘کی مقبولیت WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز بیجنگ:حالیہ دنوں چین کی ایک سوشل ایپ “شیاؤہونگ شو،’یعنی ‘ریڈ نوٹ‘شمالی امریکہ میں ایپل ایپ اسٹور سے مفت سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کی فہرست میں سرفہرست ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق 8  سے 14 جنوری تک امریکہ میں موبائل ایپ ڈاؤن لوڈز میں  نوٹ” کی ڈاوئن لوڈنگ میں   گزشتہ سات دنوں کے مقابلے میں 20 گنا سے زائد کا اضافہ ہوا اور 2024 کے اسی عرصے کے مقابلے میں یہ اضافہ  30 گنا سے زیادہ ہے۔ امریکہ میں “ریڈ نوٹ ” کی اس  اچانک  مقبولیت کی وجہ کیا  ہے؟ اس کی براہ راست وجہ یہ ہے کہ 19 تاریخ کے بعد...
    اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر ”نادرا موبائل ایپ”لانچ کرنے اور 3 نئے ریجنل دفاتر کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے، آج 17 جنوری سے ”پاک آئی ڈی ویب سائٹ” بند کی جا رہی ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ 3 نئے ریجنل سینٹرز آزاد جموں و کشمیر، گوادر اور گلگت بلتستان میں بنائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نادرا کی پاک آئی ڈی ویب سائٹ بند کر کے تمام خدمات اب موبائل ایپ پر فراہم کی جائیں گی، ویب سائٹ کے استعمال میں شہریوں بالخصوص بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو مشکلات پیش آتی تھیں۔ جیسا کہ انگلیوں کے نشانات اور مطلوبہ دستاویزات اسکین کر کے اپ لوڈ...
    پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل نے اے اے ای-1 سب میرین کیبل کی خرابی سے پیدا ہونے والی انٹرنیٹ کی سست رفتاری کو حل کردیا۔ ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق انٹرنیٹ سروسز اب مکمل طور پر بحال اور براؤزنگ ہموار ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شارک سب میرین کیبل کو نہیں کاٹ سکتی، چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان پی ٹی سی ایل نے اضافی بینڈوڈتھ شامل کی تاکہ مسئلے کے دوران خلل کم سے کم ہو اور اب میٹا سروسز (واٹس ایپ، فیس بک، انسٹاگرام) مکمل طور پر فعال اور ہموار تجربے کے ساتھ بحال ہیں۔ مزید پڑھیے: انٹرنیٹ سست روی کا کیا نتیجہ نکلا؟ پی ٹی اے نے بتادیا ترجمان نے کہا کہ پی...
    امریکی قانون کے مطابق شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کی جانب سے ریلیف نہ ملنے کی صورت میں 19 جنوری کو ایپ کو امریکا میں بند کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔ خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق امریکی حکومت یا عدالت کی جانب سے ریلیف نہ ملنے کی صورت میں ٹک ٹاک 19 جنوری کے اختتام کو اپنی ایپ امریکا میں بند کردے گا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگر ٹک ٹاک کو ریلیف نہ ملا تو 19 جنوری سے امریکا میں ایپلی کیشن کو غیر فعال کردیا جائے گا، اس صورت میں صارفین ایپ کو ڈاؤن لوڈ نہیں کر سکیں گے۔علاوہ ازیں جن افراد کے پاس موبائل میں ٹک ٹاک کی ایپلی کیشن ہوگی، وہ اس...
    نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اپنی ویب سائٹ کو بند کرنے اور تمام سروسز کو موبائل ایپ پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نادرا کی ویب سائٹ باضابطہ طور پر 17 جنوری کو آف لائن ہو جائے گی۔ اس ضمن میں 3 نئے ریجنل دفاتر کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا کہ نادرا کی پاک آئی ڈی ویب سائٹ بند کر دی جائے گی اور اب تمام سروسز موبائل ایپ کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔ یہ فیصلہ کیوں کیا گیا؟ محسن نقوی نے وضاحت کی کہ جعلساز افراد جعلی شناختی دستاویزات بنانے میں مدد کے لیے جعلی ویب سائٹس کا استعمال کر رہے...
    سٹی 42 : وفاقی حکومت نے نادرا کی پاک آئی ڈی ویب سائٹ کل سے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  ویب سائٹ بند کرنے کے حوالے سے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ نادرا پاک آئی ڈی ویب سائٹ کل سے بند کی جا رہی ہے اور اس کی جگہ نادرا موبائل ایپ لانچ کرنے اور 3 نئے ریجنل دفاتر کے قیام کا فیصلہ کیا ہے، 3 نئے ریجنل سینٹر آزاد جموں و کشمیر، گوادر اور گلگت بلتستان میں بنائے جائیں گے، نئے ریجنل دفاتر 31 مارچ سے کام شروع کر دیں گے۔ جنگ بندی معاہدے کے اعلان کے باوجود اسرائیل نے 73 فلسطینی شہید کردیے محسن نقوی نے کہا کہ نادرا کی پاک آئی...
    اسلام آباد :وفاقی حکومت نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی ویب سائٹ بند کرکے موبائل ایپلیکیشن لانچ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔جعلی ویب سائٹس کےذریعے شہریوں کی شناختی دستاوزات کی تیاری اور ذاتی معلومات کےغلط استعمال کےبعد 17جنوری سے ویب سائٹ بند کرنے کا اعلان کیا اگیاہے۔وزارت داخلہ کی جانب سے جعل ساز عناصر کا سختی سے نوٹس لیےجانے کے بعد نادرا ودیگر اداروں کے ساتھ ملکر ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی یقینی بنائی جارہی ہے۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاک آئی ڈی ویب سائٹ کی بندش کے بعد موبائل ایپ لانچ ہوگی اور شہریوں کو ویب سائٹ کی تمام خدمات یہاں بآسانی دستیاب ہوں گی ۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بیان میں کہا کہ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 جنوری ۔2025 )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا) کی پاک آئی ڈی ویب سائٹ بند کرکے تمام خدمات موبائل ایپ پر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ایک بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ نادرا کی پاک آئی ڈی ویب سائٹ بند کر کے تمام خدمات موبائل ایپ پر فراہم کی جائیں گی. انہوں نے کہاکہ جعلساز عناصر جعلی ویب سائٹس کے ذریعے شناختی دستاویزات بنوانے میں معاونت کا کاروبار کر رہے تھے شہریوں کی ذاتی معلومات حاصل کر کے ان کا غلط استعمال کرنے کی کوشش کی جاتی تھی نادرا کی ویب سائٹ17جنوری سے بند کردی جائے گی.(جاری ہے) وزیرداخلہ نے کہا کہ ویب سائٹ کے استعمال...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی پاک آئی ڈی ویب سائٹ بند کرکے تمام خدمات موبائل ایپ پر فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔نجی چینل کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ 17 جنوری (کل) سے پاک آئی ڈی ویب سائٹ بند کی جا رہی ہے، اب نادرا کی پاک آئی ڈی ویب سائٹ کی تمام خدمات موبائل ایپ پر فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر، گوادر اور گلگت بلتستان 3 نئے ریجنل سینٹر بنائے جائیں گے۔محسن نقوی نے کہا کہ پاک آئی ڈی ویب سائٹ کے استعمال میں شہریوں بالخصوص بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو مشکلات پیش آتی تھیں۔وفاقی وزیر داخلہ نے...
    خبردار!!! آپ کی پسندیدہ ایپلی کیشنز ’ٹنڈر‘ اور ’کینڈی کرش‘ آپ کی جاسوسی کر رہی ہیں۔ موجودہ اسمارٹ فونز ذہانت کا مرہون منت ہیں، ایپس اور گیمز کے وسیع ماحولیاتی نظام سے جن کی وہ حمایت کرتے ہیں، تاہم وہ ایپس اور گیمز جن پر لاکھوں لوگ روزانہ انحصار کرتے ہیں، شاید اتنی نجی یا محفوظ نہ ہوں جیسا کہ ہم سمجھتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لوکیشن ڈیٹا بروکر، گریوی اینا لیٹکس میں حالیہ ڈیٹا کی خلاف ورزی پر روشنی ڈالی گئی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کچھ مقبول ترین ایپس اپنے صارفین کی ریئل ٹائم لوکیشنز تک رسائی حاصل کرکے ان کی جاسوسی کرتی ہیں۔ اگرچہ اس ڈیٹا کی خلاف ورزی کی صحیح تفصیلات معلوم ہونا ابھی...
    فرانس کی خفیہ نیوکلیئر آبدوز(سب مرین) سیکیورٹی اسکینڈل کا شکار، فٹنس ایپ اسٹراوا سے حساس معلومات افشا ہوگئی فرانس کی سب سے خفیہ نیوکلیئر آبدوز ایک سنگین سیکیورٹی اسکینڈل کا شکار ہو گئی ہے، جب فٹنس ایپ اسٹراوا کے استعمال نے حساس معلومات کو بے نقاب کر دیا۔ اسٹراوا ایپ، جو صارفین کو اپنی فٹنس سرگرمیاں آن لائن شیئر کرنے کی اجازت دیتی ہے، کی غلطی نے فرانس کے Brest Harbor میں موجود خفیہ آبدوز بیس کا مقام اور عملے کی سرگرمیاں ظاہر کر دیں۔ یہ آبدوزیں ہر ایک پر 16 ایٹمی میزائل نصب ہیں، جن کی تباہ کن طاقت ہیروشیما پر گرائے گئے بم سے ہزار گنا زیادہ ہے۔ تاہم، اس سیکیورٹی خرابی میں فرانس کے جوہری آبدوز کے...
    موجودہ اسمارٹ فونز کی بدولت ہم کئی ایپس اور گیمز کا استعمال کرتے ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ان میں سے کچھ ایپس آپ کی پرائیویسی کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں حالیہ رپورٹس کے مطابق، مقبول ایپس جیسے “ٹنڈر” اور “کینڈی کرش” آپ کی لوکیشن کی معلومات کو ریئل ٹائم میں ٹریک کر کے آپ کی جاسوسی کر رہی ہیں۔ ایک حالیہ ڈیٹا لیک نے یہ انکشاف کیا کہ “گریوی اینا لیٹکس” نامی لوکیشن ڈیٹا بروکر نے لاکھوں صارفین کے ذاتی ڈیٹا تک رسائی حاصل کی۔ اس میں ٹنڈر، کینڈی کرش، اور دیگر مشہور ایپس شامل ہیں جو صارفین کی لوکیشن کو ریکارڈ کرتی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، ہیکرز نے گریوی اینا لیٹکس سے کئی ٹیرا بائٹس...
    لاہور ہائی کورٹ نے قوانین نظر انداز کرنے پر سوشل میڈیا ایپس کی بندش کی درخواست پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) کو نوٹس جاری کردیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے قوانین کی خلاف ورزی پرسوشل میڈیا ایپس کی بندش سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے پی ٹی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ٹوئٹر، فیس بک، انسٹاگرام، یوٹیوب اوردیگر سوشل میڈیا ایپس پر آن لائن فراڈ عام ہو چکا ہے۔ سادہ لوح شہریوں کو ان ایپس پر خوشنما اشتہارات اور جعلی معلومات سے لوٹا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا ایپس شہریوں کی ذاتی معلومات حاصل کر کے...
    میٹا نے واٹس ایپ میں 2025 کی پہلی بڑی تبدیلی کا عندیہ دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق میٹا کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کو میسجنگ ایپ کے ہر پہلو کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے بیٹا (beta) ورژن میں اے آئی ٹیب کا اضافہ کیا گیا ہے تاکہ صارفین کمپنی کے متعدد اے آئی ٹولز کو استعمال کرسکیں۔ رپورٹ کے مطابق اے آئی ٹیب میں مختلف فیچرز موجود ہوں گے جیسے ایک فیچر مقبول اے آئی کریکٹرز کا ہوگا۔آپ مختلف اے آئی بوٹس سے متعدد موضوعات پر چیٹ کرسکیں گے۔اسی طرح اے آئی سے تیار کردہ اسٹیکرز، تصاویر اور میٹا کے اے آئی سرچ انجن جیسے فیچرز بھی وہاں دستیاب...
    اینڈرائیڈ صارفین کے لیے جلد ہی واٹس ایپ  ایک نئی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) خصوصیت متعارف کروا رہاے، جس سے صارفین ایپ کے اندر ذاتی اے آئی  کریکٹرز تخلیق کرسکیں گے۔ ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ اینڈرائیڈ کے لیے بیٹا ورژن 2.25.1.26 میں نئے فیچر لانے کی تیاری کررہا ہے جس کے تحت صارفین اپنی مرضی کی اے آئی کریکٹر تخلیق کرسکیں گے۔ یہ بھی پڑھیں:یکم جنوری 2025 سے کون سے موبائل فونز پر واٹس ایپ نہیں چلے گا؟ یہ فیچر صارفین سے چیٹ بوٹ بنانے کا مقصد بیان کرنے اور اس کے بنیادی کاموں کی وضاحت کرنے کو کہے گا، صارفین کے لیے چیٹ بوٹ بنانے کے عمل کو سادہ رکھا گیا ہے، یہاں تک کہ...
    لاہور:صدر ایپسما شمالی پنجاب ابرار احمد خان نے اعلان کیا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات کے بعد پنجاب بھر کے نجی تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھل جائیں گے۔ صدر ایپسما شمالی پنجاب کے مطابق 13 جنوری بروز پیر سے تمام پرائیویٹ اسکولز ریگولر شیڈول پر عمل کرتے ہوئے کھلیں گے۔ ابرار احمد خان نے واضح کیا کہ تعطیلات میں اضافے کی افواہیں بے بنیاد ہیں اور اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ انہوں نے والدین اور طلبہ کو یقین دلایا کہ تعلیمی سرگرمیاں مقررہ وقت پر دوبارہ شروع ہوں گی۔
    کیلیفورنیا (نیوز ڈیسک) ٹک ٹاک کی انتظامیہ نے 19 جنوری تک شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن کو امریکا میں بند کرنے کا عندیہ دے دیا۔ٹک ٹاک انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ اگر امریکی حکومت یا سپریم کورٹ نے ایپلی کیشن کی پابندی کی تاریخ میں کوئی توسیع نہیں کی یا اسے رعایت دینے کا اعلان نہیں کیا گیا تو ایپلی کیشن کو امریکا میں 19 جنوری کو بند کر دیا جائے گا۔ امریکی حکومت نے ٹک ٹاک کو قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کمپنی کو 19 جنوری تک ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز کو کسی بھی امریکی شخص یا کمپنی کو فروخت کرنے کا قانون بنا رکھا ہے۔امریکی حکومت کی جانب سے بنائے گئے قانون کے مطابق...
    زاہد چوہدری : سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے پروفیسرز کی موبائل ایپ پر حاضری خطرے کی گھنٹی بج گئی پروفیسرز کی موبائل پر تمام ڈیٹا تک بھی رسائی ہوگی،پروفیسرز کی نقل و حرکت بھی موبائل ایپ سے مانیٹر ہوسکے گی،موبائل حاضری ایپ کی فون گیلری ، کنٹیکٹ نمبر، کیمرہ ، ایس ایم ایس تک رسائی ہوگی،انٹرنیٹ ، سینسرز ، مائیکروفون ، سٹوریج تک رسائی ہوسکے گی،موبائل ایپ ای ایس ایس پر حاضری لگانے والے پروفیسرز کا ڈیٹا غیر محفوظ ہونے کا خدشہ سامنے آگیا۔پروفیسرز کے موبائل فون میں موجود تصاویر سمیت ذاتی معلومات تک ایپ کے ذریعے رسائی ہوگی، جبکہ پی آئی ٹی بی نے یقین دہانی کروانے کی کوشش کی کہ پروفیسرز کی ذاتی معلومات کسی سے شیئر نہیں ہونگی لیکن ذاتی...
۱