Daily Ausaf:
2025-03-31@09:33:58 GMT

وائس میسیجز کو تحریر میں تبدیل کیسے کریں؟ آسان طریقہ

اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT

واٹس ایپ کی جانب سے نومبر 2024 ءمیں وائس میسیجز کو تحریر میں تبدیل کرنے کا ایک دلچسپ فیچر پیش کیا گیا تھا، تاہم اب اس فیچر پر تقریباً تمام صارفین کو رسائی دی جا چکی ہے۔

مذکورہ فیچر کے تحت وائس میسیجز یا وائس نوٹس کو از خود تحریر میں تبدیل کیا جا سکتا ہے، صارفین کو چار زبانوں میں موصول ہونے والے وائس میسیجز کو تحریر میں تبدیل کرنے تک رسائی دی گئی ہے، ان میں اردو، انگریزی، ہسپانوی، پرتگیزی اور روسی زبان شامل ہے، جس سے ملنے والے وائس نوٹس کو تحریر میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔واٹس ایپ منتظمین کے مطابق ترتیب وار دوسری زبانوں میں ملنے والے وائس نوٹس کو بھی تحریر میں تبدیل کرنے کے آپشن فراہم کیے جائیں گے۔

مذکورہ فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو واٹس ایپ میں درج ذیل سیٹنگز کرنی پڑیں گی۔ صارفین کو سیٹنگ میں جانے کے بعد چیٹ میں جاکر وائس نوٹس کے آپشن کو اوپن کرنا پڑے گا، چیٹ میں جانے کے بعد وائس نوٹ کے آپشن کو کلک کرنے پر ایک نئی ونڈو کھلے گی، جہاں پوچھا جائے گا کہ آپ کو زیادہ تر کس زبان میں وائس نوٹ موصول ہوتے ہیں، صارف کی جانب سے کسی بھی ایک زبان کے انتخاب کے بعد فیچر از خود آن ہوجائے گا اور ہر موصول ہونے والا وائس نوٹ تحریر میں تبدیل ہوجائے گا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کو تحریر میں تبدیل وائس میسیجز صارفین کو وائس نوٹس

پڑھیں:

حکومت نے بجلی سستی کرنے کی سمری نیپرا کو ارسال کردی

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مارچ 2025ء ) وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی سستی کرنے کی سمری نیپرا کو ارسال کردی گئی، عید الفطر کے بعد نیپرا میں اپریل تا جون سبسڈی میں اضافے سے متعلق سماعت اگلے ماہ 4 اپریل کو ہوگی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے بجلی 1 روپیہ 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کیلیے نیپرا میں درخواست جمع کروائی ہے، بجلی قیمتوں میں یہ کمی اپریل، مئی اور جون 2025ء کیلیے تمام تقسیم کار کمپنیوں اور کے الیکٹرک کے تمام صارفین کیلیے ہوگی، نیپرا حکومتی درخواست پر 4 اپریل کو سماعت کرے گا جس میں بجلی سستی کرنے کے حکومت کے فیصلے کی توثیق کا قوی امکان ہے۔

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حکومت نے 6 روپے فی یونٹ تک بجلی سستی کرنے کے ریلیف پیکیج کا منصوبہ بنایا ہے اور 1 روپیہ 71 پیسے فی یونٹ کی یہ کمی اسی ریلیف پیکیج کا حصہ ہو گی، وفاقی کابینہ اپنے 26 مارچ کو ہونے والے اجلاس میں لائف لائن گھریلو صارفین کے علاوہ تمام صارفین کیلئے ٹیرف سبسڈی میں 1 روپیہ 71 پیسے فی کلو واٹ گھنٹہ (kWh) اضافے کی منظوری دی تھی جب کہ حکومت نے نیپرا میں جمع کروائی جانے والی درخواست میں کہا ہے کہ ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی میں اضافے کا مقصد مالیاتی بوجھ کو متوازن کرنا اور پاور سیکٹر کی پائیداری کو برقرار رکھنا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا جارہا ہے کہ حکومت کو آئی ایم ایف سے بجلی ٹیرف میں 1 روپے یونٹ کمی کی اجازت مل چکی ہے، حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کے لیے ریلیف پیکج پر بھی کام جاری ہے، عالمی مالیاتی فنڈ کی منظوری سے اس پیکج کا اعلان کیا جائے گا، اسی دوران عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بجلی کے ٹیرف میں ایک روپے یونٹ کمی کی اجازت دی، اس حوالے سے آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا کہ تمام صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے یونٹ کا ریلیف ملے گا، یہ ریلیف کیپٹیو پاور پلانٹس پر لیوی سے حاصل ریونیو سے دیا جائے گا، کیپٹیو پاور پلانٹس کی جانب سے گیس کے استعمال پر لیوی عائد کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی کامیڈین حدیں پار کرنے لگے، ایک اور فحش اسکینڈل سامنے آگیا
  • واٹس ایپ نےصارفین کیلئےنیافیچرمتعارف کروادیا
  • اپ گریڈ ہونے والا پلے اسٹور لاکھوں صارفین کے لیے چینلج کیوں؟
  • وائس آف امریکا سے عملے کی جبری برطرفی، جج نے ٹرمپ انتظامیہ کو روک دیا
  • امریکی عدالت کا وائس آف امریکہ کے حق میں فیصلہ
  • امریکی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کے وائس آف امریکا کی بندش کے فیصلے کو معطل کردیا
  • امریکی جج نے وائس آف امریکا کی بندش اور عملے کی برطرفی روک دی
  • حکومت نے بجلی سستی کرنے کی سمری نیپرا کو ارسال کردی
  • لاہور: 14 ملین ٹن کوڑے کو سولر پارک اور شہری جنگل میں تبدیل کرنے کا فیصلہ