لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا ایپ ٹوئٹر/ایکس پر پابندی کے خلاف درخواستوں پروزارت داخلہ سے ایکس کے استعمال سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 20 مارچ تک ملتوی کردی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ پابندی کے باوجود کون سے حکومتی ادارے ایکس استعمال کر رہے ہیں؟ کیا ایکس کی حیثیت قانونی ہے یا غیر قانونی، بنچ کے فاضل جج رکن جسٹس علی ضیاء باجوہ نے سوال اٹھایا کہ اگر ایکس بند ہونے کے باوجود استعمال ہو رہا ہے تو اس کے ذمہ داران کون ہیں؟۔

پی ٹی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایپ کی بندش وزارت داخلہ کی ہدایات کی روشنی میں کی گئی ہے، عدالت نے پی ٹی اے کے ذمہ دار افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

نادیہ حسین کو ایف آئی اے کیخلاف سوشل میڈیا پر بیان دینا مہنگا پڑ گیا

کراچی(نیوز ڈیسک)اداکارہ و معروف ماڈل نادیہ حسین کی جانب سے ایف آئی اے پر مبینہ رشوت کے الزام کا معاملے پر ایف آئی اے نے قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے نادیہ حسین کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، معروف ماڈل نادیہ حسین نے ایف آئی اے افسر کیخلاف پوسٹ شیئر کی تھی۔

نادیہ حسین کیخلاف کارروائی کیلئے سائبر کرائم ونگ میں درخواست دائر کی گئی، اداکارہ نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کیخلاف رشوت طلبی کا الزام لگایا تھا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر پوسٹ سے ایک روز قبل نادیہ حسین کو حقائق کے بارے میں بتایا گیا تھا، اداکارہ کو معلوم تھا کہ اس کو جعلساز نے جعلی افسر بن کر فون کیا۔

حقائق معلوم ہونے کے باوجود نادیہ حسین نے پوسٹ کی اور اس پوسٹ کو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل کیا گیا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ 8 مارچ کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کارپوریٹ کرائم سرکل نے معروف پاکستانی اداکارہ نادیہ حسین کے گھر پر چھاپہ مار کر ان کے شوہر عاطف احمد خان کو بینک فراڈ کیس میں گرفتار کیا تھا۔

ملزم عاطف خان سے ایف آئی اے کی جانب سے تفتیش جاری ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ عاطف کے فراڈ کا سلسلہ 2016 سے دسمبر 2023 تک چلتا رہا تھا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق 7 سال میں بینکنگ گروپ کو 1 ارب 20 کروڑ کا نقصان ہوا، یہ بات ناقابل یقین ہے کہ بورڈ اس فراڈ سے بے خبر تھا، پتہ چلانے کی کوشش کررہے ہیں کہ فراڈ میں اور کون لوث ہے، کیوں کہ عاطف خان کے علاوہ دیگر کئی افراد کا کردار بھی مشکوک ہے۔
مزیدپڑھیں:کالر کی جانب سے ٹریفک چالان سے بچنے کا وظیفہ مانگنے کی ویڈیو وائرل

متعلقہ مضامین

  • بتایا جائے پابندی کے باوجود کون سے حکومتی ادارے ایکس استعمال کر رہے ہیں؟
  • نادیہ حسین کو ایف آئی اے کیخلاف سوشل میڈیا پر بیان دینا مہنگا پڑ گیا
  • بتایا جائے پابندی کے باوجود کون سے حکومتی ادارے ایکس استعمال کر رہے ہیں؟ لاہور ہائیکورٹ
  • 18 ہزار ڈالر میں پاکستانی شہریت کی خبر، حقیقت کیا ہے؟
  • لاہور ہائیکورٹ نے ایکس کی بندش پر وفاقی حکومت سمیت فریقین سے جواب طلب کرلیا
  • سراج درانی کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، سماعت بغیر کارروائی ملتوی
  • سپر ٹیکس کیخلاف سپریم کورٹ میں سماعت، وکیل مخدوم علی خان کے دلائل جاری
  • رجب بٹ کیخلاف ٹک ٹاکر کو جان سے مارنے کی دھمکیوں کے کیس میں اہم پیشرفت
  • بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیرکاروائی ملتوی