انگلینڈ کے ضیاء الرحمان کی جڑواں بیٹیوں کا رشتہ کراچی 2 سگے بھائیوں کا میچ بن گیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
دل کا رشتہ ایپ نے انگلینڈ کے ضیا الرحمٰن کی جڑواں بیٹیوں کا میچ بھی کراچی کے دو سگے بھائیوں کے ساتھ بنا دیا۔
ضیا الرحمٰن نے پاکستانی رشتوں کے لیے اپنی بیٹیوں کے پروفائل جب ’دل کا رشتہ‘ ایپ پر بنائے تو جلد ہی کراچی کے عظیم صدیقی کے بیٹوں سے نا صرف میچ بن گیا بلکہ دونوں خاندانوں کی باہمی رضامندی سے شادیاں بھی طے ہو گئیں۔
دل کا رشتہ ایپ پاکستان کی پہلی رشتہ ایپ ہے جو لاکھوں تصدیق شدہ پرو فائلز کے ساتھ پاکستان کی نمبر ون ایپ بن چکی ہے۔
پاکستان میں تقریباً ہر گھر کو درپیش رشتے کی تلاش کے اہم ترین مسئلہ کو حل کر نے کا بیڑا ʼʼدل کا رشتہ‘‘ ایپ نے اُٹھایا ہے۔ ایپ متعارف کروائے جانے کے بعد صارفین کی بڑی تعداد اس میں اپنی دلچسپی کا اظہار کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔
دل کا رشتہ کی ٹیم اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ شادی کے خواہشمند سنجیدہ افراد کی 100فیصد تصدیق کے عمل کو شفاف بنایا جائے اور یہی وجہ ہے کہ ہمارے نمائندے مرحلہ وار ایپ پر درج صارف کی معلومات کو نہ صرف فو ن پر ویریفائی کرتے ہیں بلکہ ان کے گھر کا وزٹ کرتے ہوئے ان کے کوائف کی تصدیق بھی کرتے ہیں۔
صارفین خصوصاً خواتین کی رازداری اور ان کی ذاتی تفصیلات کو انتہائی اہمیت دی جاتی ہے۔
صارفین اپنے ممکنہ میچ کی پروفائل صرف اسی صورت میں دیکھ سکتے ہیں جب دوسرا شخص انہیں خاص طور پر اجازت دے۔ یہاں تک کہ اسکرین شاٹس بھی ایپ کے ذریعہ خود بخود بلاک ہو جاتے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: دل کا رشتہ
پڑھیں:
ملک میں کورونا ایک بار پھر سر اٹھانے لگا،اہم ہدایات جاری
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں نزلہ، زکام کھانسی کے مریضوں میں کورونا کی تشخیص، کراچی میں مختلف سانس کی وائرل بیماریاں تیزی سے پھیلنے لگیں ،ڈاو ہسپتال میں کھانسی، بخار کےعلامات کے ساتھ آئے 20سے 25 مریضوں میں کورونا مثبت آرہا ہے ۔ماہر متعدی امراض پروفیسر سعید خان نے نجی چینل سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہسپتالوں میں بخار، کھانسی، سانس لینے میں دشواری کےساتھ آئے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے، 10 سے 12 فیصد مریضوں میں انفلوئنز ایچ 1این 1 کی تصدیق ہورہی ہے ۔
5 سے 10 فیصد بچوں میں آر ایس وی اور دیگر سانس کے مختلف وائرس کی تصدیق ہورہی ہے،اکثر مریض ٹیسٹ نہیں کرواتے جس کے باعث بیماریوں کی تصدیق نہیں ہوتی ، ان تمام وائرسز کی علامات آپس میں ملتی جلتی ہیں ، ان علامات میں بخار، کھانسی، سانس لینے میں دشواری شامل ہیں ۔کورونا کی علامات میں ذائقہ اور خوشبو کا ختم ہونا بھی شامل ہیں ،سردیوں میں یہ بیماریاں تیزی سے پھیلتی ہیں،وینٹیلیشن کا ناقص نظام وائرسز کے پھیلاؤ کی بڑی وجہ بنتا ہے۔ڈاکٹر سعید خان کا کہنا تھا کہ شہری احتیاطی تدابیر لازمی اپنائیں، ماسک پہنیں اور خود کو ڈھانپ کر رکھیں، ہر سال انفلوئنزا کی ویکسین لازمی لگوائیں۔
آج ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی گئی