واٹس ایپ صارفین اپنی مرضی کے اے آئی کریکٹر تخلیق کرسکیں گے
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
اینڈرائیڈ صارفین کے لیے جلد ہی واٹس ایپ ایک نئی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) خصوصیت متعارف کروا رہاے، جس سے صارفین ایپ کے اندر ذاتی اے آئی کریکٹرز تخلیق کرسکیں گے۔
ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ اینڈرائیڈ کے لیے بیٹا ورژن 2.25.1.26 میں نئے فیچر لانے کی تیاری کررہا ہے جس کے تحت صارفین اپنی مرضی کی اے آئی کریکٹر تخلیق کرسکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:یکم جنوری 2025 سے کون سے موبائل فونز پر واٹس ایپ نہیں چلے گا؟
یہ فیچر صارفین سے چیٹ بوٹ بنانے کا مقصد بیان کرنے اور اس کے بنیادی کاموں کی وضاحت کرنے کو کہے گا، صارفین کے لیے چیٹ بوٹ بنانے کے عمل کو سادہ رکھا گیا ہے، یہاں تک کہ تکنیکی پس منظر نہ رکھنے والے صارفین بھی اپنی مرضی کی چیٹ بوٹ بناسکیں گے۔
واٹس ایپ کا یہ فیچر اس وقت صرف بیٹا ورژن میں ہی دستیاب ہے اور عام صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہے، یہاں تک کہ بیٹا ٹیسٹرز کو بھی ابھی تک اس ٹول تک مکمل رسائی حاصل نہیں ہے، تاہم توقع ہے کہ یہ جلد عام صارفین کو دستیاب ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ’اب بدلیں رنگ اپنی مرضی کے‘، واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرا دیا
یاد رہے کہ واٹس ایپ کی پیرنٹ کمپنی میٹا کے پاس اپنا اوپن سورس لارج لینگویج ماڈل (LLM) Llama 3 ہے، جن میں سب سے نمایاں میٹا اے آئی شامل ہے جو واٹس ایپ میں بھی شامل کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اے آئی بیٹا انفو چیٹ بوٹ واٹس ایپ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اے ا ئی بیٹا انفو واٹس ایپ اپنی مرضی اے ا ئی کے لیے
پڑھیں:
میٹا نے ’میٹا اے آئی‘ ایپ متعارف کرا دی
ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنی جدید مصنوعی ذہانت تک آسان رسائی کے لیے ’میٹا اے آئی‘ ایپ کا پہلا ورژن متعارف کرا دیا ہے، جو Llama 4 ماڈل پر مبنی ہے۔
یہ ایپ صارفین کو ذاتی نوعیت کا اے آئی تجربہ فراہم کرتی ہے اور واٹس ایپ، فیس بک، انسٹاگرام اور میسنجر کے علاوہ اب علیحدہ ایپ کے طور پر بھی دستیاب ہے۔
ایپ میں ’ڈسکور فیڈ‘ شامل ہے جہاں صارفین دیکھ سکتے ہیں کہ دنیا بھر میں لوگ اے آئی کو کیسے استعمال کر رہے ہیں، جبکہ وہ خود بھی پرامپٹس شیئر کر سکتے ہیں۔
ایپ meta.ai ویب سائٹ سے منسلک ہے، جس سے صارف کہیں سے بھی اپنی سرگرمی جاری رکھ سکتے ہیں۔
ایپ روزمرہ سوالات کے جوابات، تحقیق، ویب سرچ، اور دوستوں و خاندان سے رابطے میں مدد دیتی ہے۔
ویب ورژن کو ڈیسک ٹاپ کے لیے بہتر بنایا گیا ہے، جس میں امیج جنریشن کی جدید خصوصیات، جیسے اسٹائل، روشنی اور رنگوں کے نئے اختیارات شامل ہیں۔میٹا کا یہ اقدام مصنوعی ذہانت کے مزید ذاتی، مربوط اور موثر استعمال کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے