نادرا کی پاک آئی ڈی ویب سائٹ کل سے بند، موبائل ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
سٹی 42 : وفاقی حکومت نے نادرا کی پاک آئی ڈی ویب سائٹ کل سے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ویب سائٹ بند کرنے کے حوالے سے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ نادرا پاک آئی ڈی ویب سائٹ کل سے بند کی جا رہی ہے اور اس کی جگہ نادرا موبائل ایپ لانچ کرنے اور 3 نئے ریجنل دفاتر کے قیام کا فیصلہ کیا ہے، 3 نئے ریجنل سینٹر آزاد جموں و کشمیر، گوادر اور گلگت بلتستان میں بنائے جائیں گے، نئے ریجنل دفاتر 31 مارچ سے کام شروع کر دیں گے۔
جنگ بندی معاہدے کے اعلان کے باوجود اسرائیل نے 73 فلسطینی شہید کردیے
محسن نقوی نے کہا کہ نادرا کی پاک آئی ڈی ویب سائٹ بند کر کے تمام خدمات موبائل ایپ پر فراہم کی جائیں گی، ویب سائٹ کے استعمال میں شہریوں بالخصوص بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو مشکلات پیش آتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ جعلساز عناصر جعلی ویب سائٹس کے ذریعے شناختی دستاویزات بنوانے میں معاونت کا کاروبار کر رہے تھے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ شہریوں کی ذاتی معلومات حاصل کر کے ان کا غلط استعمال کرنے کی کوشش کی جاتی تھی، وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ نے جعلساز عناصر کا سختی سے نوٹس لیا، نادرا دیگر اداروں کے ساتھ ملکر ساتھ ان عناصر کے خلاف کارروائی کو یقینی بنا رہا ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ نادرا کی موبائل ایپ کو پہلے سے بہت مزید بہتر بنا دیا گیا ہے، شناختی کارڈ، نائکوپ، پی او سی، ب فارم، ایف آر سی سمیت تمام خدمات موبائل ایپ پر دستیاب ہیں، شہری گھر بیٹھے موبائل ایپ پر شناختی دستاویزات کی تمام تر کارروائی مکمل کر سکتے ہیں۔
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن، 2 دن میں 22 خوارج ہلاک
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پاک آئی ڈی ویب سائٹ موبائل ایپ نے کہا کہ نادرا کی
پڑھیں:
پاکستان میں 5 الیکٹرک اسکوٹرز لانچ، قیمتیں کیا ہیں؟
چاولہ گرین موٹرز نے پاکستان میں چینی الیکٹرک اسکوٹرز کے 5 ماڈلز متعارف کرادیے۔
کیو جے موٹر الیکٹرک اسکوٹرز کے نئے ماڈلز 600W سے 2000W تک مختلف پاور آؤٹ پٹ پیش کرتے ہیں جو صارفین کی وسیع تر ترجیحات کو پورا کرتے ہیں۔
ان الیکٹرک اسکوٹرز کی قیمت اور خصوصیات کچھ اس طرح ہیں۔
TQ – 1500 واٹپاور: 1500W
رفتار: 65 کلومیٹر فی گھنٹہ
رینج: 105 کلومیٹر
بیٹری: گرافین (72V 32Ah)
بریک: ڈسک (سامنے / پیچھے)
وہیل بیس: 12 انچ
سسپینشن: ہائیڈرولک شاک جاذب
نشست کی اونچائی: 730 ملی میٹر
گراؤنڈ کلیئرنس: 140 ملی میٹر
قیمت: روپے 289،900
ڈی کیو – 1000 واٹپاور: 1000W
رفتار: 55 کلومیٹر فی گھنٹہ
رینج: 100 کلومیٹر
بیٹری: گرافین (72V 32Ah)
بریک: ڈسک (سامنے / پیچھے)
وہیل بیس: 12 انچ
سسپینشن: ہائیڈرولک شاک جاذب
سیٹ کی اونچائی: 755 ملی میٹر
گراؤنڈ کلیئرنس: 130 ملی میٹر
قیمت: روپے 249,900
ڈی کیو – 2000 واٹپاور: 2000W
رفتار: 75 کلومیٹر فی گھنٹہ
رینج: 105 کلومیٹر
بیٹری: گرافین (72V 32Ah)
بریک: ڈسک (سامنے / پیچھے)
وہیل بیس: 12 انچ
معطلی: ہائیڈرولک شاک جاذب
سیٹ کی اونچائی: 755 ملی میٹر
گراؤنڈ کلیئرنس: 130 ملی میٹر
قیمت: روپے 312,000
S2 – 600 واٹپاور: 600W
رفتار: 45 کلومیٹر فی گھنٹہ
رینج: 75 کلومیٹر
بیٹری: گرافین (48V 23Ah)
وہیل بیس: 12 انچ
سسپینشن: ہائیڈرولک شاک جاذب
نشست کی اونچائی: 710 ملی میٹر
گراؤنڈ کلیئرنس: 140 ملی میٹر
قیمت: روپے 169,000
S5 – 600 واٹپاور: 600W
رفتار: 45 کلومیٹر فی گھنٹہ
رینج: 75 کلومیٹر
بیٹری: گرافین (48V 23Ah)
بریک: ڈسک (سامنے / پیچھے)
چارج کرنے کا وقت: 4-5 گھنٹے
وہیل بیس: 12 انچ
سسپینشن: ہائیڈرولک شاک جاذب
نشست کی اونچائی: 710 ملی میٹر
گراؤنڈ کلیئرنس: 140 ملی میٹر
قیمت: روپے 178,000
ان نئے ماڈلز کے ساتھ پاکستان میں صارفین الیکٹرک موبلٹی آپشنز تلاش کر سکتے ہیں۔ توقع کی جارہی ہے ماحول دوست ہونے کے سبب یہ اسکوٹرز عوام میں پذیرائی حاصل کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
الیکٹرک اسکوٹرز پاکستان میں 5 نئے الیکٹرک اسکوٹرز پاکستان میں الیکٹرک اسکوٹرز پاکستان میں الیکٹرک اسکوٹرز کی قیمتیں