سعودی عرب میں واٹس ایپ کالز کی سہولت بحال ہونے کی اطلاعات
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
ریاض ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 فروری 2025ء ) سعودی عرب میں 6 سال بعد واٹس ایپ کالز کی سہولت دوبارہ بحال ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ گلف نیوز کے مطابق سعودی عرب میں واٹس ایپ کے بہت سے صارفین نے اطلاع دی ہے کہ آڈیو اور ویڈیو کالنگ کی سہولت برسوں کی پابندی کے بعد دوبارہ ایکٹیویٹ کر دی گئی ہے، تاہم اس بارے میں کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی ہے کہ آیا یہ مستقل تبدیلی ہے یا عارضی طور پر کسی تجرباتی بنیاد پر ایسا ممکن ہوا۔
اس حوالے سے مقامی ٹیکنالوجی کے ماہر عبداللہ السبیعی کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ٹیلی کمیونیکیشن اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لیے سعودی عرب کی کوششوں سے ہم آہنگ ہے، جس سے صارفین کے لیے ممکنہ طور پر مواصلات میں بہتری آئے گی۔ بتایا جارہا ہے کہ دنیا کی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی میسجنگ ایپس میں سے ایک واٹس ایپ نے 2015ء میں وائس کالز اور 2016ء میں ویڈیو کالز متعارف کرائی تھیں، تاہم سعودی عرب میں ریگولیٹری پالیسیوں کی وجہ سے ان خصوصیات کو بلاک کر دیا گیا تھا اگرچہ کبھی کبھار مختصر ایکٹیویشن کی رپورٹس آتی رہی ہیں لیکن وہ عام طور پر پالیسی شفٹوں کی بجائے تکنیکی اپ ڈیٹس سے منسلک ہوتی تھیں۔(جاری ہے)
معلوم ہوا ہے کہ اس حوالے سے مارچ 2024 میں بھی قیاس آرائیاں ہوئیں کہ پابندی مستقل طور پر ہٹا دی گئی ہے لیکن سعودی عرب کے کمیونیکیشن، سپیس اینڈ ٹیکنالوجی کمیشن کی جانب سے اس وقت ان دعوؤں کی تردید کی گئی، تاہم اگر موجودہ ایکٹیویشن مستقل ثابت ہوتی ہے تو یہ مملکت کے اندر رابطے میں نمایاں بہتری کی نشاندہی کرے گی۔ .ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے واٹس ایپ
پڑھیں:
اوورسیز پاکستانیز کنونشن،وزارت اطلاعات و نشریات کا خصوصی نغمہ ”تو ہی ہے اک بندیا“ جاری
اسلام آباد: اوورسیز پاکستانیز کنونشن کے موقع پر وزارت اطلاعات و نشریات کا خصوصی نغمہ ”تو ہی ہے اک بندیا“ جاری کردیا۔
نغمہ میں نہ صرف بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا بلکہ ہر ا س فرد کو سلام پیش کیا گیا جو اپنی محنت، جذبے اور صلاحیتوں سے دھرتی ماں کا مان بڑھا رہے ہیں۔
نغمے میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں بھی نمایاں انداز میں پیش کی گئی ہیں۔
نغمے میں قومی معیشت میں بہتری جیسے مہنگائی کی کم ترین شرح، بیرونی سرمایہ کاری اور ٹیکس محصولات میں اضافہ، پالیسی ریٹ اور بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی جیسے مثبت اشاریے بھی اجاگر کئے گئے ہیں
نغمے کی ویڈیو میں بیرون ملک پاکستان کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کی جھلکیاں بھی شامل ہیں جن میں ارشد ندیم سمیت دیگر معروف اسپورٹس اسٹارز کے ساتھ ساتھ پاکستان وومن کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی کو بھی سراہا گیا ۔
نغمے کی ویڈیو میں کوہ پیمائی جیسے مہم جو کھیل کے مناظر، آئی کیوب قمر سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ اور نوجوانوں کے ملکی ترقی میں کردار کو مو ثر انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
اس نغمے میں پاکستان کے خوبصورت ثقافتی رنگ، ورثہ، تعمیر و ترقی کے سفر کو شاندار انداز میں پیش کیا گیا ہے
نغمے میں ہر اس پاکستانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے جو اپنے اپنے محاذ پر کام کر کے پاکستان کا نام روشن کر رہا ہے۔
نغمے کا مرکزی پیغام یہ ہے کہ ”تو ہی ہے اک بندیا“ یعنی ہر وہ شخص جو اس دھرتی سے جوڑا ہے، وہی اس کی شان ہے۔
یہ نغمہ حب الوطنی، قومی یکجہتی اور عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کی ایک خوبصورت کاوش ہے جو پوری قوم کے جذبات کی ترجمانی کرتا ہے۔
یہ نغمہ تمام قومی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نشر کیا جا رہا ہے اور عوام کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔