نادرا کی ویب سائٹ کل سے بند کردی جائے گی، وجوہات کیا ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اپنی ویب سائٹ کو بند کرنے اور تمام سروسز کو موبائل ایپ پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
نادرا کی ویب سائٹ باضابطہ طور پر 17 جنوری کو آف لائن ہو جائے گی۔ اس ضمن میں 3 نئے ریجنل دفاتر کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا کہ نادرا کی پاک آئی ڈی ویب سائٹ بند کر دی جائے گی اور اب تمام سروسز موبائل ایپ کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔
یہ فیصلہ کیوں کیا گیا؟محسن نقوی نے وضاحت کی کہ جعلساز افراد جعلی شناختی دستاویزات بنانے میں مدد کے لیے جعلی ویب سائٹس کا استعمال کر رہے تھے اور وہ شہریوں کی ذاتی معلومات کا غلط استعمال کرنے کی بھی کوشش کرتے تھے۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ شہریوں بالخصوص بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ویب سائٹ استعمال کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور اسکین شدہ فنگر پرنٹس اور مطلوبہ دستاویزات کو اپ لوڈ کرنا بھی اکثر ایک چیلنجنگ عمل ہوتا تھا۔
وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ نے ان جعلی سرگرمیوں کا سخت نوٹس لیا ہے اور نادرا دیگر اداروں کے ساتھ مل کر ان عناصر کے خلاف کارروائی کو یقینی بنا رہا ہے۔
وزیر نے مزید کہا کہ نادرا کی موبائل ایپ میں نمایاں بہتری آئی ہے اور شناختی کارڈ، نائکوپ، پی او سی، ب فارم، ایف آر سی سمیت تمام خدمات مذکورہ ایپ پر دستیاب ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہری موبائل ایپ کا استعمال کرتے ہوئے شناختی دستاویزات سے متعلق تمام عمل اپنے گھر کے آرام سے مکمل کر سکتے ہیں۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ نادرا کی موبائل ایپ کو پہلے سے بہت مزید بہتر بنا دیا گیا ہے، ، شہری گھر بیٹھے موبائل ایپ پر شناختی دستاویزات کی تمام تر کارروائی مکمل کر سکتے ہیں۔
نئے علاقائی مراکز کا قیاممحسن نقوی کے مطابق نادرا 3 نئے علاقائی مراکز بھی قائم کرے گا جو آزاد جموں و کشمیر، گوادر اور گلگت بلتستان میں قائم کیے جائیں گے۔
یہ نئے علاقائی دفاتر 31 مارچ سے کام شروع کریں گے۔ یہ مراکز نادرا کے حکام اور شہریوں کے درمیان رابطے کو بہتر بنائیں گے اور دور دراز علاقوں میں خدمات کی فراہمی کو بہتر بنائیں گے۔
وزیر داخلہ نے بتایا کہ ان مراکز کے ذریعے شہریوں کے مسائل جلد حل کیے جائیں گے اور شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ملک بھر میں صرف 19 تحصیلوں/تعلقوں میں نادرا کے دفاتر قائم ہونے باقی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان دفاتر پر کام تیزی سے جاری ہے اور یہ 31 مارچ تک کام شروع کر دیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
محسن نقوی نادرا نادرا ایپ نادرا ویب سائٹ بند.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: محسن نقوی نادرا ایپ نادرا ویب سائٹ بند موبائل ایپ استعمال کر محسن نقوی ویب سائٹ نادرا کی ایپ پر
پڑھیں:
ہیٹ ویو بڑھنے کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے ایڈوائزری جاری کر دی
سٹی42: پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے صوبے بھر میں متوقع ہیٹ ویو کے پیش نظر محکمہ صحت و میڈیکل ایجوکیشن کو ہنگامی مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
یہ مراسلہ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی جانب سے جاری کیا گیا جس کی نقول صوبے کے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھی ارسال کی گئی ہیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ ہیٹ ویو ایمرجنسی پروٹوکولز کو فوری طور پر آپریشنلائز کیا جائے تاکہ عوام کو بروقت اور مؤثر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ اہم ہدایات کے مطابق تمام ہسپتالوں کا عملہ سینیٹائزڈ اور تربیت یافتہ ہونا چاہیے، ادویات، آئی وی فلوئڈز، کولنگ ڈیوائسز سمیت تمام ضروری طبی سامان کی فراہمی یقینی بنائی جائے، سرکاری و نجی ہسپتالوں میں ہیٹ ویو مینجمنٹ یونٹس اور کولنگ وارڈز قائم کیے جائیں۔
اس کے علاوہ تمام طبی مراکز میں ہیٹ ویو سے بچاؤ کے ایس او پیز کو نمایاں طور پر آویزاں کیا جائے، پیرامیڈیکل اسٹاف، نرسز اور ایمرجنسی اہلکاروں کے لیے آگاہی سیشن اور تربیتی سیمینارز کا انعقاد کیا جائے اور ہسپتالوں میں پانی اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ متوقع ہیٹ ویو کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ادارے مکمل الرٹ رہیں۔
پنجاب میں بارشوں کی پیشگوئی، لاہور کا موسم کیسارہیگا؟