اسرائیلی اسپائی ویئر کمپنی کی واٹس ایپ صارفین کے اکاؤنٹس تک غیر قانونی رسائی کی کوشش
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
واشنگٹن: میٹا کی معروف میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی اسپائی ویئر کمپنی پیراگون سولوشنز نے درجنوں صارفین کے اکاؤنٹس ہیک کرنے کی کوشش کی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق واٹس ایپ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ کمپنی نے ہیکنگ کی کوشش کے بعد پیراگون کو قانونی نوٹس جاری کرتے ہوئے سیز اینڈ ڈیسسٹ کا خط ارسال کیا ہے۔
واٹس ایپ کے عہدیدار نے مزید بتایا کہ تقریباً 90 صارفین کے اکاؤنٹس ہیک کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔
واٹس ایپ کے عہدیدارنے یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ کن افراد کو ہدف بنایا گیا تھا اور ان کا تعلیق کس ملک سے تھا البتہ انہوں نے یہ ضرور کہا کہ ہدف بننے والوں میں سول سوسائٹی اور میڈیا کے افراد شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر متعلقہ شراکت داروں کو اس سلسلے میں آگاہ کر دیا گیا ہے ، واٹس ایپ نے اس ہیکنگ کوشش کو ناکام بنا دیا اور کمپنی لوگوں کی نجی بات چیت کرنے کی صلاحیت کا تحفظ جاری رکھے گی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس معاملے پر پیراگون نے کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سمیع خان کو سوشل میڈیا صارفین سے کیا ’’شکوہ‘‘ ہے؟
پاکستانی ٹیلی ویژن کے معروف اداکار سمیع خان نے اپنے نئے ڈرامے ’’شکوہ‘‘ کی تشہیر کے ساتھ سوشل میڈیا صارفین سے بھی شکایت کا اظہار کردیا۔
سمیع خان جنہوں نے ’’بشر مومن‘‘، ’’عشق زہے نصیب‘‘، ’’دھانی‘‘ اور ’’دنیاپور‘‘ جیسے کامیاب ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، اب ایک نئے ڈرامے ’’شکوہ‘‘ کی تشہیر کےلیے میڈیا پر نظر آئے۔ تاہم، اس بار انہوں نے نہ صرف اپنے نئے ڈرامے پر بات کی بلکہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی منفیت پر بھی کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مارننگ پروگرام میں شرکت کے دوران سمیع خان نے شکوہ کیا کہ ’’سوشل میڈیا دراصل کسی معاشرے کی سوچ اور ذہنیت کا آئینہ ہوتا ہے۔ یہ ہمیں بتاتا ہے کہ لوگ کس طرح سوچتے ہیں، محسوس کرتے ہیں اور ردعمل دیتے ہیں۔ لیکن سوال یہ ہے کہ آخر کیوں سوشل میڈیا پر صرف منفی چیزیں ہی وائرل ہوتی ہیں؟ میں صرف کمنٹس کی بات نہیں کررہا، بلکہ اگر آپ وائرل ہونے والی ویڈیوز کو دیکھیں تو ان میں بھی اکثریت منفی مواد کی ہوتی ہے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں مثبت مواد کو فروغ دینے کی ذمے داری اٹھانی چاہیے۔ سمیع خان کا کہنا تھا کہ اگر ہم اپنے معاشرے کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تو ہمیں سوشل میڈیا پر بھی مثبت پیغامات پھیلانے چاہئیں۔