2025-03-12@20:35:34 GMT
تلاش کی گنتی: 35178

«ٹریننگ اور جاب»:

(نئی خبر)
    کوئٹہ: بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد بھارتی میڈیا اور مخصوص سوشل میڈیا اکاؤنٹس بے بنیاد پروپیگنڈا پھیلانے میں مصروف ہو گئے۔ بغیر کسی تصدیق کے من گھڑت خبروں اور جعلی ویڈیوز کا سہارا لے کر پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، بھارتی سوشل میڈیا ایکٹویسٹ اور کالعدم تنظیم بی ایل اے کے حامی سوشل میڈیا اکاؤنٹس اس حملے کی غلط معلومات کو پھیلانے میں پیش پیش ہیں۔ بھارتی میڈیا نے حسبِ روایت جعلی اور پرانی ویڈیوز کے ذریعے پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا مہم تیز کر دی۔ دفاعی ماہرین کے مطابق، بھارتی میڈیا نے جعفر ایکسپریس حملے کی خبر کالعدم بی ایل اے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے براہِ راست لی اور...
    بالی ووڈ کے دو بڑے ستارے شاہ رخ خان اور سلمان خان کے مداحوں کے لیے حال ہی میں ایک ایسی خبر سامنے آئی ہے جس نے انہیں ہلا کر رکھ دیا۔ ماہر نجوم سشیل کمار سنگھ نے دونوں اداکاروں کی موت کی پیشگوئی کردی ہے، جس پر سوشل میڈیا پر مداحوں کا غم و غصہ دیکھنے کو ملا۔ شاہ رخ خان اور سلمان خان بالی ووڈ کے وہ نام ہیں جن کی ہر فلم ریلیز پر تھیٹرز ہاؤس فل ہوجاتے ہیں۔ لیکن اب ان کے کیریئر کی کامیابیوں اور ناکامیوں سے آگے بڑھ کر ایک نجومی نے ان کی موت کی پیشگوئی کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔ حال ہی میں سدھارتھ کنن کو دیے گئے ایک...
    کوئٹہ: دہشت گردوں سے بازیاب ہونے والے جعفر ایکسپریس کے مسافروں نے آنکھوں دیکھا حال سنایا ہے جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔ بازیاب ہونے والے ایک مسافر نے روداد سناتے ہوئے بتایا کہ حملے کے وقت ہر طرف چیخ و پکار تھی، ہم سب جان بچانے کے لیے ٹرین کے فرش پر لیٹ گئے تھے اور پھر اسی دوران فائرنگ کے ساتھ دھماکے ہوئے۔ مسافر نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں نے کہا کہ سب لوگ نیچے اتر جائیں، لوگ نہیں اتر رہے تھے لیکن میں اپنے بچوں کو لیکر اتر گیا، میں نے کہا جب وہ کہہ رہے ہیں کہ نیچے اترو تو پھر اتر جانا چاہیے ورنہ اندر آ کر بھی مارنا شروع کریں گے۔ انہوں...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے رکن اور اسپنر یوزویندر چہل اور انکی اہلیہ دھناشری ورما سے طلاق کے بعد دوست آر جے مہوش کی اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی تصاویر نے سوالات اٹھادیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی میں آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے فائنل کے دوران بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل کو اپنی دوست آر جے مہوش کیساتھ اسٹیڈیم میں میچ دیکھتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ دونوں کی ایک دوسرے کیساتھ قربت کو دیکھ کر ڈیٹنگ کی خبریں گردش کررہی ہیں۔ مزید پڑھیں: کیا چہل دھناشری ورما کو دھوکا دے رہے ہیں؟ تصویر وائرل یہ پہلا موقع نہیں کہ ریڈیو جوکی معروف آر جے مہوش اور اسپنر یوزویندر چہل کو ایک ساتھ دیکھا گیا ہو، اس سے قبل چہل اور...
    کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2025ء)جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس معطل کر دی گئی۔ریلوے حکام کے مطابق آج کوئٹہ سے کوئی بھی ٹرین تاحکم ثانی نہیں چلے گی، سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ٹرین سروس معطل کی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملے اور 500 مسافروں کو یرغمال بنانے کے بعد کلیئرنس آپریشن میں اب تک 27 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے جبکہ 155 مسافروں کو بازیاب کروا لیا گیا۔(جاری ہے) ٹرین صبح ساڑھے نو بجے کوئٹہ سے روانہ ہوئی، جب ٹرین گڈالار اور پیرو کنری کے علاقے سے گزری تو وہاں نامعلوم مسلح افراد نے ٹرین...
    کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2025ء)کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر گزشتہ روز بولان میں دہشت گردوں کے حملے کے بعد سے اب تک سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔گزشتہ روز شروع کیے گئے آپریشن میں اب تک 155 یرغمال مسافروں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے جبکہ 27 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 37 زخمیوں کو طبی امداد کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے خودکش بمباروں کو یرغمالی مسافروں کے پاس بٹھا دیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ خودکش بمباروں نے عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنایا ہوا ہے، خودکش بمباروں نے 3 مختلف جگہوں پر عورتوں اور...
    واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2025ء) امریکی صدر ٹرمپ نے گولڈ کارڈ نامی امیگریشن اسکیم متعارف کرائی ہے جس کا مقصد غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس اسکیم کے تحت 5 ملین ڈالر کی خطیر رقم کے عوض دولت مند غیر ملکی افراد امریکی شہریت بھی حاصل کرسکیں گے۔صدر ٹرمپ کی جانب سے یہ اقدام موجودہ ای بی فائیو ویزا پروگرام کو تبدیل کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے، جس پر دھوکہ دہی اور غلط استعمال کے الزامات لگتے رہے ہیں۔(جاری ہے) اوول آفس میں گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا تھا کہ غیر ملکی شہری یہاں مزید دولت مند اور کامیاب ہوں گے، وہ یہاں...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آبادی بڑھنے کی شرح 2 فیصد سے 9 فیصد پر آ چکی ہے، آبادی بڑھنے کی شرح پر بریک لگایا گیا تھا لیکن دوبارہ ایکسیلیٹر پر پاوں رکھ دیا گیا ہے۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق اڑان پاکستان سے متعلق تقریب میں خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھاکہ یہ ملک بنا تو وسائل نہیں تھے لیکن آج ساتویں ایٹمی طاقت ہے، آج 250 سے زیادہ یونیورسٹیاں ہیں، ہمارا مقصد ہے کہ ہر صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے مراکز قائم کریں۔ان کا کہنا تھاکہ آج چین کی فی کس آمدنی 16 ہزار ڈالر اور ہماری فی کس آمدنی 1600 ڈالر ہے،...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ دو قدم ہمارے ساتھ چل کر چھوڑنے والا خود اپنا نقصان کرے گا، قوم انہیں معاف نہیں کرے گی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  سلمان اکرم راجا نے کہا کہ کل جو واقعہ اڈیالہ کے باہر ہوا یہ عام بات ہے، وہاں کوئی دوست موجود تھا، اس نے اس کو ریکارڈ کیا اور بات کو بڑا کیا ۔ نعیم حیدر پنجوتھا ہمارے اہم رکن ہیں اور انہوں نے پی ٹی اے ورکرز اور ان کے کیسز کے حوالے سے کافی کام کیا ہے۔ ہم مرکزی فیصلے سے اتفاق بھی کرلیں تو اپنی رائے...
    پاکستان نے ’جموں کشمیر اتحاد المسلمین‘ اور ’عوامی ایکشن کمیٹی‘ پر بھارتی حکومت کی جانب سے عائد کردہ 5 سالہ پابندی کو مسترد کر دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی ان دو تنظیموں پر غیر قانونی تنظیموں کے زُمرے میں پابندی لگائی ہے۔ عوامی ایکشن کمیٹی کی قیادت معروف سیاسی اور مذہبی لیڈر میر واعظ عمر فاروق جبکہ جموں کشمیر اتحاد المسلمین کی بنیاد رکھنے والے مذہبی اور سیاسی قائد مولانا محمد عباس انصاری تھے جو 2022 میں اپنے انتقال تک اس جماعت کی قیادت کرتے رہے۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت کشمیری سیاسی جماعتوں پر عائد پابندی فوری ہٹائے، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان ترجمان کے مطابق ان دو جماعتوں پر پابندیوں...
    اسلامی تعلیمات کے مطابق توبہ کامطلب گناہوں سے رجوع کرنا،اللہ کی طرف لوٹنا،اور اپنی کوتاہیوں پرندامت محسوس کرتے ہوئے مستقبل میں انہیں نہ دہرانے کاعہدکرنا ہے۔ لفظ ’’توبہ‘‘عربی زبان میں’’لوٹنے‘‘اور’’واپس آنے‘‘کے معنی میں استعمال ہوتاہے۔ شرعی اصطلاح میں توبہ کامطلب ہے کہ بندہ اپنی غلطیوں،گناہوں اورکوتاہیوں سے صدق دل سے پشیمان ہوکراللہ کی طرف رجوع کرے اورآئندہ ان سے بچنے کاعزم کرے۔یہ ایک روحانی پاکیزگی اوراپنے رب سے تعلق کی تجدیدکاعمل ہے اوراستغفار سے مراداللہ سے معافی مانگناہے،جونہ صرف گناہوں کی بخشش کاذریعہ ہے بلکہ قلب کوصاف کرنے اوررزق وبرکت میں اضافے کا بھی سبب بنتاہے۔استغفارکامطلب ہے ’’مغفرت طلب کرنا‘‘یعنی اللہ تعالیٰ سے گناہوں کی معافی مانگنا۔استغفارمیں بندہ اپنے گناہوں کااعتراف کرتاہے اوراللہ سے بخشش اوررحمت کی دعا کرتا ہے۔...
    کائنات، آسمان، ستارے، چاند، مریخ، زمین اور سمندر سے متعلق قرآنی آیات انسانی عقل کو غور و فکر کی دعوت دیتی ہیں۔ قرآنِ کریم نے 1400 سال قبل ایسی حقیقتیں بیان کیں، جنہیں آج کا جدید علم اور سائنس تسلیم کر رہے ہیں۔ مزید یہ کہ مصنوعی ذہانت (AI) اور میٹاورس جیسے جدید تصورات بھی قرآنی تعلیمات کی روشنی میں خاص اہمیت رکھتے ہیں۔ قرآن اور کائنات کا تصور:اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: (کیا یہ لوگ آسمان کی طرف نہیں دیکھتے کہ وہ کیسے بلند کیا گیا)(سورۃ الغاشیہ18)یہ آیت انسان کو آسمان کی تخلیق پر غور کرنے کی دعوت دیتی ہے۔ جدید فلکیات (Astrophysics) نے یہ ثابت کیا ہے کہ کائنات مسلسل پھیل رہی ہے، جو قرآن کے اس بیان سے...
    النبی اولیٰ بالمومنین من انفسھم و ازواجہ امہاتہم(سورۃ الاحزاب‘۶) ’’ ایمان والوں پر نبی ان کی جانوں سے بڑھ کر ہیں اور نبی کی بیویاں مومنوں کی مائیں ہیں‘‘ حضرت خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنہا عام الفیل سے 15 سال قبل 555 ء میں پیدا ہوئیں بچپن سے ہی نہایت نیک اور شریف الطبع تھیں جب سن شعور کو پہنچیں تو آپ کی شادی ابوہالہ بن نباش تمیمی سے کردی گئی جن سے آپ کے دو بیٹے پیدا ہوئے ایک کا نام ہالہ تھا جو اسلام سے قبل ہی فوت ہوگیا البتہ دوسرے بیٹے حارث تھے جو مردوں میں اسلام کے پہلے شہید ہیں۔ ابوہالہ کے انتقال کے بعد حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کی دوسری شادی عتیق بن عابد...
    ایک بار کسی نے کہا تھا کہ، ’’یہ معاشرہ بڑا منافق ہے کہ غریب کے سچ پر بھی اعتبار نہیں کرتا اور امیر کے جھوٹ پر بھی صداقت کی مہر لگا دیتا ہے۔‘‘ واقعی غربت، ایک تلخ حقیقت اور کڑوا سچ یے جو پوری انسانیت کا المیہ ہے۔ لوگ آپ کے حالات سے ہاتھ ملاتے ہیں، آپ سے نہیں۔ زندگی میں ہر دکھ اور تکلیف برداشت کی جا سکتی ہے، مگر غربت ایسا بوجھ ہے جو انسان کی خودداری، عزتِ نفس، اور خوابوں کو بے دردی سے روند دیتا ہے۔ جب آپ کے پاس وسائل اور دولت نہ ہو تو دنیا کا رویہ بدل جاتا ہے۔ آپ کی بات کا وزن کم ہو جاتا ہے، اور لوگ آپ کو...
    ’’میرا مذہب صحیح ہے مگر اس میں غلطی کا احتمال ہے، دوسروں کا مذہب غلط ہوسکتا ہے مگر اس کی بھی درستی ہوسکتی ہے‘‘ یہ امام شافعی رحمہ اللہ کا قول ہے، جو ایک انتہائی اعتدال پسند اور متوازن مزاج فقیہ تھے جو انکار پر ضد نہیں کرتے تھے اور نہ ہی اصرار کے ذریعے بات منوانے کے قائل تھے۔ اسلامی فقہ کے ایک اہم ستون امام شافعی رحمتہ اللہ علیہ کا پورا نام محمد بن ادریس الشافعی تھا جو 150 ہجری میں سر زمین فلسطین کے علاقہ غزہ میں پیداہوئے، یہ حزن و ملال کا وہ سال تھا جس میں ایک عظیم فقیہ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ علیہ عالم اسلام کو داغ مفارقت دے گئے تھے۔ امام شافعی...
    — فائل فوٹو  ڈائریکٹر ایف آئی اے اینٹی ہیومن اسمگلنگ افتخار احمد خان نے پاکستان سے ملائشیا انسانی اسمگلنگ میں ملوث 84 ایجنٹوں کے خلاف فوری کاروائی کا حکم جاری کیا ہے۔ افتخار احمد خان نے کراچی، لاہور، ملتان، گوجرانوالہ، فیصل آباد، حیدرآباد، اسلام آباد، پشاور، کوہاٹ اور کوئٹہ کے ڈائریکٹرز ایف آئی اے کو مراسلہ جاری کیا ہے۔  — جنگ فوٹو مراسلے میں پاکستان سے کوالالمپور کے راستے انسانی اسمگلنگ میں ملوث  84 ٹریول ایجنٹوں کے خلاف فوری، سخت کارروائی کرنے اور تفصیلی رپورٹ 24 گھنٹے میں ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر پہنچانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلے کے مطابق پاکستان سے کوالالمپور کے راستے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 84 انسانی اسمگلرز کی نشاندہی پاکستان ہائی کمیشن نے...
    تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2025ء)ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکا کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا ہمیں احکامات اور دھمکیاں دے یہ قابلِ قبول نہیں، میں امریکا سے بات چیت نہیں کروں گا، امریکا جو کرنا چاہتا ہے کرے۔(جاری ہے) اس سے قبل ہفتے کو ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا تھا کہ ایران کو دھمکایا نہیں جا سکتا۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوہری معاہدے پر بات چیت کے لیے ایران کو خط لکھا تھا۔خط میں جوہری معاہدے کے لیے بات چیت کی دعوت دی تھی اور کہا تھا کہ یہ ایران کے لیے ہی بہتر ہو...
     مقبول اداکار، ہدایت کار و پروڈیوسر جاوید شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی نے ماضی میں ان کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا جس پر وہ شدید غصے میں آگئے۔ جاوید شیخ نے حال ہی میں ’آج‘ ٹی وی‘ کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ دورانِ پروگرام انہوں نے بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ فلم میں کام کرنے کے تجربے پر بھی گفتگو کی۔ یہ بھی پڑھیں: بشریٰ انصاری نے جاوید شیخ سے شادی کیوں نہیں کی؟ اداکار نے بتایا کہ وہ شوٹنگ کے لیے جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن پہنچے، جہاں عمران ہاشمی بھی موجود تھے۔ شوٹنگ کے وقت ہدایت کار نے...
    دین اسلام میں حقوق اللہ اور حقوق العباد دونوں کو پورا کرنے کی تلقین کی گئی ہے ہم کلمہ گو مسلمان حقوق اللہ کا تو اہتمام کرتے ہیں الحمدللہ نماز ، روزہ ، حج اور زکوٰۃ میں بھرپور فرض شناسی کی کوشش کرتے ہی ہیں لیکن حقوق العباد کے معاملے میں اکثریت اس کی قطعاً کوئی پرواہ نہیں کرتی حالانکہ اللہ کے بندوں پر حقوق کا مسئلہ تو اللہ تعالیٰ رب العالمین ذوالجلال کے اپنے سپرد ہے جو اپنی عبادات میں کمی کوتاہیوں کو پچھتاوے اور استغفار کے بعد معافی تلافی کر سکتا ہے ۔لیکن بندوں کے حقوق پورے نہ کرنے کی سزا اور پکڑ تو بڑی سخت ہو گی اس کا مطلب یہ ہرگز نہ لیا جائے کہ انسان...
    لاہور(نیوز ڈیسک)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا بھی 14 مارچ سے شروع ہونیوالے نیشنل ٹی20 کپ سے دستبردار ہونے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کپتان محمد رضوان اور مڈل آرڈر بیٹر بابراعظم کے ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے کے بعد فاسٹ بولر نسیم شاہ کی بھی ایونٹ میں شرکت کا کوئی امکان نہیں ہے۔ قبل ازیں اسکواڈز کے اعلان میں فاسٹ بولر کا نام بھی شامل تھا تاہم انہوں نے اچانک ٹورنامنٹ کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ بابراعظم اور نسیم شاہ دونوں ہی نیوزی لیںڈ کیخلاف اعلان کردہ ٹی20 اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں تاہم دونوں کرکٹر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں حصہ لیں گے۔ بابر نے گزشتہ سال ٹی20 میں پاکستان...
    مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کو مزید 7 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔کراچی کی مقامی عدالت میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کی سماعت کے دوران وکیل صفائی نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ گاڑی، لاش اور آلۂ ضرب برآمد ہوچکا ہے ، مزید ریمانڈ کی ضرورت نہیں ہے اس لیے عدالتی ریمانڈ دیا جائے۔اس دوران  وکیل سرکار نے کہا کہ ملزم نے برآمد ہر شے پر پاس ورڈ لگایا ہوا ہے، اس سے مزید تفتیش لازمی ہے جب کہ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم نے اپنا کال سینٹر کراچی سے اسکردو منتقل کیا  اور بعد میں اپنے والد کو بھی اسکردو بلالیا تھا۔پولیس کی ریمانڈ رپورٹ میں کہا گیا...
    بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پیسر تسکین احمد پر خرانے کے منہ کھول دیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے معاہدے میں تجربہ کار بولر ماہانہ 10 لاکھ ٹکا (یعنی پاکستانی روپوں میں 23 لاکھ) حاصل کرپائیں گے جبکہ دیگر پلیئرز کو 2 سے 8 لاکھ ٹکا کے درمیان مختلف معاوضے دیے جائیں گے۔ بی سی بی کے اعلان کردہ سینٹرل کنٹریکٹ میں فاسٹ بولر تسکین احمد اے پلس کیٹیگری میں شامل ہونے والے واحد پلیئر بنے، بورڈ نے معاہدے میں 22 کرکٹرز کو بھی شامل کیا ہے۔ مزید پڑھیں: نیشنل ٹی20 کپ؛ ایک اور قومی کرکٹر دستبردار! پھر کھیلے گا کون؟ رواں برس کیلئے معاہدوں میں 5 کیٹیگریز رکھی گئی ہیں جس میں تسکین احمد کو سب سے زیادہ...
    پاکستان کی وزارت خارجہ نے بھارتی حکام کی جانب سے عوامی ایکشن کمیٹی اور جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کو پانچ سال کے لیے ’غیر قانونی قرار دینے کی مذمت کی گئی ہے۔  رپورٹ کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کی قیادت ممتاز سیاسی اور مذہبی رہنما میر واعظ عمر فاروق کررہے ہیں، جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کی بنیاد بھی ایک اور قابل ذکر سیاسی اور مذہبی رہنما مولانا محمد عباس انصاری نے رکھی تھی۔ حالیہ فیصلے سے کالعدم کشمیری سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کی کل تعداد 16 ہو گئی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مختلف سیاسی جماعتوں اور تنظیموں پر پابندی لگانا کشمیر میں بھارتی حکام کے آہنی ہاتھوں سے چلنے والے رویے...
    بلوچستان کے شہروں کوئٹہ، زیارت ،پشین، کوژک ٹاپ، شیلاباغ اور  قلعہ عبداللہ میں بارش و ژالہ باری سے موسم مزید سرد ہوگیا۔خیبرپختونخوا میں پشاور ،سوات،  مینگورہ اور شمالی وزیرستان میں بھی بارش کے باعث موسم سرد ہوگیا ہے۔آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برسے جب کہ گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبرپختونخوا، کشمیر ،گلگت بلتستان، شمالی بلوچستان اوربالائی پنجاب میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
    جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2025ء)سعودی عرب میں ہونے والے یوکرین امریکا مذاکرات میں یوکرین روس کے ساتھ 30 روزہ جنگ بندی پر رضا مند ہوگیا۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق یوکرین نے 30 روزہ جنگ بندی اورپائیدار امن کیلئے امریکی تجویز مان لی ہے۔مذکرات کے حوالے سے امریکا یوکرین مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوجی امداد اور انٹیلی جنس معلومات کی بحالی کے وعدے پر یوکرین جنگ بندی پر متفق ہوگیا ہے۔(جاری ہے) خبرایجنسی کے مطابق یوکرین اور امریکا میں یوکرین کے معدنی ذخائر پر جامع معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر بھی اتفاق ہوگیا ہے۔اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ عبوری جنگ بندی میں فریقین کی باہمی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی کارحجان برقراررہا۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق 6مارچ کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1321روپے ریکارڈ کی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.63فیصدکم ہے۔ پیوستہ ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1329روپے ریکارڈکی گئی تھی، اسی طرح چھ مارچ کوختم ہونیوالے ہفتہ میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1381روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.05فیصد کم ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1382روپے ریکارڈ...
     فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ درجنوں ریئل اسٹیٹ ایجنٹس مبینہ طور پر ہنڈی/حوالہ کے ذریعے دبئی میں ڈالر منتقل کر رہے ہیں تاکہ وہاں کی پراپرٹی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی جا سکے، اس رجحان کے باعث حالیہ دنوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر پر دباؤ پڑا ہے۔اعلیٰ سرکاری ذرائع نے  پس پردہ گفتگو میں تصدیق کی کہ ایک بڑی رقم کھلی مارکیٹ سے غیر ملکی کرنسی، خاص طور پر امریکی ڈالر، میں تبدیل کر کے دبئی/متحدہ عرب امارات بھیجی گئی ہے تاکہ اسے پراپرٹی اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لیے استعمال کیا جا سکے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ایف بی آر...
    اقوام متحدہ نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملہ کرکے مسافروں کو یرغمال بنانے کے واقعے کی مذمت کرکے یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہا ہے کہ ہم نے مسافر ٹرین کے واقعے کی رپورٹس دیکھیں، ہم یقیناً یرغمال بنائے جانے کی مذمت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے مسافروں کو یرغمال بنایا ہوا ہے ہم ان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ انہیں رہا کریں۔ ترجمان سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ہم  اس معاملے میں ہونے والی پیش رفت سے کا جائزہ بھی لے رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: بلوچستان: جعفر ایکسپریس کو آزاد کرانے کے لیے فورسز کا...
    ویب ڈیسک: الیکشن میں کیس کی کیس کے دوران پیپلز پارٹی نے انٹرا پارٹی الیکشن کا عمل مکمل کرنے سے متعلق کمیشن کو آگاہ کر دیا۔ ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی۔ وکیل پی پی پی نے کمیشن کو آگاہ کیا کہ پیپلز پارٹی نے الیکشن بورڈ تشکیل دے دیا ہے، پانچ ہفتوں میں انٹرا پارٹی الیکشن کا عمل مکمل ہو جائے گا۔ ممبر کے پی نے سوال کیا کہ پارٹی کا چیئرمین کون ہے؟ وکیل نے بتایا کہ بلاول بھٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین ہیں۔ ممبر کے پی نے سوال کیا کہ بلاول بھٹو کس جماعت سے رکن اسمبلی ہیں؟ وکیل نے بتایا کہ بلاول پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز سے...
    لاہور: جعفر ایکسپریس کے متاثرین کی معلومات کے لیے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر ہیلپ ڈیسک قائم کر دی گئی۔ ترجمان ریلویز کے مطابق کسی بھی مسافر سے متعلق تمام معلومات ہیلپ ڈیسک سے معلوم کی جا سکتی ہیں، راولپنڈی ہیلپ ڈیسک کوئٹہ اور پشاور کنٹرول سے رابطے میں ہے۔ ریلوے اسٹیشن کوئٹہ کے انکوائری آفس میں ایمرجنسی سیل بھی قائم کر دیا گیا ہے تاہم مزید معلومات کے لیے 0819201210، 0819201211 اور 117 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ کوئٹہ کا ٹرین آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا ہے جسے سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد بحال کیا جائے گا۔ مزید پڑھیں؛ جعفر ایکسپریس حملہ؛ کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس معطل واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ سے پشاور...
    لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے اسکولوں کے نصاب میں "گڈ ٹچ، بیڈ ٹچ" کے بارے میں آگاہی شامل کرنے کی سفارش کردی۔  اس حوالے سے محکمہ داخلہ نے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو مراسلہ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بچوں کو ذاتی حفاظت اور جسمانی حدود کے بارے میں آگاہی دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔   محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی جماعتوں کے نصاب میں "گڈ ٹچ، بیڈ ٹچ" کے بارے میں معلومات شامل کرنے سے بچوں میں شعور پیدا ہوگا جس سے وہ نامناسب رویے کو پہچان سکیں گے اور بروقت رپورٹ کر سکیں گے۔ والدین اور اساتذہ کو بھی یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ بچوں کو سکھائیں کہ...
    جنوبی بھارتی اداکار موہن بابو کے خلاف 2004 میں مرنے والی مشہور اداکارہ اور سوریہ ونشم اسٹارسندریا کی موت میں ملوث ہونے کا الزام عائد کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق موہن بابو کیخلاف آندھرا پردیش کے کھمم ضلع میں شکایت درج کرائی گئی ہے، جس میں ان پر 2004 کے طیارہ حادثے میں سندریا کی موت میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا ہے۔ شکایت میں الزام لگایا گیا ہے کہ موہن بابو سندریا اور اس کے خاندان کے ساتھ جائیداد کے تنازع میں ملوث تھے اور انہوں نے اداکارہ پر اپنی زمین بیچنے کے لیے دباؤ ڈالا تھا۔ مزید برآں، شکایت کنندہ کا دعویٰ ہے کہ موہن بابو نے ہوائی جہاز کے حادثے کے بعد جائیداد پر...
    حسن علی: لیاقت بلوچ کاوزیرریلوےحنیف عباسی سے ٹیلیفونک رابطہ، لیاقت بلوچ کی جعفرایکسپریس ٹرین کوہائی جیک کرنےکےاندوہناک سانحہ کی مذمت کی۔ نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل مِلی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ مرکزی نائب امیرجماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے حنیف عباسی کو ٹیلی فون کیا، وفاقی وزیرریلوےحنیف عباسی کا کہنا تھا کہ کئی مسافر ابھی تک یرغمال ہیں،مسافروں کو باحفاظت بازیاب کرانے کی کوشش جاری ہے ۔لیاقت بلوچ نےریلوےپریم یونین کےصدرشیخ محمدانورکو بھی فون کیا، لیاقت بلوچ نےٹرین ڈرائیورامجدیاسین کی شہادت پرلواحقین سے اظہارتعزیت کیا۔ جعفر ایکسپریس حملہ ؛ نہتے شہریوں اور مسافروں پر حملے غیر اِنسانی اور مذموم عمل ہے؛ صدر مملکت 
    ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں کر سکی اب اسکو سیاسی قوتوں کو واپس کر دینا چاہیے۔ لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا سانحہ بلوچستان کا ہوا ہے، 120 لوگ ابھی تک اغوا ہیں، بلوچستان کسی سیاسی پارٹی کا حصہ نہیں، بلوچستان طویل عرصے سے اسٹیبلشمنٹ کے پاس ہے۔ جعفر ایکسپریس حملہ ؛ نہتے شہریوں اور مسافروں پر حملے غیر اِنسانی اور مذموم عمل ہے؛ صدر مملکت  ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں کر سکی اب اسکو سیاسی قوتوں کو واپس کر دینا چاہیے،  صدر آصف زرداری آل پارٹی کانفرنس بلائیں، بانی...
    ویب ڈیسک : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔  وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہاکہ مسافر ٹرین پر حملہ کرنے والے دہشتگرد ملک وقوم کے دشمن ہیں اوریہ شرپسند عناصر کی مذموم سازش ہے، دشمن قوتیں بلوچستان میں دہشتگردی کے ذریعے ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی گھناؤنی سازش کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بے گناہ مسافروں پر حملہ کرنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں، ملک کے امن کو چیلنج کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔  جعفر ایکسپریس حملہ ؛ نہتے شہریوں اور مسافروں پر حملے غیر اِنسانی اور مذموم عمل ہے؛ صدر مملکت  وزیر داخلہ نے کہاہے...
     پنجاب میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کی طرز پر دو ایوانی نظام لانے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔حکومتی رکن امجد علی جاوید نے صوبے میں وفاق کی طرز پر دو ایوانی نظام قائم کرنے کی قرار داد پیش کی جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔اس کے علوہ حکومتی رکن سارہ احمد نے بنوں حملے کی مذمت اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کی قرارداد پیش کی جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیوں کے باعث کسان بدترین حالات سے دوچار ہیں۔وزیر زراعت عاشق کرمانی نے کہا کہ ساڑھے 6 لاکھ کاشتکاروں کو کسان کارڈ دیا جاچکا ہے جس سے 50 ارب روپے...
     اگر کوئی شخص رات کے اوقات میں اپنی کاروباری مصروفیت کی وجہ سے یا ملازمت کی وجہ سے روزانہ لمبی تراویح نہ پڑھ سکتا ہو اور وہ پانچ چھ روزہ ختم کرلے تو کیا یہ کافی ہے؟جواب: تراویح میں ایک سنت تو یہ ہے کہ تراویح میں پورا قرآن پڑھا جائے یا سنا جائے اور دوسری سنت یہ ہے کہ پورے رمضان تراویح پڑھی جائے۔اگر کوئی شخص چند روزہ تراویح پڑھ کر باقی رمضان تراویح نہ پڑھے تو دوسری سنت کا تارک ہو گا۔اس لیےایسا شخص جو چند روزہ ختم قرآن کرچکا ہو اور بقیہ ایّام لمبی تراویح نہ پڑھ سکتا ہو، اسے اجازت ہے کہ وہ رمضان کے بقیہ ایّام میں مختصر تراویح پڑھ لے۔
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کا کوئی دین مذہب نہیں، ہم اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہیں۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جعفر ایکسپریس کے واقعے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔ ہم اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہیں ۔ دہشتگردی ایک ناسور ہے اور دہشتگرد کا کوئی مذہب کوئی دین نہیں ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اس کے خلاف اکٹھے ہوں۔ ہم اپنے عام شہریوں، سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی بہت لاشیں اٹھا چکے ہیں ۔ یہ حکومت بہت ہی نکمی ہے۔ وزیروں مشیروں...
    ذرائع کے مطابق انہوں نے یہ بات گزشتہ روز سرینگر میں احتجاج کرنے والے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے کارکنوں پر پولیس کی طرف سے لاٹھی چارج کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہی۔  اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حال ہی میں ہونے والے انتخابات کے نتیجے میں منتخب ہونے والے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے اپنی بے بسی اور بے اختیاری کا کھلے عام اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس پر ان کا کوئی کنٹرول نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے یہ بات گزشتہ روز سرینگر میں احتجاج کرنے والے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے کارکنوں پر پولیس کی طرف سے لاٹھی چارج کے بارے میں بات کرتے ہوئے...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے درمیان مکمل جنگ بندی کی امید ظاہر کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ روس جنگ بندی منصوبے پر رضامند ہوسکتا ہے اور آئندہ چند دنوں میں بڑا فیصلہ سامنے آسکتا ہے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کو وائٹ ہاؤس میں دوبارہ مدعو کریں گے اور اس ہفتے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے بھی بات چیت کریں گے تاکہ جنگ بندی کے عمل کو آگے بڑھایا جا سکے۔ دوسری جانب فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے جدہ میں ہونے والے یوکرین-امریکا مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ 30 روزہ ممکنہ جنگ بندی کا منصوبہ ایک اہم پیش رفت ہے اور عالمی امن کے لیے مثبت...
    اسلام آباد: ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بلاک پر حملے کے کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے تمام 36 وکلاء کے خلاف جاری توہین عدالت کی کارروائی ختم کر دی۔ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے 8 فروری 2021 کے ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بلاک پر حملہ کیس کی سماعت کی۔ مقدمے میں ملوث وکلاء کے بیان حلفی اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروائے گئے۔ وکلاء کی جانب سے ممبر اسلام آباد بار کونسل عادل عزیز قاضی، بابر اعوان اور بارایسوسی ایشن کے عہدیداران عدالت میں پیش ہوئے۔ عادل عزیز قاضی نے دلائل میں کہا کہ 2021 کا کیس ہے، آخری سماعت پر عدالت نے بیان حلفی مانگے تھے جو جمع کروا دیے گئے تھے، اسلام...
    دہشت گردی ایک مہلک ناسور ہے جو انسانی معاشروں کو کھوکھلا کر رہا ہے۔ یہ نہ صرف افراد کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالتی ہے بلکہ ایک پُرامن اور ترقی یافتہ سماج کی تشکیل میں بھی سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کسی ایک ریاست کا معاملہ نہیں بلکہ پوری انسانیت کا مسئلہ ہے۔ اگر قرآنِ مجید، فلسفہ، اور تاریخ کے تناظر میں اس مسئلے کا جائزہ لیا جائے تو اس کی جڑیں انسانی نافرمانی، ظلم، ناانصافی اور اخلاقی زوال میں نظر آتی ہیں۔ قرآنِ کریم ظلم، فساد اور ناحق قتل و غارت کی سخت مذمت کرتا ہے۔ سورۃ المائدہ میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ’’جس نے کسی ایک انسان کو بغیر کسی وجہ کے قتل...
    راولپنڈی: جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے عید کے بعد تک ملتوی کردی گئی، جس پر وکلا اور ملزمان حیران ہوگئے۔   انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو  جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج مقرر تھی، جس میں ملزمان، سرکاری پراسیکیوٹر اور وکلائے صفائی  پیش ہوئے، تاہم عدالت نے سماعت بغیر کسی کارروائی کے 9 اپریل تک ملتوی کردی۔ دوران سماعت کمرہ عدالت میں موجود کسی بھی گواہ کا بیان ریکارڈ نہیں ہو سکا۔ عدالتی حکم کے بعد جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت اب عید الفطر کے بعد ہوگی۔ قبل ازیں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہو رہی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 مارچ 2025ء) پاکستان کے صوبے بلوچستان میں منگل کے روز مشکاف ٹنل کے پاس جعفر ایکسپریس پر عسکریت پسندوں کے حملے کے بعد سے سکیورٹی اہلکاروں اور ریل مسافروں کو یرغمال بنانے کی ایک غیر معمولی صورتحال کا سامنا ہے۔ سکیورٹی اہلکاروں کے ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اب تک تقریبا ڈیڑھ سو مسافروں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے اور یرغمال بنائے گئے افراد کی ایک بڑی تعداد کو بچانے کے لیے کلیرئنس آپریشن اب بھی جاری ہے۔ بلوچستان ٹرین حملہ: ’مسافر یرغمال، سکیورٹی فورسز کا آپریشن‘ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ جو افراد بچ کر نکلے ہیں، وہ فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں...
    ---فائل فوٹو  کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی جانب سے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے جنگلی شہتوت کے تمام درخت ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سی ڈی اے نے وفاقی دارالحکومت میں شہتوت کے درختوں کو ہٹانے کی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پیپر شہتوت کی جگہ ہزاروں دیسی پودے لگائے جائیں گے۔یہ فیصلہ سی ڈی اے ہیڈ کوارٹر میں چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیرِ صدارت منعقدہ اجلاس کے دوران کیا گیا۔اجلاس میں ماحولیاتی ماہر رضوان محبوب، باکو ٹیم کے ماحولیاتی ماہرین اور سی ڈی اے کے انوائرنمنٹ وِنگ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ شہری ہر سال بڑے پیمانے پر پولن الرجی کا شکار ہو رہے...
    بھارتی ٹیلی ویژن کے مقبول ترین گیم شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ بالی ووڈ اداکارو میزبان امیتابھ بچن جو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ شو کی پہچان بن چکے ہیں اس شو سے الگ ہو رہے ہیں اور اب اگلے سیزن میں وہ بطور میزبان نظر نہیں آئیں گے۔ امیتابھ بچن کے شو سے الگ ہونے کے بارے میں کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی لیکن ان افواہوں کے درمیان ایک سروے کیا گیا جس میں یہ جاننے کی کوشش کی گئی کہ امیتابھ بچن کے بعد ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کا نیا میزبان کون بن سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:امیتابھ بچن کی میزبانی میں ’کون بنے گا...
    شاہد سپرا:صارفین کے 8کروڑ پنکھوں کو انورٹر ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کا منصوبہ، لیسکو نے صارفین کو انورٹر پنکھے فراہم کرنے کا کیس بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بھجوا دیا۔صارفین کو انورٹر پنکھے فراہم کرنا بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری سے مشروط کیا گیا، بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری سے لیسکو چیف اور نیکا کے درمیان معاہدہ ہو گا۔معاہدے کے مطابق صارفین کو انورٹر پنکھے فراہم کئے جا سکیں گے، منصوبے کے تحت انورٹر پنکھے خریدنے یا نہ خریدنے کا فیصلہ صارفین کا ہو گا۔وفاق نے لیسکو سے صارفین کے بلوں کا تین سالہ ریکارڈ طلب کیا تھا، ریکارڈ کی بنیاد پر صارفین کو انورٹر پنکھے دیئے جائیں گے۔ملک بھر میں آٹھ کروڑ پنکھوں کو تبدیل کرنے کی منصوبہ بنایا گیا،...
    اسلام آباد/ کوئٹہ (ویب ڈیسک) جعفر ایکسپریس پر حملے میں دہشت گردوں سے رہائی پانے والے ایک مسافر نے اظہار تشکُّر کیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق بازیاب ہونے کے بعد ویڈیو بیان میں مسافر نے واقعے سے متعلق بتایا کہ اچانک فائرنگ ہوئی لیکن اللّٰہ کا شکر ہے کہ فوج اور ایف سی ہمت کرکے ہمیں با حفاظت یہاں لے آئے۔یرغمالی کے مطابق یہ فوجیوں اور ایف سی والوں کی ہی ہمت تھی کہ ہمیں بازیاب کرا کر یہاں تک باحفاظت پہنچا دیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملے اور 500 مسافروں کو یرغمال بنانے کے بعد کلیئرنس آپریشن میں اب تک 27 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے...
    قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 میچز کھیلنے کے لیے لاہور سے براستہ دبئی نیوزی لینڈ کے لیے روانہ  ہوگئی ہے۔ پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کے مقامی وقت کے مطابق 13 مارچ کی شام کرائسٹ چرچ پہنچے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 16 مارچ سے شروع ہو گی۔ یہ بھی پڑھیے: دورہ نیوزی لینڈ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ لاہور میں جاری اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف 16 سے 25 مارچ تک ہونے والے 5 ٹی 20 میچز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان یہ میچز کرائسٹ چرچ میں شروع ہوں گے جس میں...
    محکمہ داخلہ کے حکام کے مطابق بچوں کو محفوظ بنانا اور استحصال کرنیوالوں کو قانون کے شکنجے میں لانا ریاست کی زمہ داری ہے، بچوں کو سکھایا جائے کہ جنسی استحصال کی کوشش کرنیوالوں سے ڈرنا نہیں بلکہ انہیں بے نقاب کرنا ہے۔ محکمہ داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ بچوں کے نصاب میں گڈ ٹچ بیڈ ٹچ بارے ماڈیول شامل کرنے کیلئے ماہرین سے مدد لی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ نے کمسن بچوں کیساتھ بدسلوکی کے واقعات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے گڈ ٹچ، بیڈ ٹچ" بارے آگاہی بچوں کے نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نام مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ جس میں ہدایت کی...
    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پرحملے کی شدید مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس کی ہائی جیکنگ کی شدید مذمت کی ہے اور یرغمال بنائے گئے افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفان دوجارک کے مطابق گوتریس نے واضح کیا کہ شہریوں پر حملے ناقابل قبول ہیں اور عالمی برادری کو ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔ منگل کے روز بلوچستان میں مبینہ بلوچ مسلح افراد نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کیا۔ یہ ٹرین کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی اور اس میں تقریباً...
    لاہور میں تقریب سے خطاب میں تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کمزور ممالک کو قرضے دیکر ان کی معیشت اور خودمختاری پر قبضہ کر لیتا ہے، حکومت فخر سے کہتی ہے کہ اس نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا ہے۔ ٹھیک کہا، لیکن کیسے بچایا؟ دیوالیہ ہونے سے نکال کر دلدل میں دھکیل دیا۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کی معیشت کو مکمل طور پر اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔ ہر روز خبریں آتی ہیں کہ آئی ایم ایف نے حکومت کو تنخواہیں بڑھانے سے روک دیا، ترقیاتی منصوبے معطل...
    سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹس میں سپر ٹیکس سے متعلق زیر التواء اپیلیں سپریم کورٹ منتقلی کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس کے نفاذ سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ کر رہا ہے۔دوران سماعت سپریم کورٹ نے اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹس میں سپر ٹیکس سے متعلق زیر التواء اپیلیں سپریم کورٹ منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل وزیراعظم شہباز شریف نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی تھی جس کے اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ وزیرِ اعظم نے چیف جسٹس پاکستان کو ملک کی مختلف عدالتوں میں طویل مدت سے زیر التوا...
    پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید اور کرکٹر شعیب ملک کی نجی ٹی وی کے گیم شو میں جیت کے بعد دلچسپ نوک جھونک وائرل ہو گئی۔ ثناء جاوید اور شعیب ملک نے 2024ء کے آغاز میں شادی کی اور ان کی شادی کا اعلان مداحوں کے لیے کسی حیرت سے کم نہیں تھا۔ تمام تر تنقید اور تنازعات کے باوجود یہ جوڑی اپنی بہترین ہم آہنگی اور خوش گوار ازدواجی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کرتی رہی ہے۔ ثناء جاوید اور شعیب ملک نے ایک سال کے وقفے کے بعد گیم شو میں ایک ساتھ شرکت کی، جہاں شعیب ملک کی ٹیم نے شاندار فتح حاصل کی، جس کے بعد دونوں کے درمیان ایک دلچسپ اور مزاحیہ نوک...
    نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس کی ہائی جیکنگ کی شدید مذمت کی ہے اور یرغمال بنائے گئے افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفان دوجارک کے مطابق گوتریس نے واضح کیا کہ شہریوں پر حملے ناقابل قبول ہیں اور عالمی برادری کو ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔ منگل کے روز بلوچستان میں مبینہ بلوچ مسلح افراد نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کیا۔ یہ ٹرین کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی اور اس میں تقریباً 500 مسافر سوار تھے۔ حملہ گُدالار اور پیرو کونڑی کے درمیان کیا گیا، جس کے بعد ٹرین کو پٹری سے اتار کر قبضہ کر...
    پشاور: ہائی کورٹ نے قائم مقام چیف جسٹس اور ججز سنیارٹی متاثر ہونے کے خلاف درخواست سے متعلق وکیل کی استدعا منظور کرلی۔   جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس فضل سبحان پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے قائم مقام چیف جسٹس ہائیکورٹ اور ججز سنیارٹی متاثر ہونے کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت  کی۔ دورانِ سماعت وکیل ملک سلیمان ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ ہم نے ججز سنیارٹی متاثر ہونے اور قائم مقام چیف جسٹس کی تعیناتی کو چیلنج کیا ہے۔ ہم نے سنیارٹی لسٹ سے متعلق ضروری دستاویزات جمع کی ہیں، رجسٹرار آفس نے ان پر اعتراض لگایا ہے۔ وکیل کے مطابق ہمیں کاپی ابھی تک نہیں ملی، کاپی مل جائے...
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی ٹائٹل جیتنے کے باوجود بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے وننگ پریڈ کا اہتمام نہ کیے جانے کی وجہ سامنے آگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کپتان روہت شرما کی قیادت میں میگا ایونٹ کا ٹائٹل جیتنے کے باوجود کھلاڑی ٹکڑوں میں اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوئے، بورڈ کی جانب سے پلئیرز کیساتھ وننگ پریڈ کا اہتمام نہیں کیا گیا تھا۔ قبل ازیں ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں تاریخی فتح کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا تھا اور بعد ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم تقریب منعقد کی تھی جبکہ پریڈ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں ہزاروں فینز نے شرکت کی تھی اور اپنے کھلاڑیوں کو...
    کراچی: کریم آباد انڈر پاس میں کام کے دوران چوکیدار نے اسسٹنٹ کک کے سر پر آہنی راڈ مار کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عزیزآباد کے علاقے ایف بی ایریا کریم آباد انڈر پاس میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب جھگڑے کے دوران آہنی راڈ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت 30 سالہ محمد حسن ولد میر حسن کے نام سے ہوئی۔   جاں بحق ہونے والے شخص کے بھائی عبد اللہ نے بتایا کہ مقتول غیر شادی شدہ تھا اور اس کا تعلق میرپور خاص سے تھا۔ وہ اور اس کا بھائی حاجی شیر جان موسیٰ...
    کراچی: گارڈن نشتر روڈ پر کار چور کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب باغ ہالار نشتر روڈ پر کار چور کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ زخمی اہلکار کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت شیراز علی ولد عزیز خان کے نام سے کی گئی۔  پولیس کے مطابق ملزم نے عزیز بھٹی تھانے کی حدود میں گلشن اقبال سے ایک سیاہ رنگ کی کار چوری کی تھی۔ اس کار کا ٹریکر ایک کمپنی کے ذریعے فعال تھا جس کی مدد سے پولیس کو اطلاع ملی کہ چوری شدہ کار گزری کے راستے گارڈن کی طرف بڑھ رہی ہے، جیسے ہی گارڈن پولیس نے چیکنگ کے...
    مشہور بھارتی سٹکام ‘تارک مہتا کا الٹا چشمہ’ کے ناظرین اُس وقت حیران رہ گئے جب منگل کے روز جاری کردہ پرومو میں ٹپو اور سونو کی شادی کا انکشاف ہوا۔ پرومو میں دونوں کرداروں کو روایتی شادی کے لباس میں دکھایا گیا ہے، جہاں ٹپو نے اعلان کیا: “ہماری شادی ہوگئی، ہمیں آشیرواد دیجیے۔” چمپکللال اور جیٹھالال نے سونو کو اپنی بہو کے طور پر قبول کر لیا، جبکہ بھڑے نے ٹپو سے کہا، “تم میرے داماد کبھی نہیں بن سکتے!” اس پرومو کے بعد مداحوں میں تجسس اور حیرت کی لہر دوڑ گئی ہے۔ کچھ کا ماننا ہے کہ یہ محض بھڑے کا خواب ہو سکتا ہے، جبکہ دیگر کا خیال ہے کہ گوکلدھام سوسائٹی کے سیکریٹری...
    پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ اشنا شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ کس طرح ایک کاسمیٹک سرجری کی وجہ سے ان کا چہرہ بگڑ گیا تھا۔ حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں کاسمیٹک پروسیجرز پر بات کرتے ہوئے اشنا شاہ کا کہنا تھا کہ وہ اب کاسمیٹک سرجری کروانے سے بہت ڈرتی ہیں کیونکہ ایک بار انہوں نے فلرز کروائے تھے جو چہرہ خراب ہونے پر نکلوانے پڑگئے تھے۔ اداکارہ نے بتایا کہ انہیں نیند کے مسائل کا سامنا رہتا ہے جس کی وجہ سے انکی آنکھوں کے گرد ہلکے ہیں۔ ایک ڈاکٹر نے انہیں بتایا کہ فلرز سے یہ مسئلہ ٹھیک ہو سکتا ہے اس لئے انہوں نے فلرز کروا لئے اور اس سے آنکھوں...
    اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹس میں سپرٹیکس سے متعلق زیر التواء اپیلیں سپریم کورٹ منتقلی کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹس میں سپر ٹیکس سے متعلق زیر التواء اپیلیں سپریم کورٹ منتقلی کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس کے نفاذ سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ کر رہا ہے۔ دوران سماعت سپریم کورٹ نے اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹس میں سپر ٹیکس سے متعلق زیر التواء اپیلیں سپریم کورٹ منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل وزیراعظم شہباز شریف نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس...
    ڈھاکہ(نیوز ڈیسک)ڈھاکہ کی عدالت نے سابق بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی خاندانی جائیدادیں اور بینکس اکاؤنٹس ضبط کرنے کر حکم دے دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈھاکہ عدالت نے حسینہ واجد دھانمنڈی علاقے میں واقع گھر، جسے ’سوداسدھن‘ کہا جاتا ہے کو خاندان کے افراد کی ملکیتی دیگر جائیدادیں سمیت ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک اہلکار نے بتایا کہ عدالت نے ان کے خاندان سے تعلق رکھنے والے 124 بینک اکاؤنٹس کو ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔منگل کو ڈھاکہ میٹروپولیٹن کے سینئر اسپیشل جج ذاکر حسین غالب نے انسداد بدعنوانی کمیشن (اے سی سی) کی درخواست کے بعد یہ حکم جاری کیا۔ شیخ حسینہ کے آنجہانی شوہر جوہری سائنسدان ایم اے وازید میاں...
    چیمپئینز ٹرافی 2025 کے فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر تیسری بار ٹرافی اپنے نام کی۔ ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل پیسوں اور اثر رسوخ کا استعمال کرنیوالے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سیکیورٹی کا بہانہ بناکر پہلے پاکستان آکر کھیلنے سے انکار کیا اور پھر چیمپئینز ٹرافی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے کہنے پر ہائبرڈ ماڈل پر منتقل کردیا۔ ایونٹ کی شروعات سے قبل بھارتی میڈیا نے خبریں اڑائیں کہ پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالے ایونٹ کیلئے ٹیم کی جرسی پر لفظ پاکستان نہیں لکھیں گے تاہم آئی سی سی کی پھٹکار پر انہیں ایسا کرنا پڑا۔ اسی طرح ایونٹ کے فائنل میں میزبان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی...
    قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ پیسے لیکر اور سفارش کی بنیادوں پر کھلاڑیوں کو ٹیم کا حصہ بنایا جاتا ہے، تو ٹیم آگے کیسے جائے گی۔ نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ مجھے بورڈ سے کوئی کنٹریکٹ نہیں چاہیے، ہمیشہ یہی کہا ہے کہ جب بھی آپکو میری ضرورت ہوگی میں حاضر ہوں، گراس روٹ لیول پر کام کرنے کیلئے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ محمد یوسف کی خدمات کی ضرورت پاکستانی ٹیم کیساتھ نہیں بلکہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہے، جو بلےبازوں کیساتھ انکی تکینک کام کرسکیں اور سیکھا سکیں۔ سابق آل راؤنڈر نے...
    پاکستان ریلوے کی جانب سے کوئٹہ سے اندرونِ ملک جانے والی بولان میل اور جعفر ایکسپریس 3 روز کے لیے معطل کر دی گئیں۔ ریلوے حکام کے مطابق ٹرین سروس معطلی کا فیصلہ بولان میں جعفر ایکسپریس پر حملےکے بعد کیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے چمن جانے والی پسنجر ٹرین بھی تاحال روانہ نہیں کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کچھی بولان میں پنیر ریلوے اسٹیشن کے قریب دہشت گردوں نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملہ کر دیا تھا۔ دہشت گردوں نے ٹرین کو ہائی جیک کرنے کے بعد 400 مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا۔ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس سبی کے قریب پہنچی...
    متھیرا نے چاہت فتح علی خان کے ساتھ اپنے تنازع پر خاموشی توڑ دی۔ پاکستانی میڈیا انڈسٹری کی معروف میزبان اور وی جے متھیرا جو اپنی بے باک رائے اور صاف گوئی کے لیے مشہور ہیں، ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔ حال ہی میں ان کا نام معروف مزاحیہ گلوکار اور سوشل میڈیا سینسیشن چاہت فتح علی خان کے ساتھ ایک تنازع میں جوڑا جا رہا تھا، جس پر اب انہوں نے کھل کر بات کی ہے۔ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب چاہت فتح علی خان متھیرا کے شو پر بطور مہمان آئے، شو کے بعد لی گئی تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں چاہت فتح علی خان متھیرا...
    سائبر کرائم، قتل اور جعلسازی میں ملوث 71 پاکستانیوں کو 13 ممالک سے بےدخل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ 15 پاکستانیوں کو بحرین، جنوبی افریقہ، یمن، سعودیہ، قبرص، آذربائیجان نے بےدخل کردیا۔  بیرون ملک سے بے دخل 2 پاکستانی کراچی پہنچنے پر انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کردیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: 8 ممالک سے درجنوں پاکستانی بے دخل، واپسی پر گرفتار دوسری طرف بحرین پہنچنے والے 5 پاکستانیوں کو امیگریشن نے انٹری سے انکار کرکے واپس بھیج دیا ہے۔ امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ یمن میں غیر قانونی داخلے اور جعلسازی میں ملوث ایک پاکستانی کو بھی بےدخل کردیا گیا جبکہ عراق میں زائد المیعاد قیام اور غیرقانونی داخلے پر4 پاکستانی بے دخل کیے...
    بشریٰ بی بی کی 2 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) انسدادِدہشتگردی عدالت اسلام آباد نے بشریٰ بی بی کی 2 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔تفصیلات کے مطابق 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات میں بشریٰ بی بی کی 2 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت انسداد ِ دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کی۔ بشریٰ بی بی کیجانب سے انصر کیانی اور شمسہ کیانی ایڈوکیٹ پیش ہوئے۔ عدالت نے بشریٰ بی بی کی تھانہ سیکرٹریٹ کے مقدمے میں عبوری ضمانت میں 28 اپریل تک اور تھانہ کراچی کمپنی کے مقدمے میں 29 اپریل تک توسیع کردی۔ بشریٰ بی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 مارچ 2025ء) امریکی روزنامے پولیٹیکو نے امریکی نائب صدر وینس کے بھارت کے ممکنہ دورے کی اطلاع دی ہے۔ یہ دورہ وینس کا نائب صدر کے طور پر دوسرا غیر ملکی دورہ ہو گا۔ جبکہ اوشا وینس امریکہ کی خاتون ثانی کے طور پر اپنے آبائی ملک کا پہلا دورہ کریں گی۔ وینس اس سے قبل امریکی نائب صدر کے طور پر گزشتہ ماہ فرانس اور جرمنی کا دورہ کر چکے ہیں۔ بھارت کے ایک گاؤں کی بیٹی امریکہ کی 'سیکنڈ لیڈی' اپنے پہلے غیر ملکی دورے کے دوران، وینس نے میونخ سکیورٹی کانفرنس میں غیر قانونی ہجرت، مذہبی آزادیوں اور انتخابی سالمیت پر یورپی حکومتوں پر شدید تنقید کی تھی، جس...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مارچ 2025ء ) جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد بلوچستان کے لیے ٹرین سروس معطل کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے عارضی طور پر پنجاب اور سندھ سے بلوچستان کے لیے اپنے آپریشنز کو معطل کر دیا، اس حوالے سے پاکستان ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر علی بلوچ نے بتایا کہ بلوچستان میں حالات معمول پر آنے تک ٹرینیں عارضی طور پر معطل کی ہیں، بلوچستان کے لیے تمام مسافر اور مال بردار ٹرینیں سکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے علاقے کی کلیئرنس تک معطل رہیں گی، سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو سبی سے جعفر ایکسپریس کے ساتھ پیش آنے والے افسوس ناک واقعے کے مقام تک پہنچانے...
    ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکا کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا ہمیں احکامات اور دھمکیاں دے یہ قابلِ قبول نہیں، میں امریکا سے بات چیت نہیں کروں گا۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکا جو کرنا چاہتا ہے کرے۔ اس سے قبل ہفتے کو ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا تھا کہ ایران کو دھمکایا نہیں جا سکتا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوہری معاہدے پر بات چیت کے لیے ایران کو خط لکھا تھا۔ خط میں جوہری معاہدے کے لیے بات چیت کی دعوت دی تھی اور کہا تھا کہ یہ ایران کے لیے ہی بہتر ہو گا،...
    بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد پولیس نے کئی افراد کو گنجا کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کچھ نوجوانوں نے اتوار کی رات ٹیم کے جیتنے کے بعد ہلا گلا کیا اور آتش بازی کی۔ موقع پر پولیس کے پہنچنے پر نوجوانوں کا ان سے جھگڑا ہوا اور معاملات تلخ ہو گئے تھے۔ جس کے بعد پولیس نے سزا کے طور پر ان نوجوانوں کو گرفتار کر کے گنجا کر دیا اور سڑک پر گھمایا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس سارے واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئیں جس کے بعد بی جے پی کے رکنِ اسمبلی نے ایس پی سے ملاقات کی اور کہا کہ یہ نوجوان...
    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی آج گرم اور خشک موسم کی لپیٹ میں رہے گا۔ شہر قائد میں منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ محکمہ موسمیات نے آج خیبر پختونخوا، کشمیر ،گلگت بلتستان، شمالی بلوچستان اور بالائی پنجاب میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ کوئٹہ، پشاور، سوات اور آزاد کشمیر میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ Post Views: 1
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں  جے آئی ٹی نے عمرایوب اور علیمہ خان کو طلب کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز ذرائع کے مطابق جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے عمر ایوب اور علیمہ خان کو طلبی کے نوٹس جاری کردیئے،جے آئی ٹی کی علیمہ خان کو آج اور عمر ایوب کو کل پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وفاقی حکومت کی قائم کردہ جے آئی ٹی کی سربراہی اسلام آباد پولیس کے آئی جی کررہے ہیں،الیکٹرانک جرائم کی روک تھام  ایکٹ  2016کے تحت تشکیل دی گئی ہے،اس سے پہلے بھی 25 پی ٹی آئی سوشل میڈیا  ارکان اور قیادت کو طلب کیا گیا تھا۔ مریم نواز کا ریڑھی والا...
    — فائل فوٹو محکمۂ داخلہ پنجاب نے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو گُڈ ٹچ بیڈ ٹچ سے آگاہی کے حوالے سے مراسلہ بھیج دیا۔اس مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ’گُڈ ٹچ بیڈ ٹچ‘ سے آگاہی بچوں کے نصاب میں شامل کی جائے، بچوں کو ذاتی حفاظت کے بارے میں تعلیم دینا وقت کی ضرورت ہے۔مراسلے کے مطابق ابتدائی کلاسز کے سلیبس میں گُڈ ٹچ بیڈ ٹچ کے بارے میں آگاہی کو شامل کیا جائے، درست تعلیم اور آگاہی کے بعد بچے نامناسب رویے کو پہچان کر رپورٹ کر سکتے ہیں، والدین اور اساتذہ بچوں کو بتائیں کہ گھر اور باہر نامناسب رویے کو کیسے رپورٹ کیا جائے۔ اسکول میں بچیوں سے زیادتی، ملزم کینٹین میں طالبات کو زیادتی کا نشانہ...
    ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات سے صاف انکار کر دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ امریکا ہمیں نہ تو احکامات دے سکتا ہے اور نہ ہی دھمکیوں سے دباؤ میں لا سکتا ہے اس لیے میں اس کے ساتھ کسی بھی سطح پر بات چیت نہیں کروں گا انہوں نے مزید کہا کہ امریکا جو کرنا چاہے کر لے ایران کسی بھی دباؤ کے تحت اپنی پالیسی تبدیل نہیں کرے گا اس سے قبل ہفتے کے روز ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے بھی سخت موقف اختیار کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ ایران کو دھمکایا نہیں جا سکتا ان کے مطابق ایران اپنی خودمختاری اور قومی مفادات...
    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاک فوج نے بہادری سے 100سے زائد لوگوں کو بازیاب کرایا ہے۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری عوام میں سحری کرنے برنس روڈ پہنچے جہاں ایم کیو ایم کے منتخب نمائندوں، کارکنوں اور عوام نے ان کا استقبال کیا۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں مسافر یرغمال بنائے جانے کے معاملے پر وزیراعلیٰ بلوچستان، گورنر اور سیکیورٹی ادارے کے افسران سے تفصیلی بات کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب پاکستان میں سرمایہ کاری کی بات ہو تو حالات خراب کردیے جاتے ہیں، اس دہشتگردی میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے سے متعلق برطانیہ میں کہی ہوئی میری بات سچ ثابت ہوگئی۔ گورنر سندھ نے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپر ٹیکس کیس  میں اسلام آباد اورلاہور ہائیکورٹ میں زیرالتوا اپیلیں سپریم کورٹ منتقلی کا حکم  دیدیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس کیس کی سماعت  ہوئی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،وکلا نے مقدمات ہائیکورٹس میں زیرالتوا ہونے کی نشاندہی کردی، وکلا نے کہاکہ لاہور اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹراکورٹ اپیلیں زیرالتوا ہیں۔ نجی کمپنیوں کے وکیل مخدوم علی خان نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ کو زیرالتوا مقدمات منتقل کرنے کااختیار ہے،جسٹس محمد علی مظہر نے استفسارکیا کہ مقدمات منتقلی کیلئے تحریری درخواست ضروری ہے یا نہیں؟وکیل مخدوم علی خان نے کہاکہ عدالتی استدعا بھی زبانی درخواست شمار ہو سکتی...
    پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے نومولود کے ساتھ تصویر شیئر کرکے نام بھی بتا دیا۔ قومی ٹیم کے اسپیڈ اسٹار حارث رؤف اور مزنا مسعود ملک کے ہاں گزشتہ روز بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کی اطلاع ساتھی کرکٹرز شاداب خان اور شاہین آفریدی نے دی اور انہیں مبارکباد بھی پیش کی۔ یہ پڑھیں: حارث رؤف اور مزنا مسعود کے ہاں ننھے مہمان کی آمد اب انسٹاگرام پر حارث رؤف نے بیٹے کے ساتھ ویڈیو شیئر کی اور ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں دعا چل رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے بیٹے کا نام ’محمد مصطفیٰ حارث‘ رکھا ہے۔ حارث رؤف کو ساتھی کرکٹرز اور مداحوں کی جانب سے بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دی جارہی...
    کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملے اور 500 مسافروں کو یرغمال بنانے کے بعد کلیئرنس آپریشن میں 27 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ فورسز نے 155 مسافروں کو بازیاب کروالیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے عورتوں اور بچوں سمیت معصوم بچوں کو یرغمال بنایا ہواہے اور خود کش جیکٹس پہنی ہوئی ہیں ۔دہشت گرد خود کش بمبار معصوم لوگوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، سیکیورٹی فورسز معصوم یرغمالیوں میں خود کش بمباروں کی موجودگی کے باعث انتہائی اختیاط سے کام لے رہی ہیں۔ سپر ٹیکس کیس ؛اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹ میں زیرالتوا اپیلیں سپریم کورٹ منتقلی کا حکم  سیکیورٹی ذرائع  کا کہناہے کہ...
    کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مارچ 2025ء ) صوبہ بلوچستان کے علاقہ بولان میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے کے بعد سکیورٹی فوروسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 155 مسافروں کو بازیاب کروالیا، آپریشن کے دوران اب تک 27 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد خود کش بمبار معصوم لوگوں کو بطورڈھال استعمال کررہے ہیں اس لیے سکیورٹی فورسز یرغمالیوں کے سبب انتہائی احتیاط سے کام لے رہی ہیں، اب تک کلیئرنس آپریشن کے دوران 155 یرغمال مسافروں کو سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں سے رہا کروا لیا۔ بتایا گیا ہے کہ بازیاب مسافروں میں مردوں سمیت 31 عورتیں اور 15 بچے شامل ہیں،...
    پاکستان کی متحدہ عرب امارات کیلئے رواں مالی سال کے دوران برآمدات میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس کا اعلان دبئی میں پاکستانی کمرشل اور ٹریڈ قونصلر علی زیب نے کیا۔ وہ دبئی میں پاکستان قونصل خانے اور پاکستان بزنس کونسل کی سحور محفل سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جولائی 2024 سے لیکر فروری 2025 تک پاکستان کی 1.2 ارب ڈالرز کی ایکسپورٹس متحدہ عرب امارات کیلئے ہوئی ہیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 28 فیصد اضافہ ہیں۔ پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں سحور محفل کا مقصد دبئی چیمبر آف کامرس میں رجسٹرڈ دیگر ممالک کی بزنس کونسلز اور غیر ملکی سفارتکاوں کو پاکستان ٹریڈ شو کیلئے شرکت کیلئے دعوت دینا تھا۔ پاکستان قونصل...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 مارچ 2025ء) یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ اب یہ امریکہ پر منحصر ہے کہ وہ روس کو "مثبت" تجویز سے اتفاق کرنے پر راضی کرے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ وہ روس کو پیشکش کریں گے اور یہ کہ "گیند ان کے کورٹ میں ہے"۔ اوول آفس میں زیلنسکی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان غیر معمولی جھڑپ کے بعد جدہ میں منگل کی بات چیت دونوں ممالک کے درمیان پہلی باضابطہ ملاقات تھی۔ یوکرین کی جزوی جنگ بندی کی تجویز'امید افزا'، امریکہ امریکہ-یوکرین مشترکہ بیان میں، امریکہ نے یہ بھی کہا کہ وہ یوکرین کو فوری طور پر انٹیلی جنس شیئرنگ اور سکیورٹی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 مارچ 2025ء) انتہائی متنازعہ وقف ترمیمی بل پارلیمنٹ کے رواں اجلاس میں کسی بھی دن پیش کیا جاسکتا ہے۔ پارلیمنٹ میں منظوری کے بعد اسے صدر دروپدی مرمو کے پاس توثیق کے لیے بھیجا جائے گا اور ان کے دستخط کے بعد یہ قانون بن جائے گا۔ لیکن اس پیش رفت کے مدنظر بھارت میں ایک بار پھر سیاسی، سماجی، مذہبی طوفان کے آثار نظر آرہے ہیں۔ بھارت میں مسلمانوں کو دوسرے درجہ کا شہری بنانے کی کوششیں جاری ہیں، دھریندر جھا ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمان اور وقف ترمیمی بل پر جوائنٹ پارلیمنٹ کمیٹی کے چیئرمین جگدمبیکا پال نے واضح لفظوں میں کہا کہ کسی بھی...
    ماہ رمضان میں روزے داروں کو اپنی صحت کا خاص خیال رکھنا چاہیے اور کچھ بری غذائی عادات سے اجتناب کرنا چاہیے۔ غذائی ماہرین کی ہدایات کے مطابق ان عادات سے پرہیز کرنا ضروری ہے: سحری میں زیادہ پانی پینا: عین سحری کے وقت (خاص طور پر آخری وقت) بہت زیادہ پانی پینے سے گردوں پر بوجھ پڑتا ہے اور جسم میں نمکیات کا توازن بگڑ سکتا ہے۔ روغنی کھانوں کا بے دریغ استعمال: تلی ہوئی اور چکنائی والی غذائیں کھانے سے معدے میں تیزابیت اور بدہضمی ہو سکتی ہے۔ افطار میں ٹھنڈا پانی پینا: روزہ کھولنے کے فوراً بعد بہت ٹھنڈا پانی پینے سے معدے میں تکلیف ہو سکتی ہے۔ افطار کے فوراً بعد میٹھی اشیا کھانا: میٹھی اشیا...
    کیف: روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر جوابی فضائی حملہ کر دیا۔ یوکرینی میئر کے مطابق، رات بھر کیف پر فضائی حملے جاری رہے، تاہم نقصان کی تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئیں۔ یہ حملہ یوکرین کی جانب سے پیر کی رات روس پر کیے گئے 300 سے زائد ڈرون حملوں کے جواب میں کیا گیا۔ روسی میڈیا کے مطابق، یوکرین کے بھیجے گئے 91 ڈرونز ماسکو تک پہنچ گئے تھے، لیکن انہیں راستے میں ہی تباہ کر دیا گیا۔ یوکرینی ڈرون حملے میں کم از کم 3 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد روس نے فوری ردعمل دیا اور کیف کو نشانہ بنایا۔ یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا جب سعودی عرب کے...
    کوئٹہ: جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس معطل کر دی گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق آج کوئٹہ سے کوئی بھی ٹرین تاحکم ثانی نہیں چلے گی، سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ٹرین سروس معطل کی گئی۔ مسافر ریزرویشن آفس لاہور یا قریبی ریزرویشن آفس سے اپنی ٹکٹ کا ریفنڈ لے سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملے اور 500 مسافروں کو یرغمال بنانے کے بعد کلیئرنس آپریشن میں اب تک 27 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے جبکہ 155 مسافروں کو بازیاب کروا لیا گیا۔ مزید پڑھیں؛ جعفر ایکسپریس پر حملہ، دہشتگردوں سے رہائی پانے والے مسافر کا اظہار تشکر...
    چیمپئینز ٹرافی 2025 کے فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر تیسری بار ٹرافی اپنے نام کی۔ ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل پیسوں اور اثر رسوخ کا استعمال کرنیوالے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سیکیورٹی کا بہانہ بناکر پہلے پاکستان آکر کھیلنے سے انکار کیا اور پھر چیمپئینز ٹرافی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے کہنے پر ہائبرڈ ماڈل پر منتقل کردیا۔ ایونٹ کی شروعات سے قبل بھارتی میڈیا نے خبریں اڑائیں کہ پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالے ایونٹ کیلئے ٹیم کی جرسی پر لفظ پاکستان نہیں لکھیں گے تاہم آئی سی سی کی پھٹکار پر انہیں ایسا کرنا پڑا۔ مزید پڑھیں: بھارتی ٹیم کی جرسی پر 'پاکستان'، بورڈ نے اعتراض اٹھادیا اسی طرح...
    پشاور: خیبر پختونخوا میں  3 دن سے بارش جاری ہے جب کہ بالائی علاقوں میں برف باری  نے سیاحوں کو  اپنی طرف متوجہ کرلیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور شہر  اور گرد و  نواح میں مسلسل تیسرے روز بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ رات  گئے ہونے والی بارش سحری تک رک گئی ، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ اُدھر بالائی خیبر پختون خوا میں بھی بارش کا سلسلہ  تین روز سے جاری ہے جب کہ پہاڑوں پر بھی مسلسل برف باری ہو رہی ہے۔ چترال، دیر، سوات ، شانگلہ، بونیر سمیت دیگر اضلاع میں پہاڑوں پر برفباری سے موسم شدید سرد  ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت صوبے کے  بیشتر اضلاع میں...