UrduPoint:
2025-03-12@13:47:53 GMT

جعفرایکسپریس حملہ ؛ کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس معطل

اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT

جعفرایکسپریس حملہ ؛ کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس معطل

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2025ء)جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس معطل کر دی گئی۔ریلوے حکام کے مطابق آج کوئٹہ سے کوئی بھی ٹرین تاحکم ثانی نہیں چلے گی، سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ٹرین سروس معطل کی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملے اور 500 مسافروں کو یرغمال بنانے کے بعد کلیئرنس آپریشن میں اب تک 27 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے جبکہ 155 مسافروں کو بازیاب کروا لیا گیا۔

(جاری ہے)

ٹرین صبح ساڑھے نو بجے کوئٹہ سے روانہ ہوئی، جب ٹرین گڈالار اور پیرو کنری کے علاقے سے گزری تو وہاں نامعلوم مسلح افراد نے ٹرین پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، خود کش بمباروں نے عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنایا ہوا ہے اور خود کش بمباروں نے تین مختلف جگہوں پر عورتوں اور بچوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔عورتوں اور بچوں کی خود کٴْش بمباروں کے ساتھ موجودگی کی وجہ سے آپریشن میں انتہائی اختیاط برتی جا رہی ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں نے عورتوں اور بچوں کو یرغمال بنا رکھا ہے ، سیکیورٹی ذرائع

بولان(ڈیلی پاکستان آن لائن) کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو  ضلع کچھی کے علاقے پیرو کنری میں دہشت گردوں نے  ایک ٹنل میں روک کر مسافروں کو یرغمال بنا رکھا ہے ۔ جیو نیوز کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنا رکھا ہے اور علاقے کی پیچھیدگی کی وجہ سے آپریشن میں احتیاط سے کام لیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا گھیراو کر لیا ہے ، آخری دہشت گرد تک آپریشن جاری رہے گا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • جعفرایکسپریس حملہ، دہشتگردوں نے خودکش بمباروں کو یرغمالی مسافروں کے پاس بٹھا دیا
  • جعفر ایکسپریس حملہ؛ متاثرین کی معلومات کیلیے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر ہیلپ ڈیسک قائم
  • جعفر ایکسپریس پر حملہ، دہشتگردوں سے رہائی پانے والے مسافر کا بیان سامنے آ گیا
  • کوئٹہ سے اندرون ملک جانیوالی بولان میل اور جعفر ایکسپریس 3 روز کیلئے معطل
  • ٹرین حملہ، آپریشن جاری، 155 مسافر بازیاب، 27 دہشتگرد ہلاک
  • جعفر ایکسپریس حملہ؛ کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس معطل
  • جعفر ایکسپریس پر حملہ، دہشتگردوں سے رہائی پانے والے مسافر کا اظہار تشکر
  •  ٹرین حملہ: دہشتگردوں کے افغانستان میں اپنے ماسٹرمائنڈ سے رابطے
  • جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں نے عورتوں اور بچوں کو یرغمال بنا رکھا ہے ، سیکیورٹی ذرائع