چیمپئنز ٹرافی کا جشن منانے والے کئی افراد کو بھارتی پولیس نے گنجا کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد پولیس نے کئی افراد کو گنجا کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کچھ نوجوانوں نے اتوار کی رات ٹیم کے جیتنے کے بعد ہلا گلا کیا اور آتش بازی کی۔
موقع پر پولیس کے پہنچنے پر نوجوانوں کا ان سے جھگڑا ہوا اور معاملات تلخ ہو گئے تھے۔
جس کے بعد پولیس نے سزا کے طور پر ان نوجوانوں کو گرفتار کر کے گنجا کر دیا اور سڑک پر گھمایا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس سارے واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئیں جس کے بعد بی جے پی کے رکنِ اسمبلی نے ایس پی سے ملاقات کی اور کہا کہ یہ نوجوان ملک کے باقی حصوں کی طرح ٹیم کی جیت کا جشن منا رہے تھے، یہ عادی مجرم نہیں ہیں، ان کو اس طرح سڑک پر گھمانا ناجائز ہے۔
ایس پی کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے بعد
پڑھیں:
چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی جیت پر 75 سالہ سنیل گواسکر کا بچوں جیسا رقص وائرل
بھارتی کرکٹ کے لیجنڈری بلے باز سنیل گواسکر نے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کی تاریخی فتح پر خوشی میں رقص کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اتوار کی رات دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر تیسری بار چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کی۔
جیسے ہی بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹرافی اٹھائی 75 سالہ سنیل گواسکر خوشی سے جھوم اٹھے اور ان کا معصومانہ رقص کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان ٹیم سے متعلق منفی بیان، انضمام کا گواسکر کو زبان پر قابو رکھنے کا مشورہ
چیمپئنز ٹرافی کی جیت کے ساتھ ہی سنیل گواسکر کی خوشی دیدنی تھی۔ وہ کمنٹری پینل کا حصہ تھے اور جیسے ہی بھارت نے جیت کا جشن منایا وہ بھی خود کو روک نہ سکے اور ناچنے لگے۔
مزید پڑھیں: پاکستان مخالف بیان پر گلیسپی نے گواسکر کو آڑے ہاتھوں لے لیا
ان کی یہ معصومانہ خوشی کا منظر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا اور مداحوں نے ان کے جذباتی ردعمل کو بے حد پسند کیا۔
بھارت کی اس جیت نے نہ صرف ٹیم کے حوصلے بلند کیے بلکہ سابق کھلاڑیوں اور مداحوں کو بھی خوشی سے جھومنے پر مجبور کر دیا۔
View this post on InstagramA post shared by Star Sports India (@starsportsindia)