Express News:
2025-03-12@12:32:18 GMT

روس کا یوکرین پر جوابی فضائی حملہ، کیف میں شدید دھماکے

اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT

کیف: روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر جوابی فضائی حملہ کر دیا۔ یوکرینی میئر کے مطابق، رات بھر کیف پر فضائی حملے جاری رہے، تاہم نقصان کی تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئیں۔

یہ حملہ یوکرین کی جانب سے پیر کی رات روس پر کیے گئے 300 سے زائد ڈرون حملوں کے جواب میں کیا گیا۔ روسی میڈیا کے مطابق، یوکرین کے بھیجے گئے 91 ڈرونز ماسکو تک پہنچ گئے تھے، لیکن انہیں راستے میں ہی تباہ کر دیا گیا۔

یوکرینی ڈرون حملے میں کم از کم 3 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد روس نے فوری ردعمل دیا اور کیف کو نشانہ بنایا۔

یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا جب سعودی عرب کے شہر جدہ میں یوکرین اور امریکا کے درمیان مذاکرات جاری تھے۔ مذاکرات میں یوکرین اور روس کے درمیان 30 روزہ جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا ہے۔

معاہدہ 8 گھنٹے طویل مذاکرات کے بعد طے پایا، جس میں امریکی وفد کی قیادت وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کی، جبکہ یوکرینی وفد میں یوکرینی صدارتی دفتر کے نمائندے، وزیر خارجہ اور وزیر دفاع شامل تھے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

چینی باشندوں پر خود کش حملہ کیس کا چالان عدالت میں پیش

آج صبح کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ایئر پورٹ کے قریب چینی باشندوں پر خود کش حملہ کیس کی سماعت ہوئی جس میں پولیس کی جانب سے مقدمہ  کا چالان جمع کرادیا گیا۔

یہ بھی پڑھیےکراچی میں چینی باشندوں پر حملے کا ایک اور مقدمہ درج، ماسٹرمائنڈ بے نقاب

چالان میں بشیر، عبدالرحمان عرف رحماگل اور سراج عرف دانش کو مفرور بتایا گیا ہے جبکہ محمد جاوید اور مسمات گل نسا گرفتار ہیں۔ چالان کے مطابق 6 اکتوبر2024کو رات11بجے سول ایوی ایشن کے گارڈ روم کے سامنے دھماکاہوا۔ اس دھماکے کی ذمےداری بلوچ لبریشن آرمی مجید بریگیڈ نےسوشل میڈیا پر قبول کی۔

یہ بھی پڑھیےکراچی ایئرپورٹ دھماکا: دہشتگرد کیسے اور کہاں چھپے رہے، ہوشربا انکشافات سامنے آگئے

چالان میں بتایا گیا کہ حملہ آوروں کومبینہ طور پر کسی غیر ملکی ملک دشمن خفیہ ایجنسی کی مددحاصل تھی۔ خود کش دھماکے کا مقصد پاکستان اور چین کے تعلقات کو متاثر کرنا تھا۔ دھماکے کا مقصد ملک کی سلامتی کو متاثر کرنا، معاشی قتل اور مالی فوائد حاصل کرنا تھے۔

چالان کے مطابق خود کش دھماکے میں 2 چینی باشندے ہلاک اور 10 افراد زخمی ہوئے تھے۔ کیس میں گرفتار ملزم جاوید نے دیگر ملزمان کےساتھ جائےوقوعہ پرجاکرسہولت کاری کی۔ ملزمہ گل نساء نے خود کش حملہ آوار کو کراچی سندھ میں داخل کرایا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بلوچ لبریشن آرمی چینی باشندے کراچی ایئر پورٹ حملہ کیس مجید بریگیڈ

متعلقہ مضامین

  • یوکرین کا ماسکو پر آج تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ
  • یوکرینی صدر نے تلخ کلامی پر ٹرمپ سے معافی مانگ لی،مندوب کا دعوی
  • سعودی ولی عہد کی یوکرینی صدر زیلنسکی اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقاتیں
  • کراچی:غیر ملکیوں پر خودکش حملہ کیس، پولیس نے چالان عدالت میں جمع کرا دیا
  • ماسکو پر سب سے بڑا ڈرون حملہ، فضائی اور ٹرین سروس معطل
  • چینی باشندوں پر خود کش حملہ کیس کا چالان عدالت میں پیش
  • محمد بن سلمان اور یوکرینی صدر زیلنسکی کی ملاقات
  • یوکرین کے صدر نے ٹرمپ سے معافی مانگ لی، سفارتی تعلقات میں بہتری کی امید
  • امریکی حکام سے ملاقات کیلیے یوکرینی صدر ریاض پہنچ گئے، سعودی ولی عہد سے ملاقات