---فائل فوٹو 

کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی جانب سے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے جنگلی شہتوت کے تمام درخت ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سی ڈی اے نے وفاقی دارالحکومت میں شہتوت کے درختوں کو ہٹانے کی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پیپر شہتوت کی جگہ ہزاروں دیسی پودے لگائے جائیں گے۔

یہ فیصلہ سی ڈی اے ہیڈ کوارٹر میں چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیرِ صدارت منعقدہ اجلاس کے دوران کیا گیا۔

اجلاس میں ماحولیاتی ماہر رضوان محبوب، باکو ٹیم کے ماحولیاتی ماہرین اور سی ڈی اے کے انوائرنمنٹ وِنگ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ شہری ہر سال بڑے پیمانے پر پولن الرجی کا شکار ہو رہے ہیں، جنگلی شہتوت کے درخت اسلام آباد میں، خاص طور پر بہار کے موسم میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو متاثر کرتے ہیں۔

اجلاس کے دوران چیئرمین محمد علی رندھاوا نے شکر پڑیاں میں 10,000 سے زائد شہتوت کے درخت کاٹنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ان کی جگہ نئے ہزاروں دیسی درخت لگائے جائیں۔

پولن ایک باریک پاؤڈر ہے جو درختوں، پودوں اور گھاس کے پھولوں سے پیدا ہوتا ہے اور یہ جنگلی شہتوت کے تولیدی عمل کا ایک لازمی حصہ ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں پیپر شہتوت کے ہزاروں درخت موجود ہیں، اسلام آباد کے شہری پیپر ملبری کے درختوں کی تباہ کاریوں سے بخوبی واقف ہیں اسی لیے گزشتہ کئی دہائیوں سے ہر مرتبہ موسم بہار اسلام آباد کے شہریوں کے لیے ڈراؤنے خواب سے کم نہیں ہوتا۔

ان درختوں سے ہوا میں پھیلنے والے پولن کے ذرات، شدید قسم کی سانس کی الرجی اور بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔

اب اجلاس میں ہونے والے نئے فیصلے کے بعد پیپر شہتوت کے درختوں کو ہٹا کر تین نئے ماحول دوست پودے لگائے جائیں گے۔

اس اقدام سے اسلام آباد کے ماحول میں بہتری آئے گی اور اِن مہلک پودوں کے پولن کے ذرات کی وجہ سے فروری، مارچ کے دوران عوام الناس کو سانس اور دمے کی بیماریوں سے نجات ملے گی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد کے دوران سی ڈی اے

پڑھیں:

دسویں جماعت کا کمپیوٹر کا پیپر شروع ہوتے ہی واٹس ایپ گروپس میں وائرل

مظفرآباد ( نیوز ڈیسک) آزاد کشمیر میں دہم جماعت کا کمپیوٹر کا پیپر شروع ہوتے ہی واٹس ایپ گروپس میں وائرل ہو گیا۔بلوچ کے ہائی سکول بساڑی میں پیپر شروع ہونے کے چند لمحے بعد ہی تصویر بنا لی گئی ۔ کنٹرولر امتحانات نے بتا یا کہ پیپر واٹس ایپ گروپس میں سینڈ کرنے والے کو گرفتار لیا گیا ہے۔واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہوئی۔
مزیدپڑھیں:’ایکس‘ پر بڑا سائبر حملہ، دنیا بھر میں سروس بند، مسک نے الزام کس کے سر ڈال دیا ؟جانیں

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس میں 36 وکلا ڈسچارج، توہین عدالت کی کارروائی ختم
  • چیف جسٹس بلاک حملہ کیس؛ تمام 36 وکلاء کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم
  • اسلام آباد میں شجرکاری مہم تیز، پولن الرجی کے باعث پیپرملبری درختوں کی کٹائی کا فیصلہ
  •  اسلام آباد ، پولن الرجی کے باعث پیپرملبری درختوں کی کٹائی کا فیصلہ
  • سی ڈی اے کا اسلام آباد سے الرجی پیدا کرنے والے درختوں کو اکھاڑنے کا فیصلہ
  • دسویں جماعت کا کمپیوٹر کا پیپر شروع ہوتے ہی واٹس ایپ گروپس میں وائرل
  • اسلام آباد: کمسن بچے کو جنسی ہوس کا نشانہ بنانے والا گینگ گرفتار 
  • ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث پی ٹی آئی کے 25 افراد جے آئی ٹی میں آج طلب
  • آصف زرداری کے پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران پی ٹی آئی کی ہلڑ بازی، کیا عمران خان کے مستقبل کا فیصلہ ہوگیا؟