قومی کرکٹ ٹیم ٹی 20 سیریز کے لیے لاہور سے نیوزی لینڈ روانہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 میچز کھیلنے کے لیے لاہور سے براستہ دبئی نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔
پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کے مقامی وقت کے مطابق 13 مارچ کی شام کرائسٹ چرچ پہنچے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 16 مارچ سے شروع ہو گی۔
یہ بھی پڑھیے: دورہ نیوزی لینڈ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ لاہور میں جاری
اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف 16 سے 25 مارچ تک ہونے والے 5 ٹی 20 میچز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان یہ میچز کرائسٹ چرچ میں شروع ہوں گے جس میں کیوی ٹیم کی قیادت مائیکل بریسویل کریں گے۔
نیوزی لینڈ کے کرکٹ بورڈ کے اعلامیے کے مطابق کیوی اسکواڈ میں مائیکل بریسویل (کپتان)، فن ایلن، مارک چیپمین، جیکب ڈفی، زیک فوکس، مچ ہے، میٹ ہینری، کائل جیمیسن، ڈیرل مچل، جمی نیشم، ول او رورکی، ٹم رابن سن، بین سیئرز، ٹم سائفرٹ اور ایش سودھی شامل ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
کرکٹ نیوزی لینڈ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کرکٹ نیوزی لینڈ نیوزی لینڈ کے کے لیے
پڑھیں:
قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف دورہ نیوزی لینڈ سے دستبردار، وجہ بھی سامنے آگئی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف دورہ نیوزی لینڈ سے دستبردار ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹی 20 میچز کیلیے اسکواڈ کا اعلان، کونسے اہم کھلاڑی شامل؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد یوسف کی بیٹی علیل ہے جس کے باعث وہ دورہ نیوزی لینڈ سے دستبردار ہوئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے محمد یوسف کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد یوسف نے بیٹی کی علالت کے باعث نیوزی لینڈ نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے انہوں نے بورڈ کو باقاعدہ آگاہ بھی کردیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق کسی کو بھی محمد یوسف کے متبادل کے طور پر تعینات نہیں کیا جائےگا۔
یہ بھی پڑھیں شاہد آفریدی کی نظر میں قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے لیے کون موزوں؟
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 12 مارچ کو دورہ نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہوگی، جہاں 5 ٹی20 اور 3 ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بیٹنگ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم دستبردار دورہ نیوزی لینڈ محمد یوسف وی نیوز