ویب ڈیسک : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ 

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہاکہ مسافر ٹرین پر حملہ کرنے والے دہشتگرد ملک وقوم کے دشمن ہیں اوریہ شرپسند عناصر کی مذموم سازش ہے، دشمن قوتیں بلوچستان میں دہشتگردی کے ذریعے ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی گھناؤنی سازش کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بے گناہ مسافروں پر حملہ کرنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں، ملک کے امن کو چیلنج کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ 

جعفر ایکسپریس حملہ ؛ نہتے شہریوں اور مسافروں پر حملے غیر اِنسانی اور مذموم عمل ہے؛ صدر مملکت 

وزیر داخلہ نے کہاہے کہ قوم کی حمایت سے ایسی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے، دہشتگردوں اور سہولت کاروں کے خاتمے کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔ 

 محسن نقوی نے بتایا کہ وہ جعفر ایکسپریس حملے کےمعاملے پر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سےمسلسل رابطےپر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں قیام امن کے لیے صوبائی حکومت کو ہر طرح کا تعاون فراہم کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: محسن نقوی

پڑھیں:

چیئرمین پی سی بی کو 3 عہدوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، شاہد آفریدی

سابق ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ چیمپینز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں آئی سی سی کا میزبان کو اسٹیچ پر نہ بلانا بڑا سوال ہے، پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کو اپنے تین عہدوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، دورہ نیوزی لینڈ کے لیے محمد رضوان کوٹی 20 ٹیم کا کپتان ہونا چاہیے تھا۔

عالمی شہرت یافتہ سابق  آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے شاید آفریدی فاؤنڈیشن کے تحت مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ پر فیصلے نہیں ہوتے تو مسئلہ حل نہیں ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی واپسی کا کوئی طریقہ کار نہیں ہے، جنہیں ٹی 20 سے نکالا وہ مستقبل میں دوبارہ ٹی 20 کرکٹ  میں ہونگے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ پی سی بی کا ہر چیئرمین سمجھتا ہے کہ میں سب کچھ ٹھیک کردوں گا، چہرے کے ساتھ سسٹم کیوں بدلتا ہے، لگتا ہے ابھی تک کرکٹ آئی سی یو میں ہے، بڑے ایونٹ کی تیاری پھر سرجری کی بات کرتے ہیں، کوچز خود کو بچانے کے لیے کھلاڑیوں پر الزامات لگاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جیتنے پر کریڈٹ کوچز لے جاتے ہیں، کوچز ہار کی زمہ داری نہیں لیتے، نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں سلمان آغا ون ڈے کا کپتان ٹھیک ہے، ٹی ٹوئنٹی کے لیے سلمان آغا کا بطور کپتان انتخاب درست نہیں، محمد رضوان کو ٹی ٹونٹی کا کپتان برقرار رکھنا چاہیے تھا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کام کرنا چاہتے ہیں، محسن نقوی کے پاس کرکٹ کا تجربہ نہیں، محسن نقوی کسی ایک عہدے کا انتخاب کرلیں، محسن نقوی ایک ساتھ تین عہدوں پر کام نہیں کرسکتے، ہوسکتا ہے محسن نقوی کسی ایک عہدے کا انتخاب کرلیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کی چیئرمین شپ فل ٹائم جاب ہے، مینٹور کی ضرورت جونیئر ٹیم کو ہوتی ہے، سابق ٹیسٹ کپتان راشد لطیف ہمارے لیجنڈ ہیں ، اپنے دور کے وکٹ کیپر بیٹر راشد لطیف کچھ بھی کرسکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کدھر ہیں محسن نقوی؟ وہ تو ادھر آتے ہی نہیں: عمر ایوب
  • بلوچستان ٹرین حملہ: حکومت کا حملہ آوروں کو انجام تک پہنچانے کا عزم
  • بلوچستان کے لئے ٹرین سروس معطل کرنے کا اعلان
  • محسن نقوی کا 100 سے زائد مسافروں کو بازیاب کرانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • جعفرا ایکسپریس حملہ، وفاقی وزیر داخلہ کا وزیر اعلیٰ بلوچستان سے رابطہ
  •  جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والے مزید 3 دہشتگرد ہلاک،  جہنم واصل دہشتگردوں کی تعداد 16 ہو گئی
  • جعفر ایکسپریس حملے کے دہشت گرد رعایت کے مستحق نہیں، محسن نقوی
  • جعفر ایکسپریس پر حملہ: ملک دشمن سوشل میڈیا اکاؤنٹس گمراہ کن، جھوٹے پروپیگنڈے میں مصروف
  • چیئرمین پی سی بی کو 3 عہدوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، شاہد آفریدی