Express News:
2025-03-12@13:07:33 GMT

کراچی: کریم آباد انڈر پاس میں جھگڑے کے دوران ایک شخص قتل

اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT

کراچی:

کریم آباد انڈر پاس میں کام کے دوران چوکیدار نے اسسٹنٹ کک کے سر پر آہنی راڈ مار کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق عزیزآباد کے علاقے ایف بی ایریا کریم آباد انڈر پاس میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب جھگڑے کے دوران آہنی راڈ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت 30 سالہ محمد حسن ولد میر حسن کے نام سے ہوئی۔  

جاں بحق ہونے والے شخص کے بھائی عبد اللہ نے بتایا کہ مقتول غیر شادی شدہ تھا اور اس کا تعلق میرپور خاص سے تھا۔ وہ اور اس کا بھائی حاجی شیر جان موسیٰ خیل کی ایس ایم ایس کمپنی میں کام کر رہے تھے جہاں مقتول اسسٹنٹ کک جبکہ وہ خود آفس بوائے کے طور پر ملازمت کر رہا تھا۔  

عبد اللہ کے مطابق کمپنی کا کام کریم آباد انڈر پاس میں جاری تھا، اور وہ سب مزدور گزشتہ ڈیڑھ سال سے کنٹینر میں بنائے گئے کمروں میں رہائش پذیر تھے۔ مقتول کا کمپنی میں بطور چوکیدار کام کرنے والے لڑکے وحید سے جھگڑا ہوا، جس پر وحید نے لوہے کی راڈ محمد حسن کے سر پر دے ماری اور فرار ہوگیا۔ قاتل وحید شکارپور کا رہائشی ہے۔  

عبد اللہ نے مزید بتایا کہ عزیزآباد پولیس کو بیان دے دیا گیا ہے، جبکہ مقتول کی لاش قانونی کارروائی کے بعد آبائی علاقے میرپور خاص منتقل کر دی گئی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور قاتل کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کریم آباد انڈر پاس میں

پڑھیں:

کراچی، پارک میں کھدائی کے دوران اسلحہ برآمد

برآمد اسلحے میں پانچ ایس ایم جی، ایک ایل ایم جی اور سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد کرلی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں میں پارک کی کھدائی کے دوران ناکارہ خودکار ہتھیار برآمد کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن سیکٹر ایل ون سن رائز پارک کی تزئین و آرائش کے کام کے دوران یونین کونسل انتظامیہ پارک میں واکنگ ٹریک بنانے کیلئے کھدائی کر رہی تھی کہ زمین میں دفن مشکوک بوریاں دیکھی گئیں۔ انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی، پولیس کے پہنچنے پر بوریوں کو کھولا گیا تو مختلف اقسام کا ناکارہ اسلحہ برآمد ہوا۔ ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ نے بتایا کہ برآمد اسلحے میں پانچ ایس ایم جی، ایک ایل ایم جی اور سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد کرلی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ برآمد ہونے والا اسلحہ برسوں پرانا زنگ آلود اور ناقابل استعمال ہے، مزید کارروائی کیلئے اسلحہ تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی؛ گھر میں گھس کر فائرنگ سے میاں بیوی قتل؛ تعلق افغانستان سے تھا
  • کراچی، پارک میں کھدائی کے دوران اسلحہ برآمد
  • مصطفٰی عامر کیس : گتھی پھر الجھ گئی، جامعہ کراچی نے مقتول کے نشہ نہ کرنےکے دعووں کی تردید کردی
  • اسلام آباد: کمسن بچے کو جنسی ہوس کا نشانہ بنانے والا گینگ گرفتار 
  • کراچی میں گھر کے اندر فائرنگ سے نوبیاہتا دلہا جاں بحق، ملزمان لڑکی ساتھ لے گئے
  • آصف زرداری کے پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران پی ٹی آئی کی ہلڑ بازی، کیا عمران خان کے مستقبل کا فیصلہ ہوگیا؟
  • نارووال: نماز تراویح کے دوران فائرنگ سے 3 افراد قتل
  • کراچی، رمضان المبارک میں ڈکیتی و لوٹ مار میں اضافہ
  • کراچی: گلشن اقبال سے ملنے والے انسانی بازو کا معمہ حل ہوگیا