Daily Mumtaz:
2025-03-12@12:18:52 GMT

متھیرا نے چاہت فتح علی خان سے تنازع پر خاموشی توڑ دی

اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT

متھیرا نے چاہت فتح علی خان سے تنازع پر خاموشی توڑ دی

متھیرا نے چاہت فتح علی خان کے ساتھ اپنے تنازع پر خاموشی توڑ دی۔

پاکستانی میڈیا انڈسٹری کی معروف میزبان اور وی جے متھیرا جو اپنی بے باک رائے اور صاف گوئی کے لیے مشہور ہیں، ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔

حال ہی میں ان کا نام معروف مزاحیہ گلوکار اور سوشل میڈیا سینسیشن چاہت فتح علی خان کے ساتھ ایک تنازع میں جوڑا جا رہا تھا، جس پر اب انہوں نے کھل کر بات کی ہے۔

یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب چاہت فتح علی خان متھیرا کے شو پر بطور مہمان آئے، شو کے بعد لی گئی تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں چاہت فتح علی خان متھیرا کے کافی قریب نظر آ رہے تھے۔

متھیرا نے اس رویے کو ناپسندیدہ اور غیر مناسب قرار دیا، جبکہ چاہت فتح علی خان نے الٹا متھیرا کے خلاف قانونی کارروائی کی دھمکی دے دی۔

اس معاملے پر بات کرتے ہوئے متھیرا نے گفتگو میں اپنی پوزیشن واضح کی۔

متھیرا نے کہا کہ میں نے چاہت فتح علی خان سے گزارش کی تھی کہ وہ یہ ویڈیو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے ہٹا دیں، لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔

میزبان کا کہنا ہے کہ مجھے یہ بالکل پسند نہیں آیا کہ وہ اتنے قریب آنے کی کوشش کر رہے تھے، لیکن میں نے معاملے کو مزید بڑھانے کے بجائے درگزر کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ چاہت فتح علی خان کافی عمر رسیدہ ہیں اور میں صرف اسی عزت و احترام کے دائرے میں رہتے ہوئے ان سے بات کر رہی تھی، جو بڑوں کو دی جاتی ہے۔

متھیرا نے واضح کیا کہ ذاتی حدود کی پاسداری ہر کسی پر لازم ہے اور کوئی بھی خاتون کسی غیر مناسب رویے کو برداشت نہیں کرے گی۔

یہ تنازع سوشل میڈیا پر کافی بحث کا باعث بنا، جہاں کچھ صارفین متھیرا کی حمایت کر رہے ہیں جبکہ کچھ لوگ چاہت فتح علی خان کے حق میں بھی بول رہے ہیں۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: چاہت فتح علی خان سوشل میڈیا متھیرا نے

پڑھیں:

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا، جے آئی ٹی نے عمرایوب اور علیمہ خان کو طلب کرلیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں  جے آئی ٹی نے عمرایوب اور علیمہ خان کو طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز ذرائع کے مطابق جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے عمر ایوب اور علیمہ خان کو طلبی کے نوٹس جاری کردیئے،جے آئی ٹی کی علیمہ خان کو آج اور عمر ایوب کو کل پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وفاقی حکومت کی قائم کردہ جے آئی ٹی کی سربراہی اسلام آباد پولیس کے آئی جی کررہے ہیں،الیکٹرانک جرائم کی روک تھام  ایکٹ  2016کے تحت تشکیل دی گئی ہے،اس سے پہلے بھی 25 پی ٹی آئی سوشل میڈیا  ارکان اور قیادت کو طلب کیا گیا تھا۔

مریم نواز کا ریڑھی والا منصوبہ بھی بیوروکریسی نے کرپشن کی نذر کر دیا، 98 ہزار کی سب سے کم بولی لگانے والے کی بجائے ٹھیکہ ڈیڑھ لاکھ بولی لگانے والے کو دے دیا گیا۔۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • چین کی ہمہ گیر عوامی طرز جمہوریت کا دو اجلاسوں کے تناظر میں مشاہدہ ، چینی میڈیا
  • سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا، جے آئی ٹی نے عمرایوب اور علیمہ خان کو طلب کرلیا
  • سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا، جے آئی ٹی نے عمر ایوب، علیمہ خان کو طلب کرلیا
  • چاہت فتح علی خان کے ساتھ تنازعہ ، بالآخر متھیرا کھل کر بول پڑیں
  • بھارتی آل راؤنڈر جڈیجا نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
  • نمرہ خان کی دوسری شادی؛ دلہا کون ہے ؟
  • ریٹائرمنٹ سے متعلق قیاس آرائیوں پر روہت شرما نے خاموشی توڑ دی
  • چیمپئنز ٹرافی میں فتح کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا ریٹائرمنٹ سے متعلق اعلان
  • گوادر ایئرپورٹ کیخلاف عالمی میڈیا کا پروپیگنڈا بےنقاب