محکمہ داخلہ کے حکام کے مطابق بچوں کو محفوظ بنانا اور استحصال کرنیوالوں کو قانون کے شکنجے میں لانا ریاست کی زمہ داری ہے، بچوں کو سکھایا جائے کہ جنسی استحصال کی کوشش کرنیوالوں سے ڈرنا نہیں بلکہ انہیں بے نقاب کرنا ہے۔ محکمہ داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ بچوں کے نصاب میں گڈ ٹچ بیڈ ٹچ بارے ماڈیول شامل کرنے کیلئے ماہرین سے مدد لی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ نے کمسن بچوں کیساتھ بدسلوکی کے واقعات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے گڈ ٹچ، بیڈ ٹچ" بارے آگاہی بچوں کے نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نام مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ بچوں کو ذاتی حفاظت کے بارے میں تعلیم دینا وقت کی ضرورت ہے، بچوں کو احسن انداز میں مناسب اور نامناسب جسمانی رویہ بارے بتایا جائے، ابتدائی کلاسز کے سلیبس میں گڈ ٹچ بیڈ ٹچ بارے آگاہی کو شامل کیا جائے۔ محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ درست تعلیم اور آگاہی کے بعد بچے نامناسب رویے کو پہچان کر رپورٹ کر سکتے ہیں۔ والدین اور اساتذہ بچوں کو بتائیں کہ گھر اور باہر نامناسب رویے کو کیسے رپورٹ کیا جائے۔ جنسی استحصال کا شکار بچے زندگی بھر ٹراما میں رہ سکتے ہیں۔

محکمہ داخلہ کے حکام کے مطابق بچوں کو محفوظ بنانا اور استحصال کرنیوالوں کو قانون کے شکنجے میں لانا ریاست کی زمہ داری ہے، بچوں کو سکھایا جائے کہ جنسی استحصال کی کوشش کرنیوالوں سے ڈرنا نہیں بلکہ انہیں بے نقاب کرنا ہے۔ محکمہ داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ بچوں کے نصاب میں گڈ ٹچ بیڈ ٹچ بارے ماڈیول شامل کرنے کیلئے ماہرین سے مدد لی جائے، آگاہی مہم بچوں کو بدسلوکی اور استحصال سے محفوظ رکھنے میں معاون ہوگی۔ محکمہ داخلہ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے ذریعے بھی "گڈ ٹچ بیڈ ٹچ" بارے آگاہی مہم تیار کر رہا ہے۔ معاملے کی حساسیت کے پیش نظر آنیوالی نسلوں کو محفوظ بنانے کیلئے فوری حکمت عملی مرتب کی جائے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: محکمہ داخلہ نے بچوں کو

پڑھیں:

چند روزہ تراویح پڑھ کر بقیہ چھوڑ دینے کے حوالے سے کیا حکم ہے؟

 اگر کوئی شخص رات کے اوقات میں اپنی کاروباری مصروفیت کی وجہ سے یا ملازمت کی وجہ سے روزانہ لمبی تراویح نہ پڑھ سکتا ہو اور وہ پانچ چھ روزہ ختم کرلے تو کیا یہ کافی ہے؟جواب: تراویح میں ایک سنت تو یہ ہے کہ تراویح میں پورا قرآن پڑھا جائے یا سنا جائے اور دوسری سنت یہ ہے کہ پورے رمضان تراویح پڑھی جائے۔اگر کوئی شخص چند روزہ تراویح پڑھ کر باقی رمضان تراویح نہ پڑھے تو دوسری سنت کا تارک ہو گا۔اس لیےایسا شخص جو چند روزہ ختم قرآن کرچکا ہو اور بقیہ ایّام لمبی تراویح نہ پڑھ سکتا ہو، اسے اجازت ہے کہ وہ رمضان کے بقیہ ایّام میں مختصر تراویح پڑھ لے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا قیدیوں کے بچوں کو بہت بڑی سہولت دینے کا اعلان
  • محکمہ داخلہ پنجاب کی اسکولوں میں گڈ ٹچ بیڈ ٹچ کی تعلیم دینے کی سفارش
  • چند روزہ تراویح پڑھ کر بقیہ چھوڑ دینے کے حوالے سے کیا حکم ہے؟
  • پنجاب: اسکولوں میں گُڈ ٹچ بیڈ ٹچ سے آگاہی کا فیصلہ
  • محکمہ داخلہ پنجاب کا بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام
  • معاشی ترقی کیلئے حکومتی کوششیں قابل تویف ‘ رریا سندھ سے نہرییں نکالنے کا فیصلہ ترک کیا جائے : صدر زرداری
  • حکومت کا 15مارچ کو یوم تحفظ ناموس رسالت ۖ منانے کا فیصلہ
  • وفاق کا 15 مارچ کو یوم تحفظ ناموس رسالتﷺ منانے کا فیصلہ
  • حکومت کا 15مارچ کو یوم تحفظ ناموس رسالت ﷺ منانےکا فیصلہ