چیمپئینز ٹرافی 2025 کے فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر تیسری بار ٹرافی اپنے نام کی۔

ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل پیسوں اور اثر رسوخ کا استعمال کرنیوالے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سیکیورٹی کا بہانہ بناکر پہلے پاکستان آکر کھیلنے سے انکار کیا اور پھر چیمپئینز ٹرافی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے کہنے پر ہائبرڈ ماڈل پر منتقل کردیا۔

ایونٹ کی شروعات سے قبل بھارتی میڈیا نے خبریں اڑائیں کہ پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالے ایونٹ کیلئے ٹیم کی جرسی پر لفظ پاکستان نہیں لکھیں گے تاہم آئی سی سی کی پھٹکار پر انہیں ایسا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں: بھارتی ٹیم کی جرسی پر 'پاکستان'، بورڈ نے اعتراض اٹھادیا

اسی طرح ایونٹ کے فائنل میں میزبان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کسی عہدیدار کو اسٹیج پر نہیں بلایا گیا، چیئرمین پی سی بی کی جانب سے پارلیمنٹ اجلاس کے باعث شریک نہیں ہوسکے تھے جبکہ چیمپئینز ٹرافی ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ثمیر احمد سید کو دبئی پہنچے تاہم انہیں اسٹیج پر تو دور میچ کیلئے بھی مدعو نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں: جرسی تنازع کے بعد بھارت کا نیا واویلا، روہت پاکستان نہیں جائیں گے

دبئی میں اتوار کے روز بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں سربراہ پی سی بی محسن نقوی کی جگہ ثمیر پی سی بی کی نمائندگی کے لیے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں موجود تھے۔

آئی سی سی نے ثمیر احمد سید کو اختتامی تقریب میں نظر انداز کیا، بی سی سی آئی کے صدر روجر بنی نے بھارتی کھلاڑیوں کو سفید جیکٹس پیش کیں اور میچ آفیشلز کو میڈلز دیے جبکہ آئی سی سی چیئر مین جے شاہ نے بھارتی کپتان روہت شرما ٹرافی اور ٹیم کو میڈلز دیے۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب پر وسیم اکرم بھی حیران

بی سی سی آئی سیکریٹری دیوجیت سیکیا اور نیوزی لینڈ کرکٹ کے سی ای او روجر ٹوز بھی اسٹیج پر موجود تھے۔

ادھر پاکستان کے ایک ٹی وی شو کے دوران اینکر نے گفتگو کرتے ہوئے میزبان سے سوال کیا کہ پاکستان صرف کاغذ پر ہی میزبان تھا، ہماری کارکردگی میزبانوں والی نہیں تھی اور پھر ہمیں جس طرح نظر انداز کیا گیا ماضی میں کبھی نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کو نظر انداز کرنے کا معاملہ، پی سی بی نے آئی سی سی کی وضاحت مسترد کردی

جس پر پروگرام میں شریک ایک مہمان کہا کہ ٹیم انڈیا کی سفید جیکٹ انہیں یاد دلائی گی کہ پاکسران ٹورنامنٹ کا "درزی" تھا، جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چیمپئینز ٹرافی مزید پڑھیں پی سی بی

پڑھیں:

چیمپئنز ٹرافی کے بعد ویرات کوہلی کا جلد کرکٹ سے کنارہ کشی کا عندیہ

بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز ویرات کوہلی نے چیمپئنز ٹرافی میں فتح کے بعد اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق اشارہ دے دیا۔

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ویرات کوہلی نے کہا کہ میں کچھ عرصے تک ہی ٹیم کے ساتھ رہوں گا، اب بھارت کے پاس ایک اچھا اسکواڈ آگیا ہے جو اگلے 8 سال تک تمام ٹیموں کا بہترین انداز سے مقابلہ کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آسٹریلیا کے ناکام دورے کے بعد کرکٹ کے میدان میں اچھے انداز سے واپسی کے خواہش مند تھے اور ایک بڑا ایونٹ جیتنے کی چاہت تھی، اسی امید اور سوچ کے ساتھ چیمپئنز ٹرافی میں آئے اور فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

ویرات کوہلی نے کہا کہ ہمارے ڈریسنگ روم میں اچھا شاندار ٹیلنٹ موجود ہے اور تمام کھلاڑی بہترین طریقے سے اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ ہمیں بھی اُن کی مدد کرنے اور تجربہ شیئر کرنے میں مزا آتا ہے اور یہی چیز بھارتی ٹیم کو دیگر سے مضبوط بناتی ہے۔

ویرات کوہلی نے کہا کہ جب آپ جارہے ہوتے ہیں تو ٹیم میں ہہتر جگہ چھوڑ کر جانا چاہیے، مجھے اب محسوس ہوتا ہے کہ ہمارے پاس ایسے لڑکے اور اسکواڈ تیار ہوگیا ہے جو اگلے 8 سالوں تک کرکٹ کی دنیا میں راج کرسکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت نے چیمپئینز ٹرافی جیتنے کے بعد وننگ پریڈ کا اہتمام کیوں نہیں کیا؟
  • چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت پاکستان کو “درزی” کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے گا
  • چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کو نظر انداز کرنے کا معاملہ، پی سی بی نے آئی سی سی کی وضاحت مسترد کردی
  • بھارتی آل راؤنڈر جڈیجا نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
  • چیمپئنز ٹرافی کے بعد بھارتی کرکٹرز کی ٹکڑوں میں وطن واپسی
  • چیمپئینز ٹرافی؛اختتامی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی نہ ہونے کے معاملے پر پی سی بی کا اہم فیصلہ
  • چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد کوہلی کی ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی گونج
  • ہاردک پانڈیا نے پاکستان نہ جانے کی کیا وجہ بتائی؟
  • چیمپئنز ٹرافی کے بعد ویرات کوہلی کا جلد کرکٹ سے کنارہ کشی کا عندیہ