پختونخوا میں 3 دن سے بارش جاری؛ بالائی علاقوں میں برفباری کے خوبصورت مناظر
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
پشاور:
خیبر پختونخوا میں 3 دن سے بارش جاری ہے جب کہ بالائی علاقوں میں برف باری نے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرلیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور شہر اور گرد و نواح میں مسلسل تیسرے روز بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ رات گئے ہونے والی بارش سحری تک رک گئی ، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
اُدھر بالائی خیبر پختون خوا میں بھی بارش کا سلسلہ تین روز سے جاری ہے جب کہ پہاڑوں پر بھی مسلسل برف باری ہو رہی ہے۔ چترال، دیر، سوات ، شانگلہ، بونیر سمیت دیگر اضلاع میں پہاڑوں پر برفباری سے موسم شدید سرد ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں کل بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے
خیبر میں بارشیں؛ چھتیں گرنے سے 4 افراد جاں بحق
ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں بارشوں کے باعث چھتیں گرنے سے 2 بچیوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 2 بچیاں زخمی ہو گئیں۔
وادی تیراہ کے علاقے میدان برقمبر خیل یارگل خیل میں بارش کے باعث گھر کی چھت گر گئی، جس سے گھر کا سربراہ بسم اللہ، اس کی بیوی اور کمسن بچی جاں بحق ہو گئے۔
باڑہ کے نواحی علاقے چلگزی شکونڈو دارہ میں صابر کے 2 منزلہ کمرے کی چھت گر گئی، جس سے ملبے تلے دب کر اس کی ایک بچی جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئیں۔
چترال میں برفباری سے راستے بند
اپر چترال بروغل روڈ پر گزشتہ برف باری کی وجہ سےکئی دنوں سے گاڑیوں کی آمدروفت بند ہے ، جس کی وجہ سے مسافروں اور مقامی افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔
علاوہ ازیں حالیہ بارشوں اور برفباری کے باعث پرسان روڈ تنگ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے راستہ بند ہوگیا، جس سے عوام دونوں جانب پھنس کر رہ گئے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مفت سولر سسٹم سکیم:خیبر پختونخوا میں بھی لاکھوں درخواستیں موصول
ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا میں بھی مفت سولر سسٹم اسکیم کے لیے 25 لاکھ 38 ہزار درخواستیں موصول ہو گئیں۔
پراجیکٹ ڈائریکٹر اسفندیار نے مفت سولر سسٹم کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ قرعہ اندازی کے بعد ایک لاکھ 30 ہزار گھرانوں کو مفت سولر سسٹم دیں گے جبکہ قرعہ اندازی کے بعد احساس اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے تصدیق کا عمل جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ سسٹم میں 585 واٹ سولر پلیٹ، ایک بیٹری، 3 بلب اور 2 پنکھے شامل ہیں۔ جبکہ سسٹم میں انورٹر کی جگہ ایک چارجر دیا جائے گا۔
جعفر ایکسپریس حملہ ؛ نہتے شہریوں اور مسافروں پر حملے غیر اِنسانی اور مذموم عمل ہے؛ صدر مملکت
اسفندیار نے کہا کہ سولر سسٹم نصب کرنے پر 2 لاکھ 4 ہزار روپے خرچہ آئے گا۔ 65 ہزار شہریوں کو مفت اور 65 ہزار کو سبسڈائز ریٹ پر سسٹم دیں گے۔
خرچ کے حوالے سے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سولرائزیشن منصوبے پر 20 ارب روپے خرچ ہوں گے۔