2025-04-10@01:35:05 GMT
تلاش کی گنتی: 12140
«سونی ٹی»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: پاکستان ٹینس فیڈریشن کے ممبر سید نصیرحسین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان ٹینس فیڈریشن میںگذشتہ دس سالوں میں کی جانے والی کرپشن کی تحقیقات کی جائے ،پی ٹی ایف کے ملازمین کو اعلیٰ حکام نے گھروں میں ملازم بنا کر رکھا ہوا ہے اور گھر کے ملازمین کو پی ٹی ایف میں لا کر ایڈجسٹ کیا ہوا ہے ، پی ٹی ایف میں عدم دلچسپی کے باعث وہ نتائج حاصل نہیں ہو رہے جو ہونے چاہیے تھے – ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وفاقی وزیر و چیئرمین نصرت اسلام پیپلزنیٹ ورک کے چیئرمین شہزاد جمال نظیر کے صاحبزادے احمد جمال کی سالگرہ کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ گذشتہ دس سال سے پاکستان ٹینس فیڈریشن میں ہونے والی کرپشن...
بیان بازی کا سلسلہ چلتا رہا تو چپقلش بڑھے گی، عمران خان کی رہائی پر توجہ دینی چاہیے WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما عاطف خان نے کہا ہے کہ پارٹی رہنماں کی جانب سے بیان بازی کا سلسلہ جاری رہے گا تو چپقلش بڑھے گی، ہمیں اس وقت عمران خان کی رہائی پر توجہ دینی چاہیے۔پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران عاطف خان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارلیمانی پارٹی کو ٹکٹس کی تقسیم پر اعتماد میں لیا تھا اور عمران خان کا پیغام بھی دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی...
اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے پی ٹی آئی انٹرنل اکاؤنٹیبلیٹی کمیٹی کے سوالات کے جوابات جمع کروادیے ہیں۔پی ٹی آئی کی اکاؤنٹیبلیٹی کمیٹی نے اسپیکر سے 10 سوالوں کےجوابات مانگے تھے، جس میں پوچھا گیا کہ آپ آسٹریلیا کیوں گئے اور سرکاری وسائل کیوں استعمال کیے؟ جس کے جواب میں اسپیکر اسمبلی نے کہا کہ وائس چیئرمین کامن ویلتھ پارلیمنٹرین ایسوسی ایشن الیکشن ہونا تھا، آسٹریلیا میں 56 ممالک سے لوگ آئے، میرا جانا ضروری تھا۔کمیٹی نے سوال کیا کہ آپ نے 11 ملازمین کو میرٹ کےخلاف ترقیاں کیوں دیں؟ جواب میں اسپیکر نے کہا کہ ترقیاں دینے کا اختیار میں رکھتا ہوں، کوئی بھرتی نہیں کی، ایک افسر کو ایج ریلیکسیشن دی۔ پی ٹی آئی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد پوری دنیا کی مارکیٹوں میں بھونچال آگیا ہے، اور چین کی جانب سے جوابی ٹیرف عائد کیے جانے پر ٹرمپ نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو خبردار کیا ہے کہ اگر 34 فیصد جوابی ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ کل تک واپس نہ لیا گیا تو 9 اپریل سے چین پر 50 فیصد اضافی ٹیرف عائد کردیا جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں ٹیرف کے نفاذ کے بعد 50 سے زائد ممالک امریکا سے تجارتی مذاکرات کے خواہاں اپنے ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ چین کی جانب سے پہلے ہی ریکارڈ ٹیرف، غیرمالیاتی ٹیرف، غیرقانونی سبسڈیز اور کرنسی میں چھیڑ چھاڑ...

اڈیالہ کے باہر ممکنہ دھرنا، پی ٹی آئی اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت
اسلام آباد: پاکستان تحریک اںصاف کے بانی چیئرمین کی بہن علیمہ خان کے اڈیالہ جیل کے باہر ممکنہ دھرنے کے پیش نظر پی ٹی آئی کے تمام اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کو اسلام آباد میں ہی رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق علیمہ خان کی جانب سے اڈیالہ جیل کے باہر ممکنہ دھرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی نے ایم این ایز، ایم پی ایز اور ٹکٹ ہولڈرز کو اسلام آباد کے قریب رہنے کی ہدایت کی ہے۔ علیمہ خان نے کہا تھا کہ اگر منگل کوبانی چئیرمین سے ملاقات نہیں کروائی جاتی تو اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دوں گی۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب ملک احمد بچھڑ کی جانب سے بھی دھرنے...
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں بلوچستان اور ملک میں بڑھتی امن و امان کی صورتحال اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی اور اپوزیشن لیڈر کو ملاقات اجازت نہ دینے کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں علی امین گنڈا پور کے بیان پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں کہا گیا کہ شہرام ترکئی، اسد قیصر پارٹی کے سینئر لوگ ہیں، علی امین گنڈا پور کو ایسے بیان نہیں دینا چاہئے تھا۔ پارلیمانی پارٹی نے اپنے ممبر قومی اسمبلی کے ساتھ اظہار یکجہتی کا فیصلہ کیا اور کہا...
تصور حسین تارڑ۔ مسلم لیگ ن فرانس کے رہنما تصور حسین تارڑ نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں انشا اللّٰہ پاکستان ترقی یافتہ ملک بن کر ابھرے گا۔ انھوں نے ان خیالات کا اظہار پارٹی کے جوائنٹ سیکرٹری راجہ محمد علی کے والد راجہ عظمت حسین کی عیادت کے موقع پر اکٹھے ہونے والے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کے دوران کیاانھوں نے کہا کہ پارٹی قائد نواز شریف کے ملکی سیاست میں دوبارہ سرگرم ہونے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز اور ان کی معاشی ٹیمیں ملک اور پنجاب میں عوام کی فلاح و بہبود کے کاموں میں مزید...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عاطف خان نے کہا ہے کہ ہم نے بیرسٹر گوہر سے پوچھا تھا کہ سازش والی بات کہاں سے آئی ہے؟پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں گفتگو کے دوران عاطف خان نے کہا کہ بیرسٹر گوہر نے پارلیمانی پارٹی کو ٹکٹس کی تقسیم پر اعتماد میں لیا اور بانی پی ٹی آئی کا پیغام بھی دیا۔ پارٹی کی اندرونی بات میڈیا پر نہ کی جائے، عاطف خانپاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ ورکرز کو آپس کی لڑائی پر تشویش ہوتی ہے، پارٹی کی اندرونی بات میڈیا پر نہ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سب ایک...
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعظم شہباز شریف سے کراچی کےلیے 100 ارب کی گرانٹ مانگ لی۔کامران ٹیسوری نے شہباز شریف کو خط لکھا ہے، جس میں کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کےلیے 100 ارب روپے کی گرانٹ مانگی ہے۔خط کے ساتھ گورنر سندھ نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی فراہم کردہ منصوبوں کی فہرست بھی وزیراعظم کو بھیج دی ہے۔کامران ٹیسوری نے خط کے ذریعے وفاقی حکومت سے کراچی کےلیے فوری فنڈز جاری کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کےلیے گرانٹ ناگزیر ہے۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کراچی کی ترقی کےلیے کردار ادا کرے، وفاقی منصوبوں کی تفصیلات تاحال موصول نہیں ہوئیں، کراچی کے شہری مسائل حل کرنا قومی ترقی کےلیے ضروری...
میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے اس بار سنجیدہ اقدامات کریں گے، رہائی میں سب سے بڑی رکاوٹ آزاد عدلیہ کا نہ ہونا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر عدلیہ فیصلہ نہیں کرتی تو ہمارا پولیٹیکل الائنس فیصلہ کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا امریکی کانگرس کے بل سے متعلق ردعمل سامنے آ گیا۔ میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے اس بار سنجیدہ اقدامات کریں گے، رہائی میں سب سے بڑی رکاوٹ آزاد عدلیہ کا نہ ہونا ہے۔...
کامران خان ٹیسوری نے مرتضی وہاب کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ میئر کراچی 100 ارب کے ترقیاتی منصوبوں کی سمری میرے پاس لائیں تو میں وفاق سے انہیں یہ رقم دلوا دوں گا، جب تک عوامی مسائل حل نہیں ہوتے، تب تک گورنر ہاوس میں عوامی عدالت لگتی رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے خط لکھ دیا۔ گورنر نے ملک کے سب سے بڑے شہر اور معاشی حب کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 100 ارب کی گرانٹ مانگ لی ہے۔ مئیر کراچی کی جانب سے منصوبوں کی فہرست بھی وزیراعظم کو بھیج دی گئی ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میئر کراچی کو...
شیخ وقاص اکرم نے پارٹی اختلافات کا ملبہ میڈیا پر ڈال دیا۔ گفتگو کے دوران شیخ وقاص اکرم نے پارٹی میں اختلافات کا سارا الزام میڈیا اور سوشل میڈیا پر ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں اختلاف رائے ہوتا ہے، جسے میڈیا اور سوشل میڈیا بڑھا چڑھا کر رپورٹ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان کوئی اختلاف نہیں، پارٹی میں ہرکسی کو اختلاف رائے کی آزادی ہے۔پی ٹی آئی ترجمان نے مزید کہا کہ اب جس رہنما نے میڈیا پر اختلاف کی بات کی تو اسے شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کےخدشات کودورکیا جارہا ہے،مولانافضل الرحمان نے وقت مانگا ہے۔ترجمان پی ٹی آئی شیخ...
ویب ڈیسک : پی آئی اے کی اسلام آباد سے پیرس پرواز کے دوران سگریٹ نوشی سے منع کرنے پر ائیرہوسٹس پر تشدد کرنے والے مسافر کو گرفتار کرلیا گیا۔ ائیرلائن ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے کی اسلام آباد سے پیرس جانے والی پرواز میں خاتون فضائی میزبان نے ایک مسافر کو سگریٹ نوشی سے منع کیا، جس پر وہ آپے سے باہر ہوگیا اور فضائی میزبان کو تشددکا نشانہ بنا ڈالا، اس دوران فلائٹ اسٹیورڈ نے ائیرہوسٹس کو بچانےکی کوشش کی تو سفیر نامی مسافر نے فلائٹ اسٹیورڈ سے بھی ہاتھا پائی کی۔ انٹربینک میں ڈالر مہنگا پیرس ائیرپورٹ پرلینڈنگ سے پہلے طیارے کے کپتان نے ائیرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کرکے سکیورٹی حکام کو...
اسلام آباد: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سوچے اور قائمہ کمیٹیوں سے مستعفیٰ ہوجائے، اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد لائی جائے، چار ماہ میں نئے الیکشن کرائے جائیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے میڈیا روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ پاکستان مشکل میں ہے اور اس کی وجہ آئین پر عمل درآمد نہ ہونا ہے، اگر قومی سلامتی کانفرنس بلانی تھی تو پارلیمنٹ کے اراکین کو اعتماد میں لیا جاتا، الیکشن کے دن رات 23 کروڑ عوام کو ڈرایا، جن کی وجہ سے پاکستان کے یہ حالات ہیں اور یہ سب کو معلوم ہے۔ محمود اچکزئی نے کہا کہ جس کرسی پر اسپیکر بیٹھتا ہے وہ پارلیمنٹ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے دنیا بھر کے 100 ملکوں پر ٹیرف عائد ہونے کے بعد اسٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ ٹیرف کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 100 انڈیکس میں 3882 پوائنٹس کی کمی ٹیرف کے نفاذ کے بعد دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس انتہائی تیزی سے نیچے آ گئیں ہیں اور پاکستان سمیت دیگر ممالک کو نقصان کا سامنا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں شیئرز کی قیمتیں 13.22 فیصد تک گر گئیں جبکہ اب تک سب سے کم نقصان ترکی کا دیکھنے میں آیا ہے جس کے شیئرز کی قیمتیں 2 اعشاریہ 8...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 اپریل 2025ء) امریکی صدر ٹرمپ کے مختلف ملکوں سے درآمدات پر نافذ کردہ نئے محصولات کے منفی اثرات ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ کئی امریکی خریداروں نے فی الحال پاکستان سے جانے والی شپ منٹس اور نئے آرڈرز دونوں روک دیے ہیں۔ سیالکوٹ سے ٹیلی فون پر ڈی ڈبلیو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان سپورٹس گڈز مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین خواجہ مسعود اختر نے بتایا کہ یہ درست ہے کہ نئے امریکی ٹیرفس سے پاکستان کی ایکسپورٹ انڈسٹری متاثر ہو رہی ہے۔ ان کے بقول پاکستان سے جو مال بنا کر اس سے پہلے امریکہ بھجوایا جا چکا ہے، اس کی پہلے سے طے شدہ قیمت پر...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کل سماعت کے لیے مقرر کر لیا۔ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کی کاز لسٹ جاری کر دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کل سماعت کے لیے مقرر کر لیا۔ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کی کاز لسٹ جاری کر دی گئی، الیکشن کمیشن کی جانب سے بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اکبر ایس بابر اور دیگر درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات ہوئی، جس میں پارٹی معاملات پر گفتگو کی گئی۔(جاری ہے) ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ نے اختلافات ختم کرنے کی بات پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا، بیرسٹر گوہر کے دیگر متعلقہ پارٹی رہنماؤں سے بھی مسلسل رابطے جاری ہیں۔بیرسٹر گوہر کی متعلقہ رہنماؤں کو ایک ٹیبل پر لانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما شوکت یوسفزئی نے بتایاکہ جمہوری پارٹی میں وقتی اختلافات کوئی بڑی بات نہیں، پارٹی میں اختلافات نہیں بلکہ کچھ غلط فہمیاں ہیں، امید ہے بعض رہنماؤں میں غلط فہمیاں جلد دور ہوجائیں گی۔...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کرپشن اور سیاسی اونر شپ نہ لینا صوبے کا اہم مسئلہ ہے۔(جاری ہے) تقریب سے خطاب میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی جیسے مسائل ہیں، سیکیورٹی فورسز نے بہت قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گورننس کا معیار بہتر بنانے کے لیے فنڈز کا شفاف استعمال ضروری ہے، احتساب کا نظام بھی ہونا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اور افغانستان کو ایک دوسرے کی سلامتی کی گارنٹی دینی چاہیے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ خواہش ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بریک تھرو ہو لیکن فیصلہ عمران خان کا ہی مانا جائے گا جب کہ ماضی میں اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ ہوا ڈائیلاگ نہیں۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر نے ڈائیلاگ کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج اپوزیشن اتحادکی پہلی میٹنگ ہوگی، اختلافات کے باوجود معاملات کا افہام و تفہیم سے حل ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد اپوزیشن اتحاد کی میٹنگ ہو گی، مولانا نے 15 اپریل تک مجلس عاملہ سے مشاورت کے لیے وقت مانگا تھا، ابتدائی مشاورت مکمل ہو چکی ہے امید ہے اگلے ہفتے تک ہماری...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا انٹرا پارٹی انتخابات کیس کل سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن کل پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت کرے گا، جس کے لیے تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر رؤف حسن کو نوٹس جاری کر دیے گئے۔ الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر سمیت تمام درخواست گزاروں کو بھی نوٹسز جاری کیے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن میں مارچ 2024 سے انٹرا پارٹی الیکشنز کا معاملہ زیر التوا ہے، کمیشن اب تک 8 سماعتیں کرچکا ہے، انٹرا پارٹی الیکشنز منظور نہ ہونے کی وجہ سے پی ٹی آئی کا انتخابی...
لاہور (نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل نے نوجوان کرکٹر صائم ایوب کو مکمل فٹ قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اوپنر صائم ایوب اور وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث آج پشاور زلمی کو جوائن کریں گے۔ زلمی کے بیشتر کھلاڑی ٹیم منیجمنٹ کو رپورٹ کر چکے ہیں۔پشاور زلمی کے کھلاڑی اسلام آباد کلب میں پہلا پریکٹس سیشن کریں گے جبکہ بابر اعظم نیوزی لینڈ سے واپسی پر ٹیم میں شامل ہوں گے۔ واضح رہے کہ صائم ایوب ٹخنے کی انجری کے باعث قومی ٹیم سے باہر تھے تاہم لندن میں اپنا ری ہیب مکمل کرنے کے بعد انہوں نے عید کراچی میں اپنی فیملی کے ساتھ منائی۔ پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 10 کے میچز 11 اپریل سے 18...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف سے خوفزدہ ہوکر دو اہم ممالک نے امریکی درآمدات پر صفر ڈیوٹی کی پیشکش کردی۔ واضح رہے کہ ٹیرف عائد کرنے کے اعلان کے بعد 50 سے زائد ممالک نے ہنگامی بنیادوں پر امریکہ سے رابطہ کیا۔ جبکہ چند ممالک نے امریکی درآمدات پر محصولات کو مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہی ممالک میں ویتنام اور تائیوان بھی ہیں جنہوں نے امریکی ٹیرف سے خوفزدہ ہو کر امریکی درآمدات پر صفر ڈیوٹی کی پیشکش کر ڈالی۔ ویتنام نے فوری طور پر امریکی درآمدات پر عائد محصولات کو مکمل طور پر ختم کر کے اپنی اشیا پر امریکہ کے 46فیصد ٹیرف کا جواب دیا۔ یہ اقدام ہفتے کے اختتام پر ویتنام کے...
وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ امریکی ٹیرف کے معاملے پر ہماری ٹیمیں، سفارت کار وائٹ ہاؤس سے رابطے میں ہیں تاکہ خدشات کو مؤثر انداز سے حکام تک پہنچایا جائے۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے امریکی ٹیرف پالیسیوں سے پیدا ہونے والے خدشات کے پیش نظر مختلف برآمدی شعبوں سے تعلق رکھنے والے برآمد کنندگان کے ساتھ ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ٹیکسٹائل، گارمنٹس، لیدر، سرجیکل آلات، خدمات، پھل و سبزیاں، چاول، جوتے اور دیگر برآمدی صنعتوں کے نمائندگان شریک ہوئے۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال کا کہنا تھا کہ ہماری تجارتی ٹیمیں اور امریکا میں موجود سفارت کار متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ پاکستان کے خدشات مؤثر طریقے...
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اندرونی اختلافات پبلک فورم پر نہیں آنے چاہئیں.ٹکٹس دینے کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پارٹی میں اندرونی اختلافات کی خبریں سامنے آنے کے بعد بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پارلیمانی پارٹی کو ٹکٹس کی تقسیم پر اعتماد میں لیا گیا ہے. صوبوں میں ٹکٹوں کی تقسیم کیسے ہوئی سب کو بتایا گیا۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا کہ ٹکٹس دینے کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کا تھا کسی کو 2، 2 ٹکٹس نہیں ملے. بانی پی ٹی آئی کا خیال تھا ان کے پاس مرکز میں آپشن کم ہو جائیں گے۔صحافی نے ان سے سوال کیا کہ سازش کا لفظ کیوں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بہت سے لوگوں کے ذہنوں میں یہ سوال ہے کہ امریکہ اور چین کے ایک دوسرے پر ٹیرف اور عالمی منڈیوں میں شدید مندی سے ان کی روزمرہ زندگی کیسے متاثر ہو گی۔ یہ سمجھنے کے لیے ہم سمارٹ فون کمپنی ایپل کے مشہور پراڈکٹ آئی فون کی مثال لے سکتے ہیں جو ماہرین کی رائے میں کافی مہنگا ہو سکتا ہے۔ تجارتی ٹیکس یعنی ٹیرف کا تعلق مصنوعات ہے، نہ کہ سروسز سے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی سطح پر امریکہ درآمد کی جانے والی مصنوعات پر ٹیکس عائد کیے ہیں۔ تاہم آئی فون جیسی کئی امریکی مصنوعات بھی چین میں تیار کی جاتی ہیں۔ اس درآمدی ٹیکس کو عالمی تجارتی نظام کے لیے بڑا دھچکا...
افغانستان سے پاکستان آنے والے لوگوں کی وجہ سے مسائل ہیں، سلسلہ رکنا چاہیے، محمد صادق WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کے بارے میں بہت باتیں ہوتی ہیں لیکن ہمیں یہ نہیں پتا کہ وفاقی دارا الحکومت میں کتنے افغان مہاجرین ہیں، افغانستان سے پاکستان آنے والے لوگوں کی وجہ سے مسال ہیں، یہ سلسلہ رکنا چاہیے۔خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی اور گورننس سے متعلق چیلنجز کے حوالے سے اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام منعقدہ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک افغان تعلقات میں خامیاں دور کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ خواہش ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بریک تھرو ہو لیکن فیصلہ عمران خان کا ہی مانا جائے گا جب کہ ماضی میں اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ ہوا ڈائیلاگ نہیں۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر نے ڈائیلاگ کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج اپوزیشن اتحادکی پہلی میٹنگ ہوگی، اختلافات کے باوجود معاملات کا افہام و تفہیم سے حل ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد اپوزیشن اتحاد کی میٹنگ ہو گی، مولانا نے 15 اپریل تک مجلس عاملہ سے مشاورت کے لیے وقت مانگا تھا، ابتدائی مشاورت مکمل ہو چکی ہے امید ہے اگلے ہفتے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قومی اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں علی امین کے بیان پر گرما گرم بحث ہوئی اور ان کے بیان پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اسد قیصر، عاطف خان اور شہرام ترکئی سے متعلق علی امین کے بیان پر اظہار تشویش کیا گیا، پارلیمانی پارٹی کے متعدد ارکان نے علی امین کے بیان پر اظہار ناراضی کیا گیا، اراکین نے کہا کہ اہم عہدے پر بیٹھ کر غیر ذمہ دارانہ بیان پارٹی کو نقصان کا سبب ہے۔عاطف خان نے علی امین گنڈاپور کے بیان پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا علی امین سے اختلاف ہوسکتا ہے، اسد ...
فوٹو: فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم این اے شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ آج کوئی ایسا پارٹی میں ہے جو پارٹی کے لیے باہر نکلے؟پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ آج کل تو ہم ملنگ بنے ہوئے ہیں، ہم آزاد منش بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے کھیل کا آغاز ہی بانی پی ٹی آئی کی ٹیم سے ہوا۔ شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے بعد میں پارٹی کی اجازت سے باہر نکلا، انہوں نے استفسار کیا کہ آج کوئی ایسا پارٹی میں ہے جو پارٹی کے لیے باہر نکلے؟
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس میں بے شمار قراردادیں اور قانون سازی ہوتی ہے، امریکی کانگریس میں قانون سازی کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں۔(جاری ہے) پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کسی امریکی وفد کی پاکستان آمد کے موقع پر پی ٹی آئی کے ساتھ کسی کا کوئی رابطہ نہیں، اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطوں سے اتنا ہی باخبر ہوں جتنا آپ لوگ ہیں، تحریک انصاف آئندہ کا لائحہ عمل الائنس کے ساتھ طے کرے گی۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے مجلس عاملہ کے بعد 15 اپریل کو فیصلے...
پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے آغاز ہوا چاہتا ہے اور صائم ایوب جو کچھ عرصے سے زیر علاج تھے اب اس ٹورنامنٹ کے لیے مکمل فٹ ہوچکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: صائم ایوب علاج مکمل ہونے کے بعد لندن سے پاکستان پہنچ گئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل نے صائم ایوب کو پی ایس ایل کھیلنے کے لیے فٹ قرار دے دیا ہے۔ صائم ایوب پشاور زلمی کو جوائن کریں گے۔ ٹیم کے کھلاڑی اسلام آباد کلب میں پہلا پریکٹس سیشن کریں گے جبکہ بابر اعظم نیوزی لینڈ سے واپسی پر ٹیم میں شامل ہوں گے۔ مزید پڑھیے: پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے انتہائی منفرد اور دلکش نئی کٹ متعارف کرادی واضح رہے کہ صائم ایوب ٹخنے کی...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ زرداری نے کینالز تعمیر کی اجازت دی، مگر وہ عوامی احتجاج کے بعد اپنے فیصلے سے مکر گئے۔روز نامہ امت کے مطابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی وقاص اکرم شیخ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بانی چیئرمین کے ساتھ ملاقاتیں کرنے سے روکا جا رہا ہے۔ ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ قیدی کو بنیادی حقوق دیے جائیں۔ فیملی اور رفقا سے ملاقات نہ کروانا ظلم ہے۔ وکلا کی ٹیم کو بھی ملنے نہیں دیا جا رہا۔انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ عدالتوں کو اپنے فیصلے پر عمل درآمد کرانا ہوگا۔ اگر عدالتیں 17 گریڈ آفیسر سے اپنا فیصلہ نہیں...
سٹی42: سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا میں ملوث پی ٹی آئی کے 6 لیڈروں کو وفاقی حکومت کی خصوصی جے آئی ٹی نےکل طلب کر لیا ۔ جے آئی ٹی نے رؤف حسن ، شبلی فراز ، عالیہ حمزہ ،ارسلان خالد اور حماد اظہر کوکل ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل آفس میں پیش ہونے کے لئے نوٹس بھیجے ہیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ جے آئی ٹی کے کل ہونے والے انویسٹی گیشن سیشن کی سربراہی کریں گے۔ انٹربینک میں ڈالر مہنگا Waseem Azmet
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویتنام نے ٹیرف کے نفاذ کو کم از کم 45 دن کے لیے مؤخر کرنے کی درخواست کی ہے اور تائیوان کے صدر لائی چنگ-تے نے 32 فیصد امریکی ٹیرف کے ساتھ تجارتی رکاوٹوں کو دور کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف سے خوفزدہ ہوکر دو اہم ممالک نے امریکی درآمدات پر صفر ڈیوٹی کی پیشکش کردی۔ واضح رہے کہ ٹیرف عائد کرنے کے اعلان کے بعد 50 سے زائد ممالک نے ہنگامی بنیادوں پر امریکہ سے رابطہ کیا۔ جبکہ چند ممالک نے امریکی درآمدات پر محصولات کو مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہی ممالک میں ویتنام اور تائیوان بھی ہیں جنہوں نے امریکی ٹیرف سے خوفزدہ ہو...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پاکستان کا دورہ کرنے والے امریکی وفد سے ہمارا کوئی رابطہ نہیں اور اسٹیبلشمنٹ سے بھی رابطوں کا کوئی علم نہیں ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ امریکی کانگرس میں بے شمار قراردادیں اور قانون سازی ہوتی ہے پی ٹی آئی کا اس سے کوئی تعلق نہیں اور کسی امریکی وفد نے پاکستان آکر پی ٹی آئی سے بھی کوئی رابطہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطوں کے حوالے سے میں اتنا ہی باخبر ہوں جتنا آپ لوگ باخبر ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف آئندہ کا لائحہ عمل الائنس کے ساتھ طے کرے گی، مولانا...

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ڈی آئی خان کے علاقے ٹکواڑہ میں آپریشن پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ڈی آئی خان کے علاقے ٹکواڑہ میں خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن میں اہم دہشت گرد شریں سمیت 9 خوارج کے جہنم واصل کیے جانے پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کا انجام ہمیشہ عبرتناک ہوتا ہے شریں جیسے سفاک دہشت گرد جو معصوم شہریوں اور ہمارے جوانوں کے خون سے ہاتھ رنگتے ہیں، انہیں کیفر کردار تک پہنچانا پوری قوم کی آواز ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ کیپٹن حسنین اختر شہید کے قاتل کو انجام تک پہنچا کر سکیورٹی فورسز...
نجی ٹی وی کے مطابق شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے خدشات کو دور کیا جارہا ہے، مولانا فضل الرحمان نے وقت مانگا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے پارٹی اختلافات کا ملبہ میڈیا پر ڈال دیا۔ گفتگو کے دوران شیخ وقاص اکرم نے پارٹی میں اختلافات کا سارا الزام میڈیا اور سوشل میڈیا پر ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں اختلاف رائے ہوتا ہے، جسے میڈیا اور سوشل میڈیا بڑھا چڑھا کر رپورٹ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان کوئی اختلاف نہیں، پارٹی میں ہرکسی کو اختلاف رائے کی آزادی ہے۔ پی ٹی آئی ترجمان نے مزید کہا کہ اب جس رہنما نے میڈیا...
اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ محسن نقوی کے چیئرمین پی سی بی کا عہدہ چھوڑنے سے متعلق کوئی اطلاعات نہیں ہیں جب کہ سیاست کو کھیلوں سے الگ رکھنا چاہیے۔ کھیلوں سے متعلق ایک تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد خوش آئند ہے، صحت مند سرگرمیوں کا مزید انعقاد ہونا چاہیے، کھیلوں کے فروغ کیلئے سبب کو کردار ادا کرنا ہوگا جب کہ اسلام آباد میں بھی عالمی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم ہونا چاہیے۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ قومی ٹیم میں بہت ٹیلنٹ ہے،ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہے، سیاست کو کھیلوں سے الگ رکھنا چاہیے جب کہ کھلاڑیوں...
سینئر وکیل نعیم بخاری نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایک بیان میں نعیم بخاری نے کہا کہ میں اگر بانی پی ٹی آئی کا مشیر ہوتا تو انہیں یہ مشورہ دیتا کہ انہیں القادر ٹرسٹ کی زمین کو تو ہاتھ بھی نہیں لگانا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی مردم شناس بھی نہیں، وہ فواد چوہدی کو کیسے منتخب کرسکتے ہیں اور بابر اعوان مشیر کیسے ہو سکتے ہیں؟ نعیم بخاری نے عمران خان کو مزید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ریاست کا ملکیتی کوئی ہار آپ کیسے لے سکتے ہیں ؟ کوئی بال پین یا پینسل بھی تحفہ ملے تو وہ بھی ریاست کی...
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنہ الخوارج کیخلاف سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں انتہائی مطلوب 9 خوارج کو ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے۔(جاری ہے) گورنرنے دہشتگردوں کے انتہائی مطلوب سرغنہ کو ہلاک کرنے پر پاک فوج کی پیشہ ورانہ بہادری کو بھی خراج تحسین پیش کیاہے۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا۔گورنرنے کہاکہ دہشتگردوں کے مکمل خاتمہ کیلئے سیکیورٹی فورسز کا پختہ عزم قابل تعریف ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور نے تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کو طلب کرلیا۔اے ٹی سی لاہور نے جناح ہاؤس حملے کے مقدمے کی سماعت کی اور ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کےلیے طلب کیا ہے۔ملزمان نے جناح ہاؤس مقدمے میں فرد جرم روکنے کی درخواست کی تھی، جس کی وجہ سے فرد جرم عائد نہیں ہوسکی تھی۔جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل لاہور میں مقدمے کی سماعت کی۔شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور محمود الرشید کی جیل میں حاضری مکمل رہی جبکہ عالیہ حمزہ، صنم جاوید، خدیجہ شاہ اور روبینہ جمیل جیل میں پیش ہوئے۔پی ٹی آئی رہنماؤں پر کارکنوں کو 9 مئی کے دن بغاوت اور فسادات...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات ہوئی، جس میں معاملات پر گفتگو کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی نے اختلافات ختم کرنے کی بات پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا، بیرسٹر گوہر کے دیگر متعلقہ پارٹی رہنماؤں سے بھی مسلسل رابطے جاری ہیں۔ امریکی کانگریس میں قانون سازی کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں، بیرسٹر گوہربیرسٹر گوہر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے مجلس عاملہ کے بعد 15 اپریل کو فیصلے سے آگاہ کرنے کا کہا ہے بیرسٹر گوہر کی متعلقہ رہنماؤں کو ایک ٹیبل پر لانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما شوکت یوسفزئی...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ امریکی کانگریس میں بے شمار قراردادیں اور قانون سازی ہوتی ہے، امریکی کانگریس میں قانون سازی کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں۔پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کسی امریکی وفد کی پاکستان آمد کے موقع پر پی ٹی آئی کے ساتھ کسی کا کوئی رابطہ نہیں، اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطوں سے اتنا ہی باخبر ہوں جتنا آپ لوگ ہیں، تحریک انصاف آئندہ کا لائحہ عمل الائنس کے ساتھ طے کرے گی۔ بیرسٹر گوہر نے آرمی چیف سے ملاقات کی تردید کردیپی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں مذاکرات ہوں، حکومتی حلقوں سے اس پر...
پاکستان پر نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میچ میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پر میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کیا گیاہے ، پاکستان ٹیم کو مقررہ وقت میں ایک اوور کم کروانے پر جرمانہ کیا گیا ، محمد رضوان نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے سزا قبول کر لی ، اس سے قبل قومی ٹیم کو پہلے دونوں ون ڈے میچز میں بھی سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا ۔
کراچی: انگلش کرکٹ بورڈ نے ہیری بروک کو انگلینڈ کی ون ڈے اور ٹی 20 ٹیموں کا نیا کپتان مقرر کردیا۔ انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق یارکشائر سے تعلق رکھنے والے بیٹر ہیری بروک کو جوز بٹلر کی جگہ انگلینڈ کا نیا وائٹ بال کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں انگلینڈ کی ٹیم ایک بھی میچ نہیں جیت سکی تھی، ٹیم کی بدترین کارکردگی پر جوز بٹلر نے کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ہیری بروک نے کپتان مقرر ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کی وائٹ بال ٹیم کا کپتان بننا میرے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے خاندان اور کوچز کا...
کراچی: صوبائی محکمہ صحت گزشتہ 20 سال سے ہیلتھ پالیسی کے بغیر کام کررہا ہے جبکہ صوبے میں ڈرگ پالیسی بھی نہیں بنائی گئی، 18 ویں ترتیم کے بعد یہ تمام ذمہ داری محکمہ صحت پر عائد ہوتی ہے، سندھ میں بھی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ہونی چاہیے، محکمہ صحت کی جانب سے 2005میں آخری ہیلتھ پالیسی جاری کی گئی تھی، 20 سال گزرنے کے باوجود ہیلتھ پالیسی جاری نہیں کی جاسکی۔ اس دوران صوبے کی عوام کو کوویڈ، چکن گنیا، کانگو، ملیریا، ڈینگی، ایچ آئی وی ایڈز، ہیپاٹائٹس اور تپ دق سمیت دیگر انفیکشن ڈیزیز اور موسمی بیماریوں کا سامنا ہے۔ صوبے میں ہیلتھ پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے سرکاری محکمہ صحت کے شعبہ جات میں...
تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں چپقلش چلتی رہتی ہے، پارٹی میں مس انڈر سٹینڈنگ ہے۔ پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا کہ یہ اقتدار کی جنگ نہیں، بیرسٹرگوہر،سلمان اکرم راجہ پارٹی کومتحد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، پارٹی کے اندرونی معاملات کو باہر ڈسکس نہیں کرنا چاہئے۔ علی محمد خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، پارٹی نے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کی کوئی کال نہیں دی، جب پارٹی کوئی فیصلہ کرے گی تو احتجاج کریں گے۔
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے سنجیدہ اقدامات کریں گے: بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا امریکی کانگرس کے بل سے متعلق ردعمل سامنے آ گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے اس بار سنجیدہ اقدامات کریں گے، رہائی میں سب سے بڑی رکاوٹ آزاد عدلیہ کا نہ ہونا ہے۔ بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ اگر عدلیہ فیصلہ نہیں کرتی تو ہمارا پولیٹیکل الائنس فیصلہ کرے گا، اعظم سواتی نے ایسی کوئی بات نہیں کی جس پر ہم ایکشن لیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ قرآن...
اسلام آباد: امریکا کی جانب سے پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے معاملے پر ٹرمپ انتظامیہ سے مذاکرات کے لیے حکمت عملی تیار کرنے پر کام شروع کردیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے وزیر تجارت جام کمال خان کی زیر صدارت وزارت تجارت میں اہم اجلاس ہوا جس میں امریکا کی جانب سے 29 فیصد اضافی ٹیرف کے ممکنہ اثرات پر غور کیا گیا۔ حکومت اضافی امریکی ٹیرف پر ٹرمپ انتظامیہ سے بات چیت کرے گی جس کا مقصد ٹیرف میں ممکنہ کمی کی راہ ہموار کرنا ہے۔ وزیر تجارت جام کمال خان کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پچاس سے زیادہ مختلف کاروباری نمائندوں، بڑے تاجروں، درآمد اور برآمد کنندگان...
سرفراز بگٹی نے کہا کہ ریاست پاکستان ہر قیمت پر دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گی اور بلوچستان حکومت مکمل طور پر پاک فوج اور دیگر اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ڈی آئی خان کے علاقے ٹکوارہ میں خفیہ اطلاع پر کئے گئے آپریشن میں مبینہ دہشت گرد شریں سمیت 9 دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کا انجام ہمیشہ عبرتناک ہوتا ہے۔ شریں جیسے سفاک دہشت گرد جو معصوم شہریوں اور ہمارے جوانوں کے خون سے ہاتھ رنگتے ہیں، انہیں کیفر کردار تک پہنچانا پوری قوم کی آواز ہے۔ انہوں نے...
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں بھی سلو اوور ریٹ پر جرمانہ ہوگیا۔ آئی سی سی کے مطابق تیسرے ون ڈے میں پاکستان ٹیم مقررہ وقت میں ایک اوور پیچھے رہی جس کے باعث قومی ٹیم پر میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔ دوسری جانب، قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے بھی اپنی غلطی تسلیم کر لی ہے۔ پاکستان کو پہلے ون ڈے میں بھی سلو اوور ریٹ پر جرمانہ ہوا تھا تاہم قومی ٹیم جرمانے سے کوئی سبق نہیں سیکھ سکی اور دوبارہ جرمانہ کروا بیٹھی۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا...
اسلام آباد: سوشل میڈیا پر انتشار پھیلانے کے الزام میں جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو طلب کرلیا۔ جے آئی ٹی نے سوشل میڈیا پر انتشار پھیلانے کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو دوبارہ طلب کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رؤف حسن،حماد اظہر، شبلی فراز ، عالیہ حمزہ اور ارسلان خالد کو کل جے آئی ٹی طلب کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کو جے آئی ٹی کے سامنے کل صبح 11 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس سے قبل علیمہ خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنما بھی جے آئی ٹی میں طلب اور پیش ہو چکے ہیں۔
امریکی ٹیرف میں اضافہ،پالیسی سازی کیلئے اعلی سطح حکومتی بیٹھک WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )امریکا کی جانب سے پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے معاملے پر ٹرمپ انتظامیہ سے مذاکرات کے لیے حکمت عملی تیار کرنے پر کام شروع کردیا گیا۔ اس حوالے سے وزیر تجارت جام کمال خان کی زیر صدارت وزارت تجارت میں اہم اجلاس ہوا جس میں امریکا کی جانب سے 29 فیصد اضافی ٹیرف کے ممکنہ اثرات پر غور کیا گیا۔ حکومت اضافی امریکی ٹیرف پر ٹرمپ انتظامیہ سے بات چیت کرے گی جس کا مقصد ٹیرف میں ممکنہ کمی کی راہ ہموار کرنا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر تجارت جام کمال خان کی زیرصدارت...
پاکستان مسلم لیگ کے انٹرا پارٹی الیکشن آئندہ ہفتے منعقد ہوں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی اور صوبائی سطح پرانٹرا پارٹی انتخابات آئندہ ہفتے منعقد ہوں گے،چوہدری شجاعت حسین نے باقاعدہ منظوری دے دی،طارق حسن پارٹی کے سیکرٹری جنرل نامزد، ڈاکٹر محمد امجد بدستور چیف آرگنائزر کے عہدے پرفائزرہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی زیر صدارت پارٹی کے اعلی عہدیداران کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پارٹی کے سینئیر نائب صدر چوہدری سالک حسین، پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری شافع حسین، چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد، مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفی ملک، سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07اپریل 2025)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کے چیئرمین (پی ٹی اے) میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان کا کہنا ہے کہ سٹار لنک کو ابھی ہم نے عارضی لائسنس دیدیا، تمام مراحل پورا کرنے کے بعد اصل رجسٹریشن دیدی جائیگی، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس امین الحق کی زیرصدارت ہوا جس میں وفاقی وزیر آئی ٹی اور چیئر مین پی ٹی اے نے بریفنگ دی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ سپیس بورڈ نے سٹار لنک کو عارضی لائسنس دیا ہے۔سٹار لنک کو مکمل لائسنس ان کی ریگولیشنز فائنل ہونے کے بعد دیا جائے گا۔ سٹار لنک کا لائسنس اس وقت تک اجرا ءکے مرحلے میں ہے۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے...
وفاقی وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزہ فاطمہ خواجہ نے اسٹار لنک سے متعلق اہم اپ ڈیٹ دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر آئی ٹی اور چیئر مین پی ٹی اے نے بریفنگ دی۔وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے بتایا کہ ہم اسٹار لنک کو جلدلائسنس دے دیں گے، عوام کو اسٹار لنک نومبر یا دسمبر تک مل جائے گا۔ شزہ فاطمہ نے کہا کہ اسٹار لنک جون تک تمام چیزیں مکمل کرنے کا کہہ رہا تھا لیکن ہم نے اسٹار لنک کو مئی تک کا وقت دیا ہے، اسٹار لنک کی پرائسنگ پر بھی بات ہونی ہے، کچھ چینی کمپنیوں نے...
شبلی فراز نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی رہائی اسی وقت ہی ممکن ہوگی جبکہ یہ فیصلہ کر لیا جائے کہ ہم نے اس ملک کو آگے لے کر جانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شبلی فراز نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی رہائی اسی وقت ہی ممکن ہوگی جبکہ یہ فیصلہ کر لیا جائے کہ ہم نے اس ملک کو آگے لے کر جانا ہے، جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس سیاسی ہے جس کا نہ...

امریکا کے نام نہاد ” ریسیپروکل ٹیرف “کو یقیناً عالمی برادری کی طرف سے مخالفت کا سامنا کرنا پڑے گا، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکہ کی جانب سے تمام تجارتی شراکت داروں پر اضافی محصولات عائد کرنے کے حالیہ اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ “برابری” کے نام پر بالادستی پر عمل پیرا ہے اور “امریکا فرسٹ” کو بین الاقوامی قوانین سے بالاتر کر رہا ہے، جوسراسر یکطرفہ، تحفظ پسندی اور معاشی غنڈہ گردی ہے۔ امریکہ کی جانب سے محصولات کا بےجا استعمال تمام ممالک بالخصوص گلوبل ساؤتھ کے ممالک کو ترقی کے حق سے محروم کرنے کے مترادف ہے۔ پیر کے روز ترجمان نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے محصولات کی مختلف شرح کا نفاذ، ڈبلیو ٹی او کے عدم امتیاز کے اصول کی خلاف ورزی ہے،...
بیجنگ : چین کے نائب وزیر تجارت اور بین الاقوامی تجارتی مذاکرات کے نائب نمائندے لنگ جی نے امریکی کاروباری اداروں کے گول میز اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ٹیسلا، جی ای ہیلتھ کیئر اور میڈٹرونک سمیت 20 سے زائد امریکی کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔پیر کے روز لنگ جی نے کہا کہ چاہے بین الاقوامی صورتحال میں کتنی تبدیلیاں رونما کیوں نہ ہوں، چین کے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے اور وسیع سے وسیع تر ہو جائیں گے۔ چین کی وزارت تجارت، ہمیشہ کی طرح، قانون کے مطابق غیر ملکی صنعتی و کاروباری اداروں کے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرے گی اور ان کے مسائل کے حل کو فعال طور پر فروغ دے...
واشنگٹن :1971 کے موسم گرما میں، اس وقت کے امریکی سیکریٹری خزانہ جان کونالی نے صدر نکسن کو امریکہ کی خارجہ اور تجارتی پالیسی کو بڑے پیمانے پر ایڈجسٹ کرنے کی پالیسی “نکسن شاک” شروع کرنے پر راضی کیا، جس کا مقصد “عالمی معاشی نظام کے کنٹرولڈ انہدام” کو یقینی بنا کر امریکی بالادستی کو مزید پھیلانا تھا۔ نکسن شاک کا اثر یورپ پر خاصا تباہ کن رہا، جس نے وال اسٹریٹ کی پابندیوں کو توڑ کر مالیاتی دور کا آغاز کیا اور نیو لبرل ازم اور گلوبلائزیشن کو جنم دیا۔ تاہم، 2008 کے مالیاتی بحران نے اس نظام کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ اسی طرح، “توڑ کر بنانے پر مبنی” نکسن شاک کی کامیابی ٹرمپ...
اسلام آباد: امریکا کی جانب سے پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے معاملے پر ٹرمپ انتظامیہ سے مذاکرات کے لیے حکمت عملی تیار کرنے پر کام شروع کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے وزیر تجارت جام کمال خان کی زیر صدارت وزارت تجارت میں اہم اجلاس ہوا جس میں امریکا کی جانب سے 29 فیصد اضافی ٹیرف کے ممکنہ اثرات پر غور کیا گیا۔ حکومت اضافی امریکی ٹیرف پر ٹرمپ انتظامیہ سے بات چیت کرے گی جس کا مقصد ٹیرف میں ممکنہ کمی کی راہ ہموار کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر تجارت جام کمال خان کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پچاس سے زیادہ مختلف کاروباری نمائندوں، بڑے تاجروں، درآمد اور...
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری ، آئی ٹی کی برآمدات میں نمایاں اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس ) ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے باعث عالمی مارکیٹ کا اعتماد بڑھنے سے پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 6 فیصد اضافہ ہوگیا، جس سے 8 ماہ میں 5.4 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔پاکستان کی آئی ٹی، کمپیوٹراور ٹیلی کام میں خدمات کی برآمدات 25 فیصد بڑھ کر 2.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔صرف فروری میں 709 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں، دیگر بزنس سروسز کی برآمدات 1.4 فیصد اضافے سے 1.07 ارب ڈالر ہو گئیں۔ آئی ٹی خدمات کی برآمدات میں اضافے سے زرمبادلہ کے ذخائر میں...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں چپقلش چلتی رہتی ہے، پارٹی میں مس انڈر سٹینڈنگ ہے۔پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے دنیا نیوز کے ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقتدار کی جنگ نہیں، بیرسٹرگوہر،سلمان اکرم راجہ پارٹی کومتحد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، پارٹی کے اندرونی معاملات کو باہر ڈسکس نہیں کرنا چاہئے۔علی محمد خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، پارٹی نے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کی کوئی کال نہیں دی، جب پارٹی کوئی فیصلہ کرے گی تو احتجاج کریں گے۔ ٹیرف سے...
چین کیساتھ تجارتی خسارہ حل کرنے تک ڈیل نہیں کرونگا، امریکی صدر کا اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹنے سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹیرف کے نفاذ پر ڈٹ گئے۔ عالمی اسٹاک مارکیٹس میں بھونچال کے سوال پر بولے کبھی کبھار آپ کو دوائی بھی لینی ہوتی ہے، جب تک چین کے ساتھ تجارتی خسارہ حل نہیں کریں گے، ڈیل نہیں کروں گا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا چین کا ٹریڈ سرپلس ناپائیدار ہے، ٹیرف پر یورپی اور ایشیائی رہنماوں سے بات ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چند روز قبل چین سمیت دنیا کے مختلف ممالک پر جوابی ٹیرف نافذ کیا گیا تھا۔ٹرمپ...
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے سابق پاکستانی فاسٹ بولرعمر گل کو بنگلہ دیش کے نئے بولنگ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے، عمر گل کی ابتدائی اسائنمنٹ مئی میں پاکستان کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی20 سیریز ہوگی۔ 42 سالہ عمر گل نے 3 ماہ کے معاہدے پر رضامندی ظاہر کی ہے، جس کی ممکنہ طور پر 2027 کے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ تک توسیع کارکردگی اور باہمی معاہدے پر اتفاق سے مشروط ہے۔ عمرگل نے بولنگ کوچ کے اپنے اس نئے کردار کے لیے اپنے جوش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے کی تفصیلات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، تاہم وہ اس کردار کو نبھانے کے لیے بے چین ہیں۔...
سٹی 42 : وفاقی وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ نے اسٹار لنک سے متعلق اہم اپ ڈیٹ دیتے ہوئے کہا کہ ہم اسٹار لنک کو جلدلائسنس دے دیں گے، عوام کو اسٹار لنک نومبر یا دسمبر تک مل جائے گا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں وفاقی وزیر آئی ٹی اور چیئر مین پی ٹی اے نے بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیر آئی ٹی نے بتایا کہ ہم اسٹار لنک کو جلدلائسنس دے دیں گے، عوام کو اسٹار لنک نومبر یا دسمبر تک مل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹار لنک جون تک تمام چیزیں مکمل کرنے کا کہہ رہا تھا لیکن ہم نے اسٹار لنک کو مئی تک کا...
لاہور: ایشیا کپ اور جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستان ہاکی ٹیموں کی بھارت روانگی حکومت کی اجازت سے مشروط ہوگی۔ پی ایچ ایف کے سیکریٹری رانا مجاہد کے مطابق ایشیا کپ ورلڈ کپ کا کوالیفائنگ راونڈ ہے لیکن حکومت کی اجازت ضروری ہے، ایشیا ہاکی کپ کی اہمیت سے حکومت پاکستان کو آگاہ کریں گے۔ سیکریٹری رانا مجاہد کا کہنا تھا کہ جرمنی کے بعد عمان ہاکی ٹیم پاکستان پہنچ چکی ہے، ہمارے کھلاڑیوں کو تجربہ ملے گا۔ واضح رہے کہ ہاکی ایشیا کپ ستمبر اور جونیئر ہاکی ورلڈ کپ دسمبر میں بھارت میں ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ٹوکیو: جاپان کی مشہور پیش گوئی کرنے والی شخصیت ریو تاتسوکی، جنہیں "جاپان کی بابا وانگا" بھی کہا جاتا ہے، انہوں نے جولائی 2025 میں ایک خوفناک میگا سونامی کی پیشگوئی کی ہے، جو نہ صرف جاپان بلکہ اس کے ہمسايہ ممالک کو بھی بری طرح متاثر کر سکتا ہے۔ ریو تاتسوکی اس سے قبل مارچ 2011 میں بھی توہوکو زلزلے اور سونامی کی درست پیشگوئی کر چکی ہیں، جس کے بعد ان کی پیشگوئیوں کو عالمی سطح پر سنجیدگی سے لیا جانے لگا۔ اسی تناظر میں جاپانی حکومت نے بھی حال ہی میں ایک تحقیقی رپورٹ جاری کی ہے، جس میں نانکائی ٹراؤ کے علاقے میں شدت 8 سے 9 کے میگا زلزلے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔...
لاہور: قائد پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کا لاہور کے شریف میڈیکل سٹی میں طبی معائنہ کیا گیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عدنان کی سربراہی میں ڈاکٹرز کی ٹیم نے نواز شریف کا معمول کا طبی معائنہ کیا۔ صدر مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف میڈیکل چیک اپ کے بعد شریف میڈیکل سٹی اسپتال سے واپس اپنی رہائش گاہ جاتی امراء پہنچ گئے۔
غزہ میں اسرائیلی اقدامات کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے آج یونیورسٹی اور اسکولوں سمیت بنگلہ دیش بھر کے متعدد تعلیمی اداروں نے کلاسز اور امتحانات معطل کر دیے۔ عالمی ’دنیا غزہ کے لیے رک جاتی ہے’ ہڑتال کے جواب میں، ڈھاکہ یونیورسٹی نے طلبا کی زیرقیادت اقدامات کے بعد باضابطہ طور پر اس دن کے لیے تمام تعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کیا۔ یونیورسٹی کے دفاتر بھی صبح 9:00 بجے سے 11:00 بجے تک بند رہے۔ اسی طرح جہانگیر نگر یونیورسٹی نے دن بھر تمام تعلیمی سرگرمیاں معطل کردیں اور تمام دفاتر صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بند رکھے، اس عالمی ہڑتال میں کئی نجی یونیورسٹیوں بشمول نارتھ ساؤتھ یونیورسٹی، انڈیپنڈنٹ یونیورسٹی، بنگلہ دیش، براک...
پی ٹی آئی کے وزراء ایک دوسرے پر کروڑوں کی کرپشن کے الزامات عائد کر رہے ہیں، امیر مقام
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 اپریل 2025ء) صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے متعدد ممالک پر درآمدی محصولات عائد کرنے کے بعد آج پیر کو دنیا بھر کے اسٹاک مارکیٹس میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹیرف کے اعلان کا اثر پاکستانی اور بھارتی اسٹاک مارکیٹس میں بھی دیکھا گیا۔ بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں پیر کی صبح نفٹی میں چار فیصد سے زیادہ کی گراوٹ دیکھی گئی۔ جب کہ سینسیکس میں 2,300 پوائنٹس سے زیادہ کی کمی دیکھی گئی۔ امریکی پالیسیوں سے ایشیائی ممالک کیسے متاثر ہوں گے؟ سنگا پور کا انڈیکس 7.37 فیصد گر گیا، ہانگ کانگ میں، ہینگ سینگ انڈیکس میں 9.3 فیصد کی گراوٹ آئی جب کہ شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 4.4 فیصد گر گیا۔...
کوئٹہ(نیوزڈیسک)بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر معطل کر دی گئی۔ کوئٹہ میں5روز سے معطل موبائل انٹرنیٹ سروس گزشتہ روز بحال ہونے کے بعد آج ایک بار پھر سیکورٹی خدشات کے پیش نظر معطل کر دیا گیا، ذرائع کے مطابق موبائل انٹرنیٹ سروس سیکیورٹی خدشات کے باعث بند کیا گیا 5 روز معطل رہنے کے بعد گزشتہ روز انٹرنیٹ سروس بحال کیا گیا تھا۔ صوبائی درلحکومت میں موبائل انٹرنیٹ سروس بند ہونے کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ محسن نقوی نے چیئرمین شپ سے استعفیٰ نہیں دیا ، پاکستان کرکٹ بورڈ
جنوبی اضلاع میں دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ہے، تاہم چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ میں چند مقامات پر گرچ چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے بارشوں کی بھی پیش گوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور جنوبی اضلاع میں دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ہے، تاہم چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ میں چند مقامات پر گرچ چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ گزشتہ روز پشاور کا درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا جب کہ دیر بالا، چترال، پاراچنار...
کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل نے نوجوان کرکٹر صائم ایوب کو مکمل فٹ قرار دے دیا۔ اوپنر صائم ایوب اور وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث آج پشاور زلمی کو جوائن کریں گے۔ زلمی کے بیشتر کھلاڑی ٹیم منیجمنٹ کو رپورٹ کر چکے ہیں۔ پشاور زلمی کے کھلاڑی اسلام آباد کلب میں پہلا پریکٹس سیشن کریں گے جبکہ بابر اعظم نیوزی لینڈ سے واپسی پر ٹیم میں شامل ہوں گے۔ واضح رہے کہ صائم ایوب ٹخنے کی انجری کے باعث قومی ٹیم سے باہر تھے تاہم لندن میں اپنا ری ہیب مکمل کرنے کے بعد انہوں نے عید کراچی میں اپنی فیملی کے ساتھ منائی۔ پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 10 کے میچز 11 اپریل سے 18 مئی...
---فائل فوٹو سندھ کے کئی مقامات ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں۔محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی، ٹھٹھہ، سجاول، بدین اور ملحقہ اضلاع میں آج موسم گرم رہنے کے ساتھ وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور، کشمور میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہنے کا امکان ہے۔ کراچی: آج وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکانکراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ قمبر شہداد کوٹ، گھوٹکی، سکھر اور دیگر اضلاع میں بھی دن کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہنے کا...
کراچی(نیوزڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دنیا کے مختلف ممالک پر عائد کیے گئے حالیہ ٹیرف کے اثرات دیگر ایشیائی اور خلیجی ممالک کی اسٹاک مارکیٹ کی طرح پاکستان میں بھی دکھائی دینے لگے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز کے پہلے ہی روز ابتدا سے شدید مندی دیکھنے میں آ رہی ہے اور ایک موقع پر 100 انڈیکس میں 6250 سے زائد پوانٹس کی کمی دیکھی گئی۔ 100 انڈیکس 6287 کی کمی کے ساتھ 112504 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا جس کے بعد کاروبار کو روک دیا گیا۔ خیال رہے کہ ٹرمپ کی جانب سے عائد کیے گئے ٹیرف کے باعث امریکی اسٹاک ایکسچینج میں صرف 2 روز میں سرمایہ کاروں کے 60 کھرب ڈالر...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07اپریل 2025)کراچی میں سی ٹی ڈی اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے،گرفتارہونے والے دہشتگردوں میں انعام اللہ عرف لالا، نعیم اللہ عرف عمر زالی اور محمد طائب عرف محمد گرفتار شامل ہیں جن کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا ہے۔ترجمان رینجرزکا کہنا ہے کہ تینوں دہشتگردوں کا تعلق فتنہ الخوارج حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔ گرفتار دہشت گرد سیکورٹی فورسز پر حملوں اور دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث ہیں۔تینوں ملزمان کراچی میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔گرفتار ملزمان کومزید قانونی کارروائی کیلئے سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔(جاری ہے) ترجمان...
سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ٹکوارہ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس میں فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد گروہ کے سرغنہ شیریں سمیت 9 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آپریشن 6 اور 7 اپریل کی درمیانی شب کیا گیا، ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ہلاک دہشت گردوں میں دہشتگرد گروہ کا سرغنہ شیرین بھی شامل ہے جو کہ کئی بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن حسنین اختر کی شہادت کا ذمہ دار بھی دہشت گرد شیرین تھا۔ علاقے میں سکیورٹی فورسز کا...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مختلف ممالک پر اضافی درآمدی ٹیرف عائد کرنے کے بعد یہ سوال اٹھا کہ روس کو اس فہرست سے کیوں خارج رکھا گیا؟ اب اس فیصلے کی اصل وجہ سامنے آ گئی ہے۔ گزشتہ دنوں امریکا نے درآمدات پر کم از کم 10 فیصد ٹیرف عائد کیا، جبکہ چین، کینیڈا، برطانیہ، آسٹریلیا اور دیگر یورپی اتحادی ممالک پر اس سے بھی زیادہ 34 فیصد تک ٹیرف نافذ کیا گیا۔ لیکن روس، جو کہ امریکہ کا طویل مدتی حریف سمجھا جاتا ہے، اس فہرست سے باہر رہا۔ ابتدائی طور پر وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیوٹ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے پہلے ہی روس پر تجارتی پابندیاں عائد کر...
لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں پاکستان سپر لیگ کے میچز کی سکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرز کے دستے طلب کر لئے گئے۔اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو درخواست بھجوا دی ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق فول پروف سکیورٹی میں پولیس کی معاونت کے لیے فوج اور رینجرز کے دستے طلب کئے گئے۔ لاہور، راولپنڈی اور ملتان کے لئے رینجرز کے 1، 1 ونگ اور آرمی کی 2، 2 کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئیں۔محکمہ داخلہ پنجاب نے درخواست میں کہا کہ پی ایس ایل میں بین الاقوامی کرکٹرز اور میچ آفیشلز حصہ لے رہے ہیں۔ ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں، میچ آفیشلز اور عملے کی شرکت کے باعث یہ ہائی پروفائل ایونٹ ہے۔درخواست میں...
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دنیا کے مختلف ممالک پر عائد کیے گئے حالیہ ٹیرف کے اثرات دیگر ایشیائی اور خلیجی ممالک کی اسٹاک مارکیٹ کی طرح پاکستان میں بھی دکھائی دینے لگے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز کے پہلے ہی روز ابتدا سے شدید مندی دیکھنے میں آ رہی ہے اور ایک موقع پر 100 انڈیکس میں 6250 سے زائد پوانٹس کی کمی دیکھی گئی۔ 100 انڈیکس 6287 کی کمی کے ساتھ 112504 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا جس کے بعد کاروبار کو روک دیا گیا۔خیال رہے کہ ٹرمپ کی جانب سے عائد کیے گئے ٹیرف کے باعث امریکی اسٹاک ایکسچینج میں صرف 2 روز میں سرمایہ کاروں کے 60 کھرب ڈالر ڈوب...
لاہور: پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 10 کے سلسلے میں محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں پاکستان سپر لیگ میچز کی سیکیورٹی کے لیے آرمی اور رینجرز کے دستے طلب کر لیے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق فول پروف سیکیورٹی میں پولیس کی معاونت کے لیے پاکستان آرمی اور رینجرز کے دستے طلب کیے گئے۔ لاہور، راولپنڈی اور ملتان کے لیے رینجرز کے 1، 1 ونگ اور آرمی کی 2، 2 کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئیں۔ تینوں اسٹیشنز پر اسپیشل سروسز گروپ کے کمانڈوز اور آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز کی خدمات بھی طلب کی گئیں۔ پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 10 کے میچز 11 اپریل سے 18 مئی تک شیڈول ہیں تاہم سیکیورٹی...
سعودی فلم ’برقع سٹی‘ کے ہدایتکار فیبریس براک کا کہنا ہے کہ وہ بھارتی فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ کی کہانی اور ان کی سن 2019 کی عربی شارٹ فلم برقع سٹی کی مماثلت پر بےحد حیران ہیں۔ گزشتہ کئی دنوں سے وشل میڈیا پر یہ بحث چل رہی ہے کہ بالی ووڈ کی فلم لاپتہ لیڈیز ایک عربی شارٹ فلم کا چربہ ہے۔ صارفین نے اس عربی فلم ’برقع سٹی‘ کا ایک مختصر کلپ بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیا، جس میں دونوں فلموں کی کہانیوں میں مماثلت کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔ تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق کرن راؤ کی ’لاپتہ لیڈیز‘ کی کہانی لکھنے والے بپلب گوسوامی نے فلم کی کہانی چوری کرنے اور اس کی کاپی بنانے کے دعوؤں کو مسترد کر دیا۔ یہاں یہ...
لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے میچز کی سکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرز کے دستے طلب کرلیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو درخواست بھجوا کر لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں ہونے والے پی ایس ایل میچز کے لیے فوج اور رینجرز کے دستے طلب کیے ہیں۔محکمہ داخلہ پنجاب کی درخواست میں لاہور، راولپنڈی اور ملتان کے لیے رینجرز کے ایک، ایک ونگ اور آرمی کی 2، 2 کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئی ہیں۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں بین الاقوامی کرکٹرز اور میچ آفیشلز حصہ لے رہے ہیں، ملکی وغیر ملکی کھلاڑیوں،...
مہاراشٹرا(نیوزڈیسک)بھارت،کالج میں تقریر کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے20 سالہ طالبہ جاں بحق ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں ریاست مہاراشٹرا کے شہر دھاراشیو میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 20 سالہ کالج کی طالبہ ورشا ایک تقریب کے دوران تقریر کرتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی۔ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔ جس میں دیکھا گیا کہ طالبہ اسٹیج پر مراٹھی زبان میں تقریر کر رہی تھیں۔ درمیان میں، وہ اور وہاں موجود لوگ ہنسنے لگتے ہیں، مگر کچھ دیر بعد اس کی آواز سست پڑنے لگتی ہے اور وہ اسٹیج پر گر جاتی ہے۔ اس پر وہاں موجود کچھ افراد فوراً اس کی مدد کے لیے دوڑتے ہیں۔...
سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ٹکوارہ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کر کے انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر سمیت 9 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ٹکوارہ 6 اور 7 اپریل کی درمیانی شب آپریشن کیا جس دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد 9 خوارج ہلاک ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، ہلاک دہشت گردوں میں خارجی گروہ کا سرغنہ شیرین بھی شامل ہے، خارجی سرغنہ شیرین قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شیرین کئی بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث...
ڈیرہ اسماعیل خان: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، سرغنہ سمیت 9 خوارج ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان: سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے تکواڑہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 9 خوارج ہلاک ہو گئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک انتہائی مطلوب خارجی سرغنہ شیرین بھی شامل تھا جبکہ مارے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد...