ٹیرف کے مسئلے کی جڑ امریکا میں ہے، چینی وزارت تجارت
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
بیجنگ : چین کے نائب وزیر تجارت اور بین الاقوامی تجارتی مذاکرات کے نائب نمائندے لنگ جی نے امریکی کاروباری اداروں کے گول میز اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ٹیسلا، جی ای ہیلتھ کیئر اور میڈٹرونک سمیت 20 سے زائد امریکی کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔پیر کے روز لنگ جی نے کہا کہ چاہے بین الاقوامی صورتحال میں کتنی تبدیلیاں رونما کیوں نہ ہوں، چین کے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے اور وسیع سے وسیع تر ہو جائیں گے۔ چین کی وزارت تجارت، ہمیشہ کی طرح، قانون کے مطابق غیر ملکی صنعتی و کاروباری اداروں کے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرے گی اور ان کے مسائل کے حل کو فعال طور پر فروغ دے گی.
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کاروباری اداروں
پڑھیں:
کسانوں کے مفادات کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا، مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت گندم کی کٹائی سے قبل صورتحال کا جائزہ اجلاس ہوا، گندم کی ریکارڈ پیداوار پر پنجاب کے کسان کو شاباش، زبردست خراج تحسین پیش گیا۔ اجلاس میں پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعے گندم کی خریداری کا فیصلہ کیا گیا، فری مارکیٹ اور ڈی ریگولیشن کی پالیسی جاری بھی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ کسان ہمارے بھائی ہیں، ان کے مفاد کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے زیر صدارت گندم کی کٹائی سے قبل صورتحال کا جائزہ اجلاس ہوا، گندم کی ریکارڈ پیداوار پر پنجاب کے کسان کو شاباش، زبردست خراج تحسین پیش گیا۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ گندم کے کاشتکاروں کو حکومت پنجاب کی طرف سے ایک ہزار ٹریکٹر مفت دیئے گئے، پنجاب میں گندم کی آزادانہ نقل و حمل کی اجازت ہے۔ اجلاس میں پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعے گندم کی خریداری کا فیصلہ کیا گیا، فری مارکیٹ اور ڈی ریگولیشن کی پالیسی جاری بھی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔