اختلاف رائے کو میڈیا بڑھا چڑھا کر رپورٹ کرتا ہے، وقاص اکرم
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
نجی ٹی وی کے مطابق شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے خدشات کو دور کیا جارہا ہے، مولانا فضل الرحمان نے وقت مانگا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے پارٹی اختلافات کا ملبہ میڈیا پر ڈال دیا۔ گفتگو کے دوران شیخ وقاص اکرم نے پارٹی میں اختلافات کا سارا الزام میڈیا اور سوشل میڈیا پر ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں اختلاف رائے ہوتا ہے، جسے میڈیا اور سوشل میڈیا بڑھا چڑھا کر رپورٹ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان کوئی اختلاف نہیں، پارٹی میں ہرکسی کو اختلاف رائے کی آزادی ہے۔
پی ٹی آئی ترجمان نے مزید کہا کہ اب جس رہنما نے میڈیا پر اختلاف کی بات کی تو اسے شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے خدشات کو دور کیا جارہا ہے، مولانا فضل الرحمان نے وقت مانگا ہے۔ ترجمان پی ٹی آئی شیخ اکرم نے کہا کہ چھ کینالز بنے تو سندھ کے پانی میں مزید کمی ہوجائے گی، سندھ میں سندھ میں پی ٹی آئی سمیت دس جماعتیں سراپا احتجاج ہیں، گندم کی کم امدادی قیمت پر پنجاب میں بھی کسان تنظمیں باہر نکلنے کیلئے تیار ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان شیخ وقاص اکرم نے نے کہا کہ پی ٹی آئی
پڑھیں:
گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی کا پی پی پی میڈیا کوآرڈینیٹر کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بدھ کو گلستان کالونی راولپنڈی میں پیپلز پارٹی کے میڈیا کوآرڈینیٹر حافظ نعیم راجہ کی رہائش گاہ پر ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کی۔(جاری ہے)
ان کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر رانا رفاقت علی خان، جمیل اختر قریشی، ناصر میر، ملک آصف اکبر اور ملک اعجاز بھی موجود تھے۔انہوں نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔