اسلام آباد:

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سوچے اور قائمہ کمیٹیوں سے مستعفیٰ ہوجائے، اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد لائی جائے، چار ماہ میں نئے الیکشن کرائے جائیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے میڈیا روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ پاکستان مشکل میں ہے اور اس کی وجہ آئین پر عمل درآمد نہ ہونا ہے، اگر قومی سلامتی کانفرنس بلانی تھی تو پارلیمنٹ کے اراکین کو اعتماد میں لیا جاتا، الیکشن کے دن رات 23 کروڑ عوام کو ڈرایا، جن کی وجہ سے پاکستان کے یہ حالات ہیں اور یہ سب کو معلوم ہے۔

محمود اچکزئی نے کہا کہ جس کرسی پر اسپیکر بیٹھتا ہے وہ پارلیمنٹ کی ہے نہ کہ اداروں کا دفاع کرنا چاہیے، پاکستان اس وقت کرائسز کا شکار ہے، ہم نے کون سی بات چھپانی ہے، کیوں ان کیمرا اجلاس بلایا جاتا ہے؟ ہم پاگل نہیں ہیں کہ فوج یا ایجنسیوں پر تنقید کریں، کوئی شریف جرنیل کوئی شریف افسر کہہ دے کہ گزشتہ انتخابات شفاف ہوئے، ایسا کام نہ کریں پاکستان ڈوب رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چار ماہ میں نیا الیکشن کرائیں، اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے، وقت کا تقاضا ہے کہ نواز شریف خاموشی توڑیں، تحریک انصاف سوچے اور قائمہ کمیٹیوں سے مستعفیٰ ہوجائے، قومی سلامتی کمیٹی میں سارے پارلیمان کو دعوت دینی چاہیے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

رمضان پیکج ادائیگی کا طریقہ کار دیگر سکیموں میں بھی اپنایا جائے: وزیراعظم

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ+ اے پی پی) وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکج کیلئے استعمال ہونے والے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت رمضان ریلیف پیکج 2025 کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، جس میں رمضان ریلیف پیکج کی کامیابیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ 79 فیصد رقوم انتہائی شفاف طریقے سے مستحقین تک پہنچائی جا چکی ہیں، جبکہ ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے 1.9 ملین کی ادائیگیاں کی گئیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے شفاف اور آسان طریقے سے رقوم مستحقین تک پہنچائی گئیں، رمضان ریلیف پیکج کے لئے کام کرنے والی حکومتی کور ٹیم اور معاون اداروں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ رمضان ریلیف پیکج کیلئے پہلی بار ڈیجیٹل والٹ متعارف کرایا گیا، رمضان پیکج پورے پاکستان بشمول گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کیلئے تھا۔ سٹیٹ بینک، بی آئی ایس پی، پی ٹی اے، نادرا اور دیگر کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ رمضان ریلیف پیکج کے دوران موصول ہونے والی شکایات کو آئندہ لائحہ عمل بناتے ہوئے مدنظر رکھا جائے، اس ماڈل کو دیگر حکومتی سکیموں میں اپنایا جائے۔ اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، رانا تنویر حسین، احد خان چیمہ، عطاء اللہ تارڑ، شزا فاطمہ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر، گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد، متعلقہ سرکاری افسروں اور رمضان ریلیف پیکج کے حوالے سے معاون نجی کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ادھر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صدر آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں انہوں نے آصف زرداری کی صحت سے متعلق نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ شہباز شریف نے آصف زرداری کی صحت سے متعلق دریافت کیا، ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو جلد از جلد صحت یاب کرے، پوری قوم آپ کی صحت کے لیے دعاگو ہے۔ اسی طرح ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بلاول کو فون کیا اور صدر زرداری کی خیریت دریافت کی۔ اسحاق ڈار نے صدر زرداری کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اسحق ڈار نے صدر آصف علی زرداری کو گلدستہ بھی بھجوایا۔ دریں اثنا وزیراعظم محمد شہباز شریف نے میانمار کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور زلزلے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس اور یکجہتی کیا۔ وزیراعظم دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے میانمار کے سفیر ونا بان سے ملاقات میں زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانی اور مالی نقصان پر اظہار ہمدردی اور یکجہتی کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ میانمار میں حالیہ زلزلے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی اور متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے لیے دعا گو ہیں۔ حکومت پاکستان خیموں، ادویات اور دیگر امدادی سامان پر مشتمل 35 ٹن کی ایک کھیپ خصوصی پرواز کے ذریعے بھجوا چکی ہے اور حسب ضرورت مزید سامان بھی بھجوایا جا رہا ہے۔ پاکستان میانمار کے لیے مشکل کی اس گھڑی میں ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہے۔ میانمار کے سفیر نے وزیراعظم کی سفارت خانے آمد اور حکومت پاکستان کی جانب سے بھر پور تعاون پر اظہار تشکر کیا۔ سفیر ونا ہان نے کہا کہ پاکستان اور میانمار دوست ممالک ہیں اور اس مشکل گھڑی میں پاکستان کے تعاون پر میانمار کی قوم آپ کی مشکور ہے۔ ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی شریک تھے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت اور جمہوری اقدار کے فروغ میں ذوالفقار علی بھٹو کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے اپنے پیغام میں کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو پاکستان میں جمہوری اقدار کے علمبردار  تھے۔ وزیراعظم نے پاکستان سٹاک ایکسچینج ایک ہی دن میں 1800 پوائنٹس بڑھنے اور ایک لاکھ 20 ہزار کی نئی بلند ترین سطح عبور کرنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کی مثبت سمت حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تاجروں اور سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاس ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسپیکر کی کرسی کسی اور ادارے کی ترجمان نہیں، محمود اچکزئی
  • ہم سٹار لنک کو جلدلائسنس دیدیں گے، عوام کوسٹار لنک نومبر یا دسمبر تک مل جائے گا، وزیر مملکت آئی ٹی
  • کیا پی سی بی چیئرمین محسن نقوی مستعفی ہوگئے؟ پی سی بی کا اہم بیان سامنے آگیا
  • ایکسکلیوسیو انٹرویوز مارچ 2025
  • سستی بجلی:  شہباز شریف نے ایک سال میں ناممکن کو ممکن کردکھایا ،خواجہ آصف
  • نواز شریف وزیراعظم اور آرمی چیف کو اعتماد میں لیکر ڈائیلاگ کا آغاز کروائے، سلیمان خلجی
  • کرپشن ثابت ہونے پر اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کو عہدہ چھوڑنے کا کہا جائے گا، ذرائع
  • وزیراعظم شہباز شریف نے نجی اسکیم کے تحت حاجیوں کے انتظامات اور سعودی پالیسی کی خلاف ورزی پر نوٹس لے لیا
  • رمضان پیکج ادائیگی کا طریقہ کار دیگر سکیموں میں بھی اپنایا جائے: وزیراعظم