سٹی 42 : وفاقی وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ نے اسٹار لنک سے متعلق اہم اپ ڈیٹ دیتے ہوئے کہا کہ ہم اسٹار لنک کو جلدلائسنس دے دیں گے، عوام کو اسٹار لنک نومبر یا دسمبر تک مل جائے گا۔ 

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں وفاقی وزیر آئی ٹی اور چیئر مین پی ٹی اے نے بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیر آئی ٹی نے بتایا کہ ہم اسٹار لنک کو جلدلائسنس دے دیں گے، عوام کو اسٹار لنک نومبر یا دسمبر تک مل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹار لنک جون تک تمام چیزیں مکمل کرنے کا کہہ رہا تھا لیکن ہم نے اسٹار لنک کو مئی  تک کا وقت دیا ہے، اسٹار لنک کی پرائسنگ پر بھی بات ہونی ہے، کچھ چینی کمپنیوں نے بھی لائسنس کے لیے اپلائی کیا ہے۔

’دنیا کی سب سے خوبصورت لکھائی‘طالبہ  کا تعلق کس ملک سے؟

 شزہ فاطمہ نے بتایا کہ اسپیکٹرم کی نیلامی میں انڈسٹری کی ہیلتھ کو بھی دیکھنا ہے، چیئرمین پی ٹی اے خود نیلامی کے عمل کی نگرانی کررہے ہیں، ریونیو بھی کمانا ہے لیکن انفراسٹرکچر کو بھی بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فائیو جی اسپیکٹرم کے لیے ٹیلی کام کمپنیوں کو ریلیف فراہم کرنا ہوگا، یہ نہ ہو کہ جب فائیو جی شروع ہو تو کمپنیاں دیوالیہ ہو چکی ہوں۔

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان نے اس موقع پر بتایا کہ اسٹار لنک کو ابھی ہم نے عارضی لائسنس دیا ہے، تمام مراحل  پورا کرنے کے بعد اصل رجسٹریشن دیں گے۔

 گاڑیوں کی آن لائن رجسٹریشن سے متعلق اہم خبر

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: اسٹار لنک کو

پڑھیں:

شہباز شریف نے بجلی سستی کرنے کا وعدہ پورا کیا، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی سستی کرنے کا وعدہ پورا کردیا۔

لاہور میں جلسے سے خطاب میں عطا تارڑ نے کہا کہ آنے والے دنوں میں مزید خوش خبریاں آئیں گی، دنیا کے مالیاتی ادارے پاکستان کی تعریف کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ میں ایسا بہت کم ہوا کہ مہنگائی بھی نیچے جا رہی ہو، اسٹاک مارکیٹ بھی اوپر جائے اور بجلی بھی سستی ہوجائے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اُڑان پاکستان کے تحت دنیا کی بہترین اکانومیز میں شامل ہو کر اپنے ہمسایوں کو پیچھے چھوڑیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • نومبر دسمبر تک گھروں میں سٹار لنک کی سہولت میسر ہوسکے گی: شزہ فاطمہ
  • اسٹار لنک کو نومبر یا دسمبر میں لائسنس مل جائے گا، شزہ فاطمہ
  • ہم سٹار لنک کو جلدلائسنس دیدیں گے، عوام کوسٹار لنک نومبر یا دسمبر تک مل جائے گا، وزیر مملکت آئی ٹی
  • سٹار لنک کب ملے گا؟ وزیر آئی ٹی کی جانب سےپاکستانیوں کیلئےاچھی خبر
  • نومبر دسمبر میں اسٹارلنک کی سروسز پاکستان میں دستیاب ہوں گی، شزہ فاطمہ
  • وزیراعلیٰ پنجاب نے راولپنڈی میں کلثوم نواز اسپتال تعمیر کرنے کی منظوری دے دی
  • شہباز شریف نے بجلی سستی کرنے کا وعدہ پورا کیا، عطا تارڑ
  • حج پروازیں 28 مئی سے شروع، 90 ہزارسرکاری طور پر جائیں گے،وزیر مذہبی امور
  • کسی افغان کو زبردستی نہیں نکالیں گے، این ایف سی اجلاس نہ بلایا تو عوام کو لیکر نکلوں گا: گنڈا پور