’جاپان کی بابا وانگا‘ کی نئی پیشگوئی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، جاپان میں میگا سونامی کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
ٹوکیو: جاپان کی مشہور پیش گوئی کرنے والی شخصیت ریو تاتسوکی، جنہیں "جاپان کی بابا وانگا" بھی کہا جاتا ہے، انہوں نے جولائی 2025 میں ایک خوفناک میگا سونامی کی پیشگوئی کی ہے، جو نہ صرف جاپان بلکہ اس کے ہمسايہ ممالک کو بھی بری طرح متاثر کر سکتا ہے۔
ریو تاتسوکی اس سے قبل مارچ 2011 میں بھی توہوکو زلزلے اور سونامی کی درست پیشگوئی کر چکی ہیں، جس کے بعد ان کی پیشگوئیوں کو عالمی سطح پر سنجیدگی سے لیا جانے لگا۔
اسی تناظر میں جاپانی حکومت نے بھی حال ہی میں ایک تحقیقی رپورٹ جاری کی ہے، جس میں نانکائی ٹراؤ کے علاقے میں شدت 8 سے 9 کے میگا زلزلے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس زلزلے سے ممکنہ طور پر 2 لاکھ 98 ہزار ہلاکتیں اور 1.
حکومتی ادارے اور ماہرین عوام کو الرٹ رہنے، سیفٹی پلانز اپنانے اور ساحلی علاقوں سے فوری انخلا کی تیاری کی ہدایات دے رہے ہیں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جاپان میں ائیر ایمبولینس ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک
ٹوکیو: جاپان میں ائیر ایمبولینس ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان میں ایک ائیر ایمبولینس سمندر میں گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔
جاپانی کوسٹ گارڈ کے مطابق ہیلی کاپٹر میں کل 6 افراد سوار تھے جن میں سے 3 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔
رپورٹ حادثہ نا گا ساکی کے تسوشیما جزیرے سے فکوؤکا شہر جاتے ہوئے پیش آیا۔
جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
Post Views: 2