اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس میں بے شمار قراردادیں اور قانون سازی ہوتی ہے، امریکی کانگریس میں قانون سازی کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کسی امریکی وفد کی پاکستان آمد کے موقع پر پی ٹی آئی کے ساتھ کسی کا کوئی رابطہ نہیں، اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطوں سے اتنا ہی باخبر ہوں جتنا آپ لوگ ہیں، تحریک انصاف آئندہ کا لائحہ عمل الائنس کے ساتھ طے کرے گی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے مجلس عاملہ کے بعد 15 اپریل کو فیصلے سے آگاہ کرنے کا کہا ہے، اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ الائنس بنائیں گے، آئندہ کا لائحہ عمل مشترکہ طے کریں گے، مشترکہ اپوزیشن کے ساتھ مل کر ٹی او آرز طے کیے جائیں گے۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ نفرت نہیں بلکہ ہم بھائی ہیں آپس میں یہ اختلاف ہوتا رہتا ہے، ہم جمہوری پارٹی ہیں کسی کو بولنے سے منع نہیں کرتے، واضح کیا ہے کہ اگر بات کرنی ہے تو پارٹی کے اندر بات کریں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بیرسٹر گوہر پی ٹی ا ئی کے ساتھ نے کہا

پڑھیں:

حکومت کا اسٹیج تھیٹرز کو فیملی تھیٹربنانے کا فیصلہ، فحاشی کے خاتمے کی قانون سازی

سٹی42:پنجاب حکومت نے اسٹیج تھیٹرز کو فیملی تھیٹر بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس میں عریانی و فحاشی کے خاتمے کے لیے ایک قانونی مسودہ تیار کر لیا ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے مطابق نئے تھیٹر ایکٹ کے تحت اسٹیج تھیٹرز کی مانیٹرنگ کے اختیارات ضلعی انتظامیہ سے واپس لے کر محکمہ انفارمیشن پنجاب کو تفویض کیے جائیں گے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کے تھیٹرز میں فحاشی کا خاتمہ ہر صورت میں کیا جائے گا اور اس کے لیے انتظامات اور اختیارات ضلعی انتظامیہ سے محکمہ انفارمیشن کو جلد منتقل کر دیے جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایسا تھیٹر چاہیئے جو حقیقی معنوں میں فیملی تھیٹر کہلائے۔

افغانیوں کا انخلا، لاہور میں افغانی باشندوں کی تعداد کتنی؟

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ تھیٹرز میں فحاشی و عریانی اور بھارتی گانے چلانے پر کسی قسم کا کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔ نئے ایکٹ میں ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر سخت سزائیں، جرمانے اور لائف بین کی سزا بھی تجویز کی گئی ہے۔

وزیر اطلاعات نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کا تھیٹر فیملی تھیٹر کی حیثیت سے اب تک نہیں ہے لیکن ان اقدامات سے ان شاء اللہ اس صورتحال کو بہتر بنایا جائے گا۔
 
 
 

  صدر پاکستان کبڈی فیڈریشن کی اہلیہ کا انتقال،نواز شریف تعزیت کے لئے گھرپہنچ گئے

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کا امریکی کانگرس کے بل سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، بیرسٹر گوہر
  • اندرونی اختلافات پبلک فورم پر نہیں آنے چاہئیں:چیئرمین پی ٹی آئی 
  • اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ ہوا ڈائیلاگ نہیں، بریک تھرو کی خواہش ہے، فیصلہ عمران خان کا ہوگا، گوہر
  • پاکستان کا دورہ کرنے والے امریکی وفد سے پی ٹی آئی کا رابطہ ہے؟ بیرسٹر گوہر نے بتادیا
  • بیر سٹر گوہر سے ملاقات میں علی امین کا اختلافات ختم کرنے کی بات پر مثبت ردعمل
  • امریکی کانگریس میں قانون سازی کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں، بیرسٹر گوہر
  • بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے سنجیدہ اقدامات کریں گے: بیرسٹر گوہر
  • امریکی کانگریس میں قانون سازی کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں: بیرسٹر گوہر
  • حکومت کا اسٹیج تھیٹرز کو فیملی تھیٹربنانے کا فیصلہ، فحاشی کے خاتمے کی قانون سازی