اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے پی ٹی آئی انٹرنل اکاؤنٹیبلیٹی کمیٹی کے سوالات کے جوابات جمع کروادیے ہیں۔

پی ٹی آئی کی اکاؤنٹیبلیٹی کمیٹی نے اسپیکر سے 10 سوالوں کےجوابات مانگے تھے، جس میں پوچھا گیا کہ آپ آسٹریلیا کیوں گئے اور سرکاری وسائل کیوں استعمال کیے؟ جس کے جواب میں اسپیکر اسمبلی نے کہا کہ
وائس چیئرمین کامن ویلتھ پارلیمنٹرین ایسوسی ایشن الیکشن ہونا تھا، آسٹریلیا میں 56 ممالک سے لوگ آئے، میرا جانا ضروری تھا۔

کمیٹی نے سوال کیا کہ آپ نے 11 ملازمین کو میرٹ کےخلاف ترقیاں کیوں دیں؟ جواب میں اسپیکر نے کہا کہ ترقیاں دینے کا اختیار میں رکھتا ہوں،
 کوئی بھرتی نہیں کی، ایک افسر کو ایج ریلیکسیشن دی۔

پی ٹی آئی کی احتسابی کمیٹی کا تیمور جھگڑا کیخلاف تحقیقات کیلئے بانی سے اجازت لینے کا فیصلہ

کمیٹی بانی پی ٹی آئی سے تیمور جھگڑا کے خلاف انضابطی کارروائی کی سفارش بھی کرے گی،

احتساب کمیٹی نے پوچھا  کہ گریڈ 20 کے افسر کے نکالے جانے کے باوجود اسے کیوں بلایا؟ جواب میں اسپیکر نے کہا کہ نکالے گئے 20 گریڈ افسر کی دوبارہ تعیناتی پر اسے بلایا، کمیٹی نے پوچھا کہ آپ نے ایم پی ہاسٹل میں 120 بھرتیاں کیوں کیں؟ جواب میں اسپیکر نے کہا کہ ایم پی اے ہاسٹل میں کوئی نئی بھرتی نہیں کی، ہاسٹل میں 69 ملازم سی این ڈبلیو اور 18 پہلے سے ہی کام کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کی اکاؤنٹیبلیٹی کمیٹی نے سوال کیا کہ  آپ نے اسمبلی ملازمین کو سیشن الاؤنس نقد کیوں دیا؟ اسپیکر نے جواب دیا کہ سیشن الاؤنس 1998 سے نقد دیا جاتا ہے جو ان کا حق ہے، سیشن الاؤنس میں بائیومیٹرک سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کی بچت کی گئی۔

کمیٹی نے سوال کیا کہ آپ کے زیر استعمال 6 گاڑیاں کیوں ہیں؟ آپ 2 گاڑیوں کے استعمال کے مجاز ہیں؟ جواب میں اسپیکر نے کہا کہ  گاڑیوں کے پیٹرول کی مد میں مشتاق غنی سے زیادہ اور اسد قیصر سےکم رقم خرچ کی۔

احتساب کمیٹی نے پوچھا کہ انٹرٹینمنٹ فنڈ کی مد میں ڈیڑھ کروڑ روپے کیوں خرچ کیے گئے؟ اسپیکر نے جواب دیا کہ سالانہ بجٹ ایک کروڑ 20  لاکھ روپے ہے، وہ میں نےخرچ کیا ہے۔

کمیٹی نے پوچھا کہ ایبٹ آباد میں ہمالہ ہاؤس بانی پی ٹی آئی کی پابندی کے باوجود کیوں واپس لیا گیا؟ اسپیکر نے جواب دیا کہ ہمالہ ریسٹ ہاؤس کابینہ کی منظوری سے واپس لیا گیا، ہمالہ ریسٹ ہاؤس میں اب تک کسی کو نہیں ٹھہرایا گیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی

پڑھیں:

اختر مینگل سے اسپیکر ایاز صادق کا رابطہ

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ اختر مینگل سے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے رابطہ کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں سردار اختر مینگل نے کہا کہ ہم نے اپنا مطالبہ ایاز صادق کے سامنے رکھ دیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی  نے وزیراعظم شہبازشریف کے سامنے ہمارے مطالبے کو اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اختر مینگل نے مزید کہا کہ بلوچستان کے خواتین ارکان اسمبلی میڑھ لے کر میرے پاس آئیں، خواتین اراکین اسمبلی کے سامنے گرفتار خواتین کی رہائی کا مطالبہ رکھا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ مطالبہ تسلیم نہیں کیا جاتا تو کل کوئٹہ کی جانب پرامن مارچ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • قومی اسمبلی اجلاس میں آرمی چیف کی والدہ کیلیے دعائے مغفرت
  • کشمیر اسمبلی میں وقف ایکٹ پر بحث کی اجازت نہ دئے جانے پر میرواعظ عمر فاروق کا شدید ردعمل
  • بلوچستان میں انٹرنیٹ مسائل پر وزارت داخلہ نے خط کا جواب نہیں دیا، امین الحق
  • قومی اسمبلی کا اہم اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت آج ہوگا۔
  • اسپیکر کے پی اسمبلی بابر سواتی کے خلاف تحقیقات میں پیشرفت
  • اختر مینگل سے اسپیکر ایاز صادق کا رابطہ
  • اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے کوئی کرپشن نہیں کی، رکن پی ٹی آئی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی
  • کرپشن الزامات: اسپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم سواتی نے جواب جمع کرا دیا
  • پی ایس ایل میں کچھ نیا کیوں نہیں ہورہا؟ علی ترین نے پی سی بی پر سوالات اٹھا دیے